Tag: مسعود خان

  • امریکا میں پاکستان کے سفیر مسعود خان کی مدت سفارت ختم

    امریکا میں پاکستان کے سفیر مسعود خان کی مدت سفارت ختم

    واشنگٹن : امریکا میں پاکستان کے سفیر مسعود خان کی مدت سفارت ختم ہوگئی، اس موقع پر مسعود خان نے کہا کہ مدت سفارت کے دوران پاک امریکا تعلقات مضبوط بنانے کی کوشش کی اور اس عمل کو جاری رہنا چاہیئے۔

    تفصیلات کے مطابق واشنگٹن میں پاکستانی سفیر سردار مسعود خان کی مدت برائے سفیر اختتام پذیر ہوئی، اس موقع پر انھوں  نے کہا کہ میں نےامریکامیں پاکستان کےسفیرکی حیثیت سےذمہ داری مکمل کرلی ہے، مارچ 2022سے ہم  نے پاک امریکاتعلقات کومضبوط بنانےکی کوشش کی۔

    پاکستانی سفیر کا کہنا تھا کہ امریکی دوستوں کی دی جانےوالی بےپناہ حمایت کےلیےشکرگزارہوں، پاک امریکا تعلقات کو مضبوط بنانےکیلئےکوششوں میں ثابت قدم رہناچاہیئے، پاکستان اور امریکاکےدرمیان مضبوط تعلقات پر کام جاری ہے۔

    انھوں نے امریکہ میں مقیم پاکستانی برادری کی حمایت اور افہام و تفہیم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا یقین ہےکہ آپ میرےجانشین کی مکمل حمایت کریں گے۔

    پاکستانی سفیر نے مزید کہا کہ جاتے وقت،میں آپ سب کی کامیابی اورخوشحالی کی خواہش کرتاہوں، پاکستان پراعتمادرکھیں اورپاکستان امریکاتعلقات کو پروان چڑھاتے رہیں۔

  • پاکستانی سفیر کی امریکی کانگریس رکن سے ملاقات

    پاکستانی سفیر کی امریکی کانگریس رکن سے ملاقات

    واشنگٹن : پاکستان کے سفیر مسعود خان کی امریکی کانگریس رکن جم کوسٹا سے ملاقات ہوئی ، جم کوسٹا مضبوط پاک امریکا تعلقات کے حوالے سے نئے مواقع تلاش کرنے کے خواہاں ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان کے امریکا میں سفیر سردار مسعود خان نے امریکی کانگریس رکن جم کوسٹا سے ملاقات کی، ملاقات کے حوالے سے پاکستانی سفیر نے ٹوئٹ کیا کہ جم کوسٹا مضبوط پاک امریکا تعلقات کے حوالے سے نئے مواقع تلاش کرنے کے خواہاں ہیں،

    سردار مسعود خان کا کہنا تھا کہ وہ متعدد بار پاکستان کا دورہ کرچکے ہیں، رابطے کا یہ سلسلہ جاری رہے گا۔

  • پاکستانی سفیر مسعود خان کے لیے امریکی اعزاز

    پاکستانی سفیر مسعود خان کے لیے امریکی اعزاز

    واشنگٹن: امریکا میں تعینات پاکستانی سفیر مسعود خان کو ان کی خدمات کے اعتراف میں سرٹیفکیٹ آف اسپیشل کانگریشنل ریکگنیشن پیش کیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی رکن کانگریس ال گرین نے امریکا میں پاکستانی سفیر مسعود خان کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے انہیں خصوصی اعترافی سرٹیفکیٹ آف اسپیشل کانگریشنل ریکگنیشن پیش کیا۔

    مسعود خان کو سرٹیفکیٹ پاکستان، امریکا تعلقات اور ٹریڈ کے فروغ کے اعتراف میں پیش کیا گیا۔

    رکن کانگریس ال گرین کا کہنا تھا کہ معاشی تعلقات اور سفارتکاری سے متعلق آپ کے عزم کو سیلوٹ کرتا ہوں۔

    پاکستانی سفیر مسعود خان کی جانب سے رکن کانگریس کا شکریہ ادا کیا گیا، پاکستانی سفیر نے سربراہ کانگریس پارلیمانی گروپ شیلا جیکسن کی کاوشوں کا بھی شکریہ ادا کیا۔

    انہوں نے کہا کہ پاک امریکا تعلقات کو مضبوط بنانے میں کانگریس کا کلیدی کردار ہے۔

  • پاکستان نے خطے میں ہمیشہ امن و استحکام لانے کے لیے کام کیا: سردار مسعود خان

    پاکستان نے خطے میں ہمیشہ امن و استحکام لانے کے لیے کام کیا: سردار مسعود خان

    واشنگٹن: اسلام آباد کی نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کے 15 رکنی وفد نے امریکی دارالحکومت واشنگٹن میں پاکستانی سفارتخانے کا دورہ کیا، پاکستانی سفیر سردار مسعود نے وفد کو پاکستان امریکا تعلقات اور اہم علاقائی امور پر بریفنگ دی۔

