Tag: مسجد پر فائرنگ

  • سویڈن میں مسجد پر فائرنگ، متعدد زخمی

    سویڈن میں مسجد پر فائرنگ، متعدد زخمی

    سویڈن کے شہر اوری برو میں نماز جمعہ کے وقت ایک مسجد کے قریب اس وقت فائرنگ کا واقعہ رونما ہوا جب نمازی عبادت کرکے مسجد سے باہر نکل رہے تھے۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق مسجد پر فائرنگ میں کم از کم 3 افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری اسپتال میں منتقل کیا گیا۔

    عینی شاہدین کے مطابق اسپتال میں منتقل کئے گئے زخمیوں میں سے ایک نے اسپتال پہنچ کر دم توڑ دیا جب کہ دیگر دو کی حالت بھی تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

    پولیس کے مطابق اب تک دو افراد کو گولیاں لگنے کی تصدیق ہوئی ہے جنھیں اسپتال میں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

    رپورٹس کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ تاحال حملہ آور گرفتار نہیں ہوا اور یہ بھی واضح نہیں کہ وہ مسجد کو نشانہ بنا رہا تھا یا کسی مخصوص شخص کو قتل کرنے کی غرض سے پہنچا تھا۔

    فائرنگ کے واقعے کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور ملزم کی تلاش شروع کردی۔ شہریوں کو مسجد سے دور رہنے کی اپیل کی گئی ہے۔

    مسجد پر فائرنگ کا یہ واقعہ سویڈن میں اسلاموفوبیا اور مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز جرائم کے سلسلے میں تازہ اضافہ ہے۔

    غزہ: اسرائیل کی جانب سے 160 بچوں کو گولیاں مار کر قتل کیے جانے کا انکشاف

    واضح رہے کہ حالیہ برسوں میں سویڈن میں قرآن کی بے حرمتی، مساجد کے باہر نفرت انگیز مظاہرے اور مسلمانوں کے خلاف نفرت پر مبنی جرائم میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

  • ناروے: مسجد پر فائرنگ کرنے والے شخص کو 21 سال قید

    ناروے: مسجد پر فائرنگ کرنے والے شخص کو 21 سال قید

    اوسلو: ناروے کی عدالت نے مسجد پر فائرنگ کرنے اور اپنی سوتیلی بہن کو قتل کرنے کے الزام میں فلپ مانشاؤس کو 21 سال قید کی سزا سنائی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ناروے کی عدالت نے مسجد پر فائرنگ کرنے والے شخص فلپ مانشاؤس کو 21 سال قید کی سزا سنائی ہے جس میں سے اسے کم از کم 14 سال کی سزا پوری کرنا ہوگی۔

    جج انیکا لنڈسٹروئم نے فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ فلپ نے نیو نازی ویب سائٹس دیکھیں جن میں نسل پر مبنی خانہ جنگی کا مطالبہ کیا گیا تھا۔جج کا کہنا تھا کہ وہ مسجد میں زیادہ سے زیادہ مسلمانوں کو قتل کرنے کے مقصد کے ساتھ داخل ہوا تھا۔

    عدالت کے سامنے فلپ مانشاؤس نے اپنے کیے پر افسوس کا اظہار نہیں کیا بلکہ اس نے کرائسٹ چرچ کے قاتل کی تعریف کی جس نے مسجد پر فائرنگ کی ویڈیو انٹرنیٹ پر براہ راست نشر کی تھی۔

    جج انیکا لنڈسٹروئم کی جانب سے سنائے جانے والے فیصلے میں جیل کی سزا کے علاوہ فلپ کو متاثرہ افراد کے لواحقین کو معاوضہ ادا کرنے اور قانونی کارروائی کا خرچ جو ایک لاکھ نارویجیئن کرون بنتا ہے ادا کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

    یاد رہے کہ گزشتہ سال اگست میں ناروے کے دارالحکومت اوسلو میں جب فلپ مسجد میں داخل ہوا تھا تو وہ ہتھیاروں سے لیس تھا، لیکن پاک فضائیہ کے ایک ریٹائرڈ افسر محمد رفیق نے اس پر قابو پا لیا تھا اور اسے غیر مسلح کرنے میں کامیاب رہے۔

    مسجد پر حملے کے فوراََ بعد فلپ مانشاؤس کی 17 سالہ چینی نژاد سوتیلی بہن یوہان ژانگجیہ اہلی ہینسن کی لاش اوسلو کے علاقے بیرم میں واقع ایک گھر سے ملی تھی

  • اسپین میں مسجد پر نقاب پوش مسلح افراد کا حملہ

    اسپین میں مسجد پر نقاب پوش مسلح افراد کا حملہ

    میڈرڈ: اسپین میں 2 نقاب پوش مسلح افراد نے مسجد پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں مسجد کی عمارت کو نقصان پہنچا، پولیس نے مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اسپین کے شہر سبتا کی ایک مسجد پر موٹرسائیکل سوار 2 نقاب پوش مسلح افراد فائرنگ کرکے فرار ہوگئے، 3 گولیاں مسجد کی دیواروں پر لگیں، خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

    [bs-quote quote=” اسپین کے شہر ستبہ میں مسلمانوں کی کل آبادی 37000 کے لگ بھگ بتائی جاتی ہے” style=”style-8″ align=”left”][/bs-quote]

    فائرنگ کے وقت مسجد میں نمازی نماز کی ادائیگی کے لیے موجود تھے تاہم تمام افراد محفوظ رہے، پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مار کارروائی شروع کردی تاہم کسی قسم کی گرفتاری عمل میں نہ آسکی۔

    سبتا شہر میں مسجد پر فائرنگ کے واقعے کا یہ واقعہ ہے جس کے بعد مسلم کمیونٹی میں خوف و ہراس پایا جاتا ہے، انتظامیہ نے مسلم برادری کے جذبات مجروح ہونے پر معذرت کرتے ہوئے تحفظ کی یقین دہانی کرائی ہے۔

    رپورٹ کے مطابق اسپین کے شہر سبتا میں مسلمانوں کی کل آبادی 37000 کے لگ بھگ بتائی جاتی ہے۔

    واضح رہے کہ رواں برس مارچ میں نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ کی دو مساجد پر آسٹریلوی دہشت گرد نے نماز جمعہ کے وقت اندھا دھند فائرنگ کردی تھی جس کے نتیجے میں 50 نمازی شہید اور متعدد زخمی ہوگئے تھے۔