Tag: مسلم لیگ ن کے رہنما

  • نواز شریف کی ہدایت پر لیگی رہنماؤں کے اپوزیشن جماعتوں سے خفیہ رابطے

    نواز شریف کی ہدایت پر لیگی رہنماؤں کے اپوزیشن جماعتوں سے خفیہ رابطے

    اپوزشین اتحاد کی ملاقاتوں کے بعد حکومت بھی متحرک ہوگئی، نواز شریف نے چند رہنماؤں کو اپوزشین سے ملاقاتوں کا ٹاسک دیا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ مسلم لیگ ن کے تین سینئر رہنماؤں کی جانب سے اپوزیشن جماعتوں سے خفہ رابطے کیے گئے ہیں، مولانا فضل الرحمان کا بھی چند روز قبل لیگی رہنماؤں سے رابطہ ہوا تھا۔

    نواز شریف نے کچھ روز پہلے مسلم لیگ ن کے تین اہم رہنماؤں کی ڈیوٹی لگائی تھی کہ وہ اپوزیشن کے رہنماؤں سے خفیہ رابطے کریں اور انھیں آپس میں اکٹھے نہیں ہونے دیں۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ سیاسی حریف اس طرح کرتے ہوئے اور مسلم لیگ ن کی بھی اس وقت یہی سوچ ہے، تین روز پہلے ایک دو رہنماؤں نے لاہور میں نواز شریف سے ملاقات کی تھی۔

    ن لیگی رہنماؤں نے رابطوں سے متعلق رپورٹ نواز شریف کو دی، اپوزیشن رہنماؤں کو پیغام دیا گیا کہ ملاقاتیں کریں متحرک کردار ادا نہ کریں۔

    رابطے کی وجہ سے ہی مولانا فضل الرحمان نے سولو فلائٹ کا اعلان کیا تھا اور کہا تھا کہ وہ علیحدہ اپنی جدوجہد کریں گے اور ان کا اپوزیشن کے ساتھ اتحاد نہیں ہے۔

  • پی ٹی آئی پر پابندی کا معاملہ پارٹی میں مشاورت کیلیے آئے گا تو سب رائے دیں گے: علی پرویز ملک

    پی ٹی آئی پر پابندی کا معاملہ پارٹی میں مشاورت کیلیے آئے گا تو سب رائے دیں گے: علی پرویز ملک

    وزیر مملکت برائے خزانہ علی پرویز ملک نے کہا ہے کہ پارٹی میں جب مشورے کیلئے پابندی کا معاملہ آئے گا تو ہر کوئی اپنی رائے دیگا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر مملکت برائے خزانہ و مسلم لیگ ن کے رہنما علی پرویز ملک نے کہا ہے کہ ملک میں نکتہ چینی کے بجائے اتحاد کو آگے لیکر چلنے کیلئے کردار ادا کرنا چاہیے، کسی نے قانون توڑا، جی ایچ کیو پر حملہ کیا چاہے وہ کوئی بھی ہو کارروائی ہوگی۔

    علی پرویزملک کا کہنا تھا کہ پرامن احتجاج سب کا حق ہے لیکن قانونی تقاضے بھی پورے کرنے چاہئیں، احتجاج میں کسی کی پراپرٹی اور کسی کی زندگی کو خطرہ نہ ہو تو احتجاج ضرور ہونا چاہیے۔

    مسلم لیگ ن کے رہنما نے کہا کہ نظام اتنا ہی ناکارہ اور بوگس ہے تو بتائیں پھر یہ ریزرو سیٹوں کیلئے کیوں بھاگ رہے ہیں، عوام کو پتہ ہے یہ لوگ ریاست کے مفادات کو آخری نہج تک لے کر گئے۔

    علی پرویز ملک نے مزید کہا کہ مشاورت کے دروازے ہمیشہ ہر جماعت کیلئے کھلے ہونے چاہئیں، جنہوں نے ریاست کیخلاف یلغار کی، شہدا کے مجسموں کو توڑا انہیں سزا ملنی چاہیے، قانون اور عدلیہ حکومت سمیت سب کیلئے قابل احترام ہے، ایسی جماعت کو ریلیف دیدیا جو مدعی بھی نہیں بنی۔

