Tag: مسلم خاتون

  • نقاب اتار دو، مسلم خاتون سے برطانوی بس ڈرائیور کا مطالبہ

    نقاب اتار دو، مسلم خاتون سے برطانوی بس ڈرائیور کا مطالبہ

    لندن : برطانیہ میں متعاصب بس ڈرائیور نے مسافر  مسلم خاتون کو دہشت قرار دیتے ہوئے نقاب اتارنے کا مطالبہ کردیا، انتظامیہ نے مسلم خاتون سے بدتمیزی کرنے پر ڈرائیور کے خلاف کارروائی کا آغاز کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق برطانیہ کے شہر بریسٹول میں ایک بس ڈرائیور نے بس میں سفر کرنے والی 20 سالہ مسلم خاتون کے ساتھ ناروا سلوک اختیار کرتے ہوئے دہشت گرد قرار دیا اور نقاب اتارنے کا مطالبہ کیا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ متاثرہ خاتون اپنے دو ماہ کے کمسن بچے کے ہمراہ بس میں سوار ہوئی تو بس کے ڈرائیور نے تعاصب کی بنا پر خاتون سے بے نقاب ہونے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ’یہ بس میں دھماکا کرسکتی ہے‘۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ برطانوی بس ڈرائیور کے ناروا سلوک کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جو خاتون نے خود بنائی تھی۔

    برطانوی میڈیا کا کہنا تھا کہ متاثرہ خاتون نے بس ڈرائیور کے برے رویے کی ویڈیو ریکارڈ کی تو ڈرائیور نے سوال کیا کہ ویڈیو کیوں بنا رہی ہو جس پر خاتون نے جواب دیا تھا کہ حکام سے تمہاری شکایت کرنے کےلیے ویڈیو بنارہی ہوں۔

    میڈیا کا کہنا تھا کہ ڈرائیور کے رویے پر بس میں موجود ایک اور خاتون نے کہا کہ ’خاتون کی مرضی وہ جو لباس چاہے پہنے، تمہیں کیا مسئلہ ہے‘ جس پر ڈرائیور نے جواب دیا کہ ’دنیا خطرناک ہے اس لیے مجھے بس میں سوار ہونے والے ہر مسافر کا چہرہ دیکھنا ہے‘۔

    متاثرہ مسلمان خاتون کا کہنا تھا کہ بس کا متعاصب ڈرائیور کافی دیر تک میری توہین کرتا رہا اور بس میں موجود دیگر مسافروں پر بھی زور دیتا رہا کہ تمام مسافر میرا چہرہ دیکھیں، کہیں میں بم بس میں خودکش دھماکا نہ کردوں۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ بس ڈرائیور کی جانب سے کی جانے والی توہین ناروا سلوک کے باعث نوجوان خاتون بہت زیادہ خوفزدہ ہوگئی ہیں۔

    برطانوی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ ڈرائیور کی جانب سے مسافر کے ساتھ بد تمیزی کرنے پر بس کمپنی کی جانب سے معذرت کرتے ہوئے حکام کے ساتھ تعاون کی یقین دہانی کروائی گئی ہے۔

    بس سروس کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ڈرائیور کی جانب سے مسافر خاتون کے ساتھ متعاصبہ رویہ اختیار کرنے پر افسوس ہوا، کمپنی کا کام تمام رنگ، نسل اور مذہب کے افراد کو سروس فراہم کرنا ہے۔

  • بھارت میں‌ مسلم خاتون پر جنسی حملہ، ناکامی پر زبان کاٹ دی

    بھارت میں‌ مسلم خاتون پر جنسی حملہ، ناکامی پر زبان کاٹ دی

    بنگلور: بھارتی ریاست کرناٹکا کے شہر بنگلور میں اوباش نوجوانوں نے مسلمان لڑکی کو جنسی ہراساں کرنے کے بعد زبان کاٹ دی اور فرار ہوگئے۔

    اطلاعات کے مطابق بھارتی شہر بنگلور میں نیو ائیر نائٹ پر خواتین پر ہونے والے جنسی حملے کا طوفان تھما نہ تھا کہ ایک اور دل خراش واقعہ پیش آگیا مگر اس بار نشانہ ایک مسلم خاتون بنی جسے گھر جاتے ہوئے جنسی تشدد کا نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی۔

    خاتون کی چیخ و پکار کی آواز شاید وہاں کے رہائشی افراد  کو سنائی نہ دی ہو لیکن گلی میں گھومنے والے آوارہ کتوں نے صورت حال کو دیکھ کر ان درندہ صفت افراد پر بھونکنا شروع کردیا جس کے باعث وہ مذکورہ خاتون کی زبان کاٹ کر فرار ہوگئے۔


    *یہ پڑھیں : خواتین اپنے ساتھ زیادتی کی خود ذمہ دار ہیں: بھارتی سیاستدان


    مسلم خاتون کو زخمی حالت میں دیکھ کر علاقہ مکینوں نے بنگلور پولیس کو اطلاع دی جس پر پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر خاتون کو اسپتال منتقل کیا۔

    اس سلسلے میں بنگلور پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرلی گئی ہے تاہم ابھی تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی۔


    *یہ بھی پڑھیں : لڑکیاں اوباش لڑکوں سے بچنے کے لیے مارشل آرٹ سیکھیں، اکشے کمار


    واضح رہے کہ نیو ائیر نائٹ پر بھی بنگلور کی سڑکوں پر جشن منانے والی کئی خواتین پر جنسی حملے کیے گئے تھے جس کے باعث کئی خواتین زخمی ہوگئی تھیں، خواتین پر ہونے والے جنسی حملے کے بعد بنگلور پولیس کو سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

