Tag: مسلم لیگ ق

  • مونس الہیٰ کا کرونا ٹیسٹ مثبت آنے پر گھر میں آئسولیشن کی اجازت دینے کا مطالبہ

    مونس الہیٰ کا کرونا ٹیسٹ مثبت آنے پر گھر میں آئسولیشن کی اجازت دینے کا مطالبہ

    اسلام آباد: مسلم لیگ ق کے رہنما چوہدری مونس الہیٰ نے رونا ٹیسٹ مثبت آنے پر گھر میں آئسولیشن کی اجازت دینے کا مطالبہ کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر مسلم لیگ ق کے رہنما چوہدری مونس الہیٰ نے اپنے پیغام میں کہا کہ کرونا ٹیسٹ مثبت آنے پر حکومت پنجاب گھر پر آئسولیشن کی اجازت دے۔

    مونس الہیٰ کا کہنا تھا کہ جن افراد میں زیادہ علامات ظاہر ہوں انہیں اسپتالوں لایا جائے، لوگ ٹیسٹ کرانے سے خوفزدہ ہیں،اسپتالوں میں بھی اتنے بیڈز نہیں ہیں۔

    وزیراعلیٰ پنجاب کا کرونا کے خلاف کام کرنے والے ڈاکٹرز کو 1 ماہ کی اضافی تنخواہ دینے کا اعلان

    یاد رہے کہ گزشتہ روز لاہور میں میڈیا بریفنگ کے دوران وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ کرونا کے خلاف کام کرنے والے ڈاکٹرز کو 1 ماہ کی اضافی تنخواہ دی جائے گی۔

    وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ قیدیوں کی سزا میں 90 روز کی کمی کا اعلان کرتے ہیں، سنگین جرائم میں ملوث قیدیوں کی سزاؤں میں کمی نہیں ہوگی،انڈر ٹرائل قیدیوں سےمتعلق سفارشات جلد حکومت کو دیں گے۔

    واضح رہے کہ پاکستان میں بھی کورونا وائرس کی وبا تیزی سے پھیل رہی ہے اور متاثر افراد کی تعداد 1526 تک جا پہنچی ہے ،وائرس سے اب تک 13 افراد جاں بحق اور 29 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔

  • عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی ،حکومتی اتحادی جماعت  نے بڑا مطالبہ کردیا

    عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی ،حکومتی اتحادی جماعت نے بڑا مطالبہ کردیا

    لاہور : حکومتی اتحادی جماعت مسلم لیگ ق نے تیل کی قیمتوں میں کمی کا مطالبہ کردیا ہے اور کہا عوام کی تکالیف کم کریں اور پٹرولیم مصنوعات پر بھر پور ریلیف دیں۔

    تفصیلات کے مطابق حکومتی اتحادی جماعت مسلم لیگ ق کے رہنما چوہدری مونس الٰہی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر تیل کی قیمتوں میں کمی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا تیل کی عالمی قیمتوں میں 30 فیصد تک کمی ہوئی ہے ، حکومت بھی مہنگائی میں گھری عوام کےلیےتیل کی قیمتیں کم کرے۔

    مونس الہٰی کا کہنا تھا کہ پیٹرول ، ڈیزل کی قیمتوں میں واجبی نہیں نمایاں کمی کرنی چاہیے ، عوام کی تکالیف کم کریں اور پٹرولیم مصنوعات پر بھر پور ریلیف دیں۔

    خیال رہے خام تیل کی قیمت میں ایک دن میں تاریخ کی سب سے بڑی کمی ریکارڈ کی گئی ، خام تیل قیمت میں 29 فیصد سے زائد کی کمی ہوئی ، امریکی خام تیل کی قیمت 32 ڈالر 74 سینٹ فی بیرل جبکہ ببرینٹ خام تیل کی قیمت میں 36 ڈالر 39 سینٹ فی بیرل ہوگئی۔

    خام تیل کی قیمت میں کمی کی وجہ اوپیک اورروس کےدرمیان پیداوارسےمتعلق معاہدہ نہ ہونا ہے جبکہ  سعودیہ عرب نے ایشیائی، یورپی  اورامریکی خریداروں کیلئےخام تیل کی برآمدای قیمتوں میں دس فیصدکمی کردی۔

