Tag: مسلح حملہ آور

  • افغانستان میں رکن پارلیمنٹ کےگھرپرحملہ،5افراد ہلاک

    افغانستان میں رکن پارلیمنٹ کےگھرپرحملہ،5افراد ہلاک

    کابل : افغانستان میں حملہ آوروں نے رکن پارلیمنٹ میر ولی کے گھر پر حملہ کیاجس میں 5 افراد جان کی بازی ہارگئے۔

    تفصیلات کےمطابق افغانستان کے دارالحکومت کابل میں مسلح حملہ آوروں نے پارلیمنٹ کے ایک رکن میر ولی کے گھر پر حملہ کیا جس میں 5 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

    مقامی میڈیا کے مطابق میر ولی اس حملے میں بچ گئے ہیں تاہم حملے میں دو بچوں سمیت پانچ افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ہلاک ہونے والے دونوں بچے میر ولی کے خاندان سے تھے۔

    حکام کا کہنا ہے کہ جائے وقوع پر اس وقت سکیورٹی فورسز موجود ہیں اور حملہ آوروں نےلوگوں کو یرغمال بنا رکھا ہے۔

    مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والوں میں کندھار سے رکنِ پارلیمان عبید اللہ برکزئی کے 25 سالہ بیٹے سمیت دو سکیورٹی اہلکار شامل ہیں۔

    خیال رہے کہ میر ولی جنوبی صوبے ہلمند سے منتخب رکن ہیں۔ افغان طالبان کا دعویٰ ہے کہ انہوں نے اس حملے کی منصوبہ بندی کی تھی۔

    واضح رہے کہ 2014 میں اتحادی فوجوں کے انخلا کے بعد سے ہلمند صوبے کا بڑا علاقہ طالبان کےکنٹرول میں ہے۔

  • امریکا میں مسلح حملہ آور کی فائرنگ سے امام مسجد جاں بحق

    امریکا میں مسلح حملہ آور کی فائرنگ سے امام مسجد جاں بحق

    نیویارک : امریکی شہر نیویارک میں مسلح حملہ آور کی فائرنگ سے امام مسجد اور ان کے ایک نائب ہلاک ہو گئے.

    تفصیلات کےمطابق امریکا کے شہر نیویارک کے علاقے کوئنز میں اس وقت امام پر فائرنگ کی گئی جب وہ ایک گلی میں پیدل جا رہے تھے.فائرنگ میں امام کے نائب کو تشویش ناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ دم توڑ گئے.

    پولیس کا کہنا ہے کہ ابھی تک ایسا کوئی اشارہ نہیں مل کہ امام کو ان کے عقیدے کی بنیاد پر ہدف بنایا گیا.

    مسلمان برادری کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ نفرت پر مبنی ہے جبکہ پولیس کا کہنا ہے کہ وہ ابھی تک محرکات کے حوالے سے تحقیقات کر رہے ہیں.

    جائے وقوعہ سے ایک مسلح شخص کو فرار ہوتے ہوئے دیکھا گیا ہے تاہم ابھی تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی.

    واضح رہے کہ 55 سالہ امام مولانا اخون جی دو برس قبل بنگلہ دیش سے نیویارک منتقل ہوئے تھے.