  • ایکس پر  پابندی : مسلم لیگ ن کے رہنما اپنی ہی حکومت پر برس پڑے

    ایکس پر پابندی : مسلم لیگ ن کے رہنما اپنی ہی حکومت پر برس پڑے

    لاہور : مسلم لیگ ن کے رہنما سینیٹر جاوید عباسی سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر پابندی پر اپنی ہی حکومت پر برس پڑے اور مطالبہ کیا کہ حکومت کو پابندی اٹھانی چاہیے۔

    تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما سینیٹرجاوید عباسی نے اے آروائی نیوزکے پروگرام خبر میں سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر پابندی کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم جب حکومت میں نہیں تھے حق رائے دہی کےلیے آواز اٹھاتے تھے، ہم کہتے تھے کے اقتدارمیں آئے تو حق رائے دہی کی آزادی ہوگی۔

    جاوید عباسی کا کہنا تھا کہ معاملہ ہمارے ملک میں نیا نہیں ،سالوں سال سے چلا آرہا ہے، جب سوشل میڈیا نہیں تھا تب ٹی وی اخبارات پر پابندیاں لگتی تھیں، حکومت کو سوشل میڈیاپلیٹ فارم ایکس پر پابندی اٹھانی چاہیے۔

    ن لیگی رہنما نے اپنی ہی حکومت سے سوال کیا کیا ہم ماچس کی فیکٹریاں بند کردیں کیونکہ اس سے آگ لگتی ہے؟ کسی چیز کا غلط استعمال ہورہا ہے تو اس سے متعلق قانون سازی ہونی چاہیے، کیا پابندیوں سےوہ نتائج حاصل کرلیے جو کرنا چاہتے تھے؟ پابندیاں ایسی جگہ ہوتی ہیں جہاں جمہوریت نہ ہوآمریت ہو.

    ان کا کہنا تھا کہ جتنا سچ بول سکیں ہم سب کو سچ بولنا چاہیے، اس ملک میں سب رہنےوالے محب وطن ہیں، کوئی ریاست کیخلاف اقدام کرتا ہے تو قانون کےمطابق سزا دی جائے، کسی چیزکوبندک رکے روکانہیں جاسکتا،کتنی دیر تک بند کرسکتےہیں؟

    جاوید عباسی نے مزید کہا کہ لگتا ہے حکومت آزادانہ فیصلے نہیں کررہی، پابندیاں لگا نا آمرانہ مائنڈ سیٹ ہے،ہم جہوری ملک ہیں ہمیں یہ پابندیاں زیب نہیں دیتیں۔

  • مسلم لیگ ن کے رہنما کا عمران خان کو  چیلنج

    مسلم لیگ ن کے رہنما کا عمران خان کو چیلنج

    اسلام آباد : مسلم لیگ ن کے رہنما محسن شاہ نواز رانجھا نے عمران خان کو چیلنج کرتے ہوئے کہا ہے کہ اثاثے چھپانے کے میرے الزام کو غلط ثابت کردیں تو سیاست چھوڑ دوں گا۔

    تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما محسن شاہ نواز رانجھا نے توشہ خانہ ریفرنس میں عمران خان کی نااہلی کی سماعت کے بعد الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کی۔

    محسن شاہ نواز رانجھا نے کہا کہ الیکشن کمیشن میں پی ڈی ایم کی طرف سے ریفرنس دائر کیا گیا تھا ، جس میں الیکشن کمیشن نے عمران خان کے وکیل کو ایک ہفتے کا وقت دیا ہے۔

    ن لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ عمران خان نے اثاثے چھپائے ہیں وہی کاغذ ساتھ لگائے ہیں۔

    انھوں ن نے کہا عمران خان کو چیلنج کرتا ہوں اثاثے چھپانے کے الزام کو غلط ثابت کریں، سیاست چھوڑ دوں گا

    محسن شاہ نواز کا کہنا تھا کہ عمران خان ہر جلسے میں توشہ خانہ کی وضاحت بھی دیں ، ایک طرف لوگ سیلاب میں ہیں دوسری طرف عمران خان جلسہ کرتے ہیں۔

  • منی لانڈرنگ اور آمدن سے زائد اثاثوں کا الزام،  مسلم لیگ ن کے رہنما  کے خلاف  نیب ریفرنس تیار

    منی لانڈرنگ اور آمدن سے زائد اثاثوں کا الزام، مسلم لیگ ن کے رہنما کے خلاف نیب ریفرنس تیار

