Tag: مسلم لیگ ق

  • اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے چوہدری شجاعت حسین کی ملاقات

    اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے چوہدری شجاعت حسین کی ملاقات

    لاہور: پاکستان مسلم لیگ ق کے صدر چوہدری شجاعت حسین نے قومی اسمبلی کے اسپیکر اسد قیصر سے ملاقات کی، ملاقات میں سیاسی و معاشی صورتِ حال اور باہمی دل چسپی کے امور پر گفتگو کی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے اس موقع پر سابق وزیرِ اعظم کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی سیاست میں چوہدری شجاعت کا ایک بڑا نام ہے۔

    [bs-quote quote=”چوہدری شجاعت نے ہمیشہ شرافت اور اصولوں کی سیاست کی: اسد قیصر
    ہم حکومت کے شانہ بشانہ ہیں: چوہدری شجاعت حسین” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″][/bs-quote]

    اسد قیصر نے ق لیگی رہنما کی شرافت کی بھی تعریف کی، کہا کہ چوہدری شجاعت نے ہمیشہ شرافت اور اصولوں کی سیاست کی ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے سیاسی قوتوں کو ایک ہونا ہوگا، قومی اہمیت کے تمام ایشوز کو قومی اسمبلی میں زیرِ بحث لایا جائے گا۔

    اس موقع پر چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ ملک کو بحرانوں سے نکالنے کے لیے ہم حکومت کے شانہ بشانہ ہیں، گزشتہ حکومتوں کی ناقص پالیسیوں سے ملک معاشی مشکلات کا شکار ہے۔

    مسلم لیگ ق کے صدر چوہدری شجاعت کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ نے ہمیشہ ملکی مفادات کو ترجیح دی ہے، اور ہمیشہ اصولوں کی سیاست کی ہے۔


    یہ بھی پڑھیں:  مونس الہٰی، سالک حسین کی کام یابی ق لیگ کی پالیسیوں کا نتیجہ ہے، چوہدری شجاعت، پرویز الہٰی


    خیال رہے کہ ضمنی انتخابات میں اپنے صاحب زادے چوہدری سالک کی کام یابی پر انھوں نے کہا تھا کہ اگر کسی نے حکومت گرانے کی کوشش کی تو ق لیگ ساتھ نہیں دے گی۔

    چوہدری شجاعت نے وزیرِ اعظم بننے پر عمران خان کو عوامی طاقت سے بننے والا پہلا وزیرِ اعظم قرار دیا تھا، انھوں نے لگی لپٹی رکھے بغیر کہہ دیا تھا کہ ’مجھ سمیت تمام وزائے اعظم بنائے جاتے تھے، پچھلے 21 میں سے 2 وزرائے اعظم میں نے اپنے ہاتھوں سے بنوائے۔‘

  • شہبازشریف پراللہ کی طرف سےعذاب آیا ہے‘ چوہدری شجاعت

    شہبازشریف پراللہ کی طرف سےعذاب آیا ہے‘ چوہدری شجاعت

    گجرات : مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین کا کہنا ہے کہ اللہ تعالی موجودہ حکومت کو کامیاب کرے۔

    تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے گجرات میں اپنا ووٹ کاسٹ کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بڑے مشکل حالات سے گزر کرحکومت بنی۔

    چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ موجودہ حکومت کو کام کرنے کا موقع دینا چاہیے، اللہ تعالیٰ موجودہ حکومت کو کامیاب کرے۔

    سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف سے متعلق صحافی کے سوال پر مسلم لیگ ق کے سربراہ نے کہا کہ
    شہبازشریف پراللہ کی طرف سے عذاب آیا ہے۔

    ملک بھر میں ضمنی انتخابات کے لیے پولنگ کا آغاز

    واضح رہے کہ ملک میں قومی اسمبلی کی 11 اور صوبائی اسمبلی کی 24 نشتوں پر ضمنی انتخابات کے لیے پولنگ صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک بلا تعطل جاری رہے گی۔

    ضمنی انتخابات میں قومی اور پنجاب اسمبلی کی 11 نشستوں کے ساتھ خیبرپختونخواہ اسمبلی کی 9، سندھ اور بلوچستان کی 2،2 نشستوں پرپولنگ جاری ہے اور 600 سے زائد امیدوار انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں۔

