Tag: مسعود پیزشکیان

  • ہمارے ساتھ تنازعے میں نہ پڑو، ایرانی صدر کا اسرائیل کو پیغام

    ہمارے ساتھ تنازعے میں نہ پڑو، ایرانی صدر کا اسرائیل کو پیغام

    تہران : ایرانی صدر مسعود پیزشکیان نے اسرائیل کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے ساتھ تنازعے میں نہ پڑو۔

    ایوان صدر سے جاری ایک بیان میں مسعود پیزشکیان نے واضح کیا کہ حالیہ ایرانی حملہ اسرائیلی جارحیت کا ردعمل ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق انہوں نے کہا کہ تہران نے صیہونی قابض ریاست کی جارحیت کا سخت جواب دیا ہے، ایران جنگ نہیں چاہتا لیکن کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دے گا۔

    مسعود پیزشکیان کا کہنا تھا کہ ایران کا یہ اقدام قومی مفادات اور شہریوں کے دفاع کے لیے تھا، انہوں نے کہا کہ نیتن یاہو یاد رکھو جنگ نہیں چاہتے لیکن جارحیت کا منہ توڑ جواب دینا جانتے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ ایرانی جنگجو نہیں ہے لیکن وہ کسی بھی خطرے کے خلاف مضبوطی سے کھڑا ہے، یہ ہماری طاقت کا صرف ایک گوشہ ہے۔ ایران کے ساتھ تنازعہ میں نہ پڑیں۔

  • نو منتخب ایرانی صدر کا اسرائیل سے متعلق مؤقف

    نو منتخب ایرانی صدر کا اسرائیل سے متعلق مؤقف

    تہران: نو منتخب ایرانی صدر مسعود پیزشکیان نے اپنے ملک کے اسرائیل مخالف مؤقف کی توثیق کی ہے۔

    غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق نو منتخب ایرانی صدر نے اسرائیل مخالف پالیسی کی توثیق کر دی ہے، مسعود پیزشکیان نے اسرائیل کے خلاف ایرانی مؤقف کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ ایران نے ناجائز صہیونی حکومت کے خلاف مزاحمت کی ہمیشہ حمایت کی ہے۔

    پیر کے روز ایرانی صدر نے لبنان کے گروپ حزب اللہ کے سربراہ حسن نصر اللہ کو ایرانی میڈیا پر جاری پیغام میں کہا کہ ایران غیر قانونی صہیونی حکومت کے خلاف مزاحمت کی حمایت جاری رکھے گا، انھوں نے فلسطینیوں کے خلاف اسرائیل کے اقدامات کی مذمت بھی کی۔

    خارجہ پالیسی سے متعلق اپنے اوّلین بیانات میں سے ایک میں مسعود پیزشکیان نے کہا کہ انھیں یقین ہے کہ مزاحمتی تحریک غزہ میں اپنے دشمن اسرائیل کی ’’جنگی اور مجرمانہ پالیسیوں‘‘ کو روک دے گی۔

    واضح رہے کہ غزہ میں جنگ شروع ہونے کے بعد سے حزب اللہ اور اسرائیل کے درمیان لبنان کی سرحد پر قریب قریب روزانہ فائرنگ کا تبادلہ ہوتا آ رہا ہے، جس سے لڑائی کے بڑھنے کے ساتھ ساتھ ہمہ گیر جنگ کے امکانات کے بارے میں عالمی خطرے کا اظہار بھی کیا جا رہا ہے۔