Tag: مسرت جمشید چیمہ

  • ‘پاکستان دیوالیہ ہونے کی نہج پر اور کوئی مدد کو تیار نہیں’

    لاہور: ترجمان پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ کا کہنا ہے کہ پاکستان دیوالیہ ہونے کی نہج پر ہے اور کوئی عالمی ادارہ اسحاق ڈار کو قابل بھروسہ نہیں سمجھ رہا۔

    تفصیلات کے مطابق ترجمان پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان دیوالیہ ہونے کی نہج پرپہنچ چکا ہے اور کوئی عالمی ادارہ اسحاق ڈار کو قابل بھروسہ نہیں سمجھ رہا اور ہماری مدد کرنے کو تیار نہیں۔

    مسرت جمشید چیمہ کا کہنا تھاکہ پاکستان بقا کے مسئلے سے دوچار ہے،الیکشن ہی مسئلے کا حل ہیں۔

    ترجمان پنجاب حکومت نے ایک اور ٹوئٹ میں لکھا ‘زرمبادلہ کے ذخائر5.6ارب ڈالرسےکم رہ گئےہیں اور وزیر دفاع ملک کے اندھیروں میں ڈوب جانے کی خبر سناتے ہیں۔’

    انھوں نے مزید کہا کہ ملکی سالمیت کیلئے اس چور ٹولے سے جان چھڑانے کی اشد ضرورت ہے، عوام پرمہنگائی کے بم گرانے والوں پر الیکشن سے فرار کے علاوہ کوئی راستہ نہیں، عوام کسی صورت انکی سیاسی چالبازی کو کامیاب نہیں ہونے دے گی۔

  • اداروں کے خلاف متنازع بیان : وزیراعلیٰ پنجاب کا  مسرت جمشید چیمہ کو شوکاز نوٹس جاری

    اداروں کے خلاف متنازع بیان : وزیراعلیٰ پنجاب کا مسرت جمشید چیمہ کو شوکاز نوٹس جاری

    لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے اداروں کے خلاف بیان پر مسرت جمشیدچیمہ کو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے وضاحت طلب کرلی۔

    تفصیلات کے مطابق اداروں کے خلاف بیان پروزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے صوبائی حکومت کی ترجمان مسرت جمشید چیمہ کو شوکاز نوٹس جاری کردیا۔

    پرویزالٰہی نے مسرت جمشید چیمہ سے وضاحت بھی طلب کرلی ہے ، وزیراعلیٰ کا کہنا ہے کہ اداروں کے خلاف بیان بازی حکومت پنجاب کی پالیسی کے خلاف ہے۔

  • پریس کانفرنس میں رانا ثنااللہ دھمکیاں دیتے ہیں، جمشید چیمہ

    پریس کانفرنس میں رانا ثنااللہ دھمکیاں دیتے ہیں، جمشید چیمہ

    لاہور: ترجمان وزیر اعلیٰ و پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ  پریس کانفرنس میں رانا ثنااللہ دھمکیاں دیتے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق مسرت جمشیدچیمہ نے میڈیا سے گفتگو کتے ہوئے کہا کہ عوام موجودہ حکومت کو مسترد کر چکے ہیں، یہ حقیقی آزادی کی جنگ ہے،حق و سچ کی بات کرنے والوں کو شہید نہیں کرانا۔

    انہوں نے کہا کہ حکومت کمزور ترین بیسا کھیوں پر کھڑی ہے، الیکشن کے حوالے سے انکا کہنا تھا کہ عام انتخابات کی تاریخ کا اعلان کیاجائے، اور ایسا بنایا جائے کہ جو جیتے یا ہارے اگر اعتراض ہوتوحل بھی کیاجائے۔

    مسرت جمشیدچیمہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ موجودہ الیکشن کمیشن کے ہوتے ہوئےبات بھی نہیں ہوسکتی، مذاکرات سنجیدہ اور ایماندار لوگوں سے کئےجاتے ہیں، یہ اپنی جائیداد کو نہیں مانتے،پھر رہتے بھی اسی میں ہیں۔

  • ‘تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان آج اہم اعلان کریں گے’

    ‘تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان آج اہم اعلان کریں گے’

    لاہور : حکومتِ پنجاب کی ترجمان مسرت جمشید چیمہ کا کہنا ہے کہ آج ایک تاریخی اجتماع ہوگا ، جس میں عمران خان اہم اعلان کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق حکومتِ پنجاب کی ترجمان مسرت جمشید چیمہ کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ آج شاہ محمودقریشی اور اسدعمر کی قیادت میں پہنچنے والے مارچوں کا اجتماع روات میں ہوگا، آج ایک تاریخی اجتماع ہوگا جس سے پاکستانی قوم کے متفقہ لیڈرعمران خان سوا4 بجےاہم خطاب کریں گے۔

    مسرت جمشید چیمہ کا کہنا تھا کہ عمران خان خطاب کے دوران آئندہ کے لائحہ عمل کااعلان کریں گے، اس وقت پوری قوم شدت سے عمران خان کے خطاب کاانتظار کر رہی ہے۔

