Tag: مسلم لیگ ق

  • سابق آرمی چیف کو غدار کہنا درست نہیں ، چوہدری شجاعت حسین

    سابق آرمی چیف کو غدار کہنا درست نہیں ، چوہدری شجاعت حسین

    مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت اور چوہدری پرویزالہٰی کا کہناہے کہ سابق آرمی چیف کو غدار کہنا درست نہیں ، ن لیگ نے ان کے سامنے وزارتوں کے حلف کیوں اٹھائے۔

    سینیٹ سے خطاب میں ق لیگ کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین کا کہناتھا کہ کبھی دینا میں کسی ملک کا آرمی چیف بھی غدار ہوسکتا ہے ،مشرف کیس میں غداری کا لفظ ختم کیا جائے،جولوگ غداری کیس کی باتیں کررہے ہیں انھوں نے بھی نام نہاد غدار سے حلف لیا ان کا یہ بھی کہنا تھا کہتین نومبر کے بجائے بارہ اکتوبر سے کارروائی شروع کی جائے تو اور بھی نام آئیں گے۔.

    چوہدری شجاعت کا کہناتھا کہ پرویز کیانی ، پرویز الہی کے نام آیئں گے تو افتخارمحمد چودھری کا نام بھی آئیگاچودھری شجاعت تو اپنا نام پیش کر چکا ہے، اس سے پہلے میڈیا سے گفتگو میں چوہدری پرویز الہٰی نے بھی کہا کہ سابق آرمی چیف کو غدار کہنا اچھی بات نہیں۔

  • مشرف کی ایمرجنسی، جنرل کیانی نے عملدرآمد کرایا، چوہدری شجاعت

    مشرف کی ایمرجنسی، جنرل کیانی نے عملدرآمد کرایا، چوہدری شجاعت

    مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین کا کہنا ہے کہ سابق صدر پرویز مشرف کی ایمرجنسی پر عملدآمد سابق چیف آف آرمی اسٹاف جنرل پرویز کیانی نے کرایا تھا۔

    چوہدری شجاعت حسین کا کہنا ہے کہ ایمرجنسی لگانے کے لئے پرویز مشرف نے سب سے مشاورت کی تھی اور جنرل کیانی مشاورت میں بھی شریک تھے، انہوں نے بتایا کہ غداری کیس میں فوج سمیت سب کے خلاف مقدمات قائم ہونے چاہئیے۔

    چوہدری شجاعت نے کہا کہ وہ امن وامان کے قیام کے لئے ایمرجنسی کے حق میں تھے اور وہ عدالت کو سچ بتائیں گے، مشرف نے سب سے مشورہ کیا تھا، مشرف فوجی ہیں اور فوجیوں کی طرح بات کرتے ہیں۔

    مہنگائی کے بارے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری شجاعت نے کہا کہ مہنگائی ایسا مسئلہ ہے کہ قوم ڈرون اور بجلی جیسے مسائل بھول جائے گی، وزیراعظم مہنگائی کے خاتمے کیلئے گول میز کانفرنس بلائیں کھلے دل سے تجاویز دیں گے، چوہدری شجاعت نے کہا کہ ملکی مسائل کے حل کیلئے سب کو اکٹھا ہونا چاہئے۔
        

       

  • چاہتا ہوں ملکی مسائل کے حل کےلیےتمام جماعتیں مل کرکام کریں، چوہدری شجاعت

    چاہتا ہوں ملکی مسائل کے حل کےلیےتمام جماعتیں مل کرکام کریں، چوہدری شجاعت

    چوہدری شجاعت حسین کاکہناہے چاہتاہوں ملکی مسائل کے حل کےلیےتمام جماعتیں مل کرکام کریں، نوازشریف مہنگائی کے خاتمے کیلئےگول میز کانفرنس بلائیں سیاسی مفادات بالائے طاق رکھتے ہوئے تجاویز دیں گے۔

    پاکستان مسلم لیگ ق کے یوم تاسیس کی تقریب اسلام آبادمیں منعقد ہوئی، اس موقع پرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےچوہدری شجاعت کاکہناتھا ملکی مسائل کے حل کیلئےسب کواکٹھاہوناچاہئے۔

    مہنگائی ایسا مسئلہ ہے کہ قوم ڈرون اوربجلی جیسے مسائل بھول جائے گی۔۔وزیراعظم مہنگائی کے خاتمے کیلئے گول میز کانفرنس بلائیں کھلے دل سے تجاویز دیں گے۔