    لاہور: قومی احتساب بیورو (نیب) مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف کے خلاف ریفرنس تیار کرلیا،خواجہ آصف پر منی لانڈرنگ،آمدن سے زائد اثاثوں کا الزام ہے۔

    تفصیلات کے مطابق قومی احتساب بیورو (نیب) لاہور نے مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف کے خلاف ریفرنس تیار کرلیا، ریفرنس حتمی منظوری کیلئے چیئرمین  نیب کو بھجوا دیا گیا ہے،خواجہ آصف پر منی لانڈرنگ،آمدن سے زائد اثاثوں کا الزام ہے۔

    ریفرنس میں کہا گیا ہے کہ چیئرمین نیب نے4ستمبر2018کوخواجہ آصف کیخلاف انکوائری کی منظوری دی، خواجہ آصف کو29 دسمبر2020 کو گرفتار کیا گیا ،تحقیقات جاری ہیں۔

    متن میں کہا ہے کہ خواجہ آصف جب1991میں سینیٹربنےتو3ہزارمربع گزکاگھرملزم کےپاس تھا، 1993میں خواجہ آصف کےکل اثاثے51لاکھ روپے کے تھے ، پبلک آفس ہولڈرکے بعد2018تک کل اثاثے404 ملین روپے تک پہنچے۔

    نیب کا مزید کہنا تھا کہ خواجہ آصف نے1987سے2018تک 21 کروڑ 3 لاکھ سےزائدآمدن حاصل کی جبکہ 1987سے2018خواجہ آصف نے 43 کروڑ 94 لاکھ  62 ہزار روپے کے اخراجات ظاہرکئے، اس دوران انھوں نے تنخواہ کی مدمیں2کروڑ97لاکھ17ہزار روپے وصول کئے۔

    ریفرنس میں کہا گیا کہ 1987سے2018خواجہ آصف نےکاروبارسے8کروڑ21لاکھ86ہزارآمدن وصول کی، ان کی اہلیہ نےتنخواہ کی مد میں 1کروڑ 7لاکھ 92ہزار  روپے وصول کئے۔

    ریفرنس کے متن کے مطابق خواجہ آصف نےاہلخانہ کے نام مختلف جائیدادیں بنائیں ،سرمایہ کاری کی، انھوں نے اپنی آمدن کا مرکزی ذریعہ دبئی کی کمپنی کو قرار دیا، دبئی کی کمپنی سے تنخواہ منتقلی کا کوئی ثبوت فراہم نہیں کیا گیا، ریفرنس کامتن

    خواجہ آصف نے دبئی کی کمپنی کی ملی بھگت سے اقامہ بنوایا، دبئی کی کمپنی کےایم ڈی الیاس صلوم کو طلب کیا گیا مگر وہ شامل تفتیش نہ ہوا اور منی لانڈرنگ الزامات کا بھی جواب نہیں دیا۔

  • مریم نواز کی نیب پیشی، گاڑی میں پتھر بھر کرلانے والے مسلم لیگ (ن) کے رہنما  کی گرفتاری کا امکان

    مریم نواز کی نیب پیشی، گاڑی میں پتھر بھر کرلانے والے مسلم لیگ (ن) کے رہنما کی گرفتاری کا امکان

    لاہور : سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کی نیب پیشی کے موقع پر گاڑی میں پتھر بھر کرلانے والے مسلم لیگ (ن)کےرکن صوبائی اسمبلی مرزا جاوید کی گرفتاری کا امکان ہے۔

    تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن)کےرکن صوبائی اسمبلی مرزاجاوید کی گرفتاری کا امکان ہے، حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ رائیونڈسے منتخب مرزا جاوید اپنی گاڑی میں پتھر بھر کے لائےتھی، رائیونڈسےتعلق رکھنے والے کارکنوں کو بھی گرفتار کیا جائے گا۔

    وزیراطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہا مریم نواز نے نیب پرنہیں شہباز شریف کی سیاست پر حملہ کیا ہے۔

    یاد رہے مریم نواز کی نیب میں پیشی کے موقع پر صورتحال کشیدہ ہوگئی تھی، نیب دفتر کے باہر لیگی کارکنان کی جانب سے پولیس پر پتھراؤ کیا گیا جبکہ لیگی کارکنوں نے نیب دفتر کے باہر رکاوٹیں ہٹادیں تھیں۔

