Tag: مسلم لیگ ن

  • ’مافیاز اور بڑے بڑے ڈاکوؤں سے ملک کو پاک کیا ہے‘

    ’مافیاز اور بڑے بڑے ڈاکوؤں سے ملک کو پاک کیا ہے‘

    اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ مافیاز اور بڑے بڑے ڈاکوؤں سے ملک کو پاک کیا ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے عمران خان کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ 4 سال میں الزامات کیوں ثابت نہیں کیے چور کیوں ثابت نہ کرسکے؟

    انہوں نے کہا کہ اب صرف چور کہنے سے بات نہیں بنے گی 4 سال تمام طاقت میں ہونے کے باوجود ایک الزام ثابت نہیں کرسکے۔

    مریم اورنگزیب نے کہا کہ نیب چیئرمین کو بلیک میل کرکے سیاسی مخالفین کو جیلوں میں ڈالا گیا۔

    وزیر اطلاعات نے کہا کہ نیب چیئرمین کو بلیک میل کرکے سیاسی مخالفین کو جیلوں میں ڈلاا گیا ہے پاکستان کی تمام عدالتوں نے آپ کے الزامات کو ردی کی ٹوکری میں پھینکا ہے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ انگلینڈ کی نیشنل کرائم ایجنسی اور عدالت نے آپ کے الزامات مسترد کردیے ہیں بنی گالا میں عدالت لگائیں اور خود وکیل اور جج بھی بن جائیں۔

  • مسلم لیگ ن کا کراچی کی میئر شپ کیلئے پیپلزپارٹی کی حمایت کا اعلان

    کراچی : مسلم لیگ ن نے کراچی کی میئرشپ کیلئے پیپلزپارٹی کی حمایت کا اعلان کردیا، صدر ن لیگ سندھ نے کہا کہ کراچی کا میئرمیرٹ پرلائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کی میئرشپ کیلئے سیاسی جماعتوں کے رابطے جاری ہے ، پیپلز پارٹی کے وفد نے مسلم لیگ ن کے صدر سے ملاقات کی۔

    ملاقات کے بعد صدر ن لیگ سندھ اور صوبائی وزیر سعید غنی نے پریس کانفرنس کی ، جس میں مسلم لیگ ن نے کراچی کی میئرشپ کیلئےپیپلزپارٹی کی حمایت کااعلان کیا، صدر ن لیگ سندھ نے کہا کہ کراچی کا میئرمیرٹ پرلائیں گے۔

    صوبائی وزیر سعیدغنی کا کہنا تھا کہ میئرکراچی کےانتخاب کیلئے ن لیگ نےہمیں اپنےتعاون کایقین دلایاہے، ن لیگ اورپیپلزپارٹی وفاق میں اتحادی ہیں، دیگرجماعتوں سے بھی میئر کیلئے سپورٹ لینےکی کوشش کریں گے۔

    سعید غنی نے کہا کہ ہمارےپاس موجودنمبرزکے مطابق ہماری نشستیں 96 اور جماعت اسلامی کی 82 ہیں، ہمارے پاس موجود نمبر کے مطابق پی ٹی آئی کی 43سیٹیں ہیں، خواہش ہے کہ جماعت اسلامی کو ساتھ لیکر چلنا چاہتے ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ کراچی کو بہترطریقے سے چلانے کیلئے سیاسی جماعتیں ساتھ بیٹھیں ، اکثریتی جماعت کوشہرکوچلانے کا حق ہوناچاہیے ، پی پی کو حق حاصل ہے کہ اپنا میئرلانے کیلئےتمام جماعتوں سے رابطہ کرے۔

    صوبائی وزیر نے کہا کہ جماعت اسلامی اس معاملے پر مذاکرات کرے،خوش اسلوبی سے کوئی نہ کوئی راستہ نکلے گا، ہماری پہلی ترجیح جماعت اسلامی کے ساتھ مل کر میئر منتخب کرنا ہے، اگر راستہ نہیں بچے گا تو تب جاکر مقابلہ کرنے کے پوزیشن میں آجائیں گے۔

    سعید غنی کا کہنا تھا کہ اختیارات قانون میں موجودہوتے ہیں ہمارے جیب میں نہیں، قانون میں جو اختیارات ہیں وہ میئر کے ہیں، کراچی نے مینڈیٹ جماعت اسلامی اور پیپلزپارٹی کو دیا ہے۔

