Tag: مسلم لیگ

  • ’’تم نے یہ بات کہاں سنی…؟“

    ’’تم نے یہ بات کہاں سنی…؟“

    فروری 1948ء میں بانی پاکستان قائد اعظم سبی میں پاکستان کے پہلے گورنر جنرل کی حیثیت سے تشریف لائے۔

    آپ نے اس علاقے میں آزادی کے بعد پہلی پریس کانفرنس میں یہاں کے صحافیوں سے باتیں کیں۔ قائداعظم نے اس موقع پر کہا کہ بلوچستان مجھے اس قدر عزیز ہے کہ میں نے اس کے انتظامات کو اپنے اختیارات میں شامل کر رکھا ہے، تاکہ اس علاقے کو جلد از جلد ترقی دی جا سکے۔ اللہ نے اس علاقے کو وسائل سے مالا مال کر رکھا ہے۔ اب یہ یہاں کے عوام کا کام ہے کہ انھیں کام میں لائیں۔ اس پریس کانفرنس میں مولانا عبدالکریم ایڈیٹر میزان، مولانا محمد عبداللہ ایڈیٹر پاسبان، عبدالصمد درانی ایڈیٹر استقلال، میر محمد حسن نظامی ایڈیٹر بولان، محمد رفیق پراچہ ایڈیٹر جمہور، مسٹر حسن اختر نمائندہ اے پی پی، مسٹر فضل احمد غازی ایڈیٹر خورشید، مولانا شبیر الحسنین ایڈیٹر الاسلام اور بیرون ملک کے صحافی بھی شامل تھے۔

    قائد اعظم کی اس پہلی پریس کانفرنس میں ’الاسلام‘ کے مدیر مولانا شبیر الحسنین نے قائداعظم سے سوال کیا۔ ’قائد اعظم! حکومتِ ہندوستان نے 1948ء سے مسلم لیگ کو ہندوستان میں خلاف قانون جماعت قرار دے دیا ہے۔‘

    قائد اعظم نے پوچھا تم نے یہ بات کہاں سنی؟ شبیر الحسنین نے کہا ’یہ بات میں نے ابھی ابھی بازار میں سنی ہے۔‘

    قائد اعظم بولے کہ ’کوئی اور بات کرو۔ میرے سامنے بازاری باتیں مت کیا کرو!‘

    (یہ ’صحافت وادیٔ بولان میں‘ از کمال الدین احمد سے منتخب کردہ پارہ ہے)

  • میں مسلم لیگ میں ہوں کہیں نہیں جارہا، شاہد خاقان عباسی

    میں مسلم لیگ میں ہوں کہیں نہیں جارہا، شاہد خاقان عباسی

    لاہور: مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما شاہد خاقان عباسی نے ایک بار پھر پارٹی چھوڑنے کی خبروں کی تردید کردی۔

    لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ احتساب کا سرکس جاری ہے، فواد حسن فواد کے انٹرویو کے بعد موجود چیرمین دیکھیں، اس وقت نیب کے احتساب کی ضرورت ہے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ میں مسلم لیگ میں ہوں کہیں نہیں جارہا، میاں صاحب علاج کراکر آئیں گے۔

    سینئر رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ فواد حسن فواد کیخلاف جھوٹا مقدمہ بنایا گیا، اب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کو حساب دینا پڑے گا۔

    پارٹی عہدے سے مستعفی ہوا پارٹی سے نہیں، شاہد خاقان عباسی

    انہوں نے کہا کہ جب تک نیب کو ختم نہیں کریں گے حکومت نہیں چلے گی، جاوید اقبال رو رو کرکہتے ہیں مجھ سے حکومت کراتی تھی، نیب کو سیاست دانوں کو توڑنے کے لیے استعمال کریں گے تو قیمت عوام ادا کریں گے، جاوید اقبال یہ بتائیں ان سے کس نے مقدمات درج کروائے۔

    شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ عمران خان کہتا ہے یہ میں نہیں کرتا تھا جنرل باجوہ کرتے تھے، جنرل باجوہ کہتے ہیں میں نہیں کرتا تھا۔

    شاہد خاقان عباسی کا مزید کہنا تھا کہ میرے مقدمے پر چھ ماہ سے یہ بحث ہورہی ہے کہ قانون کیا ہے، مجھے میرا جرم بتا دیں کیا نیب پراسیکیوٹر کو قانون کا علم نہیں ہے۔

  • تحریکِ‌ آزادی: مسلم لیگ کے لیے بے دریغ دولت خرچ کرنے والے راجا صاحب کا تذکرہ

    تحریکِ‌ آزادی: مسلم لیگ کے لیے بے دریغ دولت خرچ کرنے والے راجا صاحب کا تذکرہ

    راجا صاحب ہندوستان کی ریاست محمود آباد کے سلطان اور مسلمانوں کے ایسے خیرخواہ تھے جنھوں نے تحریکِ پاکستان اور آل انڈیا مسلم لیگ کے لیے گویا اپنے خزانوں کے منہ کھول دیے اور خود کو قائدِ اعظم کا معتمد اور جاں نثار ثابت کیا۔

    راجا صاحب نے محمود آباد مہا راجا سَر محمد علی خان کے گھر آنکھ کھولی۔ وہ 1914ء کو پیدا ہوئے اور 14 اکتوبر 1973ء کو انتقال کرگئے تھے۔

    راجا صاحب کا اصل نام امیر احمد خان تھا۔ ان کا شمار تحریکِ پاکستان کے ان نام ور راہ نمائوں میں ہوتا ہے جو آزادی کی تحریک میں‌ ہر محاذ پر پیش پیش رہے اور ہر طرح کی قربانی دی۔ مال و دولت کی فراوانی اور ہر قسم کی آسائش میسر ہونے کے سبب ان کی اچھی تعلیم و تربیت ہوئی اور انھوں نے انگریزی اور فارسی زبانوں پر عبور حاصل کیا جب کہ اپنے عمدہ خصائل کی بدولت مسلمان قائدین میں ممتاز ہوئے اور محمد علی جناح کے رفیق و معتمد شمار کیے گئے۔

    والد کے انتقال کے بعد راجا صاحب ریاست کے والی بن گئے اور مسلم لیگ کے پلیٹ فارم سے سیاست میں فعال ہوئے۔ انھوں نے مسلم لیگ کو مضبوط کرنے کے لیے مالی امداد کی اور اپنے وسائل اور آمدن کو مسلمانوں اور ان کی تحریک کے راستے میں حائل مشکلات اور رکاوٹوں کو دور کرنے کے لیے وقف کر دیا۔

    راجا صاحب کو قائدِاعظم سے بڑی عقیدت تھی۔ آپ کے تعلق اور گہرے مراسم کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ آپ قائدِاعظم کو چچا اور محترمہ فاطمہ جناح کو پھوپھی کہا کرتے تھے۔

    آپ مسلم لیگ کی مجلسِ عاملہ کے سب سے کم عمر رکن تھے۔ 1938ء میں آل انڈیا مسلم لیگ کے خازن منتخب ہوئے۔ قائداعظم نے آپ کو آل انڈیا مسلم اسٹوڈنٹس فیڈریشن کی صدارت کے لیے نام زد کیا اور آپ اسی سال آل انڈیا مسلم اسٹوڈنٹس فیڈریشن کے صدر منتخب ہوئے۔ اس وقت آپ کی عمر صرف چوبیس سال کی تھی۔

    قائدِاعظم محمد علی جناح نے 1945ء میں مرکزی اسمبلی کے انتخابات کے موقع پر اپنے حلقۂ انتخاب کا انچارج راجا صاحب کو بنایا۔ راجا صاحب بھی مرکزی اسمبلی کی نشست کے امیدوار تھے لیکن انھوں نے اپنا حلقۂ انتخاب چھوڑ کر قائدِاعظم کی انتخابی مہم چلائی۔

