Tag: مسلح افواج کے سربراہان

  • قومی سلامتی کونسل کا اجلاس، مسلح افواج کے سربراہان کی شرکت

    قومی سلامتی کونسل کا اجلاس، مسلح افواج کے سربراہان کی شرکت

    اسلام آباد : نگران وزیراعظم کی زیر صدارت قومی سلامتی کونسل کا اجلاس ہوا جس میں تینوں مسلح افواج کے سربراہان نے شرکت کی، اجلاس میں ملک کی مجموعی سیکیورٹی صورتحال سمیت دیگر امور کا جائزہ لیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق ترجمان وزیراعظم ہاؤس نے کہا ہے کہ نگراں وزیر اعظم جسٹس ریٹائرڈ ناصر الملک کی زیر صدارت قومی سلامتی کونسل کے اجلاس میں وزیر خارجہ، وزیر داخلہ، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور تینوں مسلح افواج کے سربراہان نے شرکت کی۔

    اجلاس میں نگران وزیر خزانہ نے ایف اے ٹی ایف اجلاس کی کارروائی اور پاکستان کے پیش کردہ مؤقف پر شرکاء کو بریفنگ دی۔

    کمیٹی نے واضح کیا کہ پاکستان منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کی فنانسنگ روکنے کے حوالے سے اپنی تمام ذمہ داریوں سے مکمل آگاہ ہے اور انہیں پورا کرے گا، اجلاس میں ملک اور خطے کی مجموعی سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ بھی لیا گیا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • ہماری صلاحیتوں کو کم نہ سمجھا جائے،دفاع کرنا جانتے ہیں،آرمی چیف

    ہماری صلاحیتوں کو کم نہ سمجھا جائے،دفاع کرنا جانتے ہیں،آرمی چیف

    پشاور: پاک فضائیہ کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف نے کہا کہ ہماری صلاحیتوں کو کم نہ سمجھا جائے،دفاع کرنا جانتے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق رسالپور اکیڈمی میں پاک فضائیہ کی پاسنگ آوٹ پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں بربریت کی انتہاکردی۔بھارت کی جانب سےمقبوضہ کشمیر میں ہونے والی بربریت کا عالمی برادری نوٹس لے۔

    آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا کہنا تھا پیشہ وارانہ صلاحیت میں پاک فضائیہ کا کوئی مقابل نہیں ہے۔پاک فضائیہ دنیا کی بہترین لڑاکا فورس ہے۔

    پاک فضائیہ کی تقریب سے مہمان خصوصی آرمی چیف کا کہنا تھا کہ دہشت گردی جڑ سے اکھاڑ پھینکنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کے خلاف ضرب عضب آپریشن کامیابی سے جاری ہے۔

    پاک فوج کے سربراہ کا کہنا تھا کہ بھارت ایل او سی پر جلعسازی سے بدنام کرنے کی کوشش کررہاہے۔بھارت دہشت گردی کے خلاف پاکستان کے کردار کو مسخ کرناچاہتا ہے۔

    جنرل راحیل شریف کا تقریب سےخطاب میں کہا کہ مادر وطن کے دفاع کے لیے ہر حدتک جائیں گے۔ملک کے دفاع کو ہر قیمت پر یقینی بنائیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ مسلح افواج چیلنجز کا ہر وقت منہ توڑ جواب دینے کے لیے تیار ہیں۔کوئی غلط فہمی میں نہ رہے ہر مہم جوئی کامنہ توڑ جواب دیں گے۔

    پاک فضائیہ کی پاسنگ آؤٹ پریڈ تقریب کے مہمان خصوصی آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے پریڈ کا معائنہ کیا اور انہوں نے نمبر2اسکواڈرن کو چیمپیئن فلیگ سے نوازا۔

    پاسنگ آؤٹ پریڈ کی تقریب میں تینوں مسلح افواج کے سربراہان سمیت کیڈٹس کے والدین اور رشتے داروں کے علاوہ اعلیٰ عسکری حکام بڑی تعداد میں شرکت کی۔

    پاک فضائیہ کی پاسنگ آؤٹ پریڈ میں 136جی ڈی پی کے 82 انجینئرنگ کورس کے کیڈٹس پاس آؤٹ ہوئے۔