    پولیس کی جانب سے لیگی کارکنوں کومنتشر کرنے کیلئے شیلنگ کی گیہ اور نیب آفس کے باہر واٹر کینن بھی طلب کرلی گئی ، لیگی کارکنان گاڑی ایل ای 3378 میں پتھر سے بھرے شاپر لیکرآئے تھے ، لیگی کارکنوں نے گاڑی کےاندر سے پتھر نکال کر پولیس پر برسائے۔

    لیگی کارکنوں کے پتھراؤ کے باعث نیب دفتر پرکھڑیوں کے شیشےٹوٹ گئے جبکہ نیب دفتر کے باہر بیریئر بھی توڑنےکی کوشش کی گئی۔

    لیگی کارکنان کے پتھراؤ سے 15سے زائد اہلکار زخمی ہوئے جبکہ اینٹی رائٹ فورس کے جوانوں کی جسم پر پتھر لگنے سے شدید چوٹیں آئیں ، متعدد پولیس اہلکاروں کو موقع پر طبی امداد دی جا رہی ہے۔

    بعد ازاں نیب نے پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کی پیشی منسوخ کر دی، تاہم مریم نواز نے مطالبہ کیا ہے کہ پیشی آج ہی کی جائے۔

  • مسلم لیگ ن کے رہنما رانامشہود کی بیرون ملک فرار ہونے کی کوشش ناکام

    مسلم لیگ ن کے رہنما رانامشہود کی بیرون ملک فرار ہونے کی کوشش ناکام

    کراچی : ایف آئی اے امیگریشن نے مسلم لیگ ن کے رہنما رانا مشہود کو بیرون ملک جانے سے روک دیا، رانامشہودکو نام بلیک لسٹ میں ہونے کے باعث روکاگیا۔

    تفصیلات کے مطابق سابق صوبائی وزیر رانا مشہود امریکہ جانے کے لیے لاہور علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچے تو امیگریشن حکام نے انہیں روک لیا، روکے جانے پر رانا مشہود اور امیگریشن اہلکاروں کے درمیان سخت جملوں کا تبادلہ بھی ہوا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے امیگریشن نے رانا مشہود کو رات دو بجے کئی گھنٹے لاہور ایئر پورٹ پر روکے رکھا، نام بلیک لسٹ میں ہونے کی وجہ سے انہیں امریکہ جانے والی پرواز 621 قطر ایئر ویز سے آف لوڈ کیا گیا۔

    ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ ایف آئی اے امیگریشن نے نیب کو رات دو بجے ہی رانا مشہود کی ملک سے فرار ہونے کی ناکام کوشش کے بارے میں مطلع کر دیا تھا لیکن بار بار رابطہ کر نے کے باوجود نیب کا کوئی بھی افسر رانا مشہود کو لینے ایئرپورٹ نہیں آیا، جس پر امیگریشن حکام نے انہیں گھر جانے کی اجازت دے دی۔

    رانا مشہود کو کہا گیا وہ اپنا نام بلیک لسٹ سے خارج نہیں کراتے اس وقت تک ان کے بیرون ممالک جانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

    ایف آئی اے امیگریشن اہلکاروں نے رانا مشہود کو صاف بتا دیا ہے کہ ان سے مت الجھیں نام بلیک لسٹ سے خارج کرائیں اس کے بعد جہاں چاہے جائیں۔

    نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ انکے گرفتاری کے وارنٹ جاری نہیں ہوئے اس لیے نیب ان کو گرفتار نہیں کرسکتا۔

    ذرائع کے مطابق نیب رانا مشہود کے خلاف پنجاب یوتھ فیسٹیول میں کروڑوں روپے کے کرپشن اسیکنڈل کی تحقیقات کر رہا ہے اور رانا مشہود اس سلسلے میں نیب میں پیش بھی ہوچکے ہیں اور نیب کی ہی درخواست پر وزارت داخلہ نے ان کا نام بلیک لسٹ میں شامل کیا۔

    دوسری جانب بیرون ملک روکے جانے پر رانا مشہود نے کہا لاہور ائیرپورٹ پہنچا تو عملے نے جانے سے روکا ، کہا گیانیب کی جانب سے نام بلیک لسٹ کیاگیا ہے، مسلسل پوچھنے پرعملہ لاعلمی کا اظہار کرتا رہا۔

