Tag: مسلمان

  • مذہب اسلام اور مقدس شخصیات کا احترام ملحوظ خاطر رکھا جائے، او آئی سی

    مذہب اسلام اور مقدس شخصیات کا احترام ملحوظ خاطر رکھا جائے، او آئی سی

    نیویارک : اسلامی ممالک کی تنظیم او آئی سی نے مسلمانوں کیخلاف نفرت انگیز مہم پر تشویش کا اظہارکرتے ہوئے مہم کی مذمت کی اور کہا مذہب اسلام اورمقدس شخصیات کا احترام کیا جائے۔

    تفصیلات کے مطابق نیویارک میں اسلامی ممالک کی تنظیم او آئی سی کے رکن ممالک کے وزرائے خارجہ کے اجلاس کا مشترکہ اعلامیہ جاری کردیا گیا۔

    اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ دین اسلام اورمقدس شخصیات،علامات کا احترام ملحوظ خاطر رکھا جائے۔

    او آئی سی کا کہنا تھا کہ نفرت انگیزمہم میں مسلمانوں کونشانہ بنائے جانے کی شدیدمذمت کرتے ہیں جبکہ گستاخانہ مقابلوں سے اشتعال کی کوششیں انتہائی قابل مذمت ہیں۔

    اجلاس میں شاہ محمود قریشی نے کہا کہ مسلمانوں کےجذبات کوٹھیس پہنچانے کی سرگرمیوں پر سخت تشویش ہے، مسلمانوں کے جذبات کو مجروح کرنے کے واقعات میں خطرناک اضافہ ہوا۔

    ان کا کہنا تھا کہ اخلاقی، قانونی ذمہ داری کے ساتھ آزادی اظہار کا استعمال کیا جانا چاہیئے۔

    اجلاس میں قرارداد ترکی اور پاکستان کی جانب سے پیش کی گئی جبکہ مشترکہ اعلامیے کی تجویز پاکستان اور ترکی کی جانب سے دی گئی تھی۔

    یاد رہے اگست میں اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) نے توہین آمیز خاکوں کے مقابلے کی شدید مذمت کرتے ہوئے نیدر لینڈز کی حکومت سے گستاخانہ حرکت فوری روکنے کا مطالبہ  کیا تھا۔

    او آئی سی کا کہنا تھا  کہ اس حرکت سے دنیا بھر کے ایک ارب 60 کروڑ مسلمانوں کے مذہبی جذبات متاثر ہوئے ہیں، وزیر خارجہ پاکستان نے تنبیہہ کی ہے کہ نیدر لینڈز کے ایک فرد کے عمل سے یورپ کا امن متاثر ہو سکتا ہے۔

    بعد ازاں نیدرلینڈز میں ہونے والا گستاخانہ خاکوں کا مقابلہ منسوخ کردیا گیا تھا۔

  • فیفا 2018: مسلمان کھلاڑیوں نے فرانس کی جیت میں اہم کردار ادا کیا

    فیفا 2018: مسلمان کھلاڑیوں نے فرانس کی جیت میں اہم کردار ادا کیا

    پیرس: فرانس کی فٹبال ٹیم کو عالمی چیمپئن بنوانے میں مسلمان کھلاڑیوں کے جذبے نے اہم کردار ادا کیا اور ٹیم کو متحد رکھا۔

    تفصیلات کے مطابق فیفا ورلڈکپ 2018 میں فرانس کی فتح اور دوسری بار عالمی چیمپئن بننے میں مسلمان کھلاڑیوں نے اہم کردار ادا کیا، ٹیم نے روس پہنچنے سے قبل نعرہ لگایا تھا کہ ’ہمارے اختلافات ہی ہمیں متحد رکھتے ہیں‘۔

    فرانس کی ٹیم کے 23 رکنی اسکواڈ میں 14 افریقی نژاد منتخب ہوئے تھے جن میں سے 7 مسلمان تھے۔

    پال پوگبا فرانسیسی ٹیم کے وہ کھلاڑی ہیں جنہوں نے ہر بڑے ٹورنامنٹ سے پہلے عمرہ ادا کیا اور اپنی میچ سے قبل بھی فتح کے لیے دعا کی بعد ازاں جیت کے بعد اللہ کا شکر بھی ادا کیا۔

