Tag: مسلم لیگ ن

  • کسی کے پاس جادو کی چھڑی نہیں کہ راتوں رات مسائل حل ہوجائیں، حمزہ شہباز

    کسی کے پاس جادو کی چھڑی نہیں کہ راتوں رات مسائل حل ہوجائیں، حمزہ شہباز

    مسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شہباز نے کہاکہ کسی کے پاس جادو کی چھڑی نہیں کہ راتوں رات مسائل حل ہوجائیں، خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ چھ سالوں میں عدلیہ ارتقائی عمل سے گزری ہے۔

    خواجہ محمد رفیق کی اکتالیس ویں برسی کے موقع پر مسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ وقت بدل گیا ہے کل کا ہائی جیکر آج ملک کا وزیر اعظم ہے۔

    حمزہ شہباز نے مزید کہا کہ کسی کے پاس جادو کی چھڑی نہیں کے مسائل راتوں رات حل ہوجائیں، اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ چھ سالوں میں عدلیہ ارتقائی عمل سے گزری ہے، ان کا کہنا تھا کہ خواجہ سعد رفیق نے والد کی قربانیوں سے نوجوانوں کو روشناس کرایا۔
       

  • اپوزیشن پارٹیوں نے سندھ بلدیاتی آرڈیننس میں ترامیم مسترد کردیں

    اپوزیشن پارٹیوں نے سندھ بلدیاتی آرڈیننس میں ترامیم مسترد کردیں

    سندھ کی اپوزیشن پارٹیوں نے سندھ بلدیاتی آرڈیننس میں ترامیم مسترد کردیں، آج صوبائی اسمبلی میں مشترکہ قرار داد پیش کریں گی۔

    سندھ اسمبلی کی اپوزیشن جماعتوں نے بلدیاتی آرڈیننس کو مشترکہ طور پر مسترد کردیا ہے اور آج سندھ اسمبلی میں مشترکہ قرار پیش کی جائے گی، ایم کیوایم کے رہنما خواجہ اظہارالحسن کا کہنا ہے کہ ترامیم کے خلاف احتجاج ہورہا ہے اور اتوار کے روز ایم اے جناح روڈ پر احتجاج کیا جائے گا۔

    ایم کیوایم کے رہنما سردار احمد کا کہنا ہے کہ جو ترامیم آرڈیننس بنایا گیا ہے وہ عوام کے خلاف ہے، مسلم لیگ ن کے رہنما عرفان اللہ مروت کا کہنا ہے کہ سندھ بلدیاتی آرڈیننس میں ترامیم قبول نہیں۔

    مسلم لیگ فنکشنل کے رہنماجام مدد علی کا کہنا ہے کہ عام آدمی سے ووٹ دینے کا حق ہی چھین لیا گیا ہے، خواجہ اظہار الحسن نے کہا ہے کہ ہم چاہتے ہیں کہ پیپلز پارٹی ترامیم کو واپس لے۔

  • سندھ اسمبلی:اپوزیشن جماعتوں کا بلدیاتی انتخابات کیلئے ہائیکورٹ سے رجوع

    سندھ اسمبلی:اپوزیشن جماعتوں کا بلدیاتی انتخابات کیلئے ہائیکورٹ سے رجوع

    سندھ اسمبلی میں اپوزیشن جماعتوں نے بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔

    سندھ ہائی کورٹ میں بلدیاتی انتخابات میں حد بندیوں اور لوکل گورنمنٹ آرڈیننس کے خلاف درخواستوں کی سماعت جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس صادق بھٹی پر مشتمل دو رکنی بینچ نے کی ، متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما بیرسٹر فروغ نسیم نے موقف اختیار کیا کہ آبادیوں کے فرق سے بنائی گئی یونین کمیٹیوں سے جمہوری حقوق متاثر ہو رہے ہیں اور یہ آئین و قانون کے ماورا ہیں۔

    عدلت میں ایم کیو ایم کی جانب سے لوکل گورنمنٹ آرڈیننس کے خلاف بھی متفرق درخواست بھی دائر کردی گئی، بیرسٹر فروغ نسیم اور خواجہ اظہار الحسن مسلم لیگ ن کے رہنما عرفان اللہ مروت نے بھی سندھ ہائی کورٹ میں لوکل گورنمنٹ آرڈیننس کے خلاف آئینی درخواست داخل کردی ہے، جس میں آرڈیننس کو آئین و قانون کی خلاف ورزی اور اسمبلیوں کی توہین قراردیا گیا ہے۔
       

  • ریلیاں اور دھرنے عمران خان کا دھرم بن چکے ہیں ، حمزہ شہباز شریف

    ریلیاں اور دھرنے عمران خان کا دھرم بن چکے ہیں ، حمزہ شہباز شریف

    قومی اسمبلی کے رکن اور وزیراعلی پنجاب کے صاحبزادے میاں حمزہ شہباز شریف نے کہا ہے کہ ریلیاں اور دھرنے عمران خان کا دھرم بن چکے ہیں وہ قوم کی آنکھوں میں دھول مت جھونکیں اور انتخابی نتائج کو تسلیم کریں ۔
       

    لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں رکن قومی اسمبلی میاں حمزہ شہباز شریف کا کہنا تھا قوم دھاندلی کے الزامات کا رونا سن کر تھک چکی ہے، تحریک انصاف کے چئیرمین اب قوم کی آنکھوں میں مزید دھول مت جھونکیں۔

    انہوں نے تسلیم کیا کہ اشیا ءخوردونوش کی قیمتوں اور مہنگائی میں اضافہ ہوا ہے تاہم حکومتی اقدامات کے بعد ان پر قابو پالیا گیا ہے۔

    ایک سوال کے جواب میں حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ ووٹوں کی تصدیق صرف مقناطیسی سیاسی سے ہی ممکن ہے تاہم عمران خان اب خیبرپختونخواہ کی حکومتی کارکردگی پر توجہ دیں۔