Tag: مسلم لیگ ضیاء

  • وزارت عظمیٰ کا الیکشن: اعجاز الحق کس کو ووٹ دیں گے؟

    وزارت عظمیٰ کا الیکشن: اعجاز الحق کس کو ووٹ دیں گے؟

    مسلم لیگ ضیاء کے سربراہ اعجاز الحق نے مسلم لیگ ن کے شہباز شریف کو وزارت عظمی کا ووٹ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے اسحاق ڈار، رانا تنویر، اور احسن اقبال نے اعجاز الحق سے ملاقات کی، ملاقات کے بعد اعجاز الحق نے شہباز شریف کو وزارت عظمی کا ووٹ دینے کا فیصلہ کیا۔

    وزارت عظمیٰ کا تاج کس کے سر سجے گا؟ فیصلہ آج ہوگا

    مسلم لیگ ضیاء کے سربراہ نے کہا کہ مسلم لیگ ن نے وزارت اعظمی کے لیے  ووٹ مانگا ہے، سنی اتحاد کونسل نے اب تک امیدوار کیلئے ووٹ نہیں مانگا، جس نے ووٹ مانگا ہے اسے ہی ووٹ دیں گے۔

    یاد رہے کہ اس سے قبل متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان نے مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کو وزارتِ عظمیٰ کے الیکشن میں ووٹ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

    واضح رہے کہ نومنتخب قومی اسمبلی آج کے خصوصی اجلاس میں قائد ایوان اور ملک کے نئے وزیراعظم کا انتخاب کرے گی۔

    قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لیے اراکین کی پارلیمنٹ ہاؤس آمد کا سلسلہ جاری ہے، حکمران اتحاد کی جانب سے وزارت عظمیٰ کے منصب کیلئے شہباز شریف امیدوار ہیں جبکہ سنی اتحاد کونسل کی جانب سے عمر ایوب خان ان کے مدمقابل ہوں گے۔

  • اعجاز الحق کا الطاف حسین سے ٹیلی فونک رابطہ

    اعجاز الحق کا الطاف حسین سے ٹیلی فونک رابطہ

    اسلام آباد: ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین سے مسلم لیگ ضیاء کے سربراہ اعجاز الحق نے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ، اعجازالحق نے اراکین قومی اسمبلی کے استعفے واپس لینے پر الطاف حسین کا شکریہ ادا کیا۔ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین سے مسلم لیگ ضیاء کے سربراہ اعجازالحق نے ٹیلی فون پر رابطہ کیا۔

    اعجاز الحق نے قومی اسمبلی کے اراکین کے استعفے واپس لینے پر الطاف حسین کا شکریہ ادا کیا۔ اعجاز الحق کا کہنا تھا کہ ملک اور قوم کے لیےالطاف حسین کی خدمات قابل تعریف ہیں اور الطاف حسین جیسے لیڈروں کی پاکستان کو ضرورت ہے ۔

    الطاف حسین کا کہنا تھا کہ وہ دن رات جاگ کر سیاسی بحران کو افہام و تفہیم سے حل کرنے کی کوشش کرتے رہے۔ الطاف حسین کا مزید کہنا تھا کہ وقت کا تقاضا ہے کہ تمام سیاسی و مذہبی جماعتیں اتحاد و یکجہتی کا مظاہرہ کریں ۔