    سعودیہ عرب کےاس عمل کےبعدسعودی اور روس کےدرمیان قیمتوں پرتجارتی جنگ کاخدشہ ہے۔

  • وزیراعظم عمران خان کے ساتھ ملاقات اچھی رہی، مونس الہیٰ

    وزیراعظم عمران خان کے ساتھ ملاقات اچھی رہی، مونس الہیٰ

    اسلام آباد: مسلم لیگ ق کے رہنما چوہدری مونس الہیٰ کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے ساتھ پہلی ملاقات اچھی رہی۔

    تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ق کے رہنما چوہدری مونس الہیٰ نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے ساتھ ملاقات میں کھل کر بات چیت ہوئی، وزیراعظم کے جو بھی خدشات تھے دور کر دیے، وزیراعظم کو پارٹی تحفظات سے متعلق آگاہ کیا۔

    انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کو یقین دہانی کرائی کہ پنجاب حکومت کے ساتھ ہیں، کوئی کام نہیں کر رہا تو بتایا جائے بھرپور ایکشن لیا جائے گا، پرویزالٰہی وزارت اعلیٰ کے امیدوار نہیں ہیں۔

    مونس الہیٰ کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کے ساتھ کچھ لوگ ایسے ہیں جو چاہتے ہیں وہ فیل ہو جائیں، ہماری پارٹی کے کچھ سابقہ لوگ عمران خان کوگمراہ کر رہے تھے۔

    مسلم لیگ ق کے رہنما نے کہا کہ معاملات ابھی سست روی کا شکار ہیں رکے نہیں ہیں، کوشش ہے اتحاد برقرار رہے اور حکومت مدت پوری کرے، چاہتے ہیں پنجاب میں ہماری 2 وزارتوں کو مضبوط کیا جائے، چاہتے ہیں جو بھی معاملات ہیں وہ افہام وتفہیم سےحل ہوں۔

    انہوں نے کہا کہ ترقیاتی فنڈز سےمتعلق جو معاہدہ ہوا تھا اس پر عملدرآمد نہیں ہوا، سیاسی معاملات الگ ہیں، ن لیگ والوں سےملاقاتیں ہوتی رہتی ہیں۔

  • عمران خان کو اتحادیوں سے کوئی خطرہ نہیں، چوہدری شجاعت

    عمران خان کو اتحادیوں سے کوئی خطرہ نہیں، چوہدری شجاعت

    لاہور: مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین کا کہنا ہے کہ عمران خان کو اتحادیوں سے خطرہ نہیں ہے۔

    تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ ہم اتحادی ہونے کے ساتھ ساتھ پی ٹی آئی کے ساتھی بھی ہیں، ہم ساتھ نبھانا خوب جانتے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ پرویزالٰہی، طارق بشیر چیمہ، مونس الٰہی کے بیانات حب الوطنی ہیں، اتحادی ہمیشہ اتحاد اور مساوات پر یقین رکھتے ہیں، ہم پاکستان تحریک انصاف کو اپنا ساتھی سمجھتے ہیں۔

    مسلم لیگ ق کے سربراہ نے کہا کہ پی ٹی آئی کو بھی چاہیے ہمیں اپنا ساتھی سمجھے، ہمارے بیانات کا بعض دوست غلط مطلب نکالتے ہیں،عمران خان کو کلپ دکھا کر اپنے مقاصد کے لیے استعمال کیا جاتا ہے، عمران خان کو اتحادیوں سے خطرہ نہیں اپنے لوگوں سے ہے۔

    چوہدری شجاعت حسین کا کہنا تھا کہ ایک چیز یاد رکھیں ن لیگ کا ووٹ بینک نوازشریف کا ہے، شہبازشریف نوازشریف کے سامنے زیرو ہیں۔

    ہم سے کیے گئے وعدے پورے ہونے چاہئیں، پرویز الہیٰ

    یاد رہے کہ گزشتہ روز اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہیٰ کا کہنا تھا کہ ہم سے کیے گئے وعدے پورے ہونے چاہئیں، چاہتے ہیں حکومت چلے اور اپنی مدت پوری کرے۔

  • ہم سے کیے گئے وعدے پورے ہونے چاہئیں، پرویز الہیٰ

    ہم سے کیے گئے وعدے پورے ہونے چاہئیں، پرویز الہیٰ

    لاہور: اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہیٰ کا کہنا ہے کہ ہم سے کیے گئے وعدے پورے ہونے چاہئیں، چاہتے ہیں حکومت چلے اور اپنی مدت پوری کرے۔

