Tag: مسلح ملزمان

  • کراچی : مسلح ملزمان میں بینک سے رقم لے کر نکلنے والے شہری  سے 10 لاکھ لوٹ کر فرار

    کراچی : مسلح ملزمان میں بینک سے رقم لے کر نکلنے والے شہری سے 10 لاکھ لوٹ کر فرار

    کراچی : کورنگی میں مسلح ملزمان میں بینک سے رقم لے کرنکلنے والے شہری اورخاتون سے 10 لاکھ لوٹ کر فرار ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے کورنگی نمبر 1 میں بینک سے رقم لیکر نکلنے والے شہری اورخاتون سے ڈکیتی کی واردات ہوئی۔

    جس میں 2 مسلح ملزمان 10 لاکھ لوٹ کر فرار ہوگئے ، واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی۔

    زمان ٹاؤن تھانے میں متاثرہ شہری کی مدعیت میں ڈکیتی کا مقدمہ درج کرلیا گیا، مدعی نے بتایا کہ گھرکی قیمت اداکرنے کےلئے بینک سے رقم نکال کرگھر جارہے تھے کہ کورنگی نمبر 1 کے قریب مسلح ملزمان نےروکا اور کہا بینک سےنکالی گئی رقم دو۔

    متاثرہ شہری کا کہنا تھا کہ میری ساس نے5لاکھ روپےملزمان کو دیئے ملزمان نے کہا آپ کے پاس 10 لاکھ روپے ہیں، ہمارے پاس مکمل معلومات ہیں، ملزمان نےدھمکی دی کہ اگر پوری رقم نہ دی توگولی ماردیں گے۔

    مدعی مقدمے نے کہا کہ ساس کے کہنے پر پورے 10 لاکھ اورموبائل فون ملزمان کو دے دیے اور ملزمان واردات کے بعد موقع سے فرار ہوگئے۔

  • کراچی: ڈیفنس میں مسلح ڈکیت کیشئر سے 14 لاکھ لوٹ کر فرار

    کراچی: ڈیفنس میں مسلح ڈکیت کیشئر سے 14 لاکھ لوٹ کر فرار

    کراچی: ڈیفنس فیز 7 میں مسلح ملزمان کیشئر سے 14 لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہوگئے، ملزمان نے دودھ سپلائی کرنے والی گاڑی سے لوٹ مار کی۔

    تفصیلات کے مطابق شہر قائد میں ڈکیتی کا ایک اور واقعہ پیش آیا ہے جس کا مقدمہ گزری تھانے میں وہاج اقبال کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ ڈیفنس فیز 7 میں کیشئر سے 14 لاکھ روپے لوٹ لیے گئے، 3 موٹر سائیکلوں پر6 ملزمان نے دودھ کی سپلائی والی گاڑی سے لوٹ مار کی۔

    مدعی مقدمے کے مطابق مختلف علاقوں سے ریکوری کرتا ہوا فیز 7 میں دودھ کی دکان پر پہنچا تھا، دودھ کی سپلائی کے بعد دکاندار نے 5 لاکھ روپے دیے۔

    وہاج اقبال نے پولیس کو بتایا کہ موٹر سائیکلوں پر سوار ملزمان نے اسلحے کے زور پر لوٹ مار شروع کردی، ملزمان نے 5 لاکھ اور گاڑی میں موجود 9 لاکھ روپے چھین لیے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ واردات پیر کو ہوئی تھی سی سی ٹی وی اور دیگر شواہد حاصل کرچکے ہیں، ملزمان کیشئر کے آنے کا وقت اور اس کے پاس موجود رقم جانتے تھے۔

    https://urdu.arynews.tv/karachi-tajir-kidnapping/

  • پنوعاقل سے اغوا کی گئی 2 خواتین بازیاب

    پنوعاقل سے اغوا کی گئی 2 خواتین بازیاب

    سکھر: گزشتہ روز ضلع پنوعاقل سانگی تھانے کی حدود سے اغوا ہونے والی دو خواتین کو پولیس نے بازیاب کروالیا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق سانگی تھانے کی حدود میں پسند کی شادی کے معاملے پر مھر اور کلہوڑا برادری کے درمیان ہونے والے تنازع کے بعد مہربرادری کے مسلح ملزمان نے گاؤں پر حملہ کرکے دو افراد کو قتل جبکہ دو خواتین کو اغوا کرلیا تھا۔

    ایس ایس پی سکھر کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ دونوں خواتین کا اغوا تاوان کیلئے نہیں تھا، نہ ہی ڈاکوؤں کی کارروائی تھی بلکہ دو برادری میں تنازع کے بعد خواتین کو اغوا کیا گیا تھا۔

