Tag: مسلمان طالب علم

  • بھارت، ہندو اساتذہ کا مسلمان طالب علموں کے ساتھ امتیازی سلوک

    بھارت، ہندو اساتذہ کا مسلمان طالب علموں کے ساتھ امتیازی سلوک

    نئی دہلی : بھارت نے نفرت آمیز رویے کی تمام حدوں کو پار کرتے ہوئے اب مسلمان طالب علموں کو بھی ہدف بنایا ہوا ہے اور ہندو اساتذہ اپنے مسلمان شاگردوں سے تضحیک آمیز اور انتہا پسندانہ سوالات پوچھتے ہیں.

    اس بات کا انکشاف بھارتی اخبار ہندوستان ٹائمز میں شائع ہونے والی رپورٹ میں کیا گیا ہے جس کے تحت ہندو اساتذہ مسلمان طالب علموں سے ایسے سوالات پوچھتے ہیں جیسے وہ معصوم طلبا کسی بڑی دہشت گردی کے واقعے میں ملوث ہوں.

    بھارتی اخبار کی رپورٹ کے مطابق دہلی کے ایک اسکول میں یہ شکایات سامنے آئی ہیں کہ ہندو ٹیچرز نے دوران تدریس بم دھماکوں میں مسلمانوں کے ملوث ہونے کا ذکر کرتے ہوئے مسلمان طلباء سے پوچھا کہ کیا آپ کے والد بم بناتے ہیں ؟

    ذرائع کے مطابق اسکول کے ذہین ترین مسلمان طالب علم سعد نے بتایا کہ ہندو اساتذہ ہر بڑے حادثے یا سانحے کے بعد ایسا ظاہر کرتے ہیں کہ جیسے یہ سراسر مسلمانوں کا کام ہے اور سارے مسلمان طالبان ہیں.

    طالب علم کا کہنا تھا کہ ہم سے کلاس میں امتیازی سلوک برتا جاتا ہے اور ایسے چھبتے ہوئے سوالات کیے جاتے ہیں جیسے ہم لوگ دہشت گرد ہوں اور یہاں تعلیم حاصل کرنے نہیں بلکہ دھماکے کرنے آئے ہیں.

  • امریکہ میں مسلمان طالب علم دہشت گردی کے الزام میں اسکول سے گرفتار

    امریکہ میں مسلمان طالب علم دہشت گردی کے الزام میں اسکول سے گرفتار

    ٹیکساس: امریکی پولیس نے کم عمر مسلمان طالب علم کو ہنر کی سزا دیتے ہوئے دہشت گردی کے الزام میں اسکول سے گرفتار کر لیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی ریاست ٹیکساس کے میک آرتھر اسکول میں استاد نے مسلمان طالب علم کے ہاتھ میں گھڑی کو بم قرار دے کر پولیس کو طلب کر لیا ۔

    امریکی پولیس کے ترجمان جیمز میکیولین نے بتایا کہ  14سالہ احمد محمد کو دہشت گردی کے الزام میں گرفتار کر لیا، پولیس حکام کا کہنا ہے کہ احمد محمد کی گھڑی ہاکس بم سے مشاہبت رکھتی ہے ۔

    پولیس نے تفتیش کرتے ہوئے احمد محمد سے پو چھا کہ کیا وہ بم بنانا چاہتے تھے جس پر احمد محمد نے کہا کہ اس نے صرف ایک گھڑی بنانے کی کوشش کی تھی ۔

    محمد احمد نے بتایا کہ پولیس افسران نے تفتیش کے دوران اس پر زور دیا کہ یہ گھڑی نہیں بلکہ ہاکس بم ہے ۔