Tag: مسلم لیگ ن

  • مسلم لیگ ن خیبر پختون خوا دو حصوں میں تقسیم ہو گئی

    مسلم لیگ ن خیبر پختون خوا دو حصوں میں تقسیم ہو گئی

    پشاور: صوبہ خیبر پختون خوا میں پاکستان مسلم لیگ ن دو حصوں میں تقسیم ہو گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن نظریاتی گروپ نے معاون خصوصی انجینئر امیر مقام کے خلاف اجلاس بلا لیا ہے، جس کی صدارت آج سابق گورنر خیبر پختون خوا اقبال ظفر جھگڑا کریں گے۔

    نظریاتی گروپ کے تمام کارکنوں کو آج اجلاس میں شرکت کی ہدایت کر دی گئی ہے۔

    یاد رہے کہ گزشتہ ماہ مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر مریم نواز کے دورہ ایبٹ آباد سے قبل ن لیگ کے نظریاتی کارکنان نے خیبر پختون خوا کے صدر امیر مقام اور سیکریٹری مرتضیٰ جاوید عباسی پر تحفظات کا اظہار کیا تھا۔

    مریم نواز کے دورہ ایبٹ آباد سے قبل ہی ن لیگ اختلافات کا شکار

    ضلعی عہدہ داران کا کہنا تھا کہ مریم نواز کے دورے کے حوالے سے نظریاتی ورکرز سے رابطہ تک نہیں کیا گیا تھا، جس پر انھوں نے مؤقف پیش کیا کہ صوبائی لیگی قیادت نے پارٹی کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا ہے۔

  • اللہ  کا نام لے کر انتخابی میدان میں اترنے کی تیاری کریں، شہباز شریف

    اللہ کا نام لے کر انتخابی میدان میں اترنے کی تیاری کریں، شہباز شریف

    لاہور : مسلم لیگ ن نے پنجاب کیلئے امیدواروں سے پارٹی ٹکٹ کیلئےدرخواستیں طلب کرلیں، صدرن لیگ شہباز شریف  کا کہنا ہے کہ اللہ کا نام لے کر انتخابی میدان میں اترنے کی تیاری کریں۔

    تفصیلات کے مطابق ن لیگ نے پنجاب کیلئےامیدواروں سےپارٹی ٹکٹ کیلئےدرخواستیں طلب کرلیں ، اس حوالے سے شہباز شریف نے پارٹی صدر کے طور پر ہدایات جاری کیں۔

    پارلیمانی بورڈزکو ہدایت کی گئی ہے کہ پنجاب اور کے پی میں امیدوراں کی فہرستوں کو حتمی شکل دی جائے۔

    شہبازشریف نے کہا ہے کہ پنجاب میں کاغذات نامزدگی کے لئے 12 مارچ کی آخری تاریخ کا اعلان ہوچکاہے،امیدواراپنے اپنے حلقوں میں کاغذات جمع کرائیں۔

    ن لیگی امیدواروں کو انتخابی مہم چلانے کے لئے حکمت عملی کی تیاری کی ہدایت کی گئی ہے۔

    صدرن لیگ شہبازشریف نے کہا کہ اللہ کا نام لے کر انتخابی میدان میں اترنے کی تیاری کریں، مسلم لیگ ن پاکستان اور عوام کی خدمت کا نام ہے۔

    شہبازشریف کا کہنا تھا کہ قائد محمد نوازشریف کی رہنمائی میں ہم نے ہمیشہ ملک کو بحرانوں سے نکالا ، اب بھی ہم سرخرو ہوں گے، معاشی تباہی، مہنگائی اور مسائل کے عذاب میں مبتلا کرنے والوں کو عوام جانتے ہیں۔

  • مسلم لیگ ن کا عثمان ڈارکے پی اے کے اعترافی بیان پر ازخود نوٹس لینے کا مطالبہ

    مسلم لیگ ن کا عثمان ڈارکے پی اے کے اعترافی بیان پر ازخود نوٹس لینے کا مطالبہ

    وزیراعظم کے معاون خصوصی عطا تارڑ نے کہا ہے کہ عثمان ڈار پی اے کا اقبالی بیان آیا پچاس لاکھ روپے ٹھیکیداروں سے لے کر عثمان ڈار کو دیے اس پر از خود نوٹس لیا جائے۔

