Tag: مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی

  • حکومت سازی : مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے درمیان حتمی مذاکرات آج ہوں گے

    حکومت سازی : مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے درمیان حتمی مذاکرات آج ہوں گے

    اسلام آباد : حکومت سازی کے لئے مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کی کمیٹیوں کے درمیان حتمی مذاکرات آج ہوں گے۔

    تفصیلات کے مطابق حکومت سازی کے لئے مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے درمیان حتمی مذاکرات آج ہوں گے، گزشتہ روز بھی ملاقات کا ایک دور ہوا تھا ، جس میں دونوں جانب سے مطالبات ایک دوسرے کے سامنے رکھے گئے تھے۔

    ذرائع کا کہنا ہے اس بات پر اتفاق ہوگیا ہے کہ آصف زرداری صدر اور شہباز شریف کو وزیراعظم بنایا جائے جبکہ مسلم لیگ ن نے چھ ماہ کے اندر پنجاب میں بلدیاتی الیکشن کا مطالبہ بھی مان لیا۔

    ن لیگی ذرائع نے بتایا کہ دونوں جانب سے جو تجاویز اور مطالبات سامنے آئے ان پر غور جاری ہے، امید ہے آج معاملات طے اور معاہدہ ہوجائے گا۔

    اس حوالے سے لیگی سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے میڈیا سے غیر رسمی گفتگو میں بتایا کہ بات چیت مثبت اندازمیں جاری ہے، آج دوبارہ نشست ہوگی۔

    اعظم نذیر تارڑ کا کہنا تھا کہ کابینہ میں پیپلزپارٹی کی شمولیت پرکچھ چیزیں پہلے سے طے شدہ ہیں۔

    ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی نے قومی اسمبلی میں اسپیکر شپ اور پنجاب میں گورنر کا عہدہ مانگ لیا ہے لیکن ن لیگ دونوں پوزیشن دینے کو تیار نہیں ہے۔

    مذاکرات میں فیصلہ ہوا تھا کہ چئیرمین سینیٹ ن لیگ سے ہوگا، تاہم اسپیکر قومی اسمبلی کا فیصلہ نہ ہو سکا۔

    ن لیگ نے پیپلز پارٹی کو کے پی میں گورنر شپ دینے کی پیشکش کی ہے تاہم پنجاب میں گورنر شپ دینے سے معذرت کرلی جبکہ اتفاق کیا گیا کہ گورنر بلوچستان ن لیگ اور وزیر اعلی بلوچستان پیپلز پارٹی سے ہو گا۔

  • مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی میں میثاق جمہوریت کے بعد میثاق معیشت پر بھی اتفاق کا امکان

    مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی میں میثاق جمہوریت کے بعد میثاق معیشت پر بھی اتفاق کا امکان

    لاہور : ن لیگ اور پیپلز پارٹی گرینڈ چارٹر میثاق معیشت کے اکثر نکات پر متفق ہوگئے، گرینڈ چارٹرکےتحت آئندہ انتخابات کے بعد بھی اتحادی حکومت ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی میں میثاق جمہوریت کے بعد گرینڈ چارٹر کے تحت میثاق معیشت پر بھی اتفاق کا امکان ہے ، ذرائع نے بتایا کہ ن لیگ اور پیپلزپارٹی میں گرینڈ چارٹر میثاق معیشت کے اکثر نکات پر اتفاق ہو گیا ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ ننوازشریف ،آصف زرداری،مریم نواز،بلاول کے درمیان ہو نیوالی ملاقات میں میثاق معیشت پر گفتگو ہوئی، گرینڈ چارٹرکےتحت آئندہ انتخابات کے بعد بھی اتحادی حکومت ہوگی،

    پی پی رہنما نے کہا ہے کہ معاشی بہتری کیلئےایک دوسرے کی سیاسی حمایت کی ضرورت ہوگی، ذرائع نے کہا ہے کہ انتخابات کے انعقاد پر پیپلزپارٹی کے مؤقف کو تسلیم کرلیا گیا کہ انتخابات کا انعقاد الیکشن کمیشن اور نگراں حکومت پر چھوڑ دیا جائے۔

    فضل الرحمان، پی ڈی ایم ودیگر اتحادی جماعتوں کوبھی میثاق معیشت کاحصہ بنایاجائے گا، دبئی میں ہونے والی ملاقات میں انتخابی اتحاد پر حتمی فیصلہ نہ ہوسکا تاہم نگراں سیٹ اپ پردیگراتحادی جماعتوں سےمشاورت کےبعدحتمی فیصلہ ہوگا۔