    1947ء میں راجا صاحب پاکستان چلے آئے اور یہاں کسی منصب اور رتبے کی تمنا کیے بغیر مسلمانوں کی خدمت کا سلسلہ جاری رکھا۔ عمر کے آخری حصے میں راجا صاحب برطانیہ منتقل ہوگئے تھے جہاں اسلامک ریسرچ سینٹر سے وابستہ ہوئے اور وہیں ان کی زندگی کا سفر تمام ہوا۔

  • آواز اٹھاؤں گی، لڑوں گی، آخری حد تک جاؤں گی: مریم نواز

    آواز اٹھاؤں گی، لڑوں گی، آخری حد تک جاؤں گی: مریم نواز

    لاہور: مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا کہ میں ظلم کے خلاف آواز اٹھاؤں گی، لڑوں گی، آخری حد تک جاؤں گی.

    ان خیالات کا اظہار انھوں نے میاں نواز شریف کی ضمانت منسوخی پر ردعمل دیتے ہوئے اپنے ٹویٹ میں کیا.

    مریم نواز  نے کہا کہ عوام کےحقیقی نمائندے نواز شریف کو انصاف دلا کر رہوں گی، جیل میں ڈالنا ہے تو ڈال دو، قید کرنا ہے تو کر دو، تم ڈرتے ہو میں نہیں.

    میاں نواز شریف کی صاحب زادی نے کہا کہ بہت جلد عوام کے سامنے آ جائے گا، نواز شریف کے ساتھ کون سا کھیل کھیلا گیا.

    مریم نواز نے کہا کہ نوازشریف ہی نہیں، ضمیرکے کتنے قیدی کال کوٹھریوں میں ہیں، قانون کی حکمرانی، اظہار رائے کا حق سب جیل کی سلاخوں کے پیچھے ہے.

    مزید پڑھیں: اسلام آباد ہائی کورٹ نے نواز شریف کی ضمانت پر رہائی کی درخواست مسترد کردی

    مسلم لیگ کی نائب صدر نے کہا کہ صرف باپ کے لئے نہیں، زنجیروں میں جکڑے سب قیدیوں کے لئے لڑوں گی. مریم نواز نے اپنے ٹویٹ میں مزید کہا کہ انشاا للہ یقین ہے، عوام کی عدالت نہ ناانصافی کرتی ہے، نہ دباؤ میں آتی ہے.

    خیال رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے العزیزیہ ریفرنس میں مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کی طبی بنیادوں پر ضمانت پر رہائی کی درخواست مسترد کردی ہے.

    دو رکنی بنچ نے کوٹ لکھپت جیل میں قید سابق وزیراعظم کی درخواست ضمانت کی سماعت کی تھی۔

  • حنیف عباسی کو رہا کر دیا گیا

    حنیف عباسی کو رہا کر دیا گیا

    لاہور: مسلم لیگ ن کے رہنما حنیف عباسی کو کیمپ جیل سے ضمانت پر رہا کر دیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق ایفی ڈرین کیس میں عمر قید کی سزا پانے والے حنیف عباسی رہا ہوگئے، لاہور ہائی کورٹ نے حنیف عباسی کی سزا معطل کرکے ان کی رہائی کا حکم جاری کیا تھا۔

    [bs-quote quote=”لاہور ہائی کورٹ نے حنیف عباسی کی سزا معطل کرکے ان کی رہائی کا حکم جاری کیا تھا” style=”style-8″ align=”left”][/bs-quote]

    حنیف عباسی کو50 ،50 لاکھ روپے کے دو ضمانتی مچلکوں پر ضمانت ملی، کیمپ جیل کے باہر ن لیگی کارکنان نے حنیف عباسی کا استقبال کیا.

