Tag: مسلمان نوجوان

  • مقبوضہ کشمیر پر پروپیگنڈا فلم: بی جے پی کو مسلمانوں پر تشدد کا بہانہ مل گیا

    مقبوضہ کشمیر پر پروپیگنڈا فلم: بی جے پی کو مسلمانوں پر تشدد کا بہانہ مل گیا

    نئی دہلی: مقبوضہ کشمیر میں جھوٹے پروپیگنڈے پر مبنی فلم کشمیر فائلز نے بھارتی ہندو شدت پسندوں کو مزید شہ دے دی اور انہوں نے اس کا غصہ مسلمانوں پر تشدد کر کے اتارنا شروع کردیا۔

    بھارتی ریاست گجرات کے شہر احمد آباد میں ہندو شدت پسندوں نے ایک مسلمان نوجوان کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا، اس دوران وہ حال ہی میں ریلیز کی جانے والی فلم کشمیر فائلز کا نام لیتے رہے جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ فلم میں دکھائے گئے پروپیگنڈے پر وہ آگ بگولہ ہیں۔

    تشدد کا نشانہ بننے والے نوجوان عدنان رنگریز کا کہنا ہے کہ وہ اپنے دوست کے ساتھ ایک جگہ بیٹھا تھا کہ اچانک 10 سے 15 افراد ان کے قریب آئے اور ان کا نام پوچھا، عدنان کے نام بتانے پر انہوں نے آؤ دیکھا نہ تاؤ اور اسے مارنے لگے۔

    عدنان کا کہنا تھا کہ اس نے بھاگ کر جان بچانے کی کوشش کی لیکن شدت پسند اس کے پیچھے آئے اور گھسیٹ کر تشدد کا نشانہ بنایا۔

    اس دوران وہ فلم کشمیر فائلز کا نام لیتے رہے اور کہتے رہے کہ اب ہم تمہیں بتائیں گے۔

    عدنان کا کہنا ہے کہ بڑی مشکل سے لوگوں نے اسے بچایا جس کے بعد اس نے اپنے چچا کو کال کی جنہوں نے وہاں پہنچ کر اسے احمد آباد ایل جی اسپتال منتقل کیا، تاہم وہاں بھی ڈھائی گھنٹے تک اسے کسی ڈاکٹر نے نہیں دیکھا۔

    مجبوراً عدنان کے اہل خانہ نے انہیں وہاں سے ایس وی پی اسپتال منتقل کیا جہاں ان کا علاج شروع کیا گیا۔

    یاد رہے کہ حال ہی میں ریلیز کی جانے والی فلم کشمیر فائلز  نے بھارت میں تناؤ کا ماحول پیدا کردیا ہے- اس پروپیگنڈہ اور مسلم مخالف فلم کو بھارتی حکمراں جماعت کی جانب سے پروموٹ بھی کیا جارہا ہے-

  • بھارت میں گائےچوری کاالزام‘2مسلمان نوجوان ہلاک

    بھارت میں گائےچوری کاالزام‘2مسلمان نوجوان ہلاک

    آسام : بھارتی مشرقی ریاست آسام میں گائے چوری کےالزام میں مقامی لوگوں نے دو مسلمان نوجوانوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔

    تفصیلات کےمطابق بھارت کی مشرقی ریاست آسام کےنوگاؤں ضلع کا ہےجہاں گائے چوری کے الزام میں دو مسلمان نوجوانوں کو تشدد کرکےہلاک کردیا۔

    پولیس کے مطابق بھیڑ میں شامل لوگوں کا کہنا تھا کہ دونوں نوجوان كاساماری کے پاس ایک مخصوص چراگاہ سے گائے چوری کر کے لے جا رہے تھے۔

    نوگاؤں کےپولس سپرنٹینڈنٹ دیب راج اپادھیائےنےبتایا کہ جب پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی تو وہاں ہجوم دونوں نوجوانوں کو لاٹھیوں سے پیٹ رہا تھا۔


