Tag: مسلم لیگ ق

  • ڈاکٹرطاہرالقادری اورچودھری شجاعت حسین کے درمیان ملاقات

    ڈاکٹرطاہرالقادری اورچودھری شجاعت حسین کے درمیان ملاقات

    لاہور: پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹرطاہرالقادری اور مسلم لیگ ق کے سربراہ چودھری شجاعت حسین کے درمیان ملاقات ہوئی۔ دونوں رہنماؤں نے اے پی سی کی قرارداد پر عملدرآمد پر زور دیا۔ پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری اور مسلم لیگ ق کے سربراہ چودھری شجاعت حسین کے درمیان ملاقات ہوئی ۔

    ملاقات میں طاہرالقادری نے چودھری شجاعت کو حکومت کی طرف سے ہونے والے رابطوں پر بریفنگ دی۔ چودھری شجاعت نے سابق صدر آصف علی زرداری سے ہونے والی گفتگو پرڈاکٹر طاہرالقادری کو اعتماد میں لیا ۔

    دونوں رہنماؤں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ جب تک سانحہ ماڈل ٹاؤن پر ہونے والی اے پی سی کی قرارداد پر عمل درآمد نہیں ہوجاتا ، حکومت سے کوئی بات چیت نہیں ہوسکتی ۔ ملاقات کے بعد دونوں رہنما مجلس وحدت المسلمین کے صوبائی سیکرٹریٹ پہنچے جہاں ان کا استقبال علامہ امین شہیدی نے کیا۔

  • مارچ اور انقلاب کسی صورت نہیں رکے گا،چوہدری پرویز الٰہی

    مارچ اور انقلاب کسی صورت نہیں رکے گا،چوہدری پرویز الٰہی

    لاہور: مسلم لیگ ق کے چوہدری پرویز الٰہی کا کہنا ہے کہ مارچ اور انقلاب کسی صورت نہیں رکے گا، خوف سے حکمرانوں کی نیندیں حرام ہوگئی ہیں۔

    اے آر وائی نیوز کے بیورو چیف عارف حمید بھٹی کے بھائی کے انتقال پر تعزیت کے بعد میڈیا سے گفتگو میں پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ موجودہ بحران حکومت نے خود پیدا کیا ہے، شہبازشریف کے وزیراعلیٰ ہوتے ہوئے انصاف نہیں مل سکتا۔

    پرویز الہی کا کہنا تھا کہ انقلاب اور مارچ نہیں رکے گا، انہوں نے عارف حمید بھٹی کے مرحوم بھائی کے ایصال ثواب کیلئے دعا بھی کی۔

  • آزادی مارچ میں شرکت کافیصلہ کل کریںگے،چوہدری شجاعت حسین

    آزادی مارچ میں شرکت کافیصلہ کل کریںگے،چوہدری شجاعت حسین

    لاہور : مسلم لیگ ق کے رہنما چوہدری شجاعت حسین کا کہنا ہے کہ آزادی مارچ میں شرکت کافیصلہ کل کریں گے،چوہدری پرویزالٰہی کہتے ہیں کہ عوام کوکل بڑی خبرملےگی۔ لاہور میں طاہرالقادری سےملاقات کےبعدچوہدری شجاعت اور پرویزالٰہی نے میڈیا سے گفتگو کی ،

    چوہدری پرویزالٰہی نےکہا کہ عوام کوکل بڑی خبرملےگی، مسلم لیگ ق کے رہنما نے بتایا کہ ملاقات میں ہرمسئلے پر تفصیل سے مشاورت ہوئی ہے، چودہری شجاعت حسین کا کہنا تھا کہ کیا مشاورت ہوئی ،کیا فیصلے ہوئے ،کل بتائیں گے، چودہری پرویزالہی نے کہا کہ حکومت سے نہ کوئی رابطے ہوئے ہیں ،نہ ہونے ہیں