    تفصیلات کے مطابق نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کا 15 رکنی وفد واشنگٹن میں پاکستانی سفارتخانے پہنچا، وفد کی پاکستانی سفیر سردار مسعود خان سے ملاقات ہوئی۔

    وفد میں پاک فوج اور سول سروسز کے سینئر افسران، بنگلہ دیش، سری لنکا اور سعودی عرب کے اتحادی حکام شامل تھے۔

    سردار مسعود نے وفد کو پاکستان امریکا تعلقات اور اہم علاقائی امور پر بریفنگ دی، انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک اپنے تعلقات مزید مضبوط بنانے کے لیے جامع ایجنڈے پر کام کر رہے ہیں، دونوں ممالک افغانستان میں انسانی بحران روکنے کے لیے مل کر کام جاری رکھیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان اور امریکا کے دو طرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے خواہاں ہیں، اقتصادی، تجارتی، دفاع، تعلیم، آئی ٹی و دیگر شعبہ جات سے متعلق بھی کام کیا جا رہا ہے۔

    پاکستانی سفیر کا کہنا تھا کہ دفاعی اور سلامتی کے شعبوں میں تعاون سمیت تجارت، سرمایہ کاری، آب و ہوا،صحت، توانائی اور تعلیم کا محکمہ بھی یکساں اہمیت کا حامل ہے۔

    انہوں نے یوکرین کے جاری بحران کے حل کے لیے فعال سفارت کاری کی فوری ضرورت پر زور دیا، انہوں نے کہا کہ خطے میں جاری انسانی بحران، عالمی بحران کی حیثیت اختیار کر چکا ہے، بحران کے حل کے لیے اقوام متحدہ کے چارٹر کے مقاصد اور وعدوں پر اجتماعی ردعمل کی ضرورت ہے۔

    سردار مسعود خان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان نے خطے میں ہمیشہ امن و استحکام لانے کے لیے کام کیا ہے، پاکستان اور امریکا کے دیرینہ تعلقات میں امریکہ میں متعین تارکین وطن کا کردار انتہائی اہم ہے۔

  • پاکستانی نژاد امریکی نمائندہ خصوصی برائے تجارتی امور کی پاکستانی سفیر سے ملاقات

    پاکستانی نژاد امریکی نمائندہ خصوصی برائے تجارتی امور کی پاکستانی سفیر سے ملاقات

    واشنگٹن: امریکا میں پاکستانی سفیر سے امریکی نمائندہ خصوصی برائے تجارتی امور دلاور سید کی ملاقات ہوئی، پاکستانی نژاد دلاور سید نے پاک امریکا اقتصادی شراکت داری مضبوط بنانے پر زور دیا۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی نمائندہ خصوصی برائے تجارتی امور دلاور سید کی امریکا میں پاکستانی سفیر مسعود خان سے ملاقات ہوئی، سفیر مسعود خان نے پاکستانی نژاد امریکی نمائندہ خصوصی دلاور سید کو ان کی تقرری پر مبارک باد دی۔

    دلاور سید کا کہنا تھا کہ پاک امریکا اقتصادی شراکت داری کو مضبوط بنانے کے منتظر ہیں، باہمی شراکت داری کے وسیع امکانات ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ سلیکون ویلی دو طرفہ تجارتی تعلقات کو بڑھانے میں کلیدی کردار ادا کرے گی۔

    سفیر مسعود خان نے پاکستان میں سرمایہ کاری میں اعتماد پر امریکی حکومت کا شکریہ بھی ادا کیا۔

  • کشمیریوں کی یہی خواہش رہی ہےکہ وہ پاکستان کا حصہ بنیں،مسعود خان

    کشمیریوں کی یہی خواہش رہی ہےکہ وہ پاکستان کا حصہ بنیں،مسعود خان

    اسلام آباد: صدر آزاد کشمیر مسعود خان کا کہنا ہے کہ کشمیریوں کی یہی خواہش رہی ہےکہ وہ پاکستان کا حصہ بنیں۔

    تفصیلات کے مطابق صدر آزاد کشمیر مسعود خان نے کہا کہ نیانقشہ پاکستانیوں اور کشمیریوں کی امنگوں کا ترجمان ہے، نقشے نے کئی مسائل حل کر دیے،بھارت نے کئی علاقوں پر زبردستی کیا ہوا ہے۔

