Tag: مسلمانوں کے گھر مسمار

  • بھارتی ہائی کورٹ نے مزید ہزاروں مسلمانوں کے سروں سے چھت چھیننے کا حکم جاری کر دیا

    ڈیرہ دون: بھارت کی اترکھنڈ ہائی کورٹ نے ہزاروں مسلمانوں کے سروں سے چھت چھیننے کا حکم جاری کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق اترکھنڈ کی ہائی کورٹ نے مسلمان آبادی والے علاقوں میں ساڑے 4 ہزار سے زائد گھروں پر بِلڈوزر چلانے کا حکم جاری کر دیا ہے۔

    عدالت میں مسلمانوں پر سرکاری زمین پر قبضے کا الزام لگا کر گھر گرانے کی درخواست کی گئی تھی، جس پر عدالت نے مسلمانوں کے گھروں کو مسمار کرنے کا حکم دے دیا۔

    مودی حکومت کا مقبوضہ کشمیر میں مزید فوج تعینات کرنے کا اعلان

    یک طرفہ عدالتی فیصلے کے خلاف اترکھنڈ کے مختلف شہروں میں مسلمان سراپا احتجاج بن گئے ہیں، تاہم سپریم کورٹ آج (جمعرات) کو اترکھنڈ ہائی کورٹ کے ہلدوانی میں ریلوے کی 29 ایکڑ اراضی کو خالی کرنے کے حکم کو چیلنج کرنے والی ایک درخواست کی سماعت کرے گا۔

    متعدد متاثرہ رہائشیوں نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کے پاس دستاویزات موجود ہیں، جن سے ثابت ہوتا ہے کہ انھوں نے مکانات خریدے تھے، لیکن دوسری طرف مودی سرکار کی جانب سے ریاست اتر کھنڈ کے شہر ہلدوانی میں مسلمانوں کو بے گھر کرنے کی تیاری کر لی گئی ہے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق مذکورہ علاقے میں مکانات کے علاوہ تقریباً نصف خاندان زمین بھی لیز پر لینے کا دعویٰ رکھتے ہیں، یہاں تک کہ اس علاقے میں 4 سرکاری اسکول، 11 پرائیویٹ اسکول، ایک بینک، 2 اوور ہیڈ واٹر ٹینک، 10 مساجد، اور 4 مندر، اور بہت ساری دکانیں کئی دہائیوں میں تعمیر کیے گئے ہیں۔

  • بھارت میں مسلمانوں پر زمین تنگ، نئی دہلی میں مسلمانوں کے گھر مسمار

    بھارت میں مسلمانوں پر زمین تنگ، نئی دہلی میں مسلمانوں کے گھر مسمار

    نئی دہلی: بھارت میں مسلمانوں پر زمین تنگ کر دی گئی، نئی دہلی میں مسلمانوں کے 25 گھر مسمار کر دیے گئے۔

    تفصیلات کے مطابق مودی سرکار نے بھارت میں مسلمانوں کا جینا مشکل کر دیا ہے، بھارتی حکام نے ایک اور غنڈہ گردی کی کارروائی کرتے ہوئے دارالحکومت نئی دہلی کے جنوب مغربی علاقے میں مسلمانوں کے مکانات کی ایک بڑی تعداد کو مسمار کر دیا ہے۔

    دہلی ڈیولپمنٹ اتھارٹی نے فتح پور بیری میں تجاوزات کی آڑ میں مسلمانوں کے گھر گرائے، خواتین دہائیاں دیتی رہیں لیکن حکام نے ایک نہ سنی، مکانات منہدم کرنے سے پہلے ضروری سامان بھی لینے نہ دیا گیا۔

    دہلی ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے عملے کی مدد کرنے والی پولیس نے بغیر کسی پیشگی اطلاع کے انہدام کے خلاف احتجاج کرنے والی خواتین کے خلاف بھی طاقت کا وحشیانہ استعمال کیا۔

    ہیومن رائٹس واچ اور دیگر بین الاقوامی اداروں نے پہلے ہی تشویش کا اظہار کیا ہے کہ ہندوستان میں حکام ایسے قوانین اور پالیسیاں اپنا رہے ہیں جو منظم طریقے سے مسلمانوں کے ساتھ امتیازی سلوک پر مبنی ہیں۔

  • لارڈ نذیر نے مقبوضہ کشمیرمیں مسلمانوں کے گھر مسمار کرنے کو بھارتی سازش قرار دے دیا

    لارڈ نذیر نے مقبوضہ کشمیرمیں مسلمانوں کے گھر مسمار کرنے کو بھارتی سازش قرار دے دیا

    لندن : رکن برطانوی پارلیمنٹ لارڈ نذیرنے مقبوضہ کشمیرمیں مسلمانوں کے گھر مسمارکرنے کو بھارتی سازش قرار دے دیا اور کہا مودی حکومت مقبوضہ کشمیرمیں ہندوآبادیاں قائم کررہی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ارکن برطانوی پارلیمنٹ لارڈ نذیر نے مقبوضہ کشمیرمیں مسلمانوں کے گھر مسمارکرنے کو بھارتی سازش قرار دیتے ہوئے کہا مودی حکومت مقبوضہ کشمیرمیں بی جے پی اور بنیادپرست ہندوؤں کو بساکر مسلمانوں کی اکثریت کم کرنا چاہتی ہے۔

    لارڈ نذیر کا کہنا تھا کہ بھارت اسرائیلی ایماپرمقبوضہ کشمیرمیں جھوٹےآپریشن کررہاہے اورنام نہادانکاؤنٹرزمیں کشمیریوں کوشہید اور ان کے مکانات کو مسمار کررہاہے جبکہ مودی حکومت مقبوضہ کشمیرمیں ہندوآبادیاں قائم کررہی ہے۔

    یاد رہے مقبوضہ کشمیرمیں بھارت کی ریاستی دہشت گردی جاری ہے، بھارتی فورسزکی جانب سےسرینگرمیں جلائےگئےسترہ گھروں کی تعمیر کے لئے چندہ اکٹھا کرنےوالےمتعدد افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

    خیال رہے بھارتی فورسزکی فائرنگ سےحزب المجاہدین کےرہنما جنید صحرائی اوران کے ساتھی طارق احمدشہید ہوئےتھے جبکہ بھارتی فورسزنےفائرنگ کےبعدگھروں کوآگ لگا دی تھی۔