Tag: مسلم لیگ ن کے رہنما عطا تارڑ

  • وزیراعلیٰ پنجاب پیسےلیکرتعیناتیاں کرتا ہے،  ن لیگی رہنما کا الزام

    وزیراعلیٰ پنجاب پیسےلیکرتعیناتیاں کرتا ہے، ن لیگی رہنما کا الزام

    لاہور : مسلم لیگ ن کے رہنما عطا تارڑ نے الزام عائد کیا ہے وزیراعلیٰ پنجاب پیسےلیکرتعیناتیاں کرتاہے۔ شہزاد اکبر، شہبازگل اورزلفی بخاری کا نام ای سی ایل میں ڈالا جائے۔

    تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما عطا تارڑ نے منی لانڈرنگ کیس میں شہباز شریف اور حمزہ شریف کی پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہباز اور حمزہ کےخلاف ایف آئی اےکاکیس سوا سال سےچل رہا ہے ، ایف آئی اےایک دھیلےکی کرپشن کا ثبوت عدالت میں پیش نہ کرسکا۔

    عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ وزارت داخلہ کی توجہ کسی اور جانب مبذول ہے، عمران نیازی کوبےوقوف بنانےوالاشخص شہزاداکبرہے، تاریخ پر تاریخ لی جارہی ہےمگرانصاف کی بات نہیں کی جاتی۔

    مسلم لیگ ن کے رہنما نے کہا کہ ایف آئی اے کو بتادیں آپ کسی کے ذاتی ملازم نہیں ہیں، آج بھی ایف آئی اےنے3ہفتےکی مہلت مانگی ہے، شہباز اور حمزہ شہبازسےتفتیش کاآغازجیل میں ہی کرچکی تھی ، تحقیقاتی رپورٹ میں ابھی تک کوئی پیشرفت درج نہیں کی گئی۔

    عثمان بزدار پر تنقید کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب پیسےلیکرتعیناتیاں کرتاہے، لاہورشہرمیں لوگ ڈینگی سےمررہےہیں، وزیراعلیٰ پنجاب کہتا ہے سردی آرہی ہے ڈینگی خود ہی مر جائے گا، جو اسپرے مارچ میں ہوناتھا وہ ابھی ہورہاہے اسکا ذمہ دار کون ہے۔

    عطا تارڑ نے مزید کہا کہ آپ کےاےٹی ایم نے اپنی جیبیں بھری ہیں، آپ نے چوری نہیں کی ڈاکے ڈالے ہیں، آپ کے محاسبے کے دن قریب ہیں۔

    ن لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ 3ہفتےنہیں 3سال کی مہلت مانگ لیں تب بھی کیسزمیں کچھ نکلنےوالانہیں، شہزاداکبران کومزیدرسواکرائیں گے، اطلاع ہے شہبازگل نے امریکا میں کال کرکے رہائش کےبندوبست کی بات کی۔

    عطا تارڑ نے مطالبہ کیا کہ شہزاد اکبر، شہبازگل اورزلفی بخاری کا نام ای سی ایل میں ڈالا جائے۔

  • پولیس افسران سے بدتمیزی : مسلم لیگ ن کے رہنما عطا تارڑ کی  ضمانت منظور

    پولیس افسران سے بدتمیزی : مسلم لیگ ن کے رہنما عطا تارڑ کی ضمانت منظور

    گوجرانوالہ : عدالت نے سینئر پولیس افسران سے بدتمیزی  کے مقدمے میں مسلم لیگ ن کے رہنما عطا تارڑ کی درخواست ضمانت منظور کرتے ہوئے  30 ہزار کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیرآباد میں مسلم لیگ ن کے رہنما عطا تارڑ کو سینئر پولیس افسران سےبدتمیزی اور وردی پرہاتھ ڈالنےکی کوشش کے مقدمے میں عدالت میں پیش کیا گیا، عدالت پیشی کے موقع پر پولیس کی طرف سے سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے تھے۔

    عدالت نے لیگی رہنما عطا تارڑ اور تین کارکنوں کی ضمانت تیس تیس ہزار کے مچلکوں کے عوض منظور کرلی گئی۔

    بعد ازاں مسلم لیگ ن کے رہنما عطا تارڑ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہمیں مذاکرات کےلئے بلا کرگرفتارکر لیا گیا، پولیس گردی کی بدترین مثال ہے، پولیس کوسیاسی آلہ کار کیلئے استعمال کیا جاتا ہے، ایسےاوچھے ہتھکنڈوں سے ہمارا عزم بڑھے گا۔

    عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ مقدمےمیں 3ناقابل ضمانت دفعات تھیں، 16ایم پی او لگائی گئی جس میں 3ماہ کی نظر بندی ہوتی ہے، عدالت میں تینوں دفعات ڈیلیٹ ہوئیں اب چالان پیش ہو گا۔

    ن لیگی رہنما نے مزید کہا کہ سیدھاسیالکوٹ جاؤں گا ایک دن بھی ضائع نہیں کروں گا، پنجاب حکومت نےروکنےکی کوشش کی تونتائج کی ذمہ دارہو گی، اب زبان بندی نہیں ہو گی اب زیادہ چلے گی ، پی ٹی آئی کے کرائے کے ترجمان تیار ہو جائیں ،میں آ رہا ہوں۔