    مسلم لیگ ن کے رہنما عطا اللہ تارڑ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے ایک ملزم کو ساتھ بٹھا کر پریس کانفرنس کی جس نے رشوت لی اور پیسے آگے پہنچائے۔

    عطاتارڑ نے کہا کہ آپ کی پارٹی کےلوگ کرپشن کرتے اور آپ دفاع میں سامنے آگئے، نوجوان نسل کو گمراہ کیاجارہاہے، کچھ لوگ کچھ لوگوں کو فائدہ دیتے ہیں اس لیے بینچ فکسنگ کی ٹرم آئی ہے ہم نےفل کورٹ کامطالبہ کیا ہے۔

    وزیراعظم کے معاون خصوصی نے کہا کہ عمران خان قوم کیساتھ مذاق کرنا چھوڑ دیں، انہوں نے فرحت شہزادی کو فرنٹ مین رکھا ہوا تھا، آپ نے بیٹی اور توشہ خانہ کیس میں تاخیری حربے استعمال کئے، آپکی پارٹی کےلوگ کرپشن کرتے اور آپ دفاع میں سامنے آگئے۔

    عطاتارڑ کا مزید کہنا تھا کہ انصاف صرف ہونا نہیں چاہئے ہوتا نظر بھی آنا چاہئے، ایک کو بیٹےسے تنخواہ نہ لینے پر نکالا، دوسرے کو بیٹی چھپانے پر بھی نہ نکالیں، ایک کو لاڈلہ ڈکلیئر کیا جاتا ہے دوسرے کو کٹہرے میں سزادی جاتی ہے۔

  • عدالت نے رانا ثنا اللہ کو گرفتار کر کے پیش کرنا کا حکم دے دیا

    عدالت نے رانا ثنا اللہ کو گرفتار کر کے پیش کرنا کا حکم دے دیا

    گوجرانوالہ: عدالت نے رانا ثنا اللہ کو گرفتار کر کے 7 مارچ کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق تھانہ انڈسٹریل ایریا گجرات میں وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کے خلاف انسداد دہشت گردی عدالت کی خصوصی عدالت میں سماعت ہوئی۔

    رانا ثنا اللہ پر اداروں اور چیف سیکریٹری کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے کا مقدمہ درج ہے، ان کے خلاف یہ مقدمہ 5 اگست 2022 کو درج کیا گیا تھا، گجرات پولیس نے مقدمے کی تفتیش مکمل کر کے اخراج رپورٹ عدالت میں پیش کی تھی۔

    اے ٹی سی نے پولیس کی مقدمے کے اخراج کی رپورٹ کو مسترد کر دیا اور ملزم رانا ثنا اللہ کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔

    مقدمے کے اخراج کی رپورٹ پر ایس پی انویسٹی گیشن گجرات، ڈی ایس پی اور تفتیشی افسر کو شوکاز نوٹس بھی جاری کر دیا گیا۔

    اے ٹی سی نے کیس کی سماعت 7 مارچ تک ملتوی کر دی، آئندہ سماعت پر تمام پولیس افسران کو بھی عدالت طلب کر لیا گیا، واضح رہے کہ رانا ثنا اللہ کے خلاف مسلم لیگ ق کے رہنما شہکار اسلم نے مقدمہ درج کرایا تھا۔

  • جو کہتا تھا 300 ڈیم بناؤں گا، پورے پاکستان کو ڈیم فول بنا گیا: مریم نواز

    جو کہتا تھا 300 ڈیم بناؤں گا، پورے پاکستان کو ڈیم فول بنا گیا: مریم نواز

    ایبٹ آباد: پاکستان مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ’’جو کہتا تھا 300 ڈیم بناؤں گا، پورے پاکستان کو ڈیم فول بنا کر چلتا بنا۔‘‘