    مشاہد حسین سید کاکہناتھا ق لیگ چھوڑ کرجانے والے فصلی بٹیرے ہیں، اصل کارکن آج بھی متحرک ہیں، ان کاکہناتھا حکومت کوعوام کے مسائل حل کرنے کامینڈیٹ ملاہے مقدمے بازی مسائل سے توجہ ہٹانے کے مترادف ہے، مشاہد حسین کاکہناتھا بارہ اکتوبرکی کوئی بات نہیں کرتا صرف تین نومبر کی ایمرجنسی پربات کی جاتی ہے دوہرامعیارنہیں ہوناچاہئے۔
       

  • معاشی ترقی کےلئے گول میز کانفرنس بلائی جائے، چوہدری شجاعت

    معاشی ترقی کےلئے گول میز کانفرنس بلائی جائے، چوہدری شجاعت

    مسلم لیگ ق کے سربراہ سینیٹر چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ وزیراعظم قومی، معاشی ایجنڈے کو طے کرنے کے لئے کُل جماعتی گول میز کانفرنس بلائیں۔

    لاہور میں قائداعظم ڈے کے حوالے سے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ آج پھر آئی ایم ایف کے در کا بھکاری بنادیا گیا ہے، جبکہ ہمارے دور میں اس سے نجات حاصل کرلی گئی تھی، حکومت اور عوام گھروں اور میدانوں میں سبزیاں آگانے کی مہم شروع کریں۔

    چودھری شجاعت کا کہنا تھا کہ سبزیاں لگانے والوں کو مفت کھاد اور بیج فراہم کیا جائے تاکہ اربوں روپے کا زرمبادلہ ضائع نہ ہو، آج قائد اعظم کے پاکستان میں دہشتگردی، ڈرون حملے، لوڈشیڈنگ، مہنگائی اور بیروزگاری عروج پر ہے۔

    تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پرویز الہٰی نے کہا کہ قائد اعظم نے مسلمانوں کو اسلامی فلاحی مملکت قائم کرکے دی تاکہ وہ اپنی زندگی آزادانہ گزار سکیں، ہمارے دور میں صوبہ بھر میں مفت ادویات اور تعلیم دی جاتی تھیں، طالبات کو وظیفہ دیا جاتا تھا، موجودہ حکومت نے صوبے کے پانچ ہزار سکول بند کردئیے۔

    پرویز الہٰی نے کہا کہ اسپتالوں کی ایمرجنسی میں مریضوں کو صرف دھکے ملتے ہیں، ریسکیو 1122 ہمارے دور کا انمول تحفہ ہے، آج ہر شخص بدحال ہے، شہباز شریف ترکی کے وزیراعظم کو ایچی سن کالج لے گئے بہتر تھا وہ انہیں کسی دانش سکول لے جاتے۔

  • بلدیاتی قانون: منتخب نمائندوں کے پاس کوئی اختیارنہیں، پرویزالہی

    بلدیاتی قانون: منتخب نمائندوں کے پاس کوئی اختیارنہیں، پرویزالہی

    مسلم لیگ ق کے مرکزی رہنماء چودھری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ پنجاب میں امن و امان کی صورتحال انتہائی مخدوش ہے، تاجروں اور صنعتکاروں کو بھتے کی پرچیاں کھلے عام مل رہی ہیں۔ 

    گجرات میں تاجر کنونشن سے خطاب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چودھری پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ ن لیگ نے الیکشن کے موقعے پر بلند و بانگ دعوے کئے تھے لیکن عوام کو مہنگائی کے سوا کچھ نہیں دیا گیا۔ بجلی اور گیس کے بحران کی وجہ سے بیروزگاری بڑھی ہے اور ہر شخص پریشان ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ہسپتالوں کی ایمرجنسی میں مریضوں کو ملنے والی مفت ادویات بند کر دی گئیں، تعلیمی اداروں کا بھی ستیاناس کر دیا گیا جو انہوں نے بڑی محنت سے بنائے تھے۔ پرویز الٰہی نے کہا کہ نون لیگ کی دشمنی ان کے ساتھ ہے، عوام کو نشانہ نہ بنایا جائے۔

    ن لیگ کی جانب سے نندی پور پاور پراجیکٹ میں اربوں روپے کے گھپلوں کے سوال پر ان کا کہنا تھا کہ یہ معاملہ عدالت میں ہے اور امید ہے کہ بہتر فیصلہ آئے گا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت بجلی اور پانی کے بحران کے خاتمے کیلئے کالاباغ ڈیم تعمیر کرے کیونکہ اس کے پاس بھاری مینڈیٹ ہے۔