Tag: مسقط

  • مسقط میں لوگوں کو گھروں پر سفید رنگ کرنے کو کیوں کہا گیا؟

    مسقط میں لوگوں کو گھروں پر سفید رنگ کرنے کو کیوں کہا گیا؟

    مسقط میں رہنے والوں کے لیے حکومت کی جانب سے اہم اعلان سامنے آگیا، مکینوں سے کہا گیا ہے کہ وہ عمارتوں پر سفید رنگ کا استعمال کریں۔

    حکام نے رہائشیوں پر زوردیا ہے کہ وہ عمارتوں پر سفید رنگ کا استعمال کریں، مسقط میونسپلٹی کا کہنا تھا کہ عمارتوں کے لیے دیوار کے بیرونی رنگوں کا انتخاب کرتے وقت سفید یا اس کے شیڈز کا استعمال کیا جائے۔

    مسقط میونسپلٹی کے اس اقدام کا مقصد یہ ہے کہ مسقط شہر کی جمالیاتی کشش کو محفوظ رکھا جائے جبکہ تمام عمارتوں کے باہر سفید رنگ ایک طرح سے شفاف نظارہ بھی فراہم کرے گا۔

    خلیجی ملک کے حکام نے کہا کہ مسقط شہر کی جمالیات کو محفوظ رکھنے کے لیے، مسقط میونسپلٹی ہر ایک سے اپیل کرتی ہے کہ بیرونی دیواروں کو سفید رنگ سے آراستہ کیا جائے۔

    مسقط میونسپلٹی کے حکام نے مزید کہا کہ بلڈنگ کی آرکیٹیکچرل پروٹریشنز یعنی باہر کو نکلے ہوئے حصے اور عمارتوں کی باڑوں کے رنگوں کا انتخاب کرتے وقت سفید رنگ اور اسی طرح کے شیڈز کا استعمال کریں۔

  • مسقط میں مسجد امام علی پر فائرنگ، داعش نے ذمے داری قبول کر لی

    مسقط میں مسجد امام علی پر فائرنگ، داعش نے ذمے داری قبول کر لی

    مسقط: داعش نے عمان کے دارالحکومت مسقط میں وادی کبیر کے علاقے میں مسجد پر حملے کی ذمہ داری قبول کر لی۔

    تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی دہشت گرد تنظیم داعش نے خلیجی ریاست عمان میں پیر کو وادی کبیر میں مسجد امام علی پر حملے کی ذمے داری قبول کر لی ہے، واقعے میں کم از کم 6 افراد جاں بحق اور 30 ​سے زائد پاکستانی ​زخمی ہوئے تھے، جب کہ 3 حملہ آور بھی مارے گئے۔

    اس افسوس ناک واقعے میں جاں بحق افراد میں 4 پاکستانی، ایک بھارتی اور ایک مقامی شخص شامل تھے، جب کہ زخمی پاکستانی مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔

    عمان میں مسجد کے قریب فائرنگ، 4 پاکستانیوں سمیت 6 افراد جاں بحق

    عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ حملہ آوروں کا ہدف اہل تشیع کا اجتماع تھا، داعش نے حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ اس کے تین خود کش حملہ آوروں نے پیر کی شام مسجد میں نمازیوں پر فائرنگ کی اور صبح تک عمانی سیکیورٹی فورسز کے ساتھ فائرنگ کا تبادلہ کیا۔ اس گروپ نے اپنی ٹیلیگرام سائٹ پر حملے کی ویڈیو بھی جاری کی۔

    دفتر خارجہ کے مطابق پاکستانی سفارت خانے کا عملہ اپنے شہریوں کی لاشوں کی شناخت اور ان کی وطن واپسی کے لیے مقامی حکام سے رابطے میں ہے، وزیر اعظم شہباز شریف نے عُمانی حکام کو اس گھناؤنے جرم کی تحقیقات اور ذمے داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے میں ہر ممکن مدد کی پیش کش کی ہے۔ خیال رہے کہ عُمان میں 4 لاکھ پاکستانی شہری مقیم ہیں۔