    رانا مشہود کا کہنا تھا نیب سے رابطے اور کیس دریافت کرنے میں پروازروانہ ہوگئی، نیب حکام نے ایف آئی اے کو آگاہ کیا کہ میں انہیں مطلوب نہیں، نیب نےواضح کیا رانامشہود کلیئر ہیں جانے دیا جائے۔

  • نائن الیون کے بعد ذاتی خواہشات کیلئے ملک کو دہشت گردی میں دھکیلا گیا، خواجہ آصف

    نائن الیون کے بعد ذاتی خواہشات کیلئے ملک کو دہشت گردی میں دھکیلا گیا، خواجہ آصف

    اسلام آباد : مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف نے کہا دہشت گردی تاریخ کاایک دکھ بھراسبق ہے، نائن الیون کے بعد ذاتی خواہشات کیلئے ملک کو دہشت گردی میں دھکیلاگیا اور کراچی، سابق فاٹا، سوات اور دیگر علاقے نشانہ بنے۔

    تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا چار دہائیوں سےایک خطہ ظلم کاشکار تھا، اس خطےمیں رہنے والوں کا کوئی قصور نہیں تھا، ہم نے اپنے ملک میں خانہ جنگی کا سامان خود پیدا کیا۔

    دہشت گردی تاریخ کاایک دکھ بھراسبق ہے

    ،خواجہ آصف کا کہنا تھا پاکستان نائن الیون کےبعدجنگ کی لپیٹ میں آگیاتھا، نائن الیون کے بعد ذاتی خواہشات کیلئے ملک کو دہشت گردی میں دھکیلاگیا اور کراچی، سابق فاٹا، سوات اور دیگرعلاقے دہشت گردی کا نشانہ بنے۔

    مسلم لیگ ن کے رہنما نے کہا دہشت گردی تاریخ کاایک دکھ بھراسبق ہے، صرف اقتدارکوطول دینےکاشوق تھاملک پرتوجہ نہیں دی گئی، امریکا اور اس کیساتھ جو ممالک ہیں ان کی ابھی تک فتح دور دور تک نہیں۔

    ان کا کہنا تھا ہماری سویت یونین کے ساتھ کوئی جنگ نہیں تھی، امریکہ افغانستان میں شکست کھا چکا، بھاگنے کا راستہ ڈھونڈ رہا ہے،فاٹا میں امن کی واپسی تک خاص توجہ کی ضرورت ہے، ان علاقوں میں بارات اور جنازوں پر ڈرون حملے ہوئے، ہم اپنے مفادات کیلئے آزادی کا سودا کر لیتے ہیں، ریاست ماں ہوتی ہے جو زخموں پر مرہم رکھتی ہے۔

    سارے پاکستان پر فاٹا کی عوام کا قرض ہے

    خواجہ آصف نے کہا ایوان ہماری فوج اور فاٹا کے عوام کی قربانیوں کو یاد کرے ، ہمیں وسائل سابق فاٹاکی بحالی کیلئےاستعمال کرنے چاہئیں، سابق فاٹا نے پاکستان کی فرنٹ لائن کا کردار ادا کیا، دہشت گردی کیخلاف سابق فاٹا کو سہولتیں دیناہوں گی، سارے پاکستان پر فاٹا کی عوام کا قرض ہے۔

  • ماڈل ٹاؤن آپریشن کے ماسٹرمائنڈ رانا ثنااللہ تھے، پولیس ذرائع

    ماڈل ٹاؤن آپریشن کے ماسٹرمائنڈ رانا ثنااللہ تھے، پولیس ذرائع

    لاہور : مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیر قانون راناثنااللہ کے خلاف سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس جلد کھلنے کا امکان ہے، پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ماڈل ٹاؤن آپریشن کے ماسٹرمائنڈرانا ثنااللہ تھے۔

    تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیر قانون راناثنااللہ کے گردگھیرا تنگ ہونے لگا، رانا ثنا اللہ کیخلاف سانحہ ماڈل ٹاﺅن کیس دوبارہ کھلنے کا امکان ہے۔

    پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ماڈل ٹاؤن آپریشن کے ماسٹرمائنڈرانا ثنااللہ تھے اور اس وقت کے ہوم سیکریٹری کی مخالفت کے باوجودرانا ثنااللہ نے آپریشن کاحکم دیا۔