    فرانس کی ٹیم میں پال پوگبا کے علاوہ نبیل فاخر، نگولو کانتے، مینڈی، جبرئیل سدیبے اور عثمان ڈیم بیلے افریقی مسلمان کھلاڑی تھے جنہوں نے عمدہ کھیل سے ٹیم کو دوسری بار عالمی چیمپئن بنایا۔

    واضح رہے کہ فرانس کی ٹیم کا شمار دنیا کے اُس واحد اسکواڈ میں ہوتا ہے جس میں جداگانہ قومیتوں کے کھلاڑی شامل ہیں مگر پھر بھی اپنے اتحاد سے ٹیم کو فتح دلواتے ہیں۔

    خیال رہے کہ 15 جولائی کروشیا اور فرانس کی ٹیموں کے مابین روس کے دارلحکومت میں واقع لوزینکی اسٹیڈیم میں فیفا ورلڈکپ کا فائنل میچ کھیلا گیا تھا جس میں ہزاروں شائقین نے شرکت کی تھی۔

    فرانس کی ٹیم نے عمدہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے کروشیا کو 4 کے مقابلے میں 2 گول سے شکست دے کر  20 سال بعد دوسری بار دفاعی چیمپئن بننے کا اعزاز اپنے نام کیا تھا۔


  • امریکی صدر اورخاتون اول کی مسلمانوں کوعید کی مبارکباد

    امریکی صدر اورخاتون اول کی مسلمانوں کوعید کی مبارکباد

    واشنگٹن : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی اور اہلیہ میلانیا ٹرمپ کی جانب سے امریکہ اور دنیا بھر کے مسلمانوں کو عید الفطرکی مبارکباد دی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے پیغام میں کہا کہ میں اور میری اہلیہ ملانیا ٹرمپ امریکہ اور دنیا بھر کے مسلمانوں کو عیدالفطرکی مبارکباد پیش کرتے ہیں۔

    امریکی صدر نے کہا کہ مسلمان ماہ صیام کے اختتام پرعیدالفطرمناتے ہیں اور اپنے ساتھیوں کے لیے محبت اور خوشی کا جذبہ لیے روز مرہ کے معمول پرواپس آتے ہیں۔

    ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ عید ہمیں تعلقات مضبوط بنانے کا موقع فراہم کرتی ہے اور درگزر کوفروغ دینے کا یہ بہترین موقع ہے۔

    امریکی صدر نے امید ظاہر کی کہ امن وخیرسگالی کا یہ جذبہ اور عید کی خوشیاں جس نے اس وقت سب کوسرشار کر رکھا ہے، سارا سال دنیا کو اپنے حصار میں لیے رکھے گی۔

    عالمی رہنماؤں کی دنیا بھر کے مسلمانوں کو عید کی مبارکباد

    خیال رہے کہ گزشتہ روز عالمی رہنماؤں نے دنیا بھر کے مسلمانوں کو عیدالفطر کی مبارکباد دی تھی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

  • مودی کی حکومت میں مسلمانوں پرظلم ڈھائےجا رہے ہیں‘ ارون دھتی رائے

    مودی کی حکومت میں مسلمانوں پرظلم ڈھائےجا رہے ہیں‘ ارون دھتی رائے

    لندن : معروف بھارتی مصنفہ اور انسانی حقوق کی علم بردارارون دھتی رائے کا کہنا ہے کہ مسلمانوں کوگلیوں اورسڑکوں پرہجوم نشانہ بنا رہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق بھارت کی عالمی شہرت یافتہ ادیبہ، فلم ساز اور کالم نگار ارون دھتی رائے نے برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو میں کہا کہ نریندرمودی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے بھی بدترین ہیں۔

    ارون دھتی رائے نے کہا کہ نریندر مودی کی حکومت میں مسلمانوں پرظلم ڈھائے جارہے ہیں، مسلمانوں کوگلیوں اور سڑکوں پرہجوم نشانہ بنا رہے ہیں۔

    معروف بھارتی مصنفہ نے کہا کہ بھارت میں مسلمانوں کواقتصادی سرگرمیوں سے باہررکھا جا رہا ہے، گوشت اور چمڑے کی دکانوں پرحملے کیے جارہے ہیں۔

    ارون دھتی رائے نے برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو میں کہا کہ کشمیری لڑکی سے زیادتی کے مجرمان کو بچانے کی کوشش ہورہی ہے۔