    ایبٹ آباد میں مسلم لیگ ن کے تنظیمی کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے عمران خان پر شدید تنقید کی، کہا کہ عدالت جب انھیں بلاتی ہے تو کہتے ہیں ٹانگ پر پلاسٹر ہے، لیکن جب جلسہ کرنا ہو تو پنڈی چلا جاتا ہے، تب پلاسٹر کچھ نہیں کہتا، عدالت جانے سے پلاسٹر نہیں تمھارے جرائم روکتے ہیں۔

    مریم نواز نے کہا آپ کا دامن صاف ہے تو ویل چیئر پر عدالت جانا چاہیے، آپ کا دامن صاف نہیں، اب آپ کے سہولت کار نہیں ہیں جو آپ کو بچائیں گے، پہلے فرح شہزادی کو گرفتار کرائیں جو سب لوٹ کر چلی گئی، آپ کی بیگم 5،5 ہیروں کی انگوٹھیاں پہنتی ہیں پہلے ان کی گرفتاری ہونی چاہیے۔

    مریم نواز نے کہا کہ شاہ محمود قریشی کل ٹی وی پر فرما رہے تھے کہ نواز شریف کے ساتھ زیادتی ہوئی، اعتراف جرم کا شکریہ لیکن یہ بھی بتا دیں کہ نواز شریف کو نکالا کس نے۔

    انھوں نے کہا کہ نواز شریف کو جس گروہ نے نکالا اس کا سرغنہ عمران خان ہے، صرف اعتراف جرم کافی نہیں اپنے لیے سزا بھی تجویزکریں۔

  • مسلم لیگ ن خیبر پختونخوا کے ترجمان نے ن لیگ کے وزرا کو مغرور قرار دیدیا

    مسلم لیگ ن خیبر پختونخوا کے ترجمان نے ن لیگ کے وزرا کو مغرور قرار دیدیا

    پشاور: مسلم لیگ (ن) خیبرپختونخوا کے ترجمان اختیار ولی خان نے ن لیگ کے وزرا کو مغرور قرار دیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن خیبرپختونخوا میں اندرونی اختلافات کھل کر سامنے آگئی ہے، مسلم لیگ ن خیبر پختونخوا کے ترجمان نے ن لیگ کے وزرا کو مغرور قرار دیا ہے۔

    سابق رکن اسمبلی اختیار ولی نے کہا کہ ن لیگ کے بعض وزراکی گردنوں میں سریا ہے، بعض وزرا مسلم لیگ ن کو تباہی کے دہانے پر پہنچا رہے ہیں۔

    اختیار ولی کا کہنا تھا کہ وفاقی وزرا مسلم لیگ ن کو پنجاب کے چند اضلاع تک محدود کرنا چاہتے ہیں۔

  • ن لیگی رہنماؤں نے احسن اقبال پر تحفظات کا اظہار کر دیا

    ن لیگی رہنماؤں نے احسن اقبال پر تحفظات کا اظہار کر دیا

    لاہور: ن لیگی رہنماؤں نے مرکزی سیکریٹری جنرل احسن اقبال پر تحفظات کا اظہار کر دیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے بعض رہنماؤں نے مرکزی سیکریٹری جنرل احسن اقبال پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے پارٹی قیادت کو آگاہ کر دیا ہے۔

    رہنماؤں نے کہا کہ احسن اقبال تنظیم سازی اور کارکنوں کو متحرک کرنے کے لیے موزوں شخص نہیں ہیں۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ تحفظات کا اظہار کرنے والے لیگی رہنماؤں نے مشورہ دیا ہے کہ موجودہ سیاسی حالات میں احسن اقبال کی جگہ یہ عہدہ کسی متحرک رہنما کو دیا جائے۔

    مریم نواز کے دورہ ایبٹ آباد سے قبل ہی ن لیگ اختلافات کا شکار

    ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ اگر احسن اقبال کو اس عہدے سے ہٹایا جاتا ہے تو اس تبدیلی کی صورت میں خواجہ سعد رفیق اور ایاز صادق سیکریٹری جنرل کے عہدے کے لیے مضبوط امیدوار ہوں گے۔

  • مریم نواز نے شاہد خاقان کے تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کرا دی، ذرائع

    مریم نواز نے شاہد خاقان کے تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کرا دی، ذرائع

    لاہور: پاکستان مسلم لیگ کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے سینئر رہنما شاہد خاقان عباسی کے تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کرا دی ہے۔

