Tag: مسلم لیگ ن
-
مشرف پیش نہیں ہوتےتوتمام وی آئی پیزکو استثنی ملناچاہئے،احسن اقبال
وفاقی وزیر ترقی و منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ اگر پرویز مشرف عدالت میں پیش نہ ہوں تو پھر تمام وی آئی پیز کو پیشی سے استثنٰی ملناچاہیے۔
لاہور میں وفاقی وزیر ترقی ومنصوبہ بندی احسن اقبال کاکہنا تھا کہ موجودہ حکومت پر پرویز مشرف سے انتقام لینےکا الزام غلط ہے، مشرف کے وکلاء فوج جیسے مقدس ادارے کو ایک شخص کے گناہوں میں نہ گھسیٹیں۔
احسن اقبال نے کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو، نواز شریف، آصف علی زرداری اور یوسف رضا گیلانی عدالت میں پیش ہو سکتے ہیں تو پرویز مشرف کیوں نہیں، وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ طالبان سے مذاکرات حکومت کی اولین ترجیح ہیں، لیکن مذاکراتی عمل ناکام ہوا تو پوری قوم مل کر دہشتگردی کا مقابلہ کریگی۔
-
جو بات کرنا چاہتے ہیں ان سے بات ہوگی ، حمزہ شہباز شریف
مسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ جو لوگ بات کرنا چاہتے ہیں ان سے بات ہوگی اور جو حکومتی رٹ کو چیلنج کرےگا اس سے اسی انداز میں نمٹا جائے گا۔
لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شہباز نے کہا کہ وہ عمران خان سے پوچھتے ہیں کہ خیبر پختونخوا میں ان کی طالبان کے حوالے سے کیا پالیسی ہے۔
دہشتگردی کے حوالے سے عمران خان خود کنفیوز ہیں، حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ جو لوگ ملک کو کمزور ریاست بنانا چاہتے ہیں اس سے سختی سے نمٹا جائے گا انیس کروڑ لوگوں کو چند ہزار لوگ یرغمال نہیں بنا سکتے۔
حمزہ شہباز نے کہا کہ نیازی چوک سے بھاٹی گیٹ تک انٹر چینج بنانے سے ایک ارب روپے کے پیٹرول کی بچت ہوگی اور منصوبے کے متاثرین کو معاوضہ بھی اد ا کیا جائے گا۔
-
الطاف حسین کی امیر مقام کے قافلے پر حملے کی سخت الفاظ میں مذمت
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما امیر مقام کے قافلے پر حملے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے۔
الطاف حسین نے کہاکہ دہشتگرد ملکی سالمیت کے درپے ہیں اور مسلح افواج ، سیکورٹی فورسز اور عوام کوکھلی دہشت گردی کا نشانہ بنا رہے ہیں ایسی سنگین صورتحال تمام سیاسی ومذہبی جماعتوں اور ان کے رہنماؤں کو متحد و منظم ہوکر دہشت گردی کے خلاف نبرد آزما ہونے کا عندیہ دے رہی ہے ۔
انہو ں نے بم دھماکوں میں شہید پولیس اہلکاروں کے سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہارکیا۔ا لطاف حسین نے صدر مملکت ممنون حسین ، وزیراعظم نواز شریف اور وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان سے مطالبہ کیا کہ مسلم لیگ ن کے رہنما امیر مقام کے قافلے پر بم دھماکوں کا سختی سے نوٹس لیاجائے اور اس میں ملوث سفاک دہشت گردوں کو گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دی جائے ۔
-
بلاول بھٹو کی تقریرپرسیاسی رہنماوں کا ردعمل
مسلم لیگ ن کے رہنما اوروفاقی وزیراحسن اقبال کہتے ہیں بلاول بھٹو ابھی سیاست میں انٹرن شپ پرہیں ان کی باتوں کوزیادہ سنجیدگی سے نہیں لیناچاہیے۔۔
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کی تقریرپررد عمل دیتے ہوئےوفاقی وزیرترقی ومنصوبہ بندی احسن اقبال کاکہناتھابلاول بھٹوزرداری سیاسی نومولودہیں،انہوں نے تنقید کی اورکچھ نہیں کیا۔
وزیرقانون پنجاب راناثناللہ کہتے ہیں بلاول بھٹو زرداری کی تقریر آصف زرداری کی تقریر سے برعکس تھی ۔۔زرداری صاحب کی بلےوالی بات کی حمایت کرتاہوں۔
پی ٹی آئی کی ترجمان شیریں مزاری نے بلاول بھٹو کی تقریرکربچپناقراردیتے ہوئے کہا بلاول ابھی بچے ہیں اور کنفیوز ہیں انہوں نے اپنی سیاسی لاعلمی ظاہرکردی۔
شیریں مزاری نے مشورہ دیا کہ بلاول بھٹوزرداری کولیڈربننے کیلئے بڑا ہوناپڑے گا، ان کاکہناتھا بلاول بھٹو نے اپنی تقریر میں بدتمیزی کی انہیں بڑوں کی تمیز کرنی چاہئے۔