    ہندو انتہاپسندوں سے مسلمان لڑکے کی جان بچانے والے سکھ پولیس آفیسر کی ویڈیو وائرل

    خیال رہے کہ گزشتہ دنوں بھارتی ریاست اترکھنڈ میں ہندو انتہاپسندوں کے ہاتھوں مسلمان لڑکے کو قتل کرنے کی کوشش سکھ پولیس آفیسر نے ناکام بنا دی تھی، واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھی۔

    بعدازاں مسلمان نوجوان کو مشتعل ہندوؤں کے تشدد سے بچانے والے سکھ پولیس افسر کو دھمکیاں ملنے لگیں تھی جس پر متعلقہ حکام نے گگن دیپ سنگھ کو رخصت پر بھیج دیا تھا۔

    مقبوضہ کشمیر: آٹھ سالہ بچی زیادتی کے بعد قتل،

    یاد رہے کہ رواں سال 13 اپریل کو مقبوضہ کشمیر میں آٹھ سالہ بچی آصفہ بانو کو بھارتی پولیس کے چار افسروں نے زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کردیا تھا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • مسلمانوں سے نفرت نہیں، محبت کریں: باشعور برطانوی شہریوں کی انوکھی مہم

    مسلمانوں سے نفرت نہیں، محبت کریں: باشعور برطانوی شہریوں کی انوکھی مہم

    لندن: برطانیہ میں بڑھتے ہوئے اسلاموفوبیا اور مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز مہم کے خلاف سول سوسائٹی اٹھ کھڑی ہوئی۔

    تفصیلات کے مطابق گذشتہ دنوں شہر کے مختلف افراد کو نفرت انگیز خطوط موصول ہوئے تھے، جن میں انھیں مسلمانوں پر حملوں کی ترغیب دی گئی تھی اور3 اپریل کو ’پنش اے مسلم ڈے‘ یعنی مسلمانوں کو سزا دینے کے دن کے طور پر منانے کا اعلان کیا گیا تھا۔ ان نفرت انگیز خطوط میں مسلمانوں سے بدسلوکی اور تشدد کی مناسبت سے پوائنٹس کا تعین کیا گیا تھا۔

    ایک جانب جہاں ان خطوط کے خلاف لندن پولیس کا انسدادِ دہشت گردی یونٹ حرکت میں آگیا، وہیں برطانیہ کے باشعور طبقات کی جانب سے اس کی شدید مذمت کی گئی۔ ان خطوط کی گونج اعلیٰ ایوان میں بھی سنائی دی۔

    اس مہم کے جواب میں ایک گروپ کی جانب سے تین اپریل کو مسلمانوں سے محبت کے دن کے طورپر منانے کی مہم شروع کی گئی ہے۔ اسلاموفوبیا کے خلاف سرگرم ایک سماجی تنظیم MEND Community نے اپنے ٹوئٹرپیچ سے 3 اپریل کو مسلمانوں سے محبت کے دن کے طور پر منانے کا اعلان کیا ہے۔

    نفرت انگیز مہم کے برخلاف اس مہم میں مسلمانوں سے احسن سلوک کرنے پر پوائنٹس رکھے گئے ہیں۔ اس مہم کے لیے سماجی تنظیم نے امن کا نوبیل انعام حاصل کرنے والے سیاہ فام امریکی سیاست داں مارٹن لوتھر کنگ کے الفاظ کا انتخاب کیا ہے، جنھوں نے کہا تھا کہ اندھیرے کو دور کرنے کے لیے روشنی ہی واحد ذریعہ ہے۔

    برطانوی خبر رساں اداروں کے مطابق مسلمانوں سے نفرت کے مقابلے میں سوشل میڈیا پر مسلمانوں سے محبت کے لیے شروع کی جانے والی مہم کو زیادہ پذیرائی ملی ہے۔

    یاد رہے کہ برطانیہ میں 28 لاکھ مسلمان آباد ہیں، جو کل آبادی کا 4.4 فی صد ہیں۔ ادھرلندن پولیس نے اعلان کیا ہے کہ اس قسم کے نفرت انگیز اقدامات کسی صورت برداشت نہیں کیے جائیں گے اور ان کی مکمل تحقیقات کی جائیں گی۔


    برطانیہ میں مسلمانوں‌ کے خلاف نفرت انگیز خط کی تقسیم


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

  • بھارت میں تضحیک کا شکارمسلمان نے خودکشی کرلی

    بھارت میں تضحیک کا شکارمسلمان نے خودکشی کرلی

    ممبئی : بھارتی شہرممبئی میں حملہ آوروں کی جانب سے تضحیک کا نشانہ بننے والے مسلمان نے دلبرداشتہ ہوکرخودکشی کرلی۔