    تفصیلات کے مطابق اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الہیٰ نے نئی حکومتی کمیٹی پر بابا بلے شاہ کا شعر پڑھا، اگلی توں نہ پچھلی توں، میں صدقے جاواں وچلی توں۔

    چوہدری پرویز الہیٰ نے کہا کہ پہلی کمیٹی سے مذاکرات ہوئے معاملات بہتری کی طرف گامزن ہوئے تھے، اب حکومت کی نئی کمیٹی سامنے آگئی ہے۔

    اسپیکر پنجاب اسمبلی کا کہنا تھا کہ ہم سے کیے گئے وعدے پورے ہونے چاہئیں، چاہتے ہیں حکومت چلے اور اپنی مدت پوری کرے۔

    مسلم لیگ ق کے مرکزی رہنما نے کہا کہ ہم جس کے ساتھ چلتے ہیں، نیک نیتی کے ساتھ چلتے ہیں، کوشش کرتے ہیں کہ صبر کے ساتھ چلیں، طے شدہ چیزوں کی یقین دہانی کراتے رہتے ہیں۔

    چوہدری پرویز الہیٰ کا کہنا تھا کہ احساس ہے کہ اگر حکومت کونقصان پہنچا تو ہمیں بھی پہنچے گا، ہم بھی اسی حکومت کے ساتھی ہیں، نقصان سے بچنے کے لیے اصلاح کی کوشش کر رہے ہیں۔

    اسپیکر پنجاب اسمبلی نے مزید کہا کہ موجودہ حکومت نے کشمیر کا ایشو اچھے طریقے سے عالمی سطح پر اجاگر کیا، ذوالفقار بھٹو کے بعد عمران خان نے اچھے طریقے سے کشمیر کا مقدمہ لڑا۔

  • مسلم لیگ ق ہماری اتحادی ہے اور رہے گی، وزیراعلیٰ پنجاب

    مسلم لیگ ق ہماری اتحادی ہے اور رہے گی، وزیراعلیٰ پنجاب

    اسلام آباد: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ چھوٹے موٹے اختلافات خاندان میں بھی ہو جاتے ہیں، مسلم لیگ ق ہماری اتحادی ہے اور رہے گی۔

    تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنماؤں نے ق لیگ کے رہنماؤں سے ملاقات کی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور ورکنگ ریلیشن شپ مزید بہتر بنانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    سردار عثمان بزدار نے کہا کہ چھوٹے موٹے اختلافات خاندان میں بھی ہو جاتے ہیں، اختلاف رائے جمہوریت کا حسن ہے، مسلم لیگ ق ہماری اتحادی ہے اور رہے گی۔

    وزیر دفاع پرویز خٹک نے کہا کہ ہماری ورکنگ ریلیشن ہر آنے والے وقت میں مضبوط سے مضبوط تر ہوگی، مل کرعوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے کام کریں گے۔

    مسلم لیگ ق کے رہنما نے کہا کہ کوئی غلط فہمی میں نہ رہے، تحریک انصاف کے اتحادی ہیں، ہمارا اتحاد پہلے سے زیادہ مضبوط ہے، اتحاد میں رخنہ ڈالنے کی خواہش دلوں میں ہی رہ جائے گی، ہر مسئلے کو افہام و تفہیم سے حل کرنے میں ہی دانشمندی ہوتی ہے۔

    ہم اتحادی جماعتوں کو ساتھ لے کر چلیں گے ، وزیراعظم

    یاد رہے کہ گزشتہ روز وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ اتحادی جماعتوں نے حکومت کا ہر مشکل میں ساتھ دیا، ہم اتحادی جماعتوں کو ساتھ لے کر چلیں گے اور تحفظات دور کریں گے۔

  • مسلم لیگ ق کو سب سے پہلے پاکستان کا مفاد عزیز ہے، چوہدری شجاعت

    مسلم لیگ ق کو سب سے پہلے پاکستان کا مفاد عزیز ہے، چوہدری شجاعت

    گجرات: مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین کا کہنا ہے کہ ملک کو داخلی طور پر انتشار کا شکار کرنے کی کوشش کا راستہ روکیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین سے مسلم لیگ ق پنجاب کے سینئر نائب صدر سلیم بریار کی ملاقات ہوئی جس میں پارٹی امور اور قومی سیاسی معاملات پر بات چیت کی گئی۔

