Tag: مسلم لیگ نون

  • مسلم لیگ ن میں دیگر جماعتوں سے رابطے اور اتحاد کے لیے مشاورت

    مسلم لیگ ن میں دیگر جماعتوں سے رابطے اور اتحاد کے لیے مشاورت

    لاہور : مسلم لیگ نون کے اکثریتی رہنماؤں نے جمعیت علماٰ اسلام سمیت دیگر جماعتوں سے ممکنہ سیٹ ایڈجسٹمنٹ اور اتحاد کے لیے مشاورت کےحق میں رائے دے دی۔

    تفصیلات کے مطابق ماڈل ٹاون لاہور میں نون لیگ کے مرکزی سیکرٹریٹ میں گزشتہ روز دوسری جماعتوں سے انتخابی اتحاد اور سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر لمبی مشاورت کی گئی۔

    ذرائع نے بتایا کہ نون لیگ کے بڑوں کی اس بیٹھک میں اکثریت نے کہا ہے کہ بلوچستان اور خیبرپختونخواہ کی جماعتوں سے اتحاد کےلیے بات چیت کرنے چاہیے، ان جماعتوں میں جمعیت علما اسلام ف، پختونخواہ ملی عوامی پارٹی، نیشنل پارٹی، بلوچستان نیشنل پارٹی، بلوچستان عوامی پارٹی اور افتاب شیرپاو کی جماعتیں شامل ہیں۔

    نون لیگ کےاجلاس میں چند رہنماؤں نے مختلف رائے دیتے ہوئے کہا کہ پہلے ہمیں ان جماعتوں کےحلقوں میں عوامی مقبولیت دیکھنا چاہیے کیونکہ ان میں سے خیبرپختونخواہ کی ایک جماعت دعوے بڑے کررہی ہے لیکن زمینی حقائق ایسے نہیں ہیں۔

    اجلاس میں اکثریتی رائے کے پیش نظر اسی ہفتے ان جماعتوں سےمشاورت کی جائے گی، لیگی ذرائع نےیہ بھی دعوی کیا ہےکہ انتخابات کے بعد بھی ان جماعتوں سے اتحاد کا امکان ہے۔

  • نوازشریف اپنی بیماری پر حکومت کو سیاست نہیں کرنے دیں گے ، خواجہ آصف

    نوازشریف اپنی بیماری پر حکومت کو سیاست نہیں کرنے دیں گے ، خواجہ آصف

    سیالکوٹ: مسلم لیگ نون کے مرکزی رہنماء خواجہ آصف نے کہا ہے کہ نواز شریف نے اپنی بیماری پر کبھی باہر جانے کیلئے اصرار نہیں کیااور نہ وہ اپنی بیماری پر حکومت کو سیاست کرنے دیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق سیالکوٹ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے نون لیگ کے رہنماء خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ میری کل کوٹ لکھپت جیل میں نواز شریف سے ملاقات ہوئی،شہباز شریف ،حمزہ شہباز ، مریم نواز اور ذاتی معالج بھی ہمراہ تھے ہماری کوشش کے باوجود میاں نواز شریف نے ہسپتال جانے سے انکار کیا۔

    خواجہ آصف کا کہنا تھا کلہ نوازنوازشریف 16سال سےدل کےعارضےمیں مبتلاہیں ،کئی باراسٹنٹ بھی ڈالے جاچکے ہیں، سروسز اور جناح ہسپتال میں ان کا خاطر خواہ علاج نہیں کیا گیا، نواز شریف کا مؤقف ہے کہ حکومت ان کی بیماری سے سیاسی مقاصد حاصل کر رہی ہے۔

    اگر نواز شریف کی صحت بگڑی تو پاکستانی سیاست متشدد ہو جائے گی

    ن لیگ کے رہنما نے کہا حکومت ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت میاں نواز شریف کی جان لینے پر تلی ہوئی ہے، حکومتی عہدے داروں کے بیانات بنیادی انسانی اقدار کے منافی ہیں، بیگم کلثوم نواز کی بیماری پر بھی مخالفین پروپیگنڈا کرتے رہے۔

    انھوں نے واضح کیا میاں نواز شریف اپنی بیماری پر حکومت کو سیاست نہیں کرنے دیں گے، اس ماحول میں ان کا اسپتال نہ جانے کا فیصلہ درست ہے، انہیں مخلتف اسپتالوں میں پھرایا جا رہا ہے۔

    خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ نوازشریف نے جیل سے اسپتال منتقل ہونے سے صاف انکار کر دیا ہے، اگر ان کی صحت بگڑی تو پاکستانی سیاست متشدد ہو جائے گی۔