    تفصیلات کے مطابق ممبئی میں کیفے پریڈ کے قریب 3 روز قبل چار حملہ آوروں نے 35 سالہ قاسم شیخ پر حملہ کیا اور اسے جوتا چاٹنے پرمجبور کیا۔

    ممبئی پولیس کے مطابق 35 سالہ قاسم شیخ یہ ذلت برداشت نہ کرسکا اور اس نے گلے میں پھندا لگایا اورچھت سے لٹک کر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔

    پولیس حکام کے مطابق انہیں متوفی قاسم شیخ کے گھر کی تلاشی کے دوران ایک خط ملا جس میں ان چار حملہ آوروں کے نام لکھے ہوئے تھے۔

    پولیس نے بتایا کہ ملزمان اسماعیل شیخ، اکبرشیخ، کریا پایس اورافضل قریشی کو انڈین پینل کوڈ 306 کے تحت گرفتار کرکے ان سے تفتیش کی جارہی ہے۔


    ںئی دہلی : جواہرلعل یونیورسٹی کے طالب علم نے خود کشی کرلی


    خیال رہے کہ گزشتہ سال 14 مارچ کو بھارت میں نئی دہلی کی جواہرلعل نہرویونیورسٹی کے دلت طالب علم نے برے سلوک سے دلبرداشتہ ہوکرخود کشی کرلی تھی۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل 2015 میں حیدر آباد دکن یونیورسٹی کے دلت طالب علم روہت ویمیولا نے کیمپس کے ہاسٹل میں اونچی ذات والوں کے ہتک آمیز سلوک سے دلبرداشتہ ہو کر خودکشی کر لی تھی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • بھارت میں بسنے والے مسلمان پاکستانی ہیں، تمام مسلمانوں کو پاکستان یا بنگلادیش بھیج دو، ونے کٹیار

    بھارت میں بسنے والے مسلمان پاکستانی ہیں، تمام مسلمانوں کو پاکستان یا بنگلادیش بھیج دو، ونے کٹیار

    نئی دہلی : بی جے پی کے ممبر پارلیمنٹ ونے کٹیار نے مطالبہ کیا ہے کہ بھارت میں بسنے والے مسلمان پاکستانی ہیں، تمام مسلمانوں کو پاکستان یا بنگلادیش بھیج دو، ان کا اب بھارت میں کوئی کام نہیں۔

    تفصیلات کے مطابق سیکولر بھارت کا مکروہ چہرہ پھر سامنے آگیا، مودی سرکار کاایم پی اے بھارتی مسلمانوں کے خلاف زہراگلنے لگا، بی جے پی کے ایم پی اے ونے کٹیار تو انتہا پسندی کی بھی انتہا پر پہنچ گئے۔

    نفرت کی بنیاد پر قائم ہونے والی بی جے پی کے ونے کٹیار کا کہنا ہے کہ بھارت کے تمام مسلمانوں کو پاکستان یابنگلادیش بھیج دو، مسلمانوں کا اب بھارت میں کوئی کام نہیں اور تاج محل کی جگہ تیج مندر قائم کیا جائے۔

    ونے کٹیار نے مسلمانوں پر ہندوستان کی تقسیم کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ مسلمانوں کو اس ملک میں نہیں رہنا چاہیے، انھی کی وجہ سے اس ملک کی تقسیم ہوئی تھی، ایک قانون بنایا جانا چاہئے جس میں ایسے لوگوں کے لئے سزا کا ہو جو وندے ماترم نہیں گاتے ہیں اور جو قومی پرچم کی توہین کرتے ہیں۔


    مزید پڑھیں : وقت آگیا ہے کہ بھارت سے مسلمانوں کو نکالا جائے ، سادھوی پراچی


    اس سے قبل مسلم ممبر کانگریس اسدالدین اویسی کا کہنا تھا کہ وقت آگیا ہے کہ مسلمانوں کے خلاف نفرت کو ختم ہونا چاہئے، ایک ایسا قانون لانا چاہئے، جس کے ذریعہ ان لوگوں پر سخت کارروائی کی جائے، جو ہندوستانی مسلمانوں کو پاکستانی کہتے ہیں۔