    حنیف عباسی پر جولائی 2012 میں 500 کلو گرام ایفی ڈرین حاصل کرنے کا مقدمہ دائر کیا گیا تھا، اینٹی نارکوٹکس فورس نے مسلم لیگی رہنما سمیت دیگر ملزمان پر 9 سی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا۔

    ایفی ڈرین کا غلط استعمال کے الزامات کے تحت مقدمہ چلا، جس میں 36 گواہان نے اپنی شہادتیں قلم بند کرائیں.

    مسلم لیگ (ن) کے رہنما حنیف عباسی نے انسداد منشیات کی عدالت سے ایفی ڈرین کیس میں عمر قید کی سزا کو لاہور ہائیکورٹ میں چلینج کیا تھا۔

    مزید پڑھیں: ن لیگ کے رہنما حنیف عباسی کی عمر قید کی سزا معطل، ضمانت منظور

    سزا کے بعد حنیف عباسی کی جانب سے درخواست دائر کی گئی، جس میں مؤقف اپنایا کہ انسداد منشیات عدالت نے اہم قانونی نکات کو نظر انداز کیا، سو عدالت سزا معطل کرکے ضمانت منظور اور رہا کرنے کا حکم دے۔

    لاہور ہائیکورٹ کی جسٹس عالیہ نیلم کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے درخواست کی سماعت کی اور حنیف عباسیہ کی سزا معطل کردی۔ اب انھیں ضمانت پر رہا کر دیا گیا ہے.

  • تحریک انصاف ن لیگ کی ایک اور وکٹ گرانے کو تیار

    تحریک انصاف ن لیگ کی ایک اور وکٹ گرانے کو تیار

    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف ن لیگ کی ایک اور وکٹ گرانے کو تیار ہے، مانسہرہ کی رکن صوبائی اسمبلی نے پی ٹی آئی میں شمولیت کا عندیہ دے دیا۔

    تحریک انصاف ذرائع کے مطابق مانسہرہ سے مسلم لیگ ن کے ٹکٹ پر منتخب ہونے والی وجیہ زمان نے تحریک انصاف میں شمولیت کا اشارہ دے دیا، ن لیگ کے رکن صوبائی اسمبلی تحریک انصاف کا بیج اور پرچم کے ہمراہ اسمبلی ہال آئے۔

    پی ٹی آئی ذرائع کا کہنا ہے کہ وجیہ زمان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرچکے ہیں تاہم وہ اس کا باقاعدہ اعلان کچھ روز بعد کریں گے، ن لیگ کے سابق رکن اسمبلی رکنیت سے نااہلی کی وجہ سے فی الحال خاموش ہیں۔ ذرائع تحریک انصاف کا کہنا ہے کہ وجیہ زمان آئندہ الیکشن میں تحریک انصاف کے ٹکٹ سے الیکشن لڑیں گے۔

    پڑھیں: پی پی رہنما نور عالم خان پی ٹی آئی میں شامل

    یاد رہے آج پیپلزپارٹی کےسابق رکن قومی اسمبلی نور عالم خان نے جہانگیر ترین کی رہائش گاہ پر اُن سے ملاقات کر کے تحریک انصاف میں شمولیت کی خواہش کا اظہار کیا بعد ازاں عمران خان کے ہمراہ باقاعدہ پریس کانفرنس میں تحریک انصاف کا حصہ بننے کا اعلان کیا۔

  • عمران خان فارن فنڈنگ میں رنگے ہاتھوں پکڑے گئے، دانیال عزیز

    عمران خان فارن فنڈنگ میں رنگے ہاتھوں پکڑے گئے، دانیال عزیز

    اسلام آباد : مسلم لیگ (ن) کے رہنما دانیال عزیز نے کہا ہے کہ عمران خان آپ رنگے ہاتھوں پکڑے گئے ہیں، الیکشن کمیشن سے معافی مانگیں، آپ کو پکڑ کر عدالت میں لائیں گے، چیئرمین پی ٹی آئی نے فارن فنڈنگ کی ہے،اس کے ثبوت موجود ہیں۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، دانیال عزیز نے کہا کہ غیرملکی فنڈنگ کا کیس ن لیگ نے فائل نہیں کرایا، گھر کے بھیدی نے ان کی لنکا ڈھائی ہے، الیکشن کمیشن میں یہ رپورٹ پی ٹی آئی نے خود جمع کرائی تھی۔

