Tag: مسلسل

  • کرکٹ ورلڈ کپ 2019 : جنوبی افریقہ کو مسلسل تیسری شکست

    کرکٹ ورلڈ کپ 2019 : جنوبی افریقہ کو مسلسل تیسری شکست

    ساؤتھ ہمٹن : ورلڈ کپ 2019 کا آٹھواں میچ بھارت نے جنوبی افریقہ کے خلاف 6 وکٹوں سے جیت لیا، جنوبی افریقہ نے جیت کے لیے بھارت کو 228 رنز کا ہدف دیا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق کرکٹ ورلڈ کپ کے آٹھویں میچ میں بھی شکست جنوبی افریقہ کے ماتھے کا جومھر بنی، ساؤتھ ہمٹن میں کھیلے جانے والے عالمی کپ کے تیسرے میچ میں پروٹیز نے ہپلے بیٹنگ کرتے ہوئے بھارت کو جیت کے لیے 228 رنز کا ہدف دیا تھا جسے بھارتی بلے بازوں نے 4 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔

    بھارتی بلکے باز شیکھر دھون 8 رنز بناکر پولین لوٹ گئے جب کے بعد کپتان ویرات کوہلی نے بلے بازی کی ذمہ داری لیکن وہ بھی زیادہ دیر میدان میں نہ ٹک سکے اور 18 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔

    بھارتی بلے باز راہل نے جنوبی افریقہ کے خلاف 26 رنز اسکور کیے جبکہ بھارتی کے سینئر کھلاڑی ایم ایس دھونی نے ذمہ داری نے 34 ڈوریں مکمل کیں۔

    شیکھر دھون کے ساتھ اننگز کا آغاز کرنے والے روہت شرما نے بھارتی ٹیم کے اسکور بورڈ میں 13 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 122 رنز کا ناقابل شکست اضافہ کیا۔

    قبل ازیں ساؤتھ ہمٹن میں کھیلے جانے والے میچ میں جنوبی افریقہ کی ٹیم 50 اوورز میں 227 رنز پر ڈھیر ہوگئی اور بھارت کو جیت کے لیے 228 رنز کا ہدف دیا، بھارت کے یوزویندرا چاہل نے 4 وکٹیں حاصل کیں۔

    جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، جنوبی افریقہ کی جانب سے اننگز کا آغاز کوئنٹن ڈی کوک اور ہاشم آملہ کیا لیکن صرف 24 رنز اسکور کرسکے۔

    ون ڈاؤن آنے والے کپتان فاف ڈپلیسی نے 38 رنز کی اننگز کھیلی، کپتان کو یوزویندرا چاہل نے شکار کیا اس کے بعد کوئی جنوبی افریقی بلے باز خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھا سکا۔

    ڈیوڈ ملر بھی 31 رنز پر یوزویندرا چاہل کا شکار بنے اور آنڈیلی فیہلوک وایو 34 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، اوپننگ اور مڈل آرڈر کی ناکامی کے بعد رابادا اور کرس مورس نے ٹیم کے رن ریٹ کو سہارا دیا اور اسکور کو آگے بڑھایا، جوبی افریقہ 9 وکٹوں کے نقصان پر پچاس اوورز میں 66 رنز کی مشترکا اننگز کے بعد227 رنز بناسکی۔

    تھسارا پریرا 2 رنز پر رن آؤٹ ہوئے، ادانا 10، ملنگا 4 رنز پر لکمل کا ساتھ چھوڑ گئے، پردیپ بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے، سرنگا لکمل 15 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

    بھارت کے جے جے بھومرا اور بی کمار نے جنوبی افریقہ کے دو، دو کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ کلدیپ یادیو نے بھی ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

  • مسجد اقصیٰ کی مسلسل بے حرمتی پر اردن کا اسرائیل سے شدید احتجاج

    مسجد اقصیٰ کی مسلسل بے حرمتی پر اردن کا اسرائیل سے شدید احتجاج

    عمان : اردنی وزیر خارجہ نے اسرائیلی مظالم کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’قبلہ اول میں نمازیوں اور روزہ داروں پر صہیونی فوج کا تشدد ناقابل برداشت ہے‘۔