    یاد رہے چند روز قبل حکومت نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس کے حوالے سے اہم فیصلہ لیتے ہوئے دہشت گردی عدالت میں دائر مقدمات کا جلد فیصلہ کرنے کے لیے پراسیکیوشن ٹیم تبدیل کردیا تھا۔

    ذرائع کے مطابق عوامی تحریک نے پراسکیوشن ٹیم پر عدم اطمینان کا اظہار کیا تھا اور عوامی تحریک کی قیادت نے وزیراعظم عمران خان سے بھی پراسکیوشن ٹیم تبدیل کرنے کی درخواست کی تھی۔

    اس سے قبل وزیراعظم عمران خان نے ڈاکٹرطاہرالقادری سے رابطہ کرکے ماڈل ٹاؤن میں قتل عام کانشانہ بننےوالوں کوانصاف فراہمی کےعزم کااعادہ کیا اور کہا تھا خون سےہاتھ رنگنےوالوں کو فرارکی اجازت نہیں دی جاسکتی۔

    واضح رہے کہ جون 2014 میں لاہور کے علاقے ماڈل ٹاؤن میں جامع منہاج القرآن کے دفاتر اور پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ علامہ طاہر القادری کی رہائش گاہ کے باہر بیرئیر ہٹانے کے لیے خونی آپریشن کیا گیا، جس میں خواتین سمیت 14 افراد جاں بحق جب کہ 90 افراد زخمی ہو گئے تھے۔

  • جس دن سے پی ٹی آئی حکومت آئی ہے 10 لاکھ لوگ بےروزگار ہوگئے ہیں ،محسن رانجھا

    جس دن سے پی ٹی آئی حکومت آئی ہے 10 لاکھ لوگ بےروزگار ہوگئے ہیں ،محسن رانجھا

    اسلام آباد : مسلم لیگ ن کے رہنما محسن رانجھا کا کہنا ہے کہ جس دن سے پی ٹی آئی حکومت آئی ہے 10 لاکھ لوگ بےروزگار ہو گئے، وزیراعظم نے کہا تھاقرضہ لینے سے بہتر ہے خودکشی کرلوں، اب حکومت آئی ایم ایف کے پاس جانے کی تیاری کر رہی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما محسن رانجھا نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ منی بجٹ سے لگتا ہے حکومت نے وعدوں سے یوٹرن لیا ہے، پی ٹی آئی حکومت نے اپنے منشور میں ایک نہیں 6 یوٹرنز لئے ہیں۔

    محسن رانجھا کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے منشور میں کہا تھا ان ڈائریکٹ ٹیکس کو ختم کرے گی، حکومت نے منی بجٹ میں 183ارب کے ان ڈائریکٹ ٹیکس لگائے، ایک کروڑ نوکریاں دیں گے مگر ڈیولپمنٹ بجٹ میں کمی کی گئی۔

    رہنما مسلم لیگ ن نے کہا جس دن سے یہ حکومت آئی ہے 10 لاکھ لوگ بےروزگار ہو گئے، وزیراعظم نے کہا تھاقرضہ لینے سے بہتر ہے خودکشی کرلوں، حکومت اب آئی ایم ایف کے پاس جانے کی تیاری کر رہی ہے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ حکومت نے نان فائلرز کو چھوٹ دے دی، ایف بی آر میں اصلاحات کا کوئی ذکر نہیں۔

    محسن رانجھا نے کہا ایک کروڑ نوکریاں دینے کے دعویدار لوگوں کو نکال رہے ہیں، ترقیاتی بجٹ میں کمی سے 20 لاکھ لوگ بیروزگار ہوجائیں گے۔

    دوسری جانب مسلم لیگ ن کے رہنماایاز صادق نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ وزارت توانائی کے دو ڈویژن ہیں، ڈویژن کا وفاقی وزیر نہیں ہو سکتا، غلام سروراور عمر ایوب میں سے کوئی ایک غیر قانونی ہے۔

    جس پر پی ٹی آئی رہنما علی محمد خان کا کہنا تھا کہ وزارت قانون اورکابینہ ڈویژن سے رائے مانگی ہے، رائے کے بعد ضرورت ہوئی تونیانوٹی فکیشن جاری کیا جائے گا۔

    ایاز صادق نے کہا علی محمد خان کےبیان کے بعد ثابت ہوگیا ایک ضرور غیرقانونی ہے۔