Tag: مسلم لیگ ن

  • مسلم لیگ ن  کی حکومت چھوڑنے کے لئے اتحادیوں سے پھر مشاورت

    مسلم لیگ ن کی حکومت چھوڑنے کے لئے اتحادیوں سے پھر مشاورت

    اسلام آباد: منحرف ارکان اور میگا کیسز کے حوالے سے عدالتی فیصلوں کے بعد ن لیگ نے حکومت چھوڑنے کے لئے اتحادیوں سے پھر مشاورت کا آغاز کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق ملک کی سیاسی اور معاشی صورتحال کے پیش نظر مسلم لیگ ن نے حکومت چھوڑنے کے لئے اتحادیوں سے پھر مشاورت شروع کردی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشہ دو روز میں وزیراعظم آفس میں حکومتی اتحادیوں کی طویل میٹنگز ہوئیں ، جس میں اتحادیوں کی اکثریت نے حکومت سے نکلنےکی مشروط حمایت کی۔


    ذرائع نے بتایا کہ اکثریت نے رائے دی کہ چند روز دیکھ لیں اگر اداروں کی سپورٹ نہیں ملتی تو حکومت چھوڑ دیں اور ہفتہ دس دن میں پارلیمنٹ سےضروری قانون سازی کرا کر حتمی فیصلہ کرلیں۔

    ذرائع نے کہا کہ پیپلزپارٹی کے چند رہنما بھی اب مطلوبہ حمایت نہ ملنے پر حکومت چھوڑنےکے حامی ہیں، رہنما پیپلزپارٹی کا کہنا تھا کہ وزیراعظم شہبازشریف کا قوم سےخطاب بھی اسی وجہ سےنہیں ہورہا۔

    ذرائع کے مطابق منحرف ارکان اورمیگا کیسز کے حوالے سے عدالتی فیصلوں کے بعد دوبارہ مشاورت کی گئی، پی پی قیادت اور چند مفاہمتی لیگی رہنما اب بھی حکومت چلانے کے حق میں ہیں۔

    گذشتہ روز مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے حکومت چھوڑنے کا سگنل دے دیا تھا، ذرائع نے کہا تھا کہ 2 اہم قوانین کی منظوری کے بعد قومی اسمبلی تحلیل کر نے پرغور کیا جارہا ہے جبکہ نیب قوانین میں ترمیم ، الیکشن اصلاحات رواں اجلاس میں منظور کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    ذرائع نے بتایا تھا کہ نگراں وزیراعظم اور چیئرمین نیب کے تقرر پر حکومت فوری مشاورت کرے گی ، اس سلسلے میں رات گئے اہم اجلاس میں موجودہ صورتحال پرتفصیلی مشاورت کی گئی۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ ن لیگ قیادت بڑے فیصلوں کیلئے حمایت نہ ملنے پرمایوس ہے اور سیاسی استحکام اور بڑے فیصلوں کیلئے گارنٹی چاہتی ہے۔

  • پٹرول اور ڈیزل کی قیمت بڑھائی جائے یا نہیں، مسلم لیگ (ن) کی قیادت تقسیم ہو گئی

    پٹرول اور ڈیزل کی قیمت بڑھائی جائے یا نہیں، مسلم لیگ (ن) کی قیادت تقسیم ہو گئی

    اسلام آباد: ملک میں ریکارڈ مہنگائی کے دوران پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ناگزیر اضافے کے معاملے پر شہباز شریف حکومت مخمصے کا شکار ہو گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ملک میں معاشی صورت حال خراب تر ہوتی جا رہی ہے، ایسے میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھائیں یا نہیں ن لیگ ایک مشکل دو راہے پر پھنس گئی ہے۔

    ایک طرف مہنگائی کا طوفان ہے اور دوسری طرف بجلی کا بحران، اس صورت حال میں کیے گئے دعوے ن لیگ کے گلے پڑتے نظر آ رہے ہیں۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی قیادت اس بات پر تقسیم ہو گئی ہے کہ پٹرول اور ڈیزل کی قیمت بڑھائی جائے یا نہیں، دوسری طرف آصف زرداری اور مولانا فضل الرحمان بھی پٹرول کی قیمتیں بڑھانے کے مخالف ہیں۔

    موجودہ صورت حال میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانا مسلم لیگ (ن) کے لیے ایک اور چیلنج بن گیا ہے، پٹرول کی قیمتیں بڑھائی جائیں گی تو مہنگائی کا طوفان آئے گا اور ملبہ مسلم لیگ (ن) پرگرے گا۔