    سلمان خان اور اکشے کمار سمیت بالی ووڈ کے کئی فنکاروں نے سال نو کے موقع پرخواتین کے ساتھ ہونے والی بدسلوکی کو بھارت کے لیے بد نما داغ قرار دیا ہے۔

  • ڈونلڈ ٹرمپ کی انتخابی ریلی سے مسلم خاتون کو نکال دیا گیا

    ڈونلڈ ٹرمپ کی انتخابی ریلی سے مسلم خاتون کو نکال دیا گیا

    نیویارک : امریکہ کے ری پبلکن صدارتی امیدوار ڈونلڈٹرمپ کی شمالی کیرولائنا میں‌ہونے والی ریلی میں شامل مسلمان خاتون کو باہر نکال دیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق متنازعہ بیانات کے باعث شہرت پانے والے ڈونلڈ ٹرمپ کی انتخابی ریلی میں‌ مذکورہ خاتون پھول کی شکل کے قلم بانٹ رہی تھیں جس پر سلام لکھا ہوا تھا۔

    a

    اس موقع پر ریلی میں موجود ٹرمپ کے بعض حامیوں نے خاتون کے خلاف نعرے بازی شروع کردی اور الزام عائد کیا کہ خاتون کے پاس بم ہے جس پر ریلی کی انتظامیہ نے مذکورہ خاتون کو ریلی سے نکال دیا۔

    muslim-1

    یہ خبر پڑھیں : امریکا میں ڈونلڈ ٹرمپ کے بے لباس مجسمے لوگوں کی توجہ کا مرکز بن گئے

    بین الاقوامی میڈیا کے مطابق ریلی سے نکالی گئی خاتون 56 سالہ مسزحامد کا کہنا تھا کہ وہ ریلی میں صرف یہ بتانے آئی تھیں کہ جومسلمان ٹرمپ کے حامی نہیں وہ بھی ٹرمپ کے حامیوں کے ساتھ رہ سکتے ہیں اور ہم سب مل کر ہی امریکہ کی فلاح و بہبود کے لیے کام کر سکتے ہیں۔

    muslim-2

    اسی سے متعلق : واشنگٹن: ڈونلڈٹرمپ کی مہم کے انچارج پال مینا فورٹ مستعفی

    واضح رہے امریکہ 45 ویں صدر کے لیے ہونے انتخابات میں رپبلکن جماعت کے امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ مسلمانوں کے بارے میں نفرت آمیز بیانات کے باعث ہدفِ تنقید کا شکار رہتے ہیں حال ہی میں ایک نجی کمپنی نے ٹرمپ کے بے لباس مجسمے امریکہ کے مختلف مقامات پر آویزاں کر دیے تھے۔

  • جرمن پارلیمنٹ میں پہلی بارمسلمان خاتون اسپیکرمنتخب

    جرمن پارلیمنٹ میں پہلی بارمسلمان خاتون اسپیکرمنتخب

    برلن: مہتریم آراس کو بدھ کی روز جرمنی ریاست کی پہلی مسلمان خاتون اسپیکر منتخب کر لیاگیا،ان کا کہنا تھا کہ باڈن ورٹمبرگ میں ووٹرز نے تاریخ رقم کردی.

    تفصیلات کے مطابق پہلی مسلمان خاتون مہتریم آراس کو پارلیمنٹ کی اسپیکرمنتخب کر لیاگیا، مسلم خاتون نے ووٹرز کےاس فیصلے کی تعریف کرتے ہوئے اسے تاریخی واقعہ قراردیا.

    مہتریم آراس کا تعلق گرین پارٹی سے ہے اور انہوں نے باڈن ورٹمبرگ میں بدھ کے روز مقبول امیگریشن مخالف پارٹی کے رکن کو مقابلے کے بعد شکست دی. ان کا کہنا تھا کہ آج ہم نےتاریخ رقم کردی .

    German-post-1

    نومنتخب اسپیکر 50 سالہ مہتریم آراس کا کہنا تھا کہ ان کی کامیابی نے رواداری ، آزادی اور برداشت کا پیغام دیا ہے.

    German-post-2

    مہتریم آراس ترکی میں پیدا ہوئی، وہ اپنے والدین کے ہمراہ بچپن میں ہی جرمنی منتقل ہوگئی، انہوں نے معاشیات میں تعلیم حاصل کی، جس کے بعد مسلم خاتون نے اپنی ٹیکس مشورہ فرم کی بنیاد رکھی.

    مہتریم نے سیاسی کیریئر کا آغاز 1992 میں گرین پارٹی سے کیا اور مقامی کونسل کی رکن منتخب ہوئی، کامیاب سیاسی سفر طے کرتے ہوئے وہ جرمنی کی پارلمینٹ کی رکن بنی.

    *پاکستانی نژاد صادق خان لندن کے پہلے مسلمان میئرمنتخب

     الیکشن سے ایک دن قبل ریلوے اسٹیشن پر ایک شخص نے اللہ اکبر کا نعرہ لگا کر چار لوگوں کو چاقو کے وار کرکے زخمی کردیا،جس سے مذہبی صورتحال کشیدہ ہوگئی.تاہم اس واقعے کا ان کی کامیابی پر کوئی اثر نہیں ہوا.

    جرمنی میں جمعرات کے روز ایک سروے جاری کیا گیا جس میں 60 فیصد لوگوں کا کہنا تھا کہ اسلام کا جرمنی سے کوئی تعلق نہیں ہے جبکہ 34 فیصد لوگوں نے اس بات سے اتقاف کیا کہ مذہب جرمنی کا حصہ ہے.