Tag: مسلم خواتین

  • مسلم خواتین انگریزی سیکھیں ورنہ انہیں ملک بدرکر دیا جائیگا، ڈیوڈ کیمرون

    مسلم خواتین انگریزی سیکھیں ورنہ انہیں ملک بدرکر دیا جائیگا، ڈیوڈ کیمرون

    لندن : برطانوی وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون نےتارکین وطن کیلئے انگلش سیکھنا لازمی قرار دے دیا۔ برطانیہ میں تارکین وطن کو انگلش کا ٹیسٹ دو سال میں پاس کرنا ہوگا۔ ایسا نہ ہوا تو ان پر برطانیہ کے دروازے بند ہوجائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق انگلش زبان کے حوالے سے برطانوی وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون نے نرالی منطق اپنا تے ہوئے کہا ہے کہ دقیانوسی خیالات کی وجہ سے شدت پسندی پیدا ہورہی ہےجس میں انگلش سیکھنے سے کمی آئے گی۔

    برطانیہ میں رہنا ہے تو انگلش سیکھنا ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ مسلم خواتین مختلف کمیونیٹوں کے درمیان امتیازی رویوں کو کم کریں.

    مسلمان خواتین کو انگریزی سکھانے کیلئے خصوصی مہم شروع کی گئی ہے اور انگریزی بہتر نہ کرنے کی صورت میں خواتین کو ملک سے نکال دیا جائے گا۔

    برطانوی وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ تقریباًبائیس فیصد مسلمان خواتین ایسی ہیں جو بہت کم انگریزی زبان جانتی ہیں یا بالکل نہیں جانتیں۔

    برطانوی حکومت نے معاشرے سے الگ افراد کو برطانوی معاشرے میں ضم کرنے کیلئے انگریزی سیکھانے کا اہتمام کیا ہے جس کے لئے بیس کروڑ پاونڈ مختص کئےگئے ہیں۔

  • امریکی ریاست مشی گن میں خاتون کا مسجد کے سامنےاحتجاج

    امریکی ریاست مشی گن میں خاتون کا مسجد کے سامنےاحتجاج

    مشی گن: امریکا میں مسجد کےباہر مظاہرہ کرنےوالی خاتون کو مسلم خواتین نے گلے لگالیا اورمسجد کےاندرلےگئیں، اسلام مخالف مظاہرہ کرنے والی چند منٹ کی بات چیت میں اسلام دوست بن گئی۔

    امریکی ریاست مشی گن میں مسجد نورکےباہروہ اسلام مخالف مظاہرہ کررہی تھی،پوسٹرز پراسلام مخالف نعرے لکھے ہوئے تھے مسجد سےچندمسلم خواتین اورمرد باہر آئے اوراس سے بات شروع کی۔

    Discussion: The group has a heated discussion about the things the protester heard about on Facebook and the difference between the things written in religious texts

    کچھ دیر تو گرما گرم بحث ہوتی رہی، پھرامریکی خاتون کی اسلام کے بارے میں غلط فہمی دورکی گئی اورپھراس نے ہتھیارڈال دیے دونوں خواتین گلےملیں اورغیرمسلم خاتون کو مسجد میں ناشتے کےلیےمدعو کیا گیا۔

    Love wins: 'There's no evil in me, ' says the protester as she hugs her 'Muslim brothers and sisters'

    احتجاج کرنےوالی کو مسجد کی طرف جاتا دیکھ کر موقع پر موجود پولیس اہلکار بھی حیران اورپریشان ہوا مسجد میں خاتون کا تالیوں سے استقبال ہوا،سیلفیاں بنیں،کافی اورڈونٹس کاناشتہ کیا گیا۔

    A supporter of the mosque, who claimed to be Jewish, explains that some people who say they are Muslim are actually fanatics

    احتجاج کی کال دینے والی تنظیم نےحامیوں کو کہا تھا کہ اپنےلائسنس یافتہ ہتھیار بھی ساتھ لائیں۔

  • فرانس: بکنی پہنی خاتون پر حملہ کرنے والی چار مسلم خواتین گرفتار

    فرانس: بکنی پہنی خاتون پر حملہ کرنے والی چار مسلم خواتین گرفتار

    پیرس : فرانسیسی پولیس نے پارک بکنی پہنے والی خاتون پر غیر قانونی حملہ کرنے کے الزام میں چار مسلم خاتون کو گرفتار کرلیا۔

    اکیس سالہ متاثرہ خاتون کا نام انجلیق سلاس ہے جس پر مسلم خاتون کے گروہ نے حملہ کیا تھا ، حملہ کرنے والی عورتوں کی عمر تقریبا 16 سے 24 سال تک کی ہے، متاثرہ خاتون پر حملہ اس وقت ہوا جب وہ اپنی دو سہیلیوں کے ساتھ ’’سن باتھ ‘‘ لے رہی تھیں۔

    متاثرہ خاتون کے حق میں گزشتہ روز بارش اور سرد ہواؤں کے باوجود شمالی علاقہ ریمز کے پارک میں کئی خاتون نے بکنی اور تیراکی کا لباس پہن کر احتجاج کیا اور ریلی نکالی۔

    سیکڑوں افراد نے متاثرہ خاتون کے حق میں سوشل میڈیا پر مہم چلائی، سڑکوں پر بکنی میں ملبوس خواتین کی تصاویر پوسٹ کی۔