  • ’مسقط کی اہم شاہراہ کو بند کردیا گیا‘

    ’مسقط کی اہم شاہراہ کو بند کردیا گیا‘

    رائل عمان پولیس کی جانب سے مسقط کا الجبل روڈ بند کر دیا گیا ہے، اہم شاہراہ کو بند کرنے کے حوالے سے ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق رائل عمان پولیس (ROP) نے مسقط میونسپلٹی کے ساتھ مل کر الاماریت سے ولایت بشار کی طرف آنے والوں کے لیے الجبل روڈ (عقبت الامیرات اسٹریٹ) کو مکمل طور پر بند کردیا ہے، بندش کے اوقات صبح 9 بجے سے 5 بجے تک ہیں، اس دوران سڑک کی ایک لین کھلی رہے گی۔

    مسقط میونسپلٹی نے اس حوالے سے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ مسقط گورنریٹ میں سڑکوں کی دیکھ بھال کے کام کے لیے الامارات کی ولایت سے ولایت بشار کی طرف آنے والوں کے لیے الجبل اسٹریٹ (عقبت الامیرات اسٹریٹ) کی روزانہ صبح 5 سے 9 بجے تک صبح کی پیک ٹائم کی مدت کے دوران ایک اوپن لین کے ساتھ چار ماہ کی مدت کے لئے مکمل طور پر بند کردی گئی ہے۔

    تمام لوگوں سے میونسپلٹی نے درخواست کی ہے کہ وہ اس حوالے سے احتیاط کریں اور ویب سائٹ پر دکھائے گئے ٹریفک ہدایات پر عمل کریں، اور ٹریفک جام کی صورتحال سے بچنے کے لئے متبادل سڑک (واڑی آدی روڈ) کا استعمال کریں۔

    دوسری جانب کویت کی وزارت داخلہ نے احکامات جاری کئے ہیں کہ تارکین وطن کی طرف سے ٹریفک جرائم سمیت مختلف خلاف ورزیوں پر کریک ڈاؤن کو مزید سخت کیا جائے۔

    سرکاری اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ مارچ سے اگست کے درمیان 18000 سے زائد تارکین وطن کو ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی اور دیگر وجوہات کی بنا پر کویت سے ڈی پورٹ کردیا گیا۔

    2023کی اگر بات کی جائے تو ابتدائی 8 ماہ کے دوران ریکارڈ کی گئی ٹریفک کی خلاف ورزیوں کی کل تعداد 2.6 ملین سے تجاوز کر گئی، جن میں سے تقریباً 1.95 ملین بالواسطہ خلاف ورزیاں تھیں۔

    ٹریفک آگاہی کے محکمے کے سربراہ بریگیڈیئر جنرل نواف الحیان کا کہنا ہے کہ تقریباً چھ ماہ کے دوران ٹریفک کی سنگین خلاف ورزیوں جیسے کہ تیز رفتاری، ریڈ سگنل توڑنا، ریسنگ، مسافروں کو لے جانے، ون وے میں گاڑی چلانا یا لائسنس کے بغیر ڈرائیونگ کرنے کے سنگین جرائم میں ملوث 18,486 غیر ملکیوں کو ڈی پورٹ کیا گیا۔

    انہوں نے مزید کہا کہ پہلے نائب وزیر اعظم اور وزیر داخلہ شیخ طلال الخالد الصباح کی ہدایت پر تمام گورنریٹس میں سیکورٹی فورسز کی تعیناتی اور سیکورٹی اہلکاروں کی موجودگی کو یقینی بنانے کے لیے ٹریفک کو منظم کرنے، بھیڑ کو کم کرنے اور لاپرواہ ڈرائیوروں کو کنٹرول کرنے کے لیے ”یکم جنوری سے 30 اگست تک کے آٹھ مہینوں میں 2,630,338 ٹریفک خلاف ورزیاں جاری کی گئیں جن میں 1,954,858 بالواسطہ خلاف ورزیاں اور 675,480 براہ راست خلاف ورزیاں کی گئیں۔”

    الحیان نے بتایا کہ جنوری سے اگست کے آٹھ ماہ کے دوران 14,053 لائسنس دیگر وجوہات کی بنا پر واپس لے لیے گئے۔جبکہ شرائط پر پورا نہ اترنے والے ”34,751 ڈرائیونگ لائسنس غیر ملکیوں سے واپس لے لئے گئے۔