    نواز شریف نے اپنی بیماری پر کبھی باہر جانے کیلئے اصرار نہیں کیا

    مسلم لیگ ن کے رہنما نے کہا نواز شریف نے اپنی بیماری پر کبھی باہر جانے کیلئے اصرار نہیں کیا، جن ڈاکٹروں نے اوپن ہارٹ سرجری اور اسٹنٹ ڈالے، ان سے مشورہ کرنا چاہیئے، ضمانت ملنے کے بعد بیرون ملک علاج کے لئے جانے کا سوچ سکتے ہیں لیکن حکومت میاں نواز شریف کی بیماری کے معاملے پر بد نیت لگ رہی ہے۔

  • لیگی رہنما کے بیٹے کی شادی، شدید ہوائی فائرنگ، پولیس خاموش تماشائی

    لیگی رہنما کے بیٹے کی شادی، شدید ہوائی فائرنگ، پولیس خاموش تماشائی

    لاہور: لیگی کارکنان نے قانون کی دھجیاں اڑا کر رکھ دیں،عوام کو قانون کی بالا دستی کا درس دینے والے حکمران اپنے کارکنان کی حرکتوں سے بے خبر ہیں.

    تفصیلات کے مطابق لاہورکے علاقے نولکھا بازار میں مسلم لیگ نون کے تاجر رہنما کے بیٹے کی شادی کی تقریب میں قانون کی دھجیاں اڑاتے ہوئے ہوائی فائرنگ کی گئی.

    فائرنگ اتنی خطرناک تھی کہ علاقہ گولیوں کی گھن گرج سے گونج اٹھا، اس موقع پر قریبی تھانے میں موجود پولیس اہلکار خاموش تماشائی کا کردار ادا کرتے رہے۔

    سی آئی اے کوتوالی تھانے کے قریب مسلم لیگ نون کے تاجر رہنما پرویز بٹ کے بیٹے کی شادی کی تقریب میں سرعام ہوائی فائرنگ کی گئی۔ جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا لیکن قانون کا کوئی محافظ وہاں نہ پہنچا تاہہم خوش قسمتی سے کوئی حادثہ پیش نہیں آیا.

    فائرنگ کی فوٹیج اے آر وائی نیوز نے حاصل کر لی، جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ فائرنگ اتنی شدید تھی کہ تقریب میں موجود رقاصائیں بھی خوفزدہ نظر آئیں۔ پولیس نے تاحال ان بااثر افراد کے خلاف کوئی قانونی کارروائی نہیں کی ہے۔

  • سعد رفیق کی نشست کا فیصلہ، سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان

    سعد رفیق کی نشست کا فیصلہ، سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان

    اسلام آباد: مسلم لیگ نون نے این اے ایک سو پچیس پر الیکشن ٹریبونل کا فیصلہ سپریم کورٹ میں لے جانے کا اعلان کردیا، لیگی وزراء کی پریس کانفرنس میں بجلی کی آنکھ مچولی صحافیوں کے چہروں پر مسکراہٹ لاتی رہی۔

    این اے ایک سو پچیس کے فیصلے سے متعلق وفاقی وُزرا کی پریس کانفرنس کے دوران بجلی کی آنکھ مچولی نے کئی بار دخل اندازی کی  احسن اقبال نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ ن لیگ نے این اے ایک سو پچیس سے متعلق الیکشن ٹریبونل کے فیصلے کو سپریم کورٹ منیں چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہا انتخابی عملے کی بے ضابطگیوں کی سزا ووٹرز کو دی گئی۔

      وفاقی وُزرا نے عمران خان کو آڑے ہاتھوں لیا، ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کے حربے ان کو ہی نقصان پہنچا رہے ہیں، اُن کامقصد پاکستان میں سرمایہ کاری کو روکنا ہے۔

  • عابد شیرعلی ایک بار پھر پی ٹی آئی پر برس پڑے

    عابد شیرعلی ایک بار پھر پی ٹی آئی پر برس پڑے

    لاہور: پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے روز بروز حکومت کے خلاف بیان داغے جانے سے مسلم لیگ نون کے رہنماوں کی بے چینی بڑھتی جارہی ہے۔ مسلم لیگ نواز کے رہنما عابدشیر علی پی ٹی آئی کے خلاف ایک بار پھر میدان میں آگئے اور زبانی حملے شروع کر دیئے ہیں۔

    عابد شیر علی نے اپنے ایک بیان میں پی ٹی آئی پر الزامات لگاتے ہو ئے کہا کہ کےپی کےمیں ٹھیکےجہانگیرترین کودیئے جارہے ہیں۔ انھوں نے پی ٹی آئی کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہو ئے کہا کہ عمران خان کے پاس کے پی کے میں دھرنوں کے لیے تو فنڈز ہیں لیکن آئی ڈی پیز کےلیے نہیں۔

    مسلم لیگ ن کے رہنما عابد شیر علی کا کہنا ہے کہ عمران خان نے ایک بار پھر فوج کو سیاست میں گھسیٹنے کی کوشش کی ہے۔ مسلم لیگ کے رہنما نے مزید کہا کہ عمران خان ہم پر تنقید کرنے سے پہلے اپنے ارد گرد دیکھ لیں عمران خان کے ساتھ جو لوگ کھڑے ہیں وہ سب کرپٹ ہیں۔