    بھینسیں فروخت کرنا جرم بن گیا، بھارت میں دو مسلمانوں کو پھانسی دے دی گئی


    پولیس ان دونوں کو علاج کے لیے فوراً ہسپتال لے گئی لیکن شدید چوٹوں کی وجہ سے دونوں نے دم توڑ دیا۔مرنے والے نوجوانوں کی شناخت ابو حنیفہ اور رياض الدين علی کے طور پر کی گئی ہے۔


    بھارت میں ایک اورمسلمان کو گائے کے نام پرقتل کردیا


    پولیس کے مطابق اس واقعہ میں اب تک گئو ركشک تنظیموں سے منسلک کسی بھی شخص کا نام سامنے نہیں آیا۔

    واضح رہےکہ آسام میں بی جے پی اقتدار میں ہے اور اس نے اس سے قبل کئی ریاستوں میں گائے کے متعلق قوانین میں سختی کی ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں

  • بھارت میں ہندوانتہاپسندوں کاتشدد‘ مسلمان نوجوان ہلاک

    بھارت میں ہندوانتہاپسندوں کاتشدد‘ مسلمان نوجوان ہلاک

    نئی دہلی: بھارت میں ہندوانتہاپسندوں نے مسلمان نوجوان کو تشدد کرکے موت کے گھاٹ اتاردیا۔

    تفصیلات کےمطابق بھارتی ریاست جھاڑکنڈ کےضلع گملا کے رہائشی 20 سالہ محمد شالک کو اس کےدرجنوں اہل علاقہ نےاُس وقت تشدد کا نشانہ بنایا جب وہ اپنی دوست کو اس کےگھر چھوڑنے جارہے تھے۔

    پولیس کےمطابق مشتعل ہجوم نے نوجوان کو اس کی دوست کے سامنے ہی ایک پول سے باندھا اور ڈنڈوں اور بیلٹ سے مارنا شروع کردیا، کئی گھنٹوں تک جاری رہنے والےاس تشدد کے بعد نوجوان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئےجان کی بازی ہارگیا۔

    گملاپولیس چیف چندن کمار جھا کا کہناہےکہ پولیس اس بات کی تفتیش میں مصروف ہے کہ کیا ہجوم کو لڑکی کے اہل خانہ نے لڑکے کےخلاف تشدد پر اکسایا۔

    چندن کا کمار کا کہنا تھا کہ تشدد کرنے والے تین افراد کو گرفتار کیا جاچکا ہے جبکہ دیگر کی تلاش جاری ہے۔انہوں نےکہاکہ نوجوان جوڑا ایک سال سےساتھ تھا اور ماضی میں بھی انہیں متعدد مرتبہ دھمکیاں دی گئی تھیں۔


    بھارت میں افریقی شہریوں پر بدترین تشدد


    یاد رہےکہ گزشتہ ماہ بھارتی شہرگریٹر نوائڈا میں منشیات کے استعمال کے باعث ایک نوجوان کی موت کے بعد مقامی باشندوں کا ایک مشتعل ہجوم افریقی شہریوں پر ٹوٹ پڑاتھا۔

    سینکڑوں مشتعل افرادنے افریقیوں پر لکڑیوں اور لوہے کی کرسیوں سے حملے کیے جس کےنتیجے میں دس سے زائد افریقی با شندے زخمی ہوئےتھے،جن میں پانچ نائجیرین شہری تھے۔


    بھارت: لڑکیوں کو چھیڑنے سے منع کرنے پر 4 مسلمان شہید


    واضح رہےکہ گزشتہ سال ستمبرمیں بھارت کے شہر بجنور میں مسلمان لڑکیوں کو چھیڑنے پر احتجاج کرنے والے مسلمانوں پر فائرنگ کرکے چار مسلمان نوجوانوں کو شہید اور 12 کو زخمی کردیا گیاتھا۔