    سنجیدہ حلقوں کی جانب سے مطالبہ کیا جارہا ہے کہ بھارت کا نام ان ممالک کی فہرست میں ڈالا جائے، جہاں اقلیتیں غیر محفوظ ہیں۔ اور جب تک بھارت میں اقلیتوں کے خلاف نفرت کی سیاست کی جارہی ہے، بھارت کو دہشت گرد ملکوں کی فہرست میں ڈالا جائے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • بنگلا دیش: روہنگیا پناہ گزینوں کے لیڈر کوقتل کر دیا گیا

    بنگلا دیش: روہنگیا پناہ گزینوں کے لیڈر کوقتل کر دیا گیا

    ڈھاکا: میانمار سے ہجرت کر کے بنگلادیش آنے والے روہنگیا پناہ گزین کے ایک کیمپ کے سربراہ یوسف علی کو گولی مار کر قتل کردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق ہجرت کرکے بنگلادیش آنے والے روہنگیا مسلمانوں کی مشکلات اب بھی ختم نہیں ہوئیں، پناہ گزینوں کے لیڈر یوسف علی کو نامعلوم افراد نے قتل کر دیا۔  مقتول کو بنگلا دیش کے سرحدی علاقوں میں روہنگیا مسلمانوں کے کیمپ کا لیڈر تصور کیا جاتا تھا۔

    مقامی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مقتول کی اہلیہ نے کہا کہ یوسف علی میانمار بارڈر کے قریب کیمپ ’بالوکھالی‘ کےلیڈر تھے اور پناہ گزین کی وطن واپسی کے لیے جدوجہد کر رہے تھے۔

    مقتول یوسف علی کی اہلیہ جمیلہ خاتون کا کہنا تھا کہ گذشتہ دونوں 20 کے قریب نقاب پوش گھر میں داخل ہوئے اور ان کے شوہر کو سر میں گولی مار کر ہلاک کردیا۔

    میانمارکی فوج نے روہنگیا مسلمانوں کےقتل کا اعتراف کرلیا

    مقامی میڈیا کے مطابق اس قتل کی وجہ روہنگیا کی واطن واپسی کے حق میں شروع کردہ تحریک ہوسکتی ہے، البتہ پولیس حکام نے اس قسم کی قیاس آرائیوں کو مسترد کرتے ہوئے تحقیقات شروع کردی ہیں۔

    خیال رہے کہ چند روز قبل روہنگیا پناہ گزین نے وطن واپسی کے لیے بنگلادیش حکام پر دباؤ بڑھانے کے لیے احتجاج کیا تھا، جس میں  سینکڑوں پناہ گزین شریک تھے جن کا مطالبہ تھا کہ ان کی وطن واپسی کے لیے راہ ہموار کی جائے۔

    دوسری طرف بنگلادیش حکام نے اس بات کی یقین دہانی کراوئی ہے کہ میانمار کی انتظامیہ سے بات چیت جاری ہے، جلد پناہ گزینوں کی واپسی کا فیصلہ کیا جائے گا۔

    خیال رہے کہ بنگلا دیش میں روہنگیا کے لیے قائم مختلف کیمس میں اس وقت  7 لاکھ سے زائد رہنگیا پناہ گزین موجود ہیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر ضرور شیئر کریں۔

  • بھارتی حکومت نے مسلمانوں کو دی جانے والی حج سبسڈی ختم کردی

    بھارتی حکومت نے مسلمانوں کو دی جانے والی حج سبسڈی ختم کردی

    نئی دہلی : بھارتی حکومت نے حجاج کرام کو دی جانے والی سبسڈی ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا، یہ رقم اب اقلیتوں  بالخصوص لڑکیوں کی تعلیم پر خرچ ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق مودی حکومت نے حج کیلئے دی جانے والی سبسڈی ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے، بھارتی اقلیتی امور کے وزیر مختارعباس نقوی کا کہنا ہے کہ حکومتی امداد کے بعد پہلی مرتبہ ایک لاکھ پچھتر ہزار مسلمان حج سبسڈی کے بغیر حج پر جائیں گے گذشتہ برس سوا لاکھ لوگ حج پر گئے تھے۔

    ان کا کہنا تھا کہ مذکورہ فیصلے سے حکومت کو تقریباً سات ارب روپے کی بچت ہوگی اور یہ رقم اقلیتوں کی تعلیم خاص طور پر لڑکیوں کی تعلیم پر خرچ کی جائے گی۔

    برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کےمطابق حکومت نے کہا ہے کہ حج کے اخراجات میں اضافہ ہونے کی امکانات کے تحت مسلمانوں کو پانی کے جہاز کے ساتھ مکہ جانے کا متبادل دیا جائے گا۔

    دوسری جانب اس حوالے سے پہلے بھی کئی مسلم تنظیمیں اور اراکین پارلیمنٹ اس سبسڈی کے خاتمے کا مطالبہ کر چکے ہیں، بہت سے مسلمانوں کا خیال ہے کہ حج سبسڈی کے نام سے مسلمانوں کو بیوقوف بنایا جا رہا تھا۔

    ان کا کہنا تھا کہ حج ایک طویل عمل ہے اور سبسڈی صرف ہوائی سفر کے لیے دستیاب ہے، دراصل اس کا اصل فائدہ بھارت کی قومی ایئر لائن ایئرانڈیا کو دیا جاتا ہے اور نقصان میں چلنے والی اس سرکاری کمپنی کو اچانک ایک لاکھ مسافروں کا کرایہ مل جاتا ہے۔

    یاد رہے کہ سال 2012 میں بھارتی سپریم کورٹ نے مرکز کو ہدایت جاری کی تھی کہ سال 2022 تک مرحلہ وار طریقے سے حج سبسڈی ختم کردی جائے۔

  • برطانوی حکومت کا اسکول میں حجاب اور روزے رکھنے پر پابندی کا فیصلہ

    برطانوی حکومت کا اسکول میں حجاب اور روزے رکھنے پر پابندی کا فیصلہ

    لندن : برطانوی حکومت کے زیر انتظام ایک اسکول میں مسلمان طالبات کے حجاب پر پابندی عائد کردی گئی ہے جب کہ مسلمان طلبا و طالبات کے ماہ رمضان میں روزہ رکھنے پر بھی پابندی ہو گی۔

    تفصیلات کے مطابق مذکورہ پابندیاں مشرقی لندن میں واقع سینٹ اسٹیفن اسکول میں عائد کی گئی ہے جس کی فنڈنگ ریاست کرتی ہے اور یہ برطانیہ کا پہلا اسکول ہے جہاں حجاب پر پابندی عائد کی گئی ہے۔

    بین الااقوامی خبر رساں ایجنسی کا کہنا ہے کہ مذکورہ اسکول نے 2016 میں آٹھ سال سے کم عمر کی طالبات پر حجاب لینے پر پابندی عائد کی تھی جب کہ رواں سال پابندی میں اضافہ کرتے ہوئے 11 سال سے کم عمر طالبات کے حجاب پہننے پر بھی پابندی عائد کردی گئی ہے۔

    برطانوی حکومت نے اسکول انتظامیہ کو لکھے گئے خط میں حجاب لینے اور رمضان کے روزے رکھنے پر پابندی کے قانون کی پاسداری کو یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے سخت اقدامات کرنے کا حکم دیا ہے۔

    دوسری جانب اسکول کی پرنسپل نے حکومت سے قانون میں نرمی برتنے کی استدعا کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہاں زیادہ تر پاکستانی ، بھارتی اور بنگلہ دیشی طلبا و طالبات زیرتعلیم ہیں جن کے کلچر میں حجاب لینا خصوصی اہمیت رکھتا ہے جس سے روکنا بنیادی حقوق کی خلاف ورزی بھی ہوسکتا ہے۔

    برطانوی محکمہ تعلیم کے ترجمان کا کہنا ہے کہ یہ ہر اسکول کا انفرادی حق ہے کہ وہ روزے اور وہ حجاب لینے سے متعلق پالیسی مرتب کرنے میں مکمل آزاد ہیں البتہ یہ پالیسی محکمہ تعلیم کی جانب سے یونیفارم کے لیے وضع کی پالیسی کے زیر اثر ہونا چاہیئے جس کی خلاف ورزی پر ایکشن لیا جا سکتا ہے۔

    خیال رہے دہشت گردی کے واقعات اور انتہا پسندی کے رجحان کا الزام لگا کر مسلمان کو پوری دنیا میں متنازعہ قوانین ذریعے عتاب کا نشانہ بنایا جا رہا ہے جس کی وجہ سے مسلمان خواتین کے ذبردستی حجاب اتارنے کے تکلیف دہ واقعات میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