    پٹرول 46 اور ڈیزل 84 روپے فی لیٹر مہنگا کرنے کی تیاری

    عمران خان حکومت نے 30 جون تک پٹرول اور ڈیزل پر سبسڈی کا انتظام کر رکھا تھا، جب کہ شہباز شریف حکومت سبسڈی کی رقم ہونے کے باوجود کیوں مینج نہیں کر پا رہی، جب کہ شہباز شریف حکومت ایل این جی کی قیمت میں پہلے ہی 40 فی صد اضافہ کر چکی ہے۔

    واضح رہے کہ پٹرول کی قیمت میں 46 اور ڈیزل کی قیمت میں 84 روپے فی لیٹر تک اضافہ ہو سکتا ہے، اس سلسلے میں اوگرا نے قیمتوں میں اضافے کی سمری حکومت کو ارسال کر دی ہے۔

  • نیا لندن پلان سامنے آگیا ، پی ٹی آئی اور الیکشن  سے متعلق  بڑے فیصلے

    نیا لندن پلان سامنے آگیا ، پی ٹی آئی اور الیکشن سے متعلق بڑے فیصلے

    لندن : مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف نے شہباز شریف کو پی ٹی آئی سے سیاسی انتقام لینے سے روک دیا اور فیصلہ کیا الیکشن اسمبلی مدت پوری ہونے پر کرائے جائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی لندن میں اہم بیٹھک کا احوال سامنے آگیا ، ذرائع کا کہنا ہے کہ نوازشریف نے شہباز شریف کوپی ٹی آئی سے سیاسی انتقام لینے سے سے روک دیا۔

    ذرائع نے کہا کہ توہین مذہب جیسے مقدمات کے اندراج سے ن لیگ کو نقصان پہنچا لیکن پی ٹی آئی دورمیں ہونے والی بے ضابطگی موجود ہے تو کارروائی ضرور ہوگی۔

    لندن بیٹھک میں الیکشن اسمبلی مدت پوری ہونے پر کرائے جانے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ معاشی استحکام کیلئے ضروری ہے سب کواعتمادہو، اسمبلی مدت پوری کرے گی اور عمران خان سمیت کسی بھی دوسرے دباؤ کو قبول نہیں کیا جائے گا۔

    ذرائع کے مطابق اسحاق ڈار کو میڈیا پر معیشت پر بات کرنے سے گریزکا مشورہ دیا ، اسحاق ڈاروزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کی رہنمائی کریں گے۔

    ن لیگی ذرائع کا کہنا تھا کہ ملاقات میں مفتاح اسماعیل کو آئی ایم ایف سے اچھی ڈیل لانے کا ٹاسک دے دیا گیا۔

    ذرائع نے بتایا کہ شاہد خاقان عباسی کو بھی معیشت میں بہتری کیلئے مشاورت کیلئے لندن بلالیا گیا، شاہد خاقان آج دوبارہ لندن پہنچیں گے۔

    خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ معیشت پر اہم فیصلے کرلیے ہیں ، اتحادیوں سےمشاورت کےبعد اڑتالیس گھنٹوں میں عوام کواعتماد میں لیں گے۔

    سعدرفیق نے کہا کہ جلد فارورڈ پوزیشن میں کھیلتے نظر آئیں گے، فتنہ عمرانیہ کے نام پربدامنی پھیلانے کا موقع نہیں دیں گے۔

  • مسلم لیگ ن نے حمزہ شہباز سے حلف نہ لینے پر دوبارہ لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا

    مسلم لیگ ن نے حمزہ شہباز سے حلف نہ لینے پر دوبارہ لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا

    لاہور : مسلم لیگ ن نے حمزہ شہباز سے حلف نہ لینے پر دوبارہ لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا ، عطاتارڑ کا کہنا ہے کہ عدالت چیئرمین سینیٹ کو حکم صادر فرمائے کہ وہ وزیراعلیٰ پنجاب سے حلف لیں۔

    تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن نے نو منتخب وزیراعلیٰ حمزہ شہباز سے حلف نہ لینے کیخلاف دوبارہ لاہورہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی۔

    حمزہ شہباز کے حلف نہ لینے کے معاملے پر عدالتی حکم پر عملدرآمد کی درخواست سماعت کے لئے مقرر کردی گئی ہے ، چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ 26 اپریل کوحمزہ شہبازکی درخواست پر سماعت کریں گے۔

    ن لیگی رہنما نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران نیازی کئی سال سےپنجاب سے انتقام لے رہے ہیں اور وہ صوبےکو آئینی بحران میں دھکیلنا چاہتے ہیں۔

    عثمان بزدارکووزیراعلیٰ بناکرپنجاب کےعوