Tag: مسلح تصادم

  • شام، سویدا میں دو گروپوں میں مسلح تصادم، ہلاکتوں کی تعداد 89 ہوگئی

    شام، سویدا میں دو گروپوں میں مسلح تصادم، ہلاکتوں کی تعداد 89 ہوگئی

    15 جولائی 2025: شام کے جنوب میں واقع دروز اکثریتی شہر سویدا میں دو گروپوں کے درمیان ہونے والے مسلح تصادم کے نتیجے میں اب تک 89 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں جبکہ درجنوں زخمی ہیں۔

    عرب میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ مسلح راہ زنی کے بعد شروع ہونے والی جھڑپیں مقامی دروز فرقے اور خانہ بدوش قبیلے کے درمیان نسلی فسادات کا رخ اختیار کرگئی تھیں۔

    رپورٹس کے مطابق مرنے والوں کی اکثریت کا تعلق دروز فرقے کی مسلح ملیشیا سے بتایا جا رہا ہے، جبکہ ان جھڑپوں میں 10 سے زائد مسلح قبائلی بھی مارے جاچکے ہیں۔

    سویدا گورنریٹ نے جھڑپوں کے دوران 6 شامی فوجی اہلکاروں کی ہلاکت کی تصدیق کردی۔

    ساتھ ہی اسرائیل میڈیا کی جانب سے دعویٰ کیا جارہا ہے کہ اسرائیلی فوج نے سویدا میں سرکاری ٹینکوں پر بمباری کی ہے۔ مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ جھڑپیں شہر کے مشرقی علاقہ مقوس میں راہزنی کے واقعے کے بعد مقامی مسلح ملیشیا اور قبائلیوں کے درمیان شروع ہوئی تھی۔

    جس کے دوران دونوں متحارب فریقین نے ایک دوسرے کے متعدد افراد کو یرغمال بنالیا تھا۔ جنہیں عمائدین اور سرداروں کی مداخلت کے بعد رہا کر دیا گیا تھا۔

    دوسری جانب اسرائیل کا کہنا ہے کہ شام پر بمباری وہاں کی حکومت کے لیے واضح انتباہ ہے۔

    جنوبی شام میں فوج کی جانب سے کئی ٹینکوں پر حملے کے بعد اسرائیلی وزیر دفاع اسرائیل کاٹز نے دمشق کو وارننگ جاری کی ہے۔

    روس نے 50 دن میں جنگ نہ روکی تو۔۔ ٹرمپ نے دھمکی دیدی

    فوج نے کہا کہ یہ حملے ٹینکوں کو فرقہ وارانہ جھڑپوں کے مقام کے قریب واقع دروز گاؤں تک پہنچنے سے روکنے کے لیے کیے گئے تھے۔

    کاٹز نے کہا کہ اسرائیلی حملے ”شام کی حکومت کے لیے ایک پیغام اور واضح انتباہ تھے، ہم شام میں دروز کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دیں گے، اسرائیل خاموش نہیں رہے گا۔

  • شکارپور: دوگروپوں میں مسلح تصادم، ہلاک افراد کی تعداد 13ہوگئی

    شکارپور: دوگروپوں میں مسلح تصادم، ہلاک افراد کی تعداد 13ہوگئی

    شکارپور: تحصیل خانپور کے قریب گاؤں 10 میل میں جتوئی قبائل کے بڈانی اور سعد خانانی گروپوں میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 13ہوگئی، وزیر داخلہ سندھ سہیل انور سیال نے واقعے کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے پولیس حکام سے رپورٹ طلب کرلی۔

    تفصیلات کے مطابق شکارپور کی تحصیل خان پور کے قریب گاوٴں 10 میل میں جتوئی قبا ئل کے بڈانی اورسعد خانانی گروپوں میں دیرینہ دشمنی پرتصادم ہوا جس کے نتیجے میں 13افراد کشمیرجتوئی ، نازل جتوئی ، کانڈیرو جتوئی ، سرور جتوئی ، ہزارو جتوئی ، اور متارو جتوئی اور راہگیر بچی نائلہ سمیت دیگر ہلاک ہوگئے ہیں۔

    علاقہ نوگو ایریا بن چکا ہے اور پولیس جائے وقوعہ پر تاحال نہیں پہنچ سکی ہے، علاقے میں اب تک کشیدگی برقرار ہے دونوں گروپ مورچہ بند ہیں اور وقفے وقفے سے فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے، دونوں گروپس ایک دوسرے پر جدید اسلحے سے فائرنگ کررہے ہیں۔

    دونوں جانب سے مورچہ بند افراد ایک دوسرے پر راکٹ لانچرز اور ایل ایم جی جیسے خطرناک ہتھیاروں سے حملے کر رہے ہیں۔ اطلاعات ہیں کہ علاقے میں داخل ہونے کی کوشش کے دوران پولیس پر بھی حملہ کیا گیا، مزید نفری اور بکتر بند گاڑیاں طلب کر لی گئیں۔

     واضح رہے کہ اس سے قبل ہونے والے قبائلی تصادم میں اب تک دونوں گروپوں کے 20 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

    دریں اثناء ڈی آئی جی عبداللہ شیخ نے ایس ایس پی قمبرساجد کو شکارپور کا اضافی چارج دیدیا ہے، انہوں نے بتایا کہ شکارپورمیں صورتحال کو معمول پر لانے کیلئے اضافی نفری اور کمانڈوز بھجوادیئے گئے ہیں۔

  • فہد ملک قتل کیس،نعمان کھوکھر کی درخواست ضمانت مسترد

    فہد ملک قتل کیس،نعمان کھوکھر کی درخواست ضمانت مسترد

    اسلام آباد : کی عدالت نے فہد ملک قتل کیس میں ملزم نعمان کھوکھر کی عبوری ضمانت میں توسیع کی درخواست مسترد کردی۔

    کیس کی سماعت ایڈیشنل سیشن جج پرویز قادرمیمن کی عدالت میں ہوئی ملزم کے وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ نعمان کھوکھر کی عبوری ضمانت میں توسیع دی جائے اور اسے انصاف کا موقع ملنا چاہیئے۔

    جس کے جواب میں تفتیشی آفیسر نے موقف اختیار کیا کہ ملزم تفتیش میں تعاون نہیں کررہا ہے عدالت اس کی درخواست مسترد کرے تاکہ ملزم سے قتل کیس میں مزید تفتیش کی جاسکے۔

    اسی سے متعلق : دو مسلح گروپوں میں تصادم،سابق چئیرمین سینیٹ کا بھانجا فہد ملک جاں بحق

    عدالت نے دو طرفہ دلائل سننے کے بعد ملزم نعمان کھوکھر کی عبوری ضمانت میں توسیع کی درخواست مسترد کردی اور ملزم کو گرفتار کرکے تحقیقات مکمل کرنےکا حکم دیا جس کے کچھ دیر بعد پولیس نے ملزم کو کمرہ عدالت کے باہر سے گرفتارکرلیا۔

    واضح رہے مسلح تصادم میں کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والا شخص فہد ملک سابق چیئرمین سینیٹ میاں محمد سومرو کے بھانجے تھے علاقائی تھانہ انچارج کے مطابق فہد ملک کا مخالف گروہ سے کسی معاملے پر سنگین اختلاف تھا جسے تھانے کی سطح پر حل کرنے بھی کوشش کی کی گئی تھی۔

  • کلائمٹ چینج مسلح تصادم کو فروغ دینے کا سبب

    کلائمٹ چینج مسلح تصادم کو فروغ دینے کا سبب

    واشنگٹن: ماہرین نے متنبہ کیا ہے کہ موسمیاتی تغیر یا کلائمٹ چینج کے باعث آنے والی قدرتی آفات مستقبل قریب میں مختلف ممالک میں مسلح تصادم کو فروغ دے سکتی ہیں اور پہلے سے جاری تصادموں میں اضافہ کرسکتی ہیں۔

    یہ تحقیق امریکا کی نیشنل اکیڈمی آف سائنس کی جانب سے کی گئی۔ ماہرین نے اس کے لیے دنیا بھر میں جاری جنگ زدہ علاقوں کی صورتحال، ان کی وجوہات، اور مستقبل میں ہونے والی ممکنہ جنگوں / تنازعوں کی وجوہات کا جائزہ لیا۔

    کلائمٹ چینج سے مطابقت کیسے کی جائے؟ *

    تحقیق میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ اس وقت دنیا میں جاری خانہ جنگیوں میں سے ایک تہائی کی بنیادی وجہ وہاں ہونے والے موسمی تغیرات اور ان کے باعث ہونے والی ہجرتیں ہیں۔