  • کپتان نے مسلم لیگ ن کی بڑی وکٹ اڑا دی

    سرگودھا: سابق وفاقی وزیرمذہبی امور پیر الحسنات نے ساتھیوں سمیت پی ٹی آئی میں باقاعدہ شمولیت کا اعلان کردیا، پی ٹی آئی رہنماؤں نے کہا کہ پیرالحسنات کی شمولیت سے سرگودھا میں پی ٹی آئی پہلے سے زیادہ مضبوط ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق کپتان نے مسلم لیگ ن کی بڑی وکٹ اڑا دی، مسلم لیگ ن کے سابق وفاقی وزیرمذہبی امورپیرالحسنات ساتھیوں سمیت پی ٹی آئی میں باقاعدہ شامل ہوگئے۔

    اس موقع پر پی ٹی آئی رہنماؤں اور پیرالحسنات نے نیوز کانفرنس کی۔

    جس میں سابق وفاقی وزیرمذہبی امور نے پی ٹی آئی میں باقاعدہ شمولیت کا اعلان کرتے ہوئے کہا وقت گزرتا ہے اور اسباب پیدا ہوتے رہے ہیں، شاہ محمود قریشی صاحب ہمارے خاندان کے سربراہ ہیں، امید ہے شاہ محمود ہمارے سروں پر شفقت کا ہاتھ پھیرتے رہیں گے۔

    پیر الحسنات کا کہنا تھا کہ اسدعمر کے ساتھ 5 سال اسمبلی میں گزارے، اسد عمر کو ہمیشہ اسمبلی میں مدلل بات کرتے دیکھا، آج اسدعمر آئے ہیں ہم اپنا دل ان کے راستے میں بچھاتے ہیں۔

    پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے پریس کانفرنس میں کہا کہ 1906سے پیر حسنات کا خاندان سیاست میں اہم کردار ادا کرتا رہا ہے، عمران خان نے حرمت رسول اور دین کیلئےعالمی خدمات سرانجام دیں، عالمی سطح پر حرمت رسول کا جس طرح معاملہ اٹھایا وہ سب کے سامنے ہے۔

    فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ پنجاب سے ن لیگ کا پہلے ہی صفایا ہوچکا تھا، رہی سہی کسر آج پوری ہوگی، سرگودھا میں ن لیگ پیر حسنات کی پی ٹی آئی میں شمولیت سے ختم ہوگی۔

    تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمودقریشی نے بھی پیر حسنات کوخوش آمدید کہتے ہوئے کہا پیرحسنات شاہ ضلع سرگودھا کی نامور شخصیت ہیں، ان کے بہت سے حوالے ہیں، میں دینی حوالے کو ترجیح دیتا ہوں، پیر حسنات شاہ سے عرصہ درازسے روحانی رشتہ ہے۔

    شاہ محمودقریشی کا کہنا تھا کہ پیر حسنات شاہ کی شمولیت سے سرگودھا میں پی ٹی آئی کو تقویت ملے گی، ان کی شمولیت سے سرگودھا میں پی ٹی آئی پہلے سے زیادہ مضبوط ہوگی۔

    اسد عمر نے بھی کہا کہ اس وقت ملک میں تاریخ ساز تحریک چل رہی ہے ، پاکستان ایک حقیقی پاکستان بننے جارہا ہے ، پاکستان کی بہتری کے لیے پیر حسنات کے ساتھ سفر جاری رکھیں گے۔

  • پنجاب میں انتخابات سے قبل مسلم لیگ ن کو بڑا دھچکا

    لاہور: مسلم لیگ ن کی سرگودھا سے بڑی وکٹ گر گئی ، ن لیگی سابق رکن قومی اسمبلی پیرحسنات شاہ نے ساتھیوں  سمیت تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق ضلع سرگودھا میں مسلم لیگ ن کو بڑا دھچکا لگا ، بھیرہ سے ن لیگی سابق رکن قومی اسمبلی پیر امین الحسنات نے ساتھیوں سمیت تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرلی۔

    شاہ محمود قریشی،اسد عمر، فواد چوہدری،نور الحق قادری اورسبطین خان پر مشتمل پی ٹی آئی وفد آج بھیرہ پہنچے گا، جہاں ایک تقریب میں پیر امین حسنات پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کریں گے۔

    پیرمحمد امین الحسنات کی پی ٹی آئی میں شمولیت سے حلقہ این اے بیاسی اور پی پی باہتر میں مسلم لیگ ن کا ووٹ بینک متاثرہوگا۔

    اعلیٰ سطح پر رابطوں کے باوجود پیرامین الحسنات نے فیصلہ تبدیل کرنے سے انکار کر دیا، جس کےبعد نواز شریف نے ڈویژنل صدر چوہدری شاہنواز رانجھاکو لندن طلب کرلیا ہے۔