    تفصیلات کے مطابق اردن کی وزارتِ خارجہ نے مسجد اقصیٰ میں نمازیوں، معتکفین اور روزہ داروں خلاف اسرائیلی ریاست کے اشتعال انگیز اقدامات اور ماہ صیام کے دوران صہیونی فوج اور یہودی آباد کاروں کے قبلہ اول پردھاووں کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

    عرب ٹی وی کے مطابق اردنی وزارت خارجہ نے قبلہ اول اور حرم قدسی میں اسرائیلی اشتعال انگیز سرگرمیوں پر صہیونی ریاست سے باضابطہ احتجاج کیا گیا ہے۔

    بیان میں کہا گیا ہے کہ صہیونی حکام اور یہودی آباد کار حرم قدسی شریف کی مسلسل اشتعال انگیز انداز میں بے حرمتی کے مرتکب ہو رہے ہیں، پولیس کی فول پروف سیکیورٹی میں یہودی آباد کار مسجد اقصیٰ میں گھس کر فلسطینی نمازیوں، روزہ داروں اور معتکفین کو تشدد کا نشانہ بناتےہیں۔

    دوسری طرف اسرائیلی پولیس ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت محکمہ اوقاف کے عملے کو گرفتار کرکے اوقاف کے امور میں کھلی مداخلت کررہی ہے۔

    عمان حکومت نے خبردار کیا ہے کہ اسرائیلی ریاست کی طرف سے مسجد اقصیٰ میں اشتعال انگیز سرگرمیاں ناقابل قبول ہیں اور ان کے نتیجے میں خطے میں تشدد کی ایک نئہی لہر اٹھ سکتی ہے۔

    اردنی وزارت خارجہ کے ترجمان سفیان سلمان القضا نے کہا کہ حکومت نے سفارتی چینلز سے اسرائیلی حکومت کو اپنا احتجاج پہنچا دیا ہے۔ اس احتجاجی یاداشت میں حرم قدسی میں اسرائیلی فوج اور یہودی آباد کاروں کی اشتعال انگیز سرگرمیوں پرپابندی لگانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

    خیال رہے کہ ماہ صیام کے دوران اسرائیلی فوج، پولیس اور یہودی آباد کار مل کر مسجد اقصیٰ پر یلغار کرتے رہے ہیں۔ ماہ صیام کے آخری ایام میں یہودیوں کی تعطیلات کے موقع پرقبلہ اول میں سخت کشیدگی دیکھی گئی۔

    ماہ صیام کے آخری عشرے میں یہودی آبادکاروںکو قبلہ اول کے احاطے میں داخلےکی اجازت نہیں دی جاتی مگر اس بار صہیونی حکام نے یہ روایت بھی توڑ؟ دی اور بار بار مسجد میں گھس کرمسلمان روزہ اور معتکفین کو زدو کوب کیا جاتا ہے۔

    حرم قدسی اور مسجد اقصی میں یہودی آباد کاروںکی اشتعال انگیز سرگرمیاں ایک ایسے وقت میں دیکھی گئی ہیں جب دوسری جانب صہیونی ریاست ‘متحدہ القدس’ کی تقریبات اور سرگرمیاں جاری رکھی ہوئی ہیں۔

    اسرائیل نے سنہ 1967ء کی جنگ میں مشرقی بیت المقدس پرقبضہ کرلیا تھا، اس کے مشرقی اور مغربی القدس کی وحدت کے حوالے دو جون کا دن منایا جاتا ہے، اس سال یہ دن ایک ایسے وقت میں آیا ہے جب ماہ صیام جاری ہے اور مسجد اقصیٰ میں بڑی تعداد میںمسلمان عبادت کے لیے آ رہے ہیں۔