    الیکشن کمیشن کے مطابق مجموعی طور پر35 حلقوں میں 92 لاکھ 93 ہزار 74 ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے جن کے لیے 7 ہزار 489 پولنگ اسٹیشن بنائے گئے ہیں جبکہ ایک ہزار727 پولنگ اسٹیشن کو حساس قرار دیا گیا ہے۔

  • وفاقی وزیرطارق بشیر چیمہ کی وزارت تبدیل کردی گئی

    وفاقی وزیرطارق بشیر چیمہ کی وزارت تبدیل کردی گئی

    اسلام آباد : وفاقی وزیر برائے ریاستی وسرحدی امور طارق چیمہ کی وزارت تبدیل کرکے انہیں وزارت ہاؤسنگ اینڈ ورکس کا قلمدان سونپ دیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرسفیران طارق بشیر چیمہ کی وزارت تبدیل کرکے انہیں وزارت ہاؤسنگ اینڈ ورکس کا قلمدان دے دیا گیا۔

    طارق بشیر چیمہ کی وزارت کی تبدیلی سے متعلق نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

    ایوان صدر میں وفاقی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

    یاد رہے کہ گزشتہ ماہ 16 رکنی وفاقی کابینہ نے حلف اٹھایا تھا جبکہ کابینہ ڈویژن کی جانب سے 5 مشیروں کا بھی نوٹیفکیشن بھی جاری کیا گیا تھا۔

    وفاقی کابینہ میں شامل پرویز خٹک کو وزارت دفاع، اسد عمر کو وزارت خزانہ، شاہ محمود قریشی کو وزارت خارجہ، شیری مزاری کو انسانی حقوق اور غلام سرور خان کو وزارت پٹرولیم، فواد چوہدری کو وزارت اطلاعات ونشریات ، شفقت محمود کو وزارت تعلیم، عامرکیانی کو وزارت صحت اور نورالحق قادری کومذہبی امور کو قلمدان دیا گیا تھا۔

    اتحادی جماعتوں کے 6 وزرا میں شیخ رشید کو وزارت ریلوے، خالد مقبول صدیقی کو وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی، فروغ نسیم کو وزارت قانون وانصاف اور فہمیدہ مرزا کو بین الصوبائی رابطے کی وزارت دی گئی تھی، طارق بشیر چیمہ وزیرسیفران اور زبیدہ جلال کودفاعی پیدوار کا قلمدان سونپا گیا تھا۔

  • جمہوری عمل کوروکنا جمہوریت کی خدمت نہیں ہے‘ پرویزالہیٰ

    جمہوری عمل کوروکنا جمہوریت کی خدمت نہیں ہے‘ پرویزالہیٰ

    لاہور: اسپیکرپنجاب اسمبلی پرویزالہیٰ کا کہنا ہے کہ جمہوری عمل کوروکنے سے اصل کردارکی نشاندہی ہوجاتی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور میں پنجاب اسمبلی کے باہرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسپیکرپنجاب اسمبلی پرویزالہیٰ نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کے لیے دولابیوں میں پولنگ ہوگی۔

    پرویزالہیٰ کا کہنا تھا کہ جمہوری کےعمل کوسبوتاژ نہیں کرنا چاہیے، جمہوری عمل کوروکنا جمہوریت کی خدمت نہیں ہے۔

    اسپیکرپنجاب اسمبلی کا یہ بھی کہنا تھا کہ کوئی بےچینی نہیں ہے ڈپٹی اسپیکر اور وزیراعلیٰ تحریک انصاف کا ہے، ہم تحریک انصاف اورعمران خان کے ساتھ ہیں۔

    پرویزالہیٰ کا مزید کہنا تھا کہ سیاہ پٹیاں باندھنےوالے کی اپنی مرضی ہے چاہے سیاہ کپڑے پہن کر آجائے، کوئی کالی پٹیاں باندھتا ہے تواس کی مرضی ہے، ہمیں اعتراض نہیں ہے۔

    پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پرویزالہیٰ کا کہنا تھا کہ ہماری کوشش ہوگی ایوان میں کارروائی قانون کے تحت چلے۔

    خیال رہے کہ تین روز قبل متحدہ اپوزیشن کے امیدوار چوہدری پرویز الٰہی اسپیکر پنجاب اسمبلی اور سردار دوست محمد مزاری ڈپٹی اسپیکر پنجاب منتخب ہوئے تھے۔

    پنجاب کے عوام کو بہترقانون سازی دیں گے‘ پرویز الہیٰ‌

    واضح رہے کہ 16 اگست کو چوہدری پرویز الہیٰ کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پنجاب کے عوام کو کارکردگی اور بہترقانون سازی دیں گے، ہمیں ایوان کے تحفظ کا عزم بھی کرنا ہوگا۔

  • آزاد امیدواروں سے رابطے میں‌ ہوں، فارورڈ بلاک بنیں گے: پرویز الہیٰ

    آزاد امیدواروں سے رابطے میں‌ ہوں، فارورڈ بلاک بنیں گے: پرویز الہیٰ

    لاہور: مسلم لیگ ق کے سینئر رہنما پرویز الہیٰ نے کہا ہے کہ آزاد امیدواروں سے رابطے میں‌ ہوں، فارورڈ بلاک بنیں گے.

    ان خیالات کا اظہار انھوں نے اے آر وائی نیوز کی الیکشن ٹرانسمیشن میں‌ گفتگو کرتے ہوئے کیا.

    چوہدری پرویز الہیٰ‌ نے کہا کہ پنجاب کو چلانا اتنا آسان کام نہیں ہے، پنجاب کی وزارت اعلیٰ کے لئےعمران خان سےبات ہوگی.

    ان کا کہنا تھا کہ ہماری تحریک انصاف کے ساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ ہوئی ہے، پانچ سال سےہم تحریک انصاف کےساتھ چل رہے تھے.

    انھوں نے کہا کہ پنجاب میں ق لیگ کے 8 ارکان ہیں، قومی اسمبلی میں ہماری 5 سیٹیں ہیں، ہم اپنوں کےساتھ چلیں گے، مخالفوں کےساتھ نہیں.

    انھوں نے مزید کہا کہ پنجاب میں‌ فارورڈبلاک بنیں گے، پہلےبھی بنتےرہے ہیں، آزادامیدواروں کےساتھ میرےرابطےہورہےہیں.

    ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ چوہدری نثارکےساتھ میراکوئی رابطہ نہیں ہوا.

    واضح رہے کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے نتائج کا سلسلہ جاری ہے۔ اب تک قومی اسمبلی کی 251، جبکہ پنجاب کی 289، سندھ 118، خیبرپختونخواہ کی 95 اوربلوچستان کی 45 نشتوں کےحتمی نتائج کا اعلان کیا گیا ہے۔

    الیکشن کمیشن کے مطابق پاکستان تحریک انصاف 115 نشستوں کے ساتھ سرفہرست ہے جبکہ مسلم لیگ ن 62 کے ساتھ دوسرے جبکہ پیپلزپارٹی 43 نشستوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔


    الیکشن 2018: تحریک انصاف کو واضح برتری حاصل


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات  کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • پاکستان تحریک انصاف نے ق لیگ کی بڑی وکٹ گرا دی

    پاکستان تحریک انصاف نے ق لیگ کی بڑی وکٹ گرا دی

    اسلام آباد : انتخابات سے ایک ہفتے پہلے تحریک انصاف نے ق لیگ کی ایک اور بڑی وکٹ گرادی، اجمل وزیر نے ق لیگ چھوڑ کر پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف نے مسلم لیگ ق کو ایک اور بڑا جھٹکا دے دیا، چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے اجمل وزیر نے بنی گالہ میں ملاقات کی اور باضابطہ شمولیت کا اعلان کیا اور تحریک انصاف کی قیادت اور منشور پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔

    خیال رہے کہ اجمل وزیر مسلم لیگ ق کے سینئر نائب صدر تھے اور مسلم لیگ ق خیبرپختونخوا کے چیف آرگنائزر بھی رہ چکے ہیں۔

    تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے مسلم لیگ ق کے رہنما کو پارٹی میں شامل ہونے پر خوش آمدید کہا ہے۔

    اجمل وزیر پہلے بھی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کرچکے ہیں۔

    یاد رہے کہ اس سے قبل مسلم لیگ ق کے رہنما ڈاکٹر عظیم الدین لکھوی اور کرنل (ر) ہاشم ڈوگر، رہنما روبینہ سلہری سمیت متعدد رہنما پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہوچکے ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • تحریک انصاف کے رکن اسمبلی مسلم لیگ ق میں شامل

    تحریک انصاف کے رکن اسمبلی مسلم لیگ ق میں شامل

    لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی (خیبرپختونخواہ) جاوید نسیم نے چوہدری برادران سے ملاقات کے بعد پاکستان مسلم لیگ ق میں شمولیت کا اعلان کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے موجودہ رکن اسمبلی خیبرپختونخواہ اور پارلیمانی سیکریٹری جاوید نسیم نے ساتھیوں سمیت پی ٹی آئی چھوڑ کر مسلم لیگ ق میں شمولیت کا اعلان کیا۔

    مسلم لیگ ق کے صدر و سابق وزیراعظم چوہدری شجاعت حسین اور چوہدری پرویز الٰہی نے جاوید نسیم کا خیر مقدم کرتے ہوئے اُن کو ساتھیوں سمیت پارٹی میں شامل ہونے پر مبارک باد پیش کی۔

    اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ ’مسلم لیگ ایک ایسا پلیٹ فارم ہے جس کے دروازے مسلم لیگ ن سمیت دیگر جماعتوں سے تعلق رکھنے والے اراکین کو  خوش آمدید کہنے کے لیے ہمیشہ کھلے ہوئے ہیں‘۔

    مزید پڑھیں: اقرار کرتا ہوں ہم بہت پارسا نہیں ہیں: چوہدری شجاعت

    اُن کا کہنا تھا کہ ہم نے نیک نیتی سے جمہوریت اور ملک کے لیے کام کیا اور آئند بھی کرتے رہیں گے، آئندہ انتخابات سے قبل ہم نے اپنے دروازے تمام لوگوں کے لیے کھول دیے اور یقین دلاتے ہیں کہ پارٹی میں شمولیت کرنے والوں کو عزت و احترام ملے گا۔

    چوہدری پرویز الٰہی کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب میں ہم نے پانچ سال حکومت کی اور عوام کو سہولیات بھی فراہم کیں، ہمارے دورِ حکومت میں عام اور غریب آدمی کا کوئی فرق نہیں تھا کیونکہ ہم کسی بھی قسم کی تفریق پر یقین نہیں رکھتے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • گالیوں پر تحمل کا مظاہرہ کرنے والے ججوں پر آفرین ہے، چودھری شجاعت حسین

    گالیوں پر تحمل کا مظاہرہ کرنے والے ججوں پر آفرین ہے، چودھری شجاعت حسین

    سرائے عالمگیر : مسلم لیگ ق کے صدر چودھری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ گالی گلوچ پر بھی تحمل کا مظاہرہ کرنے والے ججوں پر آفرین ہے، فاضل جج چاہیں تو توہین عدالت کے مجرموں کو جیل بھیج سکتے ہیں،مجھے عام انتخابات ہوتے نظر نہیں آرہے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے تحصیل سرائے عالمگیر راجہ محمد اسلام ذمہ واریا کے کمیونٹی سینٹر کا افتتاح کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

    چوھدری شجاعت حسین کا کہنا تھا کہ میں نے اپنی 45 سالہ سیاسی زندگی میں فوجی دور بھی دیکھے اور سویلین بھی، اپوزیشن میں رہا اور حکومت میں بھی لیکن ایسا گندا دور نہیں دیکھا جس میں جمہوریت کے نام پر جمہوریت کی مٹی پلید کی جا رہی ہو۔

    عدلیہ کو گالیاں نکالی جا رہی ہیں لیکن آفرین ہے ان ججوں پر جو ابھی تک صبر کا مظاہرہ کر رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ فاضل جج چاہیں تو سوٹ پہن کرآنے والے توہین عدالت کے مجرموں کو6،6ماہ کیلئے مچھ جیل بھیج سکتے ہیں تاکہ وہاں سوٹوں میں اگلا موسم انجوائے کریں۔

    چوھدری شجاعت حسین کا کہنا تھا کہ اگر کسی کو کرپشن میں سزا ہوئی تو اس کے حق میں کسی نے بھی ہڑتالیں اور ہنگامے نہیں کیے۔

    ایک سوال کے جواب میں چوھدری شجاعت حسین کا کہنا تھا کہ مجھے2018 میں الیکشن ہوتے نظر تو نہیں آ رہے ہیں کیونکہ حلقہ بندیوں میں کافی گڑبڑ ہوئی ہے اگرالیکشن ہوئے بھی تو کسی سیاسی جماعت کے ساتھ اتحاد ہو یا نہ ہو ہم پوری قوم کے ساتھ لڑیں گے۔

