Tag: مسعود پزیشکیان

  • سعودی عرب اور ایران میں تعلقات کا نیا دور، محمد بن سلمان اور ایرانی صدر میں ٹیلیفونک رابطہ

    سعودی عرب اور ایران میں تعلقات کا نیا دور، محمد بن سلمان اور ایرانی صدر میں ٹیلیفونک رابطہ

    ریاض: سعودی عرب اور ایران میں تعلقات کا نیا دور شروع ہو گیا ہے، شہزادہ محمد بن سلمان اور ایرانی صدر میں ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔

    عرب نیوز کے مطابق اتوار کو سعودی ولئ عہد شہزادہ بن سلمان سے ایرانی صدر مسعود پزیشکیان نے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے، دونوں رہنماؤں نے فسطین اور لبنان میں اسرائیلی جارحیت پر تبادلہ خیال کیا۔

    ایرانی صدر نے سعودی عرب کی جانب سے او آئی سی اجلاس بلانے کے اقدام کو سراہا، اور اسلامی سربراہی اجلاس کی کامیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

    ٹیلیفونک گفتگو میں دونوں رہنماؤں کے درمیان ایران سعودی عرب تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

    دوسری طرف سعودی آرمی چیف فیاض الرویلی تہران پہنچ گئے ہیں، سعودی آرمی چیف کی ایرانی ہم منصب میجر جنرل محمد باقری سے ملاقات ہوئی، عرب اور ایرانی میڈیا کے مطابق دونوں چیفس کے درمیان باہمی تعاون کے فروغ، دفاعی سفارت کاری اور دیگر معاملات پر گفتگو ہوئی۔

    ریاض: اسرائیلی جارحیت کے خلاف عرب اسلامی سربراہی اجلاس آج ہوگا

    ایرانی خبر ایجنسی کے مطابق ایرانی آرمی چیف نے آئندہ سال بحری مشقوں میں سعودی بحریہ کی شرکت کی خواہش کا اظہار کیا، دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کی بحالی کے بعد سعودی عرب کے عسکری اعلیٰ عہدے دار کا یہ دورہ اہم قرار دیا جا رہا ہے۔

  • مسعود پیزشکیان ایران کے نئے صدر منتخب

    مسعود پیزشکیان ایران کے نئے صدر منتخب

    تہران: مسعود پیزشکیان ایران کے نئے صدر منتخب ہو گئے۔

    ایرانی میڈیا کے مطابق ایران الیکشن کمیشن نے ’رن آف‘ الیکشن کے نتائج کا اعلان کر دیا، اصلاح پسند مسعود پیزشکیان نے 20 لاکھ ووٹ سے سخت گیر قدامت پسند حریف سعید جلیلی کو شکست دے دی۔

    گزشتہ روز ایران میں صدارتی انتخاب کے دوسرے مرحلے کی ووٹنگ رات 12 بجے تک جاری رہی تھی۔

    پیزشکیان کو 53.3 فی صد اور سعید جلیلی کو 44.3 فی صد ووٹ پڑے، 28 جون کو انتخابات میں کوئی بھی امیدوار مطلوبہ 50 فی صد ووٹ حاصل نہیں کر سکا تھا، اور 40 فی صد ووٹروں کا ٹرن آؤٹ تاریخی طور پر کم رہا تھا، جس کے بعد گزشتہ روز جمعہ کو رن آف مقابلہ کیا گیا۔ جس میں الیکشن کمیشن نے جلیلی کے 13.5 ملین ووٹوں کے مقابل پیزشکیان کو 16.3 ملین ووٹوں کے ساتھ فاتح قرار دے دیا۔

    حماس نے 10 اسرائیلی فوجیوں کو ہلاک کر دیا

    یاد رہے کہ سابق صدر ابراہیم رئیسی کی حادثاتی موت کے بعد ایران میں قبل از وقت صدارتی انتخابات کرنے پڑے۔

    ایران کے مسعود پیزشکیان دل کے سرجن اور قانون ساز ہیں، انھوں نے مغرب کے ساتھ تعلقات استوار کرنے کا وعدہ بھی کر رکھا ہے۔