    عمران خان نے تسلیم کیا ہے کہ ہنڈی کے ذریعے دبئی سے پیسے منگوائے تھے، عمران خان فنڈنگ سے متعلق وضاحت پیش کیوں نہیں کرتے؟ دانیال عزیز نے کہا کہ خان صاحب کی اصل شکل قوم کے سامنے پیش کرنے کے لئے ن لیگ پریس کانفرنس کرتی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ کسی بھی سیاست دان نے کبھی بھی نواز لیگ پر قومی ادارے تباہ کرنے کا الزام عائد نہیں کیا، عمران خان نے تمام سیاسی جماعتوں پر تہمتیں لگائی ہیں اب وہ خود رنگے ہاتھوں پکڑے گئے ہیں اور واویلا مچانا شروع کردیا ہے۔

    دانیال عزیز کا کہنا تھا کہ ایک طرف عمران خان کہتے ہیں کہ ہمیں فعال الیکشن کمیشن چاہئے، عارف علوی کہتے پھرتے تھے کہ چوری نہیں کی تو تلاشی دے دیں، عارف علوی اب الیکشن کمیشن کے سامنے تلاشی کیوں نہیں دیتے؟

    فعال الیکشن کمیشن کا مطالبہ کرنے والے اب اس سے بھاگ رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ عمران خان اب آپ پکڑے گئے ہیں آکر جواب دیں، اب آپ کو پکڑ کر عدالت میں لائیں گے۔

  • مسلم لیگ ن کے امیدوار ’’جواد گیلانی ‘‘ تحریک انصاف میں شامل

    مسلم لیگ ن کے امیدوار ’’جواد گیلانی ‘‘ تحریک انصاف میں شامل

    اسلام آباد : آزاد کشمیر الیکشن سے قبل مسلم لیگ کے امیدوارجواد گیلانی تحریک انصاف میں شامل ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق جواد گیلانی اور جہانگیر ترین نے اسلام آباد میں عمران خان سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی، اس موقع پر مسلم لیگ کے امیدوار نے تحریک انصاف میں شامل ہونے کی خواہش کا اظہار کیا۔

    Jawad2

    چیئرمین تحریک انصاف نے جواد گیلانی کی شمولیت کی منظوری دیتے ہوئے انہیں تحریک انصاف کے قافلے میں شامل ہونے پرخوش آمدید کہا اور مبارک باد بھی پیش کی۔

    اس موقع پر جواد گیلانی نے تحریک انصاف میں باقاعدہ شمولیت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ’’ تحریک  انصاف نے ہمیشہ کشمیریوں کے حقوق کے لیے آواز بلند کی ہے اور شعور بیدار کیا ہے‘‘۔

    Jawad1

    واضح رہے جواد گیلانی ایل اے 25 مسلم لیگ ن کے ٹکٹ پر امیدوار تھے تاہم اب تحریک انصاف کے قافلے میں شامل ہوگئے ، آزاد کشمیر میں 7 جولائی کو عام انتخابات کا انعقاد کیا جارہا ہے جس میں پیپلزپارٹی، مسلم لیگ ن، تحریک انصاف   اور متحدہ قومی موومنٹ سمیت دیگر سیاسی جماعتوں کےامیدواران حصہ لے رہے ہیں۔

     

