Tag: مسلمان ٹیکسی ڈرائیور

  • دبئی: مسلمان ٹیکسی ڈرائیور نے ایمانداری کی اعلیٰ مثال قائم کردی

    دبئی: مسلمان ٹیکسی ڈرائیور نے ایمانداری کی اعلیٰ مثال قائم کردی

    دبئی: متحدہ عرب امارات کی ریاست دبئی میں مسلمان ٹیکسی ڈرائیور نے ایمان داری کی اعلیٰ مثال قائم کردی۔

    خلیج ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق دبئی میں مسلمان ٹیکسی ڈرائیور محمد ناظم نے نوٹوں سے بھرا بیگ واپس کرکے ایمانداری کی اعلیٰ مثال قائم کردی، دبئی پولیس نے محمد ناظم کے اقدام کو سراہا۔

    رپورٹ کے مطابق دبئی کے علاقے خور فکان میں مسلمان ٹیکسی ڈرائیور کی گاڑی میں برازیلین فٹبال کے کھلاڑی بسمارک فیریرا سوار ہوئے اور منزل مقصود پر پہنچنے کے بعد اپنا نوٹوں سے بھرا بیگ گاڑی میں بھول گئے، برازیلین فٹ بال کے کھلاڑی خورفکان کی ٹٰیم سے کھیلتے ہیں۔

    ٹیکسی ڈرائیور محمد ناظم کو جب گاڑی کی پچھلی سیٹ سے بیگ ملا تو انہوں نے فوراً نوٹوں سے بھرا بیگ دبئی پولیس کے حوالے کردیا۔

    ٹٰیکسی ڈرائیور نے کہا کہ بیگ واپس کرنے پر دبئی پولیس نے میرے اس اقدام کو سراہا اور کہا کہ وہ مجھ سے دوبارہ ملاقات کریں گے۔

    ڈرائیور محمد ناظم کے مطابق دو دن کے بعد میں حیران رہ گیا کہ دبئی پولیس کا ایک وفد میرے آفس پہنچ گیا اور مجھے اعلیٰ افسران اور میرے ساتھی ڈرائیورز کے سامنے اعزاز سے نوازا۔

    محمد ناظم نے کہا کہ بڑا فخر محسوس ہوا کہ مجھے میرے ساتھیوں اور افسران کے سامنے سرٹیفکیٹ اور تحفہ دیا گیا۔

    دبئی پولیس نے محمد ناظم کی ویڈیو بھی شیئر کی ہے، ٹیکسی ڈرائیور نے دیگر ڈرائیورز سے اپیل کی ہے کہ اگر کسی کی کوئی کھوئی ہوئی چیز انہیں مل جائے تو اسے فوری طور پر پولیس کے حوالے کردیں۔

  • برطانیہ: کرایہ مانگنا جرم،مسلمان ٹیکسی ڈرائیور پر تشدد

    برطانیہ: کرایہ مانگنا جرم،مسلمان ٹیکسی ڈرائیور پر تشدد

    لندن : مغربی ممالک میں مسلمانوں کے ساتھ ناروا سلوک کا سلسلہ تاحال جاری ہے،برطانیہ کے علاقے ڈربی شائر میں ایک مرد اور ایک خاتون نے کرایہ طلب کرنے پر مسلمان ٹیکسی ڈرائیور کو تشدد کا نشانہ بنایا، پاس کھڑے لوگ ویڈیو بناتے رہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ واقعہ برطانیہ کے علاقے ڈربی شائر میں پیش آیا جہاں 50 سالہ ڈرائیور شاہد اقبال ڈرائیور پر تشدد کیا گیا لیکن کسی نے اسے بچانے کی کوشش نہیں کی۔

    مسلمان ٹیکسی ڈرائیور شاہد اقبال نے بتایا کہ خاتون نے نہ صرف ٹیکسی کا کرایہ دینے سے انکار کیا بلکہ زبردستی گاڑی کا اسٹیئرنگ پکڑتے ہوئے اس سے 80 پاؤنڈ کا مطالبہ کیا، انہوں نے صورتحال سے نمٹنے کے لیے پولیس کو بلانے کے لیے موبائل فون جیب سے نکالنے کی کوشش کی تو خاتون نے اس کے ہاتھ پر کاٹ لیا اور تھپڑ بھی مارے۔

    شاہد اقبال کے مطابق جواب میں وہ فوراً گاڑی سے نکلے تاہم خاتون اور اس کے ساتھی نے مل کر اسے دھکے دیے جب کہ پاس کھڑے افراد نے ان کی کوئی مدد نہ کری بل کہ ویڈیو بنانے میں مصروف رہے اور واقعے سے لطف اندوز ہوئے اور یہ ویڈیو انٹرنیٹ پر اپ لوڈ کردی جو کہ انٹرنیٹ پر وائرل ہوگئی۔