  • پی ٹی آئی نے مسلم لیگ ن کی بڑی وکٹ گرادی

    لاہور : مسلم لیگ ن کے اشرف گل ساتھیوں سمیت تحریک انصاف میں شامل ہوگئے ، اشرف گل نے رہنما پی ٹی آئی ملک کرامت کھوکھر کے دفتر میں شمولیت کا اعلان کیا۔

    تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی نے مسلم لیگ ن کی بڑی وکٹ گرادی ، رہنما ن لیگ اشرف گل نے ساتھیوں سمیت مسلم لیگ ن سے راہیں جدا کرتے ہوئے پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کرلی۔

    اشرف گل نےرہنماپی ٹی آئی ملک کرامت کھوکھرکےدفترمیں شمولیت کا اعلان کیا۔

    یاد رہے مسلم لیگ ن نے پنجاب میں پارلیمانی بورڈ بنانے پر کام شروع کر دیا ہے ، پارلیمانی بورڈ پنجاب میں الیکشن کیلئے امیدواروں کے انٹرویو اور ٹکٹ کا فیصلہ کرے گا۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ ن لیگ نے فعال کردار ادا نہ کرنیوالے ممبران اسمبلی کو ٹکٹ نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

  • پنجاب میں پی ٹی آئی کے 25 منحرف ارکان کا سیاسی مستقبل تاریک

    لاہور : مسلم لیگ ن نے 17 جولائی ضمنی الیکشن میں ہارنے والوں کو ٹکٹ نہ دینے کا فیصلہ کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب میں پی ٹی آئی کے 25 منحرف ارکان کا سیاسی مستقبل تاریک ہوگیا۔

    ذرائع نے بتایا ہے کہ ن لیگ نے 17 جولائی ضمنی الیکشن میں ہارنےوالوں کوٹکٹ نہ دینے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ لیگی رہنماؤں نے اعتراض اٹھایا ہے کہ منحرف ارکان کو ٹکٹس دینے سے پنجاب ہاتھ سے نکل گیا، ضمنی الیکشن میں ن لیگ اپنے امیدوار لاتی تو صورتحال مختلف ہوتی۔

    یاد رہے مسلم لیگ ن نے پنجاب میں پارلیمانی بورڈ بنانے پر کام شروع کر دیا ہے ، پارلیمانی بورڈ پنجاب میں الیکشن کیلئے امیدواروں کے انٹرویو اور ٹکٹ کا فیصلہ کرے گا۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ ن لیگ نے فعال کردار ادا نہ کرنیوالے ممبران اسمبلی کو ٹکٹ نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

  • مسلم لیگ ن  نے پنجاب میں الیکشن کی  تیاری شروع  کردی

    مسلم لیگ ن نے پنجاب میں الیکشن کی تیاری شروع کردی

    لاہور: مسلم لیگ ن نے پنجاب میں الیکشن کی تیاری شروع کردی اور فعال کردار ادا نہ کرنیوالے ممبران اسمبلی کو ٹکٹ نہ دینے کا فیصلہ کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن نے پنجاب میں پارلیمانی بورڈ بنانے پر کام شروع کر دیا ، پارلیمانی بورڈ پنجاب میں الیکشن کیلئے امیدواروں کے انٹرویو اور ٹکٹ کا فیصلہ کرے گا۔

    مریم نواز ،خواجہ آصف، حمزہ شہباز، رانا ثنا اور خرم دستگیر پارلیمانی بورڈ کا حصہ ہوں گے جبکہ ن لیگ کے ڈویژنل صدور کو بھی پارلیمانی کمیٹی کا حصہ بنانے پر غور کیا جارہا ہے۔

    پارلیمانی بورڈ امیداروں کے انٹرویو کے بعد حتمی رپورٹ وزیراعظم کو بھیجے گا ، شہباز شریف نواز شریف سے مشاورت کے بعد ٹکٹ کی تقسیم کا حتمی فیصلہ کریں گے۔

    ذرائع کے مطابق امیدواروں کو ٹکٹس میاں شہباز شریف کے دستخط سے جاری ہوں گے ، چیف آرگنائزر مریم نواز آئندہ ہفتے پاکستان آکر پارلیمانی بورڈ اور انتخابی مہم کا حصہ بنیں گی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ ن لیگ نے فعال کردار ادا نہ کرنیوالے ممبران اسمبلی کو ٹکٹ نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