    ٹریفک آگاہی کے محکمے کے سربراہ بریگیڈیئر جنرل نواف الحیان نے ”رسید”ڈیوائس کی اہمیت پر زور دیا، جو قانون کی خلاف ورزی کرنے والی گاڑیوں کی نگرانی کے امور انجام دیتی ہے۔

    پولیس کو مطلوب گاڑیاں یا جن گاڑیوں کی انشورنس کی مدت ختم ہو چکی ہے یہ ڈیوائس جسے ”رسید”نام دیا گیا ہے گشت کرنے والے افسران کو ان گاڑیوں کی نشاندہی کرنے میں مددگار ثابت ہوتی ہے جو فوری طور پر جرمانہ جاری کرتے ہیں اور خلاف ورزی کرنے والے کو ”سھل”ایپلی کیشن پر تین منٹ کے اندر بھیجتے ہیں۔

  • عمان میں آن لائن بزنس کے لیے نئے قواعد لاگو کردیے گئے

    عمان میں آن لائن بزنس کے لیے نئے قواعد لاگو کردیے گئے

    مسقط: سلطنت عمان کے حکام نے واضح کیا ہے کہ انفرادی طور پر یا کمپنی کے تحت آن لائن کسی بھی قسم کی سروسز یا پروڈکٹس کی تشہیر کے لیے فی الحال کوئی فیس عائد نہیں۔

    عمان کی وزارت برائے کامرس، انڈسٹری اور سرمایہ کاری نے وضاحت کی ہے کہ سوشل میڈیا انفلوئنسرز یا کمپنیوں کو پروڈکٹس کی تشہیر کے لیے کسی قسم کا کوئی لائسنس درکار نہیں اور نہ ہی اس پر کوئی فیس عائد ہے۔

    وزارت کی ڈائریکٹر برائے کمرشل افیئرز اور ای کامرس عزہ بنت ابراہیم کا کہنا ہے کہ کمپنیوں کو اپنی پروڈکٹس یا سروسز کی آن لائن تشہیر کے لیے کوئی لائسنس درکار نہیں لیکن اگر وہ کسی اور کی پروڈکٹس کی تشہیر کر رہے ہیں تب ان کے پاس لائسنس ہونا ضروری ہے۔

    انہوں نے کہا کہ تشہیر کے لیے سوشل میڈیا انفلوئنسرز کی خدامات لینے پر بھی کوئی ٹیکس یا فیس عائد نہیں۔

    حکام کا یہ بھی کہنا ہے کہ دنیا کی کوئی بھی کمپنی اور کوئی بھی تاجر عمان آ کر اپنی آن لائن تجارتی سرگرمیاں شروع کر سکتا ہے لیکن پہلے اسے اپنی کمپنی کی شاخ یہاں کھولنی ہوگی اور تمام ضروری کاغذی کارروائی مکمل کرنی ہوگی۔

    خیال رہے کہ عمان میں سوشل میڈیا کے ذریعے تجارتی سرگرمیوں کے حوالے سے نئے قواعد 24 مارچ سے نافذ العمل ہوں گے۔

    ان قواعد کا مقصد سوشل میڈیا کے ذریعے تمام مصنوعات، اشیا اور خدمات کی مارکیٹنگ اور تجارت کو ریگولیٹ کرنا ہے اور ان کے ذریعے تاجر اور صارف کا تحفظ، ای کامرس کی ٹرانزیکشنز کا تحفظ اور ڈیلرز کے حقوق کا تحفظ بھی یقینی بنانا ہے۔

    حکام کے مطابق ان قواعد کا اطلاق اسٹریٹ وینڈرز یا گھریلو پیمانے پر کام کرنے والے تجارتی افراد پر نہیں ہوگا۔