     رہنماق لیگ نے مزید کہا کہ ہم کوئی اور بات کرنے کے بجائے پہلے پاکستان کی بات کرتے ہیں کیونکہ پاکستان ہے تو ہم سب ہیں، سینیٹ الیکشن میں ہارس ٹریڈنگ پر افسوس ہے، ملک انتشارکا متحمل نہیں ہوسکتا، تحمل اور رواداری میں ہی کامیابی ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • مشاہد حسین سید نے ن لیگ میں شمولیت اختیارکرلی

    مشاہد حسین سید نے ن لیگ میں شمولیت اختیارکرلی

    لاہور: مشاہد حسین سید نے مسلم لیگ ق کو خیر باد کہتے ہوئے دوبارہ مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کرلی۔

    تفصیلات کے مطابق مشاہد حسین سید نے مسلم لیگ ن کے صدر اور سابق وزیراعظم نوازشریف کی دعوت پررائے ونڈ میں ان کی رہائش گاہ پر نوازشریف سے ملاقات کی۔

    ملاقات میں مریم نواز، وفاقی وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق اور سینیٹرپرویز رشید بھی موجود تھے۔

    ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کے صدر نوازشریف نے مشاہد حسین سید کو واپس پارٹی میں شمولیت کی دعوت دی۔

    مشاہد حسین سید نے نوازشریف کی دعوت کو قبول کرتے ہوئے پارٹی میں شمولیت پرآمادگی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں یقین دلایا کہ آئین اور قانون کی بالادستی کی جدوجہد میں مسلم لیگ ن کا ہراول دستہ ہوں گے۔

    اس موقع پرمشاہد حسین سید نے کہا کہ پاکستان کے استحکام، دفاع تعمیروترقی کے لیے نوازشریف نے تاریخی کامیابیاں حاصل کیں جبکہ ملک کی سلامتی، ملک کی سالمیت جمہوریت کی بالادستی سے مشروط ہیں۔

    دوسری جانب مشاہد حسین سید کے ترجمان کے مطابق انہوں نے مسلم لیگ ق سے استعفیٰ دیتے ہوئے پارٹی صدر چوہدری شجاعت حسین کو اپنا استعفیٰ بھجوا دیا ہے۔

    خیال رہے کہ پرویز مشرف کے دور میں مشاہد حسین سید نے مسلم لیگ ن کو خیرباد کہہ کرمسلم لیگ ق میں شمولیت اختیار کی تھی اور اسی جماعت سے منسلک تھے۔

    مسلم لیگ ق نے گزشتہ سال دسمبر میں پارٹی کے نظم وضبط کی خلاف ورزی پرسینیٹرمشاہدحسین سید کو ایوان بالا میں پارلیمانی لیڈر کی حیثیت سے ہٹا دیا تھا۔

    یاد رہے کہ کچھ ماہ قبل انہیں مسلم لیگ ق کے سیکریٹری جنرل کے عہدے سے بھی ہٹا دیا گیا تھا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر ضرور شیئر کریں۔

  • شہبازشریف کی عادت ہےاتنا جھوٹ بولو کہ لوگ سچ سمجھیں‘ پرویزالٰہی

    شہبازشریف کی عادت ہےاتنا جھوٹ بولو کہ لوگ سچ سمجھیں‘ پرویزالٰہی

    لاہور: سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہیٰ کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے صوبے کوکنگال کردیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ق کے رہنما اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہیٰ کا کہنا ہے کہ شہبازشریف کی عادت ہے اتنا جھوٹ بولوکہ لوگ سچ سمجھیں۔

    چوہدری پرویز الہیٰ نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف چاہتے ہیں کہ ان کا نام جھوٹوں کی گنیز بک میں آئے۔

    مسلم لیگ ق کے رہنما نے شہبازشریف پرتنقید کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب نے صوبے کو کنگال کردیا ہے۔

    چوہدری پرویز الہیٰ نے کہا کہ اورنج لائن اورسولر سسٹم منصوبے کی تحقیقات کی جائیں۔


    نیب کا مجھے طلب کرنا بدنیتی کے سوا کچھ نہیں تھا، شہباز شریف


    یاد رہے کہ گزشتہ روزوزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا تھا میں نے قوم اوراپنے صوبے کا پیسہ بچایا ہے، اگر یہ جرم ہے تو کروڑ بار کروں گا۔

    شہبازشریف کا کہنا تھا کہ آشیانہ اسکیم کا ٹھیکہ سب سے کم بولی والی پارٹی کو دیا گیا، نیب کی جانب سے مجھے طلب کرنا بد نیتی پرمبنی تھا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