    ترجمان نے کہا کہ پاکستانی قوم اپنے لیڈر کی کال کے لیے تیار ہے اور پاکستانی قوم بھرپورپیغام دےگی کہ یہ قوم کسی کی غلامی قبول نہیں کرے گی۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ حقیقی آزادی حاصل کی جائےگی جہاں قانون کی نظر میں سب برابر ہوں، جمہوریت کاصحیح معنوں میں نفاذہوگا، عوامی نمائندے عوام کی خدمت کریں گے،ریاست مدینہ کی طرزپرریاست قائم ہوگی۔

    خیال رہے تحریک انصاف کے حقیقی آزادی مارچ کے دونوں حصے شاہ محمود اور اسد عمر کی قیادت میں دو مختلف روٹس پر آج روات میں اکٹھے ہوں گے۔

    عمران خان سوا چار بجے ویڈیو لنک پر شرکاء سے خطاب کریں گے اور اپنے خطاب میں راولپنڈی جانے کی تاریخ کا اعلان کریں گے۔

  • ‘مریم نواز  نے سرگودھا جلسے میں لوگوں کے نہ آنے کا غصہ اے آر وائی پر نکالا’

    ‘مریم نواز نے سرگودھا جلسے میں لوگوں کے نہ آنے کا غصہ اے آر وائی پر نکالا’

    لاہور : پاکستان تحریک انصاف کی سیکریٹری اطلاعات مسرت جمشید چیمہ کا کہنا ہے کہ مریم نواز نے سرگودھا جلسے میں لوگوں کے نہ آنے کا غصہ اے آر وائی پر نکالا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے لاہور آفس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی پنجاب کی ترجمان مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ دنیا کی تاریخ میں پاکستان وہ واحد ملک ہے جس کا وزیراعظم، وزیر داخلہ اور سب سے بڑے صوبے کا وزیراعلی سرکاری خرچ پر پیشیاں بھگت رہا ہے۔

    مسرت جمشید چیمہ کا کہنا تھا کہ رانا ثنا اللہ جسے بے نظیر بھٹو نے شریف خاندان کی خواتین کی کردار کشی پر پارٹی سے نکالا تھا ، آج مریم نواز کا نام لیکر عورت کارڈ کھیل رہا ہے۔

    رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ نون لیگ نے خود عمران خان کی اہلیہ پر الزامات عائد کیے، وہ قابل شرم خواتین کی تذلیل کے زمرے میں آتے ہیں، عمران خان کی گفتگو کو لیکر عورت کارڈ کھیلنے والوں کو اپنے کردار پر نظر ڈالنی چاہئیے۔

    سیکرٹری اطلاعات کا کہنا تھا کہ اے آر وائی محب وطن چینل ہے ن لیگ اور مریم نواز کی نوکرانیوں کی جانب سے اس کے خلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع ہونا افسوسناک ہے، مریم نواز نے سرگودھا جلسے میں لوگوں کے نہ آنے کا گلہ شکوہ اے آر وائی پر نکال رہی ہیں۔

    مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ پاکستان میں لوٹا منڈی کریش کرگئی ہے، الیکشن کمیشن سے گزارش کرتے ہیں کہ ان کو تاحیات نااہل کیا جائے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ آزادی مارچ ہمارا بنیادی حق ہے ، حکومت کنٹینر لگا کر دیکھ لے کارکنوں کے جذبے کے سامنے اب کوئی کھڑا نہیں ہو سکتا۔

  • پاکستانی عوام کرپٹ لیگ کا اصل چہرہ پہچان چکے ہیں، مسرت جمشید چیمہ

    پاکستانی عوام کرپٹ لیگ کا اصل چہرہ پہچان چکے ہیں، مسرت جمشید چیمہ

    لاہور: ترجمان پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ کا کہنا ہے کہ پاکستانی عوام کرپٹ لیگ کا اصل چہرہ پہچان چکے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق ترجمان پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ نے مریم نواز کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ پاکستانی عوام کرپٹ لیگ کا اصل چہرہ پہچان چکے ہیں، کرپٹ لیگ کی جعلی قیادت اپنے ممبران کا اعتماد بھی کھو چکی۔

    انہوں نے مریم نواز کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی خاموشی کی ’’ذاتی وجوہات‘‘اب کوئی معمہ نہیں رہیں ،قومی دولت واپس کریں اور شوق سے اپنے اصل وطن برطانیہ لوٹ جائیں۔

    مسرت جمشید چیمہ کا کہنا تھا کہ وزیراعظم قومی دولت لوٹنے والوں کو کسی صورت این آر او نہیں دیں گے، مریم نواز اپنے بھائیوں، والد،چچا اور انکل ڈار کی واپسی کی تاریخ بتائیں۔

    مریم نواز نے خاموشی توڑ دی

    اس سے قبل مسلم لیگ ن کی رہنما اور نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کا کہنا تھا کہ میں خاموش تھی اس کی بہت سی وجوہات تھیں، مجھے میڈیا پر دکھانے پر بھی پابندی ہے۔

    مریم نواز کا کہنا تھا کہ سویلین بالادستی کے لیے میرا عزم اور مضبوط ہوا ہے، میں پارٹی کی ڈسپلن پر چل رہی ہوں، جب پارٹی نے کہا کہ مجھے آگے آکر کردار ادا کرنا چاہیے تو آپ پیچھے نہیں دیکھیں گے۔