    ذرائع کے مطابق پارٹی سیکریٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں ن لیگ کا مشاورتی اجلاس منعقد ہوا، جس کی صدارت چیف آرگنائزر مریم نواز نے کی، اجلاس میں تنظیمی دوروں کے حوالے سے مشاورت کی گئی۔

    ذرائع ن لیگ کے مطابق اجلاس میں شاہد خاقان عباسی کے پارٹی عہدے سے مستعفی ہونے کی گونج سنائی دی، مریم نواز نے شاہد خاقان کے تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کرا دی، اور کہا کہ وہ ہماری پارٹی کا اثاثہ ہیں۔

    پارٹی ذرائع نے بتایا کہ مریم نواز نے اس سلسلے میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ جلد شاہد خاقان سے ملاقات کریں گی۔

    مسلم لیگ ن میں شدید اختلافات، شاہد خاقان عباسی سینئر نائب صدر کے عہدے سے مستعفی

    اجلاس میں پارٹی کو مستحکم کرنے کے لیے مریم نواز نے رہنماؤں سے تجاویز بھی مانگیں، عمران خان کے بیانیے پر ن لیگ اپنا ایک نیا بیانیہ سامنے لائے گی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ مریم نواز نے پارٹی امیدواروں کی ہار اور جیت کی تمام تفصیلات مانگ لی ہیں، انھوں نے پارٹی کو انتخابات کے لیے تیار رہنے کی بھی ہدایت کر دی ہے۔

  • مسلم لیگ ن میں شدید اختلافات، شاہد خاقان عباسی سینئر نائب صدر کے عہدے سے مستعفی

    مسلم لیگ ن میں شدید اختلافات، شاہد خاقان عباسی سینئر نائب صدر کے عہدے سے مستعفی

    اسلام آباد : مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما شاہدخاقان عباسی ن لیگ کے سینئر نائب صدر کی حیثیت سے مستعفی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما شاہدخاقان عباسی نے ن لیگ کے سینئر نائب صدر کی حیثیت سے استعفیٰ دے دیا۔

    ذرائع نے بتایا ہے کہ شاہدخاقان عباسی نے اپنا استعفیٰ پارٹی صدرکوبھجوادیا ہے، وہ مریم نواز کو سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر بنانے سے خوش نہیں تھے۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ شاہد خاقان عباسی کو پارٹی کی پالیسیوں سے بھی شدید اختلافات تھے اور مفتاح اسماعیل سے پارٹی کے سلوک نے شاہد خاقان کومایوس کیا۔

    ذرائع نے کہا ہے کہ شاہدخاقان عباسی کا استعفیٰ شہباز شریف کو مل گیا ہے تاہم شہباز شریف نے شاہد خاقان عباسی کا استعفیٰ قبول نہیں کیا۔

    گذشتہ روز مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف نے فوری طور پارٹی کے سینئر نائب صدر شاہد خاقان عباسی کے تحفظات دور کرنے کی ہدایت کی تھی۔

  • مسلم لیگ ن کے اراکین اسمبلی پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر الیکشن لڑنے کے خواہشمند

    لاہور : پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر الیکشن لڑنے کی خواہشمند 6 ن لیگ اراکین اسمبلی کے پی ٹی آئی کے ساتھ معاملات طے پاگئے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف نے الیکشن کیلئے تیاریاں شروع کردین ، پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر لیگی اراکین اسمبلی الیکشن لڑنے کے خواہشمند ہیں۔

    ذرائع پی ٹی آئی نے بتایا کہ 6 ن لیگ اراکین اسمبلی کےپی ٹی آئی کےساتھ معاملات طے پاگئے ہیں ، یہ اراکین پی ٹی آئی کےٹکٹ پر الیکشن لڑنا چاہتے ہیں۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی 6 سے زیادہ اراکین کو پنجاب میں ایڈجسٹ نہیں کر سکتی اور پیپلزپارٹی کا کوئی ایسا مضبوط امیدوار نہیں جس کو پنجاب میں شامل کیا جا سکے۔

    پارٹی ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کے اراکین جلد پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کریں گے۔