    ایس ایس پی سکھر نے بتایا کہ ان کی قیادت میں سکھر پولیس کی بھاری نفری نے رات سے ہی ملزمان کا تعاقب کر کے رضا گوٹھ تھانے کی حدود میں کچے کے علاقے میں ملزمان کا محاصرہ کیا تھا۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ اس دوران پولیس اور ملزمان کے درمیان وقفے وقفے سے فائرنگ کا تبادلہ ہوتا رہا تاہم پولیس کے مسلسل دباؤ کے بعد ملزمان نے مغوی خواتین کو رہا کردیا۔

     ایس ایس پی سکھر نے مغوی خواتین کو ورثا کے حوالے کردیا اس سے قبل گزشتہ روز حملے میں جانبحق ہونے والے دو افراد کی نماز جنازہ ادا کردی گئی جبکہ واقعے کا مقدمہ تاحال درج نہیں کیا جاسکا ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے نمائندے سلیم سہتو کی رپورٹ

  • کراچی: مسلح ملزمان کی گھر میں ڈکیتی، ایک کروڑ روپے مالیت کا سونا اور کیش لوٹ کر فرار

    کراچی: مسلح ملزمان کی گھر میں ڈکیتی، ایک کروڑ روپے مالیت کا سونا اور کیش لوٹ کر فرار

    کراچی : شہر قائد کے علاقے گلبرگ میں مسلح ڈاکو گھر میں ڈکیتی کے دوران ایک کروڑ روپے مالیت کا سونا اور کیش لوٹ کر فرار ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے گلبرگ میں واقع گھر میں ڈکیتی کی واردات ہوئی ، جس میں ملزمان ایک کروڑ روپے مالیت کا سونا اور کیش لوٹ کر فرار ہوگئے۔

    پولیس حکام نے بتایا کہ گزشتہ رات تین بجے 8 ڈاکو ریٹائرڈ افسرکے گھر میں داخل ہوئے، ڈاکوؤں نے گھر کے افراد کو یرغمال بنا کر تشدد کا نشانہ بھی بنایا۔

    حکام کا کہنا تھا کہ ڈاکو 35 لاکھ روپے، امریکی اور کینڈین ڈالرز لوٹ کر فرار ہوگئے جبکہ سونے چاندی کے سیٹ، انگھوٹیاں و دیگر قیمتی سامان بھی لوٹ کر لے گئے ہیں۔

    یاد رہے گذشتہ ماہ کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز فائیو خیابان مومن کے قریب ڈکیتی کی واردات میں مسلح ملزمان چھپن لاکھ روپے اور موبائل فون لوٹ کر فرار ہو گئے تھے۔

    ڈکیتی کی واردات گزری تھانے کی حدود میں ہوئی، 5 ملزمان دیوار پر لگی خاردار تار کاٹ کر گھر میں داخل ہوئے، اور اہل خانہ کو یرغمال بنا کر لوٹ مار کی۔

  • کراچی میں مسلح ملزمان کا بیکری پر دھاوا، ڈبل روٹی، انڈے، پاپے اور مکھن لے اڑے، ویڈیو دیکھیں

    کراچی میں مسلح ملزمان کا بیکری پر دھاوا، ڈبل روٹی، انڈے، پاپے اور مکھن لے اڑے، ویڈیو دیکھیں

    کراچی : گارڈن میں مسلح ملزمان نے بیکری دھاوا بول دیا، کیش اور موبائل فون لوٹنے کے بعد ڈبل روٹی، انڈے، پاپے اور مکھن بھی لے اڑے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے گارڈن میں ایک ہی بیکری پر ایک ہی گروہ کی مسلسل وارداتیں جاری ہے ، مسلح ملزمان کیش، موبائل فون اور دیگر سامان لوٹ کر فرارہوگئے۔

    ملزمان جاتے جاتے ڈبل روٹی، انڈے، پاپے اور مکھن بھی ساتھ لے گئے، واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج اےآروائی نیوز نے حاصل کرلی ہے۔

    جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ملزمان صبح 9 بجے ایک موٹرسائیکل اور رکشے پر پہنچے اور اسلحے کے زور پر بیکری کے تمام ملازمین کو یرغمال بنایا۔

    ملزم تقریبا 15 منٹ تک بیکری کے اندر لوٹ مارکرتے رہے،ایک ملزم کیش کاونٹر خالی کرتا رہا دوسرا مارٹ کا سامان اٹھاتا رہا۔

    بیکری مالک کے مطابق ملزمان نے پانچوں ملازمین کے موبائل فون اور پرس بھی چھینے جبکہ کیش کاونٹر پر موجود گذشتہ روز کی سیل بھی لوٹ لی گئی۔

    مالک کا کہنا تھا کہ یہی ملزمان اسی بیکری پر کئی مرتبہ واردات کرچکے ہیں، مجموعی نقصان کا تخمینہ لگایا جارہا ہے۔