  • مسلم لیگ ن کا نگراں وزیراعلیٰ کیلئے پرویزالہٰی سے مشاورت کا فیصلہ

    لاہور : مسلم لیگ ن نے نگراں وزیراعلیٰ کیلئے پرویزالہٰی سے مشاورت کا فیصلہ کرلیا، اس سلسلے میں حمزہ شہباز کا نمائندہ نگراں پرویزالہٰی سے ملاقات کرے گا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف کی رہائش گاہ ماڈل ٹاؤن میں پارٹی کا مشاورتی اجلاس ہوا ، جس میں وفاقی وزرا سمیت دیگر رہنماؤں شریک ہوئے۔

    اجلاس میں میں نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کے ناموں پر مشاورت کی گئی اور نگراں وزیراعلیٰ کیلئے پرویزالہٰی سے مشاورت کا فیصلہ کر لیا۔

    ذرائع نے بتایا کہ ن لیگ نگراں وزیر اعلیٰ کی تعیناتی کیلئےمشاورتی عمل کا حصہ بنے گی اور حمزہ شہباز بیرون ملک ہونے کے باعث مشاورت کیلئے نمائندہ مقرر کیا جائے گا۔

    ذرائع نے کہا ہے کہ حمزہ شہباز کا نمائندہ نگراں وزیراعلیٰ کے نام پر اتفاق کیلئے پرویز الہٰی سے ملاقات کرے گا۔

    خیال رہے وزیراعلیٰ پنجاب پرویزالہٰی نے نگراں حکومت کیلئے گورنر پنجاب بلیغ الرحمان کو خط میں تین نام بھجوادیئے ہیں

    جس میں احمد نواز سکھیرا، ناصر محمود کھوسہ ، محمد نصیر خان کے نام شامل ہیں۔

  • عدالت نے ن لیگی رکن قومی اسمبلی کو ریمانڈ پر جیل بھیج دیا

    لاہور: پاکستان مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی چودھری اشرف کو عدالت نے جیل بھجوا دیا۔

    تفصیلات کے مطابق مقامی عدالت نے مسلم لیگ نون کے رکن قومی اسمبلی چودھری اشرف کو سرکاری اراضی کے دستاویزات میں رد بدل کرنے کے کیس میں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا۔

    اینٹی کرپشن حکام نے سرکاری زمین کی دستاویزات میں رد و بدل کرنے کے الزام میں مسلم لیگ نون کے رکن اسمبلی چودھری اشرف کو دو روزہ جسمانی ریمانڈ کے بعد عدالت میں پیش کیا تھا۔

    محکمہ اینٹی کرپشن کے وکیل نے بتایا کہ مزید تفتیش کے لیے جسمانی ریمانڈ میں توسیع دی جاٸے۔ جب کہ مسلم لیگ نون کے رکن اسمبلی کے وکیل نے جسمانی ریمانڈ کی مخالفت کی اور استدعا کی کہ مقدمہ خارج کیا جائے۔

    عدالت نے وکلا کے دلاٸل سننے کے بعد چوہدری اشرف کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا، عدالت نے تفتیشی افسر کو ہدایت کی کہ چالان کے متعلق رپوٹ جلد پیش کی جاٸے۔

  • ’بتایا جائے نواز شریف کو ’بلی‘ کیوں چڑھایا گیا؟

    اسلام آباد: مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما جاوید لطیف کا کہنا ہے کہ اگر آڈیو لیک حکومت نے کی ہے تو کابینہ چھوڑ دوں گا، ہم سے غلطیاں ہوئیں لیکن یہ بتایا جائے کہ نواز شریف کو بلی کیوں چڑھایا گیا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما جاوید لطیف نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اگر جنرل (ر) باجوہ اور جنرل (ر) فیض سہولت کاری کا اعتراف کرتے ہیں اور چوبیس نومبر تک عمران خان کے لیے سہولت کاری ہوتی رہی تو انہیں اعتراف کرنا ہوگا کہ زیادتیاں ہوئی ہیں۔

    جاوید لطیف نے کہا کہ اگر ایک ادارہ غیر سیاسی ہوگیا تو بتایا جائے کہ دوسرے ادارے غیر سیاسی کیوں نہیں ہوئے۔ وہ ادارے عمران خان کو سہولت فراہم کر رہے ہیں۔

    انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں کسی شخص کوبغیر پیش ہوئے ضمانت نہیں ملتی لیکن عمران خان کو بغیر پیش ہوئے ضمانت بھی ملتی ہے اور کنفرم بھی ہوجاتی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ خواہش کی تکمیل کے لیے پاکستان کا بیڑہ غرق ہوا ہے۔