Tag: مسلم لیگ قائد اعظم

  • حکومت زیادہ دیر نہیں چل پائے گی، اخلاقی جواز کھو بیٹھی ہے، پیر پگارا و چوہدری شجاعت

    حکومت زیادہ دیر نہیں چل پائے گی، اخلاقی جواز کھو بیٹھی ہے، پیر پگارا و چوہدری شجاعت

    سکھر/لاہور : سربراہ پاکستان فنکشنل لیگ پیر پگارا نے کہا ہے کہ ختم نبوت قانون سے چھیڑ چھاڑ کرنے والوں کو حکومت کرنے کا کوئی حق نہیں ہے جب کہ مسلم لیگ قائداعظم کے سربراہ چوہدری شجاعت کا کہنا ہے کہ حکومت اقتدار کا اخلاقی جواز کھو بیٹھی ہے.

    حروں کے روحانی پیشوا اور موجودہ پیر پگارا صبغت اللہ راشدی گرینڈ ڈویلپمنٹ الائنس کے جلسے سے خطاب کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ دھرنے والوں کے خلاف کارروائی افسوس ناک ہے.

    پیر پگارا کا کہنا تھا کہ ناموس رسالت کے لیے گھر سے نکلنے والوں اور قانون ختم نبوت میں تبدیلی کے خلاف دھرنا دینے والوں سے مذاکرات ہونے چاہئیے تھے ناکہ اُن پر ڈنڈے برسائے جاتے.

    انہوں نے کہا کہ حکومت کو اس ردعمل کا اندازہ تھا اس لیے قانون میں ترمیم کے وقت بہت سوچ بچار سے کام لینا چاہیئے تھا اور تمام آئینی تقاضوں کو پورا کیا جانا چاہیئے تھا.

    فنکشل لیگ کےسربراہ پیر پگارا نے مزید کہا کہ حکومت جس طرح کا طرزعمل اپنائے ہوئے ہے اس سے محسوس ہوتا ہے کہ اب یہ حکومت زیادہ دیر نہیں چل پائے گی.

    سربراہ مسلم لیگ (ق) چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ قومی حکومت ہی موجودہ بحران کا واحد حل ہے جب کہ کٹھ پتلی حکومت مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے اور نوازشریف کی نااہلی کے بعد کٹھ پتلی حکومت اخلاقی جواز کھو چکی ہے.

    چوہدری شجاعت کا کہنا تھا کہ نوازشریف خود کو بچانے کیلئے ملک میں افراتفری اور انار کی چاہتے ہیں جب کہ عدلیہ کے بعد اب فوج کو بحران میں گھسیٹنا حکومت کی بد نیتی ہے.

  • وزیراعظم استعفیٰ دے دیں گے، چوہدری شجاعت کی پیش گوئی

    وزیراعظم استعفیٰ دے دیں گے، چوہدری شجاعت کی پیش گوئی

    لاہور: مسلم لیگ (قائد اعظم) کے سربراہ چوہدری شجاعت نے امیر جماعت اسلامی سے ملاقات کے دوران پیش گوئی کی ہے کہ وزیراعظم استعفیٰ دے دیں گے۔

    وہ چوہدری پرویز الہی کے ہمراہ امیر جماعت اسلامی سراج الحق سے ملاقات کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کو باہمی اختلافات بھلانے دینے چاہئیں اور ایک پلیٹ فارم سے کرپشن کے خلاف جدو جہد کرنا چاہیے یہی پیغام لے کر چار جماعتی اتحاد کی جانب سے یہاں آیا ہوں۔

    چوہدری شجاعت نے کہا کہ پاناما کیس کا فیصلہ تاریخی ہے جس کے تحت وزیراعظم صادق اور امن نہیں رہے ہیں اور حق حکمرانی کھو بیٹھے ہیں اور میں آج پیش گوئی کرتا ہوں کہ وزیراعظم استعفیٰ دے دیں گے۔


    *وزیراعظم ملزم ہیں مستعفی ہوں تاکہ جے آئی ٹی آزادانہ تحقیقات کر سکے، گرینڈ الائنس


