Tag: مسجد وزیر خان میں شوٹنگ

  • اداکارہ صبا قمر اور بلال سعید کی بریت کی درخواست مسترد ، حکم نامہ جاری

    اداکارہ صبا قمر اور بلال سعید کی بریت کی درخواست مسترد ، حکم نامہ جاری

    لاہور : مقامی عدالت نے مسجد وزیر خان میں شوٹنگ اور ویڈیو بنانے کے معاملے پر اداکارہ صبا قمر اور بلال سعید کی بریت کی درخواست مسترد کرنے کا حکم جاری کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور کی جوڈیشل مجسٹریٹ ثروت بتول نے ملزمان ادکارہ صباء قمر اور بلال سعید کی مقدمے سے بریت کی درخواست پر تحریری حکم جاری کر دیا ہے۔

    جاری حکم میں قرار دیا گیا ہے کہ ملزمان پر مسلمانوں کے جزبات مجروح کرنے کا الزام ہے،ملزمان پر جرم کے ارتکاب کی حد تک ثبوت موجود ہے۔

    عدالت کا کہنا تھا کہ ملزمان پر الزام ثابت کرنے کے لیے پراسیکیوشن کو گواہان کے بیانات قلم بند کرنے ہیں اور ملزمان پر ابھی تک فرد جرم عائد نہیں کی جا سکی۔

    تحریری حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ پراسکیوشن کو ملزمان کے خلاف شواہد لانے کا موقع دیے بغیر فیصلہ نہیں ہو سکتا،عدالت شواہد کے مشاہدے کے بغیر فیصلہ نہیں کر سکتی۔

    عدالت نے مزید کہا کہ پراسکیوشن کے ثبوتوں کے بغیر ملزمان کو معصوم ثابت نہیں کیا جا سکتا اور اس وقت اس بات کا تعین نہیں کیا جاسکتا کہ ملزمان پر الزام بے بنیاد ہے، عدالت ملزمان کی مقدمے سے بریت کی درخواست کو مسترد کرتی ہے۔

  • اداکارہ صبا قمر اور گلوکار بلال سعید کو بڑا ریلیف مل گیا

    اداکارہ صبا قمر اور گلوکار بلال سعید کو بڑا ریلیف مل گیا

    لاہور : مقامی عدالت نے مسجد وزیر خان میں شوٹنگ اورویڈیو بنانے سے متعلق کیس میں اداکارہ صبا قمر اور گلوکار بلال سعید کے وارنٹ گرفتاری منسوخ کردیئے اور دونوں کو 6 اکتوبر کو ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کا حکم دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور کی ضلع کچہری میں مسجد وزیرخان میں شوٹنگ اورویڈیو بنانے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی، صبا قمر ،بلال سعید کے وکیل نے درخواست جمع کرائی، جس میں آئندہ سماعت پر دونوں کو پیش کرنےکی یقین دہائی کرائی۔

    جس پر عدالت نے صبا قمر ،بلال سعید کے وکیل کی درخواست پرتحریری حکم جاری کردیا ، تحریری حکم نامے میں اداکارہ صباقمراور بلال سعید کے وارنٹ گرفتاری منسوخ کردیئے، عدالت نے30 ہزار روپےشیورٹی بونڈزجمع کرنےکےبعدوارنٹ گرفتاری منسوخ کئے۔

    عدالت نے اداکارہ صبا قمر اور گلوکار بلال سعید کو 6 اکتوبر کو ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کا حکم دے دیا۔

    یاد رہے 2 روز قبل عدالت نے مسجد وزیر خان میں شوٹنگ کے کیس صبا قمر اور بلال سعید کے پیش نہ ہونے پر وارنٹ جاری کئے تھے۔

    یاد رہے گذشتہ سال ستمبر میں سیشن کورٹ نے مسجد وزیر خان میں شوٹنگ کے کیس میں اداکارہ صبا قمر اور بلال سعید کی عبوری درخواست ضمانت منظور کرتے ہوئے کہا تھا کہ جزا اور سزا کا فیصلہ ٹرائل میں ہو گا۔

    خیال رہے صباء قمر اور بلال سعید کے خلاف مسجد وزیر خان میں شوٹنگ پر تھانہ اکبری گیٹ پولیس نے مقدمہ درج کیا گیا تھا، بعد ازاں صبا قمر اور بلال سعید نے ضمانت کے لیے لاہور کی عدالت سے رجوع کیا تھا۔

    واضح رہے کہ پاکستانی گلوکار بلال سعید اور اداکارہ صبا قمر نے اپنے آنے والے گانے ‘قبول ہے’ کی شوٹنگ کے دوران چند تصاویر اور ویڈیو شیئر کیں تھی جو کہ مسجد وزیر خان کے اندر شوٹ کیا گیا تھا، جس کے بعد مسجد کا تقدس پامال کرنے پر طوفان برپا ہے، سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بھی شدید تنقید کا نشانہ بنایاگیا تھا۔