  • بالکونیوں پر کپڑے لٹکانے پر ہزاروں ریال جرمانہ عائد

    بالکونیوں پر کپڑے لٹکانے پر ہزاروں ریال جرمانہ عائد

    مسقط: عمان کے دارالحکومت مسقط میں بالکونیوں پر کپڑے لٹکانے پر بھاری جرمانہ عائد کردیا گیا ہے، خلاف ورزی کی صورت میں جرمانہ اور قید دونوں ہوسکتی ہے۔

    مسقط میونسپلٹی نے شہر کے رہائشیوں کو ایک وارننگ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ رہائشی عمارتوں کی بالکونیوں پر کپڑے لٹکانے والوں کو 50 سے لے کر 5 ہزار عمانی ریال تک جرمانے کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

    قانون کو نظر انداز کرنے والوں کو 6 ماہ قید کی سزا بھی ہوسکتی ہے۔

    بدھ کو جاری ہونے والے نوٹیکفیشن کے مطابق میونسپلٹی نے رہائشیوں کو تاکید کی ہے کہ وہ ہرصورت لوکل آرڈر نمبر 92/23 کے آرٹیکل (32) کی پابندی کریں، جو گورنریٹ میں عمارتوں کو بہتر کرنے کے لیے بنایا گیا ہے۔

    میونسپلٹی نے اس بات پر زور دیا کہ میونسپل قوانین بالکونیوں میں کپڑے دھونے کو ڈھانپنے والے عناصر کی تنصیب کے بغیر لٹکانے سے منع کرتے ہیں، کپڑوں کو دو عناصر میں سے کسی ایک سے ڈھانپنا ضروری ہے۔

    مشرابیہ یا لکڑی کا جال جس میں سوراخ 1.50 سینٹی میٹر سے زیادہ نہ ہو، یا کنکریٹ کا کھلا کام جس میں سوراخ 7 سینٹی میٹر سے زیادہ نہ ہو اور کم از کم 10 سینٹی میٹر کی گہرائی ہو۔

    میونسپلٹی حکام کا کہنا تھا کہ کسی بھی رہائشی عمارت کو 3 سے زیادہ یونٹوں کے لیے ہر یونٹ کے لیے ایک بالکونی فراہم کرنی چاہیئے، جو یونٹ کے تعمیراتی حالات پر منحصر ہے، اور ان بالکونیوں کو ڈھانپنے کے لیے منظور شدہ مٹیریل سے ڈھانپنا ضروری ہے۔

    مسقط میونسپلٹی کے قانون کے آرٹیکل نمبر 14 کے تحت ان ضوابط کی خلاف ورزی کے نتیجے میں جرمانہ عائد کیا جائے گا۔

    قانون میں واضح لکھا گیا ہے کہ اپنی بالکونیوں پر لانڈری لٹکانے والے رہائشیوں کو 50 ریال سے لے کر 5 ہزار ریال تک جرمانہ یا 24 گھنٹے سے کم اور 6 ماہ سے زیادہ کی قید کی سزا ہو سکتی ہے۔

    میونسپلٹی نے اس بات پر زور دیا کہ مسقط کے جمالیاتی پہلو کو برقرار رکھنے کے لیے یہ اقدامات ضروری ہیں۔

  • عمان نے اپنی فضائی حدود تمام ممالک کے لیے کھول دیں

    عمان نے اپنی فضائی حدود تمام ممالک کے لیے کھول دیں

    مسقط: عمان نے اپنی فضائی حدود تمام ممالک کے لیے کھول دیں، عمان کا کہنا ہے کہ وہ تمام ملکی اور بین الاقوامی تقاضے پورے کرنے کے لیے پرعزم ہے۔

    اردو نیوز کے مطابق سلطنت عمان میں محکمہ شہری ہوا بازی کا کہنا ہے کہ شرائط پوری کرنے والی تمام فضائی کمپنیوں کے لیے عمان کی فضائی حدود کھلی ہوئی ہیں۔

    عمانی محکمہ شہری ہوا بازی نے اپنے ٹویٹر پر کہا ہے کہ وہ معاہدہ شکاگو 1944 کی بنیادی دفعات کا پابند ہے، معاہدے پر عالمی شہری ہوا بازی کی تنظیم ایکاؤ کے ساتھ معاہدے پر دستخط کرنے والے 193 ممالک اس کی دفعات پر عمل درآمد کے پابند ہیں۔