    اس موقع پر چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ مسلم لیگ ق کو سب سے پہلے پاکستان کا مفاد عزیز ہے، ملک کو داخلی طور پر انتشار کا شکار کرنے کی کوشش کا راستہ روکیں گے۔

    مسلم لیگ ق کے سربراہ نے کہا کہ سیاسی جماعتیں عوامی مسائل پر ذمے دارانہ کردار ادا کریں، ق لیگ مسائل کے حل کے لیے حکومتی اقدامات کی حمایت کر رہی ہے۔

    چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ ملک میں معاشی استحکام کے لیے داخلی استحکام بہت ضروری ہے، سیاسی جماعتیں عوامی مسائل کے حل کو اپنا نمبر ون ایجنڈا بنائیں۔

    پرویزمشرف کو سزا سے سرحد پر تعینات ہر سپاہی کو دکھ ہوا، چوہدری شجاعت

    یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین کا کہنا تھا کہ پرویزمشرف کو سزا سے سرحد پرتعینات ہر سپاہی کو دکھ ہوا، ہمیں فوج کے ہر سپاہی کے جذبات کا بھی احساس ہونا چاہیے۔

  • عمران خان نے اناڑیوں کا مشورہ نہ مان کر فراست کا ثبوت دیا، چوہدری شجاعت

    عمران خان نے اناڑیوں کا مشورہ نہ مان کر فراست کا ثبوت دیا، چوہدری شجاعت

    اسلام آباد: مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین کا کہنا ہے کہ عمران خان نے اناڑیوں کا مشورہ نہ مان کر فراست کا ثبوت دیا، مشرف دورمیں اکثر لوگ مشورہ دیتے تھے کہ حکومتی رٹ قائم کریں۔

    تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ اناڑی کھلاڑیوں نے وزیراعظم کو مشورہ دیا تھا حکومتی رٹ قائم کریں، عمران خان نے اناڑیوں کا مشورہ نہ مان کر فراست کا ثبوت دیا۔ انہوں نے کہا کہ مشرف دورمیں اکثر لوگ مشورہ دیتے تھے کہ حکومتی رٹ قائم کریں۔

    چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ پہلا دھرنا ہو ا جس میں مولوی اور پولیس آمنے سامنے تھے مگر جھگڑا نہیں ہوا، وزیراعظم اور وزیرداخلہ اعجاز شاہ کو دھرنا کنٹرول کرنے کا کریڈٹ جاتا ہے، دونوں نے بڑی خوش اسلوبی کے ساتھ حالات کو کنٹرول کیا۔

    مسلم لیگ ق کے سربراہ نے کہا کہ حالات خراب ہو تے تو تصادم روکنا ممکن نہیں تھا، حالات کنٹرول کرنے میں اسلام آباد کی انتظامیہ بھی مبارکباد کی مستحق ہے۔

    مولانا فضل الرحمان نے دھرنا ختم کرنے کا اعلان کردیا

    واضح رہے کہ 13 نومبر کو جمیعت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے اسلام آباد میں 14 روز سے جاری دھرنا ختم کرنے کا اعلان کیا تھا۔

    مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ آگے کا لائحہ عمل یہ ہوگا کہ کارکن شہروں میں نہ بیٹھیں تاکہ لوگ پریشان نہ ہوں، اگلے دھرنے شہروں کے اندر نہیں قومی شاہراہوں پر ہوں گے۔

  • حکومت نے وقت سے پہلے انتخابات کا مطالبہ مسترد کر دیا

    حکومت نے وقت سے پہلے انتخابات کا مطالبہ مسترد کر دیا

    اسلام آباد: حکومت نے وقت سے قبل انتخابات کا اپوزیشن کا مطالبہ مسترد کر دیا ہے، حکومتی ذرایع کا کہنا ہے کہ انتخابات اپنے وقت پر ہی ہوں گے۔

    تفصیلات کے مطابق حکومتی ذرایع نے کہا ہے کہ مولانا کے تمام مطالبات پورے نہیں ہو سکتے، قبل از وقت انتخابات کا مطالبہ نہیں مانا جا سکتا، انتخابات وقت پر ہی ہوں گے۔