    ماہرین نے واضح کیا کہ شدید گرمی کی لہریں (ہیٹ ویو)، سیلاب اور طوفان مستقبل میں جنگوں کی وجہ بھی بن سکتے ہیں۔ یہ امکان ان مقامات پر زیادہ ہے جہاں آبادی زیادہ اور کنٹرول سے باہر ہو رہی ہے۔

    کلائمٹ چینج کے باعث امریکی فوجی اڈے خطرے کی زد میں *

    کلائمٹ چینج پر کام کرنے والے سائنسدانوں کے مطابق کلائمٹ چینج قدرتی آفات جیسے زلزلہ، سیلاب، طوفان اور قحط یا خشک سالی کی وجہ بن رہا ہے۔ ان آفات کے باعث بہتر طرز زندگی کے حامل پورے پورے شہر اجڑ سکتے ہیں ا ور ان میں رہنے والے افراد بھوک، پیاس، بے روزگاری اور بنیادی سہولتوں سے محرومی کا شکار ہوسکتے ہیں۔

    نتیجتاً وہ شدت پسند رویوں کا شکار ہو کر شدت پسندی، مسلح لڑائیوں، جرائم اور دہشت گردی کی جانب متوجہ ہوں گے۔

    گرم موسم کے باعث جنگلی حیات کی معدومی کا خدشہ *

    تحقیق میں واضح کیا گیا ہے کہ یہ شدت پسندی اور مسلح تصادم افریقہ اور جنوبی ایشیا کو خاص طور پر متاثر کریں گے۔

    اس سے قبل کی جانے والی ایک تحقیق کے مطابق کلائمٹ چینج اور اس کی وجہ سے ہونے والے مختلف مسائل کے باعث جنوبی ایشیا میں پاکستان، بھارت اور بنگلہ دیش مختلف تنازعوں کا شکار ہوجائیں گے جس سے ان 3 ممالک میں بسنے والے کروڑوں افراد کی زندگیوں کو خطرہ ہے۔

    اس تحقیق میں پانی کی کمی کی طرف خاص طور پر اشارہ کیا گیا جس کے باعث پانی کے حصول کے لیے تینوں ممالک آپس میں برسر پیکار ہوسکتے ہیں۔

  • ماسکو: 2گروہوں میں تصادم 3افراد ہلاک،23 زخمی

    ماسکو: 2گروہوں میں تصادم 3افراد ہلاک،23 زخمی

    ماسکو: روس میں دوگروہوں میں مسلح تصادم سے تین افراد ہلاک جبکہ تئیس زخمی ہوگئے، پولیس نے پندرہ ملزمان کوحراست میں لے لیا۔

    ماسکو میں دو گرہوں کے درمیان اراضی تنازعے پر شروع ہونے والی بحث خونریز تصادم میں تبدیل ہوگئی،فائرنگ کے تبادلے میں تین افرادہلاک جبکہ تئیس زخمی ہوگئے۔

    واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری نے جائے وقوع پر پہنچ صورتحال کو قابو کیا اور جھگڑے ملوث پندرہ افراد حراست میں لے کرتفتیش شروع کردی۔

    پولیس حکام کے مطابق جھگڑا قبرستان کی زمین کے ایک ٹکرے کیلئے ہوا جس کی ملکیت کےدعودیدار دونوں جماعتیں تھیں۔

  • کوہلو: دو مسلح گروپوں میں تصادم،20  افراد ہلاک

    کوہلو: دو مسلح گروپوں میں تصادم،20 افراد ہلاک

    کوہلو: دو گروپوں میں مسلح تصادم کے باعث پندرہ سے بیس افراد کی ہلاکت کی اطلاع موصول ہوئی ہے، وزیرِداخلہ بلوچستان کا کہنا ہے کہ را سے تعلق رکھنے والےگروہ لڑ رہے ہیں۔

    ذرائع کے مطابق کوہلو میں مسلح گروپوں کے درمیان تصادم ہوا، جس میں شدید فائرنگ سے پندرہ سے زائد افراد ہلاک ہوگئے ، پیر کی شام سے شروع ہونے والی لڑائی میں دونوں اطراف سے بھاری ہتھیاروں کا استعمال کیا گیا۔ جس میں مارٹر گولے بھی شامل ہیں، تصادم کے باعث علاقے میں شدید کشیدگی پائی جاتی ہے ۔

    وزیرِداخلہ بلوچستان سرفرازبگٹی نے اے آروائی نیوز سے گفتگو میں کہا کہ را سے تعلق رکھنے والے دو مسلح گروپوں کے درمیان وقفے وقفے سے فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے،  مسلح گروپوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