    مسعود خان کا کہنا تھا کہ ہمارا نقشہ حقیقت کا ترجمان ہے،بھارت کا جعلی نقشہ وسیع پسندی کی علامت تھا،جوناگڑھ،حیدرآباد بھی نقشے کا حصہ ہونا چاہیے تھا۔

    صدر آزاد کشمیر نے کہا کہ بھارت کی توسیع پسندی میں ہم نے بیریئرکھڑے کر دیے،ہمارا مقصد یہاں ختم نہیں ہوتا کشمیریوں کو آزادی دلوانی ہے،کشمیریوں کے جنازے پاکستانی پرچم میں دفن ہوتے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کی ہمت اس نقشے سے بڑھےگی،پاکستان پوری ریاستی قوت کے ساتھ کشمیریوں کے ساتھ ہے، کشمیریوں کی یہی خواہش رہی ہےکہ وہ پاکستان کاحصہ بنیں،پاکستانیوں کی خواہش ہے کشمیر ان کا حصہ بنے۔

  • آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان پاکستان کا دفاعی حصار ہے، مسعود خان

    آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان پاکستان کا دفاعی حصار ہے، مسعود خان

    اسلام آباد: صدر آزاد کشمیر مسعود خان نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان پاکستان کا دفاعی حصار ہے۔

    تفصیلات کے مطابق صدر آزاد کشمیر مسعود خان نے یوم الحاق پاکستان کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان پاکستان کا دفاعی حصار ہے۔

    انہوں نے کہا کہ 7 دہائیوں میں 5 لاکھ سے زائدکشمیری شہید ہوچکے ہیں،نہتے کشمیری 12 لاکھ بھارتی فوج کا دلیری سے مقابلہ کر رہے ہیں، غیر مسلح کشمیری پاکستان کے لیے لڑ رہے ہیں۔

    مسعود خان کا کہنا تھا کہ 19 جولائی 1947 کو کشمیریوں نے الحاق پاکستان کا اعلان کیا،کشمیریوں نے قرار الحاق پاکستان کے لیے جانوں کی قربانیاں پیش کیں۔

    صدر آزاد کشمیر نے کہا کہ اہل کشمیر دنیاکی بہادر ترین قوم ہے،تاریخ گواہ ہے کشمیری کبھی ہتھیار نہیں ڈالیں گے۔

    تقریب سے خطاب کے دوران مسعود خان کا کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر پر پاکستانی قوم متحداور متفق ہے،کشمیر کے معاملے پر کوئی طاقت پاکستانیوں میں دراڑ نہیں ڈال سکتی۔

    سردار مسعود خان کا کہنا تھا کہ کشمیریوں کے ایک ہاتھ میں پاکستان دوسرے میں کشمیر کا پرچم ہے۔

  • بھارت پاکستان اور آزاد کشمیر پر جنگ مسلط کرنا چاہتا ہے، مسعود خان

    بھارت پاکستان اور آزاد کشمیر پر جنگ مسلط کرنا چاہتا ہے، مسعود خان

    اسلام آباد: صدر آزاد کشمیر مسعود خان کا کہنا ہے کہ بھارت پاکستان اور آزاد کشمیر پر جنگ مسلط کرنا چاہتا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق صدر آزاد کشمیر مسعود خان نے کہا کہ کشمیر کے مسئلے پر دنیا بھر کے میڈیا نے ہمارا ساتھ دیا، کشمیر پر سلامتی کونسل کے 3 اجلاس ہو چکے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ فلسطین کی طرح کشمیریوں کی سر زمین پر قبضہ کیا جا رہا ہے، حالات ایسے پیدا کیےگئے کہ توجہ بٹ گئی اب پھر میڈیا کشمیرکواجاگر کرے۔

    مسعود خان کا کہنا تھا کہ بھارت دورہ ٹرمپ پر احمدآباد میں غربت چھپانے کے لیے دیوار کھینچ رہا ہے، بھارت امریکا کو دھوکا دے رہا ہے ،بھارتی میڈیا مودی میڈیا ہے، آر ایس ایس ودیگر ہندو دہشت گرد تنظیمیں مسلمانوں پر ظلم کر رہی ہیں۔

    صدر آزاد کشمیر نے کہا کہ مصلحت کی پیشکش کے بعد امریکی صدر کا لہجہ ماند پڑ گیا، بھارت کشمیر میں ظلم کر رہا ہے کسی ثالثی کو ماننے کو تیار نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کی مدد ایسے کریں کہ جدوجہدکو نقصان نہ پہنچے، بھارت پاکستان اور آزاد کشمیر پرجنگ مسلط کرنا چاہتا ہے۔

    سردار مسعود خان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کے یو این اسمبلی خطاب سےکشمیری بہت خوش ہوئے، دنیا نے توجہ دی۔