    عمانی محکمہ شہری ہوا بازی کا کہنا ہے کہ وہ تمام ملکی اور بین الاقوامی تقاضے پورے کرنے کے لیے پرعزم ہے، مسافر طیاروں کے ساتھ کسی طرح کا کوئی امتیاز نہیں برتا جائے گا۔

    محکمہ شہری ہوا بازی کا کہنا ہے کہ سلطنت عمان کی فضائی حدود ہماری سرحدیں عبور کرنے کے لیے مقرر ضوابط پوری کرنے والی ہر فضائی کمپنی کے لیے کھلی ہیں۔

  • عمان: شہریوں سے خون کے عطیات دینے کی اپیل

    عمان: شہریوں سے خون کے عطیات دینے کی اپیل

    مسقط: عمان کے ڈپارٹمنٹ آف بلڈ بینک سروسز نے اپیل کی ہے کہ بی نیگیٹو بلڈ گروپ کے افراد خون عطیہ کر کے مریضوں کی جان بچانے میں مدد کریں۔

    مقامی میڈیا کے مطابق ڈپارٹمنٹ آف بلڈ بینک سروسز کی جانب سے کی گئی اپیل میں شہریوں سے کہا گیا ہے کہ عطیہ کردہ خون کی مقدار میں تیزی سے کمی کے باعث بی نیگیٹو بلڈ گروپ رکھنے والے افراد سے درخواست ہے کہ وہ خون عطیہ کریں۔

    یاد رہے کہ بی نیگیٹو کے بلڈ سیلز، بی گروپ اور اے بی گروپ کے تمام افراد کو لگائے جاسکتے ہیں۔

    ڈپارٹمنٹ کا کہنا ہے کہ خون کے عطیات سینٹرل بلڈ بینک اور اس کے ریجنل بینکس میں جمع کروائے جا سکتے ہیں تاکہ مریضوں کو خون کی فراہمی کسی بھی صورت میں رک نہ سکے۔

  • عمان : پینے کے پانی کے معیار پر کمپنی کی وضاحت

    عمان : پینے کے پانی کے معیار پر کمپنی کی وضاحت

    مسقط: عمان کی واٹر اینڈ ویسٹ واٹر سروس کمپنی نے پانی کے معیار کے حوالے سے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیوز پر وضاحتی بیان جاری کیا ہے۔

    ٹائمز آف عمان کے مطابق کمپنی کا کہنا ہے کہ کمپنی کی جانب سے صارفین کو فراہم کیا گیا پانی عمان میں طے کردہ ان معیارات کے عین مطابق ہے، جو کھلے پانی کے لیے طے کیے گئے ہیں۔

    کمپنی کا کہنا ہے کہ ان کی ماہرین کی ٹیم ایک بار پھر پانی کے معیار کو چیک کرنے کے لیے تمام ضروری اقدامات بروئے کار لارہی ہے۔

    علاوہ ازیں کمپنی نے واٹر کنکشن کی فیسیلیٹیز اور گھروں میں پانی چیک کروانے کا بھی یقین دلایا ہے۔

    کمپنی کی جانب سے صارفین کو تجویز دی گئی ہے کہ وہ گھروں میں موجود واٹر ٹینک کی بھی وقتاً فوقتاً صفائی کرواتے رہیں۔

  • عمان میں تباہ کن بارشیں، متعدد افراد جاں بحق

    عمان میں تباہ کن بارشیں، متعدد افراد جاں بحق

    مشرق وسطیٰ کے ملک عمان کے متعدد علاقوں میں طوفانی بارشوں کے بعد سیلابی صورتحال ہے جس سے انفرااسٹرکچر کو بے تحاشہ نقصان پہنچا ہے۔

    حکام کا کہنا ہے کہ عمان میں 7 جولائی سے جاری شدید بارشوں کے باعث 16 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں جبکہ 4 افراد لاپتہ ہیں۔

    پولیس کے آپریشنز کے جنرل ڈائریکٹر محمد بن ناصر الکنیدی نے بتایا کہ ملک بھر میں ہونے والی طوفانی بارشوں کی وجہ سے انفراسٹرکچر کو شدید نقصان پہنچا ہے۔