  • کوئٹہ میں سیکیورٹی فورسزکی گاڑی پرفائرنگ‘ 3 اہلکار شہید

    کوئٹہ میں سیکیورٹی فورسزکی گاڑی پرفائرنگ‘ 3 اہلکار شہید

    کوئٹہ: صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے سیکیورٹی فورسز کے 3 اہکارشہید ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں سریاب کے علاقے کلی بنگلزئی کے قریب مسلح افراد نے سیکیورٹی فورسز کی گاڑی پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 3 اہلکار شہید ہوگئے۔

    نامعلوم مسلح ملزمان سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کو نشانہ بنانے کے بعد موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

    قانون نافذ کرنے والے اداروں نے جائے وقوع پر پہنچ کرشواہد اکھٹا کرنا شروع کردیے ہیں جبکہ علاقے میں سرچ آپریشن بھی کیا جا رہا ہے۔

    خیال رہے کہ گزشتہ ماہ 27 مئی کو کوئٹہ کے علاقے سرکی روڈ پرنامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار شہید جبکہ جوابی کارروائی مین 2 حملہ آور بھی ہلاک ہوئے تھے۔

    یاد رہے کہ رواں سال 28 فروری کو کوئٹہ کےعلاقے درویش بلیلی میں زور دھماکہ ہوا تھا جس کے نتیجے میں 6 سیکیورٹی اہلکار شہید اور 5 زخمی ہوئے تھے۔

    کوئٹہ میں سیکیورٹی فورسزکی گاڑی پرفائرنگ‘ 4 اہلکار شہید

    واضح رہے کہ 14 فروری 2018 کو صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں نامعلوم مسلح افراد کی سیکیورٹی فورسز کی گاڑی پرفائرنگ کے نتیجے میں ایف سی کے 4 اہلکار شہید ہوگئے تھے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

  • کراچی: کلفٹن میں پولیس مقابلہ‘ اہلکار شہید‘ ایس ایچ او زخمی

    کراچی: کلفٹن میں پولیس مقابلہ‘ اہلکار شہید‘ ایس ایچ او زخمی

    کراچی: شہرقائد کے علاقے کلفٹن میں مسلح ملزمان کے ساتھ پولیس مقابلے میں ایک اہلکار شہید جبکہ ایس ایچ او زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے کلفٹن میں ایس ایچ او نے مشکوک موٹرسائیکل پرسوار ملزمان کو رکنے کا اشارہ کیا جس پرمسلح ملزمان نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایس ایچ او کلفٹن سمیت 2 اہلکار زخمی ہوگئے۔

    پولیس کے مطابق زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جارہا تھا کہ سپاہی ہدایت اللہ دم توڑ گیا جبکہ ایس ایچ او کلفٹن اسپتال میں زیرعلاج ہیں۔

    پولیس حکام کے مطابق سپاہی کو پیٹ میں 4 گولیاں لگیں اور ایس ایچ او چوہدری شاہد کو سینے پردو گولیاں لگیں۔ ملزمان فائرنگ کے بعد جائے وقوعہ پرموٹرسائیکل چھوڑ کرفرار ہوگئے۔

    ڈی آئی جی ساؤتھ نے جائے وقوعہ پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ 2 موٹرسائیکل سوارملزمان نے پولیس اہلکاروں پرفائرنگ کی، ایس ایچ او، اہلکارسادہ لباس اورپرسنل گاڑی میں ڈیوٹی دے رہے تھے۔

    آزاد خان کا کہنا تھا کہ ایس ایچ او نے مشکوک موٹرسائیکل کوروکنے کی کوشش کی جس پرملزمان نے فائرنگ کردی اور موٹرسائیکل چھوڑکر فرار ہوگئے۔

    ڈی آئی جی ساؤتھ کا کہنا تھا کہ جائے وقوعہ سے چار9 ایم ایم کے خول اورایک 30 بورکا خول ملا، سی سی ٹی وی سمیت دیگرشواہد جمع کیے جا رہے ہیں۔

    دوسری جانب آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے کلفٹن میں فائرنگ کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی آئی جی ساؤتھ آزاد خان سےانکوائری رپورٹ طلب کرلی۔

    ادھر ایڈیشنل آئی جی کراچی مشتاق مہر کا کہنا ہے کہ واقعے کی انکوائری کی جارہی ہے لیکن اس طرح کے واقعات سے پولیس کے حوصلے پست نہیں ہوں گے۔

    کراچی: لنڈی کوتل چورنگی کےقریب فائرنگ‘ پولیس اہلکارجاں بحق

    یاد رہے کہ رواں سال 12 جنوری کو کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار شاکر جاں بحق ہوگیا تھا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