  • ن لیگ کی ریلیوں کے لئے علیحدہ سےروٹس تعین کرنےکاحکم

    ن لیگ کی ریلیوں کے لئے علیحدہ سےروٹس تعین کرنےکاحکم

    اسلام آباد: وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان نےمسلم لیگ نون کی احتجاجی ریلیوں کیلئےعلیحدہ سےروٹس تعین کرنےکاحکم دےدیا۔ ریلی کوکسی بھی صورت پی ٹی آئی یاعوامی تحریک کےآمنےسامنےنہ لایاجائے، ضلعی انتظامیہ اورپولیس کو وزیرداخلہ چوہدری نثار کی جانب سے ہدایت کی گئی ہے کہ وہ جلوسوں کے روٹس کی سیکیورٹی کو مزید سخت کریں۔

    مسلم لیگ نون کی احتجاجی ریلی کو زیرو پوائنٹ تک اجازت دینی چاہیئے۔ اور اس حوالے سے انتظامیہ تمام امور کو یقینی بنائے۔ اسلام آباد میں دہشت گردی کے خطرات کے پیش نظر سیکیورٹی کے تمام ممکنہ اقدامات اٹھائے جائیں ۔

    تمام ریلیوں کے روٹس کو مختلف ترتیب دیا جائے۔ وزیر داخلہ نے مزید ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسلم لیگ نون کی احتجاجی ریلی کو کسی بھی صورت پی ٹی آئی یا عوامی تحریک کے احتجاجی دھرنے کے آمنے سامنے نہ لایا جائے۔

  • فیصل آباد: ن لیگ کے ایم پی اے کا پولیس اہلکاروں پرتشدد

    فیصل آباد: ن لیگ کے ایم پی اے کا پولیس اہلکاروں پرتشدد

    فیصل آباد کے علاقے کھرڑیاں والا میں مسلم لیگ نون کے ایم پی اے شعیب ادریس اوراس کے ساتھیوں نے تھانے میں تشدد کر کے تین پولیس اہلکار زخمی کر دیئے۔ وزیراعلی شہباز شریف نے واقعہ کا نوٹس لے لیا۔

    طاقت کا زور ، کرسی کا نشہ ایک بار پھر رکن اسمبلی شعیب ادریس پرچڑھا ۔زور بازو ایک مرتبہ اورپولیس اہلکاروں پرآزمایا ، فیصل آباد تھانہ کھرڑیاں والا کے  اے ایس آئی ریاست اور ساتھی نشانہ بنے، وہ بھی تھانے کی حدود میں ، قتل کیس کے ملزمان کی گرفتاری کے لئے ایم پی اے شعیب ادریس کے قریبی عزیز کے ڈیرے پر چھاپہ مارا  گیا

    ملزمان تو نہ ملے مگر دو گن مین قابو کر لئے گئے ۔تو پھر طاقت کا نشہ اپنے عروج پر آیا اور رکن اسمبلی  اپنے ساتھیوں سمیت پولیس اسٹیشن پہنچے اور تلخ کلامی کے بعددھما چوکڑی شروع کی ، مکے اور لاتیں برسا دیں ایسا تشدد کہ اے ایس آئی کے تین دانت توڑ ڈالے

    ۔مذکورہ رکن اسمبلی کا یہ معمول ہے ،اسی لئے اس بار وزیراعلی شہباز شریف نے بھی چپ نہ سادھی اور پولیس اہلکاروں کو زخمی کرنے والے ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دے کر رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کر دی۔

  • ن اور فنکشنل لیگ کا سپریم کورٹ میں مشترکہ موقف پیش کرنے کا فیصلہ

    ن اور فنکشنل لیگ کا سپریم کورٹ میں مشترکہ موقف پیش کرنے کا فیصلہ

    مسلم لیگ نون اور مسلم لیگ فنکشنل نے بلدیاتی انتخابات کے بارے میں اپنا مشترکہ موقف آج سپریم کورٹ میں سماعت کے دوران پیش کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جس میں سندھ ہائیکورٹ کے فیصلے کا دفاع کیا جائے گا۔

    مسلم لیگ فنکشنل اور مسلم لیگ نون کے رہنماوں کا امتیاز شاہ کی رہائشگاہ پر اجلاس ہوا، جس میں فیصلہ کیا گیا کہ پیر کو سندھ حکومت کی جانب سے بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے دائر درخواست پر دونوں جماعتیں اپنا مشترکہ موقف سپریم کورٹ میں پیش کریں گی۔

    اجلاس کے بعد جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ سندھ ہائی کورٹ کے فیصلے کا دفاع کیا جائے گا، اجلاس میں امتیاز شاہ، شفت شاہ شیرازی، عاقب جتوئی، ظفر علی شاہ کے علاوہ دونوں جانب کے دیگر رہنماؤں نے شرکت کی۔