    اب تک 40 سے زائد افراد کو بچالیا گیا ہے۔

    سیلاب زدہ علاقوں سے نہایت خوفناک تصاویر سامنے آرہی ہیں، موسمیاتی ادارے نے پہاڑی علاقوں میں مزید بارشوں کا سلسلہ جاری رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔

  • خلیجی ملک میں غیر ملکیوں کی ان شعبوں میں بھرتی پر پابندی عائد ہوگی

    خلیجی ملک میں غیر ملکیوں کی ان شعبوں میں بھرتی پر پابندی عائد ہوگی

    مسقط: خلیجی ملک عمان میں غیر ملکیوں کی بھرتی پر پابندی عائد کر دی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق سلطنت عمان نے 200 سے زائد پیشوں میں غیر ملکیوں کی بھرتی پر پابندی عائد کر دی ہے۔

    عمان کے وزیر محنت ڈاکٹر مہاد بن سعید باوین نے یہ فیصلہ گزشتہ روز اتوار کو جاری کیا، یہ فیصلہ لیبر قانون پر مبنی ہے، جو شاہی حکم پر جاری کیا گیا۔

    اس فیصلے کے آرٹیکل 1 میں کہا گیا ہے کہ تارکین وطن کو ان کے پیشوں پر مزید کام کرنے سے منع کیا جائے گا تاہم وہ موجودہ ورک پرمٹ کی میعاد ختم ہونے تک کام جاری رکھ سکتے ہیں۔

    واضح رہے کہ 2018 میں وزارت محنت نے تقریباً 10 شعبوں میں پھیلے 87 پیشوں پر غیر ملکیوں کی ملازمتوں پر پابندی عائد کی تھی۔

    اتوار کو سرکاری گزٹ میں شائع شدہ ممنوعہ فہرست میں جن اہم پیشوں کو شامل کیا گیا ہے ان میں انتظامی منیجر، ڈائریکٹر/منیجر آف اسٹاف افیئرز، ہیومن ریسورس منیجر، پبلک ریلیشنز منیجر، سی ای او آفس کے منیجر، ایمپلائمنٹ منیجر، فالو اپ منیجر، اور سیکورٹی شامل ہیں۔

    فیصلے کے پہلے آرٹیکل میں کہا گیا ہے کہ غیر ملکی افرادی قوت کو 207 عہدوں پر کام کرنے سے منع کیا گیا ہے جن میں مندرجہ ذیل شامل ہیں:

    منیجر اور ڈپٹی منیجر، ایچ آر اور بھرتی کے ماہرین، لائبریرین، اسٹور سپروائزر، لائبریرین، پانی اور بجلی کے میٹر ریڈرز، ٹریول ٹکٹ آفیسرز، ڈیلیوری ایجنٹس، سیکیورٹی گارڈز، بس ڈرائیور، پبلک کار ڈرائیور (ٹرانسپورٹ)، شعبہ جات اور ٹریڈ یونینوں کے سربراہ، نفسیات/سماجی ماہرین، قانونی کلرک، اکاؤنٹنٹ، انشورنس، ری انشورنس اور رسک انشورنس کے ماہرین۔

    تیل اور گیس کے لیے پیشہ ورانہ سیفٹی افسر، تعلقات عامہ کے مصنف، ٹورسٹ ریزرویشن کلرک، ٹور گائیڈ، ٹکٹ کلرک، شپنگ سروسز کلرک، فلائٹ آپریشن انسپکٹرز، کار رینٹل کلرک، ٹرانسپورٹ سپروائزر، فریٹ رسک انشورنس، رئیل اسٹیٹ انشورنس، آٹو انشورنس، فیکٹریز انشورنس اور کسٹم کلیئرنس بروکرز۔

    کمرشل کمپلیکس میں سیلز مین، سیلز مین سبزی اور پھل، گروسری، مٹھائی فروش، فریج ٹرکوں کے ڈرائیور، ایمبولینس، فائر ٹرک، پانی کے ٹرک، گیس ٹرک، اسکریپ ٹرک اور تمام گاڑیوں کے ڈرائیور۔