    اس موقع پر امیر جماعت اسلامی نے چوہدری شجاعت کے موقف کی تائید کرتے ہوئے کہا ہے کہ سپریم کورٹ نے وزیراعظم کے بیانات کو سچ تسلیم نہیں کیا اس لیے نوازشریف کو اخلاقی طور پر اس منصب سے علیحدہ ہوجانا چاہئے۔

    امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ کرپشن مسائل کی ماں ہے اور بد قسمتی سے ملک کے حکمران کرپشن میں ملوث ہیں جو کہ پاناما لیکس منظرعام پر آنے پر روز روشن کی طرح عیاں ہو گئی ہے جس کے بعد عدالت میں کیس چلا تو سپریم کورٹ نے ایک لحاظ سے وزیراعظم کو ملزم ڈکلیئر کیا۔

    انہوں نے کہا کہ وزیراعظم سے تفتیش کے لیے جےآئی ٹی بنانا پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا فیصلہ ہے تاہم جےآئی ٹی کی کارروائی کو شفاف اور پبلک کیاجائے تاکہ حقائق عوام کے سامنے آ سکیں کیوں کہ ملک کا نظام اور کرپشن ساتھ ساتھ نہیں چل سکتے۔

    سراج الحق نے کرپشن کے خلاف ہائیکورٹ بار کےعزم کوخراج تحسین پیش کرتے ہوئے چوہدری شجاعت کی سربراہی میں قائم ہونے والی کے چار جماعتی اتحاد کو سراہا جس میں مسلم لیگ (ق)، پاکستان عوامی تحریک، متحدہ دینی محاذ اور سنی اتحاد کونسل شامل ہیں۔

    اس موقع پر چوہدری شجاعت نے امیر جماعت اسلامی کو چا جماعتی اتحاد کے ساتھ مل کر وزیراعظم کے استعفی سے متعلق تحریک چلانے کی دعوت دی جب کہ چوہدری پرویز الہی کا کہنا تھا کہ چار جماعتی اتحاد کا وفد بھی کل جماعت اسلامی کی قیادت سے ملے گا۔

  • شریف برادران کرپٹ ثابت ہوچکے ہیں، پرویز الہی

    شریف برادران کرپٹ ثابت ہوچکے ہیں، پرویز الہی

    ملتان : پاکستان کے ہرشخص کی نظر میں سپریم کورٹ کی طرف ہے فیصلہ جو بھی آئے یہ دونوں بھائی چورثابت ہو گئے ہیں اور اب ملک میں کرپٹ لوگوں کی جگہ نہیں۔

    ملتان میں ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملتان میں محبت کے ساتھ استقبال کیا گیا جس پر اہالیان کے شکر گذار ہیں جنہوں نے عزت افزائی کی ۔

    انہوں نے کہا کہ ملک میں حکومت نام کی کوئی چیز نظر نہیں آرہی ہے یہی وجہ ہے کہ لوگ نوازشریف اور شہبازشریف سے نفرت کرتے ہیں کیوں کہ یہ دونوں تمام پیسے کھا گئے ہیں۔

    پرویز الہی نے کہا کہ پاناما کیس کی وجہ سے حکومت اکھڑچکی ہے اس لیے پاکستان کے ہرشخص کی نظرسپریم کورٹ کی طرف ہے اور سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد ملک میں کرپٹ لوگوں لوگوں کی کوئی جگہ باقی نہیں رہے گا۔

    انہوں نے کہا کہ ایک بھائی نے اسپتال ٹھیکے پردینے کا اشتہار دے رکھا ہے جب کہ دوسرے بھائی نے لوگوں کو ہیلتھ کارڈ دینے کا وعدہ کر رکھا ہے لیکن عوام کو ملنا کچھ نہیں ہے بلکہ یہ دونوں اس میں سے کمیشن نکال لیں گے۔

    پرویز الہی نے کہا ہے کہ حکومت امن وامان میں ناکام ہو گئی ہے اور پنجاب میں کرائم ریٹ میں 300 فی صد گناہ کا اضافہ ہوا ہے ، یہ لوگ کرکٹ میچ کی سیکیورٹی کاانتظام نہیں کرسکتے لیکن سب کام فوج نے ہی کرنا ہے تو انہوں نے کیا کرنا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ان دونوں بھائیوں جیسےڈھیٹ نہیں ملیں گے اور دونوں بھائیوں کا نام گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کے ڈھیٹوں میں آجائے گا۔