  • خواہش ہےآزادی مارچ اور انقلاب اکٹھا ہوجائے،چوہدری شجاعت

    خواہش ہےآزادی مارچ اور انقلاب اکٹھا ہوجائے،چوہدری شجاعت

    لاہور :مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت نےآزادی مارچ اور انقلاب کے اکٹھا ہونے کی خواہش ظاہر کرتے ہوئے کہا ہےکہ ظلم کے بعد اب انقلاب کی باری ہے۔ یہ بات انھوں نے سانحہ ماڈل ٹاؤن میں جاں بحق لڑکی کے اہلخانہ سے ملاقات کے موقع پر کہی۔

    چوہدری شجاعت کا کہنا تھاسانحہ ماڈل ٹاؤن کا مقدمہ اللہ کے ہاں درج ہوچکا، حکمرانوں کو اللہ کی عدالت میں جواب دینا پڑے گا،انھوں نےکہا سانحہ ماڈل ٹاؤن کی تاحال ایف آئی آر درج نہیں کی گئی، سانحے میں شہید ہونے والوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جانے دیں گے۔

  • چوہدری شجاعت نے آرٹیکل6میں ترمیم کی تجویز دیدی

    چوہدری شجاعت نے آرٹیکل6میں ترمیم کی تجویز دیدی

    مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے آئین کے آرٹیکل چھ میں ترمیم کا مسودہ سینیٹ کو ارسال کردیا۔ مسودے میں کہا گیا ہے کہ آئین کے آرٹیکل چھ کی ذیلی دفعات ایک ، دو، تین میں لفظ ہائی ٹریژن کو مملکت کے خلاف جرم کے متبادل الفاظ سے بدل دیا جائے۔

    چوہدری شجاعت حسین کے مسودے میں کہا گیا ہے کہ ہائی ٹریژن (غداری) کا لفظ جو آرٹیکل چھ میں استعمال ہوا ہے اس سے تاثر ابھرتا ہے کہ اس جرم میں ملوث شخص نے دشمن قوتوں کے ساتھ مل کر مملکت کے منافی کام کیا ہے۔ یہ تاثر درست نہیں ہے۔

    اس لیے ہائی ٹریژن (غداری) کو مملکت کے خلاف جرم سے بدل دیا جائے، تعزیرات پاکستان کی دفعات ایک سو اکیس سے ایک سو تیس تک بھی اس طرح کے الفاظ سے بدل دیا جائے۔ کریمنل لا ایکٹ انیس سو تہتر میں بھی متبادل تبدیلی کی جائے۔
       

  • فوری اور سستے انصاف کی فراہمی کیلئے وکلاء مرکزی کردار کے حامل ہیں، پرویز الہی

    فوری اور سستے انصاف کی فراہمی کیلئے وکلاء مرکزی کردار کے حامل ہیں، پرویز الہی

     چوہدری پرویز الہی نے کہا ہے فوری اور سستے انصاف کی فراہمی کیلئے وکلاء مرکزی کردار کے حامل ہیں، ان کا کہنا تھا مسلم لیگ ق پاکستان کو فلاحی ملک بنانا چاہتی ہے ۔

    مختلف سیاسی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے سینئر وکلاء کی پاکستان مسلم لیگ ق میں شمولیت کے اعلان کے موقع پر چوہدری پرویزالٰہی کا کہنا تھا کہ انھوں نے برصغیر کی تاریخ میں پہلی بار پراسکیوشن سروس قائم کیا اور پبلک ڈیفنڈر سروس کیلئے باقاعدہ قانون سازی کی، ایشیاء میں پہلی بار کنزیومر کورٹس قائم کیں جن سے ہزاروں صارفین کو فائدہ ملا۔

    ان کا کہنا تھاکہ ان کے دور میں وکلاء کیلئے مفت علاج کی سہولت مہیا کی گئی، اس سے قبل پاکستان میں تحصیل کی سطح تک بار ایسوسی ایشنز کو بلاتفریق فنڈز نہیں دئیے گئے تھے۔