  • بھارت 47 لاکھ انتہا پسندوں کا گروپ تیار کر رہا ہے: صدر آزاد کشمیر

    بھارت 47 لاکھ انتہا پسندوں کا گروپ تیار کر رہا ہے: صدر آزاد کشمیر

    اسلام آباد: آزاد کشمیر کے صدر مسعود خان کا کہنا ہے کہ بھارت 47 لاکھ افراد انتہا پسند گروپ کی صورت میں تیار کر رہا ہے، ہندوستان نے جو جرائم سرزد کیے صدیوں تک اس کا جواب دینا پڑے گا۔

    تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر کے صدر مسعود خان کا کہنا ہے کہ بھارت کی کوشش ہے کشمیر کے لوگ آپس میں لڑ پڑیں، ان کی کوشش ہے آزاد کشمیر اور پاکستان کے درمیان کوئی تصادم ہو۔

    مسعود خان کا کہنا تھا کہ ہم بھارت کی سازشوں کو کسی صورت کامیاب ہونے نہیں دیں گے، ہمارا مقابلہ فسطائی حکومت کے ساتھ ہے۔ ہندوستان نے جو جرائم سرزد کیے صدیوں تک اس کا جواب دینا پڑے گا۔

    انہوں نے کہا کہ بھارت 4 لاکھ افراد انتہا پسند گروپ کی صورت میں تیار کر رہا ہے۔ کشمیری رونا دھونا بند کریں اور اپنی تقدیر اپنے ہاتھوں میں لیں۔ ہمارے پاس ہندوستان کے خلاف تمام شواہد موجود ہیں۔

    مسعود خان نے کہا کہ ہم ہندوستان سے انتقام لیں گے، صدیوں تک کے ظلم کا حساب لیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ بھارت انتہا پسند گروپ کے پاکستان میں گھسنے کے خواب دیکھ رہا ہے۔ افواج پاکستان کا شمار دنیا کی بہترین فوج میں ہوتا ہے۔ سنہ 1947 کا جذبہ اپنانا ہوگا۔

    مسعود خان نے مزید کہا کہ ناکامی پر رونے کے بجائے کامیابی کا جشن منانے کے لیے راہ ہموار کریں۔

  • کشمیر کو کسی نے بیچا نہ کسی میں ایسا کرنے کی ہمت ہے، صدر آزاد کشمیر

    کشمیر کو کسی نے بیچا نہ کسی میں ایسا کرنے کی ہمت ہے، صدر آزاد کشمیر

    اسلام آباد: صدر آزاد کشمیر مسعود خان نے کہا ہے کہ کشمیر کو کسی نے بیچا نہ کسی میں ایسا کرنے کی ہمت ہے۔

    تفصیلات کے مطابق صدر آزاد کشمیر مسعود خان نے کہا ہے کہ پاکستانی قوم متحد ہوکر کشمیریوں کی پشت پر کھڑی ہے، پاکستان عالمی فورم پر کشمیریوں کا مقدمہ لڑ رہا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ بھارت پاکستان اور کشمیریوں میں نفرتیں پھیلانا چاہتا ہے، تحریک آزادی کشمیر کی کامیابی کے لیے اتحاد و اتفاق ضروری ہے، مسئلہ کشمیر پر بھارتی سول سوسائٹی کی حمایت حاصل کرنا ہوگی۔

    مسعود خان نے کہاکہ پاکستان نے کشمیریوں کی آزادی کے لیے 6 جنگیں لڑی ہیں، بھارت کے پاکستان پر حملے کو خارج ازمکان قرار نہیں دے سکتے ہیں۔

    مزید پڑھیں: آزاد کشمیرکا دفاع کرنے پر پاک فوج کےمشکور ہیں، مسعود خان

    صدر آزاد کشمیر کے مطابق پاکستان بھارت کے مابین محدود جنگ جوہری جنگ میں تبدیل ہوگی، عالمی برادری مسئلہ کشمیر کا پرامن حل ڈھونڈنے میں کردار ادا کرے۔

    مسعود خان نے کہا کہ مودی و حمایتی جماعتیں بھارت میں ہندووتوا کے نظریے پر گامزن ہیں۔

    واضح رہے کہ آرٹیکل 370 اے ختم کرنے کے بعد مقبوضہ کشمیر میں 65ویں روز بھی کرفیو جاری ہے، موبائل فون، انٹرنیٹ سروس بند اور ٹی وی نشریات معطل ہیں۔

    کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق مواصلاتی نظام کی معطلی، مسلسل کرفیو اور سخت پابندیوں کے باعث لوگوں کو بچوں کے لیے دودھ، زندگی بچانے والی ادویات اور دیگر اشیائے ضروریہ کی شدید قلت کا سامنا ہے۔