    ذرایع کا یہ بھی کہنا ہے کہ اس سلسلے میں اپوزیشن کی رہبر کمیٹی کو بھی واضح طور پر آگاہ کر دیا گیا ہے، دوسری طرف سیاسی رابطوں کا سلسلہ دستور جاری ہے، ذرایع کے مطابق چوہدری برادران کا وزیر اعظم عمران خان اور مولانا کے درمیان کردار کامیاب ہو سکتا ہے۔

    بتایا گیا ہے کہ وزیر اعظم نے چوہدری پرویز الہٰی کو مکمل اختیار دیا ہے، دیگر اراکین کے مقابلے میں چوہدری برادران زیادہ مؤثر ثابت ہو سکتے ہیں، مولانا کچھ نہ کچھ لے کر ہی جائیں گے۔

    ادھر ذرایع نے یہ بھی بتا دیا ہے کہ جمعے کو دھرنا ختم ہونے کا امکان معدوم نظر آ رہا ہے۔

    تاہم مولانا کا دھرنا ختم کرنے کے لیے حکومت اور اپوزیشن کے درمیان بیک ڈور رابطے جاری ہیں، رہبر کمیٹی کا اجلاس 2 بجے ہوگا۔ ذرایع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ (ق) اور جے یو آئی میں ایک اور رابطہ ہوا ہے، فضل الرحمان اور چوہدری پرویز الہیٰ کی ایک اور ملاقات آج ہوگی، پرویز الہیٰ مولانا کو حکومتی کمیٹی اجلاس کے دوران وزیر اعظم کی تجاویز اور درمیانی رابطے سے آگاہ کریں گے۔

  • سابقہ ایم پی اے پروین سکندر گل قتل کیس میں اہم پیش رفت

    سابقہ ایم پی اے پروین سکندر گل قتل کیس میں اہم پیش رفت

    لاہور: سابقہ ایم پی اے پروین سکندر گل کے قتل کیس میں اہم پیش رفت ہوئی ہے، مقتولہ پروین سکندر گل کے قتل سے چند گھنٹے پہلے کی ویڈیو منظرعام پر آگئی۔

    تفصیلات کے مطابق سابقہ ایم پی اے پروین سکندر گل کے قتل کیس سے چند گھنٹے قبل کی ویڈیو منظر عام پر آگئی، ویڈیو میں مقتولہ پروین سکندر گل نے اہم رازوں سے پردہ اٹھایا تھا۔

    پروین سکندر گل نے ویڈیو میں گھر میں ہونے والی وارداتوں کا انکشاف کیا تھا، مقتولہ کے گھر میں چوری کی چار وارداتیں ہوئیں، چور وارداتوں میں 35 ہزار ڈالر، 2 لاکھ روپے، لائسنس یافتہ اسلحہ لے گئے۔

    مقتولہ پروین سکندر گل نے ویڈیو میں گھر کا نقشہ بھی بتایا، انہوں ںے چور کو کمرے میں راستوں کی بھی نشاندہی کی تھی، پروین سکندر کے گھر میں داخلے کے دروازے پر لاک نہ ہونے کا اشارہ دیا۔

    رپورٹ کے مطابق دیوار میں موجود اے سی کے سوراخ کی بھی نشاندہی کی گئی، اے سی کے سوراخ کو بند کرنے کے لیے فریج لگا رکھا تھا، پروین سکندر چوری کی وارداتوں کی خود تفتیش کرہی تھیں۔

    مزید پڑھیں: مسلم لیگ ق کی رہنما پروین سکندر قتل کردی گئیں

    پی ایس او سرفراز اسلم کے مطابق پروین سکندر نے چور کو پکڑنے کے لیے سی سی ٹی وی لگوائے، شاطر چوروں نے ہر واردات میں سی سی ٹی وی کا رخ موڑ دیا۔

    یاد رہے کہ رواں ماہ 5 ستمبر کو مسلم لیگ ق کی رہنما پروین سکندر گل کو گھر میں گھس کر قتل کردیا گیا تھا، مقتولہ ماضی میں پنجاب اسمبلی کی رکن رہ چکی ہیں۔

    مقتولہ پروین سکندر 60 سال کی تھیں اور وہ اپنے کمرے میں مردہ حالت میں پائی گئیں ہیں ۔ پولیس کا کہنا تھا کہ ان کے گلےپررسی کےنشانات ہیں۔