Tag: مسخ شدہ لاش برآمد

  • خونخوار بھیڑیے نے گھر سے 9 ماہ کی بچی اُٹھالی

    خونخوار بھیڑیے نے گھر سے 9 ماہ کی بچی اُٹھالی

    بھارت کے بہار کے گوپال گنج میں خونخوار بھیڑیے نے خوف و ہراس پھیلا دیا، ضلع کے محمد پور تھانہ علاقہ کے کاشی ٹینگراہی گاؤں میں ایک گھر سے 9 ماہ کی بچی لاپتہ ہوگئی۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بچی کی تلاش کے دوران خون کے دھبے نظر آئے تو گاؤں کے لوگوں کو شک ہوا کہ بچی کو خونخوار بھیڑیے نے اُٹھا لیا ہوگا۔

    رپورٹس کے مطابق اطلاع ملنے پر ڈاگ اسکواڈ اور ایف ایس ایل کی ٹیم نے پورے معاملے کی تحقیقات کا آغاز کیا اور تلاش کے دوران کھیت سے بچی کی مسخ شدہ لاش برآمد ہوئی۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق مدھو کماری نے اتوار کی صبح اپنی 9 ماہ کی بچی کو گھر کے آنگن میں سلایا تھا۔ اسی دوران بھیڑیا گھر میں داخل ہو کر بچی کو لے کر فرار ہوگیا۔

    واقعہ کے بعد گاؤں میں خوف و ہراس کا ماحول ہے اور لوگ شام ہوتے ہی اپنے گھروں میں چلے جاتے ہیں، بھیڑیے کے حملے کی اطلاع پیر کو محکمہ جنگلات کو دی گئی، جس کے بعد سے ٹیم نے اس بھیڑیے کی تلاش شروع کردی ہے۔

    ڈی ایف او میگھا یادو نے کہا کہ اطلاع ملی ہے کہ بھیڑیے نے بچی کو اُٹھالیا ہے، محکمہ جنگلات کی ٹیم موقع پر پہنچ کر تحقیقات کر رہی ہے۔ جانچ کے بعد متاثرہ خاندان کو معاوضہ ادا کیا جائے گا۔

    ریلوے ٹریک پر ویڈیو بناتے ہوئے لڑکا ٹرین سے ٹکرا گیا

    واضح رہے کہ پپراہی تھانہ حلقہ کے بیلوا نرکٹیا گاؤں میں گیدڑوں نے بھی دہشت پھیلا رکھی ہے۔ گیدڑ 7 لوگوں کو کاٹ کر زخمی کر چکے ہیں، گیدڑوں کے جھنڈ نے جمعہ کی رات بھی 7 افراد کو اپنا نشانہ بنایا اور انہیں زخمی کر دیا۔

  • خیرپور: گاڑی سے  پی پی رہنما منظور وسان  کے بھانجے کی مسخ شدہ لاش برآمد

    خیرپور: گاڑی سے پی پی رہنما منظور وسان کے بھانجے کی مسخ شدہ لاش برآمد

    خیرپور: بھرگڑی کے قریب گاڑی سے پی پی رہنما منظور وسان اورنواب وسان کے بھانجے کی مسخ شدہ لاش برآمد ہوئی ، پولیس کا کہنا ہے کہ اے ایس آئی بلاول وسان لونگ فقیر پولیس چیک پوسٹ پرتعینات تھا۔

    تفصیلات کے مطابق بھرگنی کے قریب روڈ پر کھڑی گاڑی میں آگ لگ گئی ، گاڑی سےایک شخص کی جھلسی ہوئی لاش برآمد ہوئی ، جس کے بعد ناقابل شناخت لاش کو اسپتال منتقل کیا گیا۔

    پولیس نے تصدیق کی کہ گاڑی سے ملنے والی لاش پی پی رہنما منظور وسان اورنواب وسان کے بھانجے بلاول وسان کی ہے، اے ایس آئی بلاول وسان لونگ فقیر پولیس چیک پوسٹ پرتعینات تھا۔

    ایس ایس پی سعود مگسی کا کہنا تھا کہ اطلاع کے مطابق اے ایس آئی کیساتھ 2دوست بھی ساتھ تھے، ایک شخص کو حراست میں لے لیا گیا ہے اور انکوائری کی جارہی ہے جبکہ عینی شاہد ین نے بتایا کہ گاڑی کے پاس سے 2 افراد فرار ہوئے تھے۔

    بلاول وسان کی نمازہ جنازہ آبائی گاؤں حاجی نواب وسان میں ادا کردی گئی ہے ، نماز جنازہ میں منظور وسان ،نواب وسان ،منور وسان ودیگر نے شرکت کی۔

    نواب وسان نے کہا کہ بلاول وسان کو سازش کے تحت شہید کیا گیا ہے ، گاڑی میں آگ کی اطلاع 2 گھنٹے بعد ہوئی، ہمیں انصاف چاہیے۔