  • پنجاب: تین خواتین کو ’’ونی‘‘ کی بھینٹ چڑھانے کا فیصلہ

    پنجاب: تین خواتین کو ’’ونی‘‘ کی بھینٹ چڑھانے کا فیصلہ

    خانیوال: سابق کونسلر جمیس چوہان نے پنچائت کے ذریعے اپنی عدالت لگا کر دو خواتین، جبکہ کوٹ ادّو میں بااثر افراد کی پنجائت میں طاہرہ نامی خاتون کو بھی ونی کی بھینٹ چڑھانے کا فیصلہ کر لیا گیاہے۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاپ کے علاقے خانیوال کے ضلع خرم پور میں رہائشی سابق کونسلر نے اپنی عدالت لگا کر دو خواتین کو ونی کی سزا کا فیصلہ کرلیا ہے۔

    حنوک نامی شخص کچھ روز قبل اپنے علاقے کی ایک لڑکی کے ساتھ قبل فرار ہونے میں کامیاب ہوا ہے، ملزم کے ہاتھ نہ آنے پر سابق کونسلر نے فیصلہ کرتے ہوئے ملزم کی بہن اور بیوی کو دو روز میں مخالف فریق کے زبردستی نکاح میں دینے کا زبردستی معاہدہ کروایا ہے۔

    اہل خانہ کے مطابق پنچائت نے زبردستی فیصلہ کرکے معاہدہ پیپرز پر دستخط کروائے ہیں اور دو روز کی مہلت دی گئی ہے، ملزم کے والد عمان وئیل نے اعلی حکام سے انصاف کی اپیل کی ہے اور انصاف نہ ملنے پر خاندان سمیت خودسوزی کی دھمکی بھی دی ہے۔

     پنجاب کے ضلع کوٹ ادّو میں ایم اے ڈگری ہولڈر، معلمہ اور حافظہ طاہرہ کو بھی ونی کی بھینٹ چڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، علاقے کے بااثر افراد نے لڑکی کو تحفظ دینے اور مدد فراہم کرنے والے کو جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دی ہیں۔

    طاہرہ کا کہنا ہے کہ اُس کے بھائی شکیل پر الزام ہے کہ اُس نے ایک شخص کو قتل کر کے اپنی رشتے دار بیوہ نورین سے پسند کی شادی کرلی      ہے۔

    متاثرہ لڑکی کے والد نے میڈیا کو بتایا ہے کہ اس حوالے سے علاقے کے بااثر شخص حافظ بشیر کے گھر میں بیٹھی پنچائیت نے اُن کی بیٹی کو ونی کی سزا دینے کا اعلان کیا ہے, طاہرہ کے والد نے وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف سے اپیل کی ہے کہ ان کی بیٹی کو انصاف فراہم کیا جائے اگر ایسا  نہ ہوا تو ان کی بیٹی خودسوزی کر لے گی۔

    مزید پڑھیں : خیر پور : جرگے کا فیصلہ ’’ایک سالہ بچی صغریٰ‘‘ کو ونی کی سزا سنادی

    دوسری جانب انسانی حقوق کی کمیشن نے پاکستان میں خواتین پر ہونے والے مظالم کے حوالے سے ایک رپورٹ شائع کی ہے، اس رپورٹ کے مطابق گزشتہ ایک سال کے دوران جرگہ، پنجائت، کاروکاری کے نام پر گیارہ سو خواتین کی زندگی کو تاریک کیا گیا ہے،انسانی حقوق کمیشن نے اس بات کا انکشاف بھی کیا ہے کہ خواتین کو مظالم کا نشانہ پاکستان کے مختلف شہروں میں بنایا گیا ہے۔

    مزید پڑھیں : فیصل آباد میں غیرت کے نام پر3 خواتین کا قتل

     واضح رہے گزشتہ دنوں ایبٹ آباد میں اپنی دوست کی مدد کے الزام میں نوجوان لڑکی کو جرگے کے فیصلے پر گاڑی میں باندھ کر آگ لگا دی گئی تھی، جبکہ موبائل فون پر بات کرنے کے شبہ میں کراچے کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں بھائی نے اپنی نوجوان بہن کو چھریوں کے وار سے قتل کردیا تھا۔
  • دباؤکے تحت وزیراعظم کا استعفیٰ کوئی نہیں لے سکتا، محمد زبیر، دانیال عزیز

    دباؤکے تحت وزیراعظم کا استعفیٰ کوئی نہیں لے سکتا، محمد زبیر، دانیال عزیز

    اسلام آباد: مسلم لیگی رہنماؤں محمد زبیر اور دانیال عزیز نے مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ متحدہ اپوزیشن پانامہ لیکس پر سیاسی پوائنٹ اسکورنگ سے باز رہے، دباؤ کے تحت وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف سے استعفی کوئی نہیں لے سکتا۔

    تفصیلات کے مطابق مسلم لیگی رہنماؤں کی جانب سے پریس کانفرنس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ متحدہ اپوزیشن پانامہ پیپرز پر پوائنٹ اسکورنگ کررہی ہے، اپوزیشن کی جانب سے کئے گئے مطالبات ایک حد تک قابل قبول ضرور ہیں مگر ان کی ایماء پر قانون کو تبدیل نہیں کیا جاسکتا۔

    اس موقع پر وزیر نجکاری محمد زبیر کا کہنا تھا کہ پانامہ پیپرز میں وزیراعظم کا نام موجود نہیں ہے مگر پھر بھی انہوں نے سب سے پہلے اپنے آپ کو احتساب کے لئے پیش کیا، اپوزیشن کی جانب سے کئے ہوئے مطالبات تسلیم کئے مگر اپوزیشن اپنے مؤقف سے پیچھے ہٹ چکی ہے،  اپوزیشن کے عزائم کھل کر سامنے آرہے ہیں کہ وہ احتساب نہیں بلکہ دباؤ کے ذریعے وزیراعظم کا استعفی چاہتے ہیں۔

    یہ ممکن نہیں ہے کہ سینیٹر بیرسٹر اعتزاز احسن اور تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کی خواہش پر قانون تبدیل کر دیا جائے، اپوزیشن ابھی تک یہ فیصلہ نہیں کیا کہ آف شور کمپنیز کے حوالے سے تحقیقات کس سے کروائی جائیں، اپوزیشن دباؤ کے تحت وزیر اعظم کا استعفی ٰچاہتی ہے مگر ایسا ممکن نہیں ہوسکتا ، اگر ہم پر انگلیاں اٹھیں گی تو ہم بھی ویسا ہی جواب دینگے۔

    دانیال عزیز نے کہا کہ اپوزیشن کی جانب سے تنقید کرنے والے افراد تحقیقاتی کمیشن کے مطالبے سے اس وجہ سے پیچھے ہٹ رہے ہیں کہ پانامہ پپیرزمیں ان کے براہ راست نام موجود ہیں، چوہدری برادران کے صاحبزادے مونس الہی ٰ سمیت اور بھی لوگوں کے نام سامنے آرہے ہیں، مگر میاں محمد نواز شریف صاحب کا نام موجود نہیں اس کے باوجود انہوں نے بڑے پن کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے آپ کو احتساب کے لئے پیش کردیا ہے۔

    انہوں نے مزیر کہا کہ اب عوام کے سامنے سب کچھ آرہا ہے، جہازوں میں گھومنے والے افراد تحقیقات سے پیچھے کیوں ہٹ رہے ہیں، اگر شفاف تحقیقات ہونگی تو پرائیوٹ جہازوں کے مالکان اور اُن میں گھومنے والے افراد کو بھی کٹہرے میں لایا جائے گا۔

    مزید پڑھیں :  پاناما پیپرز: آرمی چیف کا وزیراعظم پر معاملہ جلد حل کرنے پرزور

    اس موقع پر انہوں نے اعلان کیا کہ  پانامہ پیپرز میں غلط بیانی کے حوالے سے حکومت پاکستان جلدآئی سی آئی جے کو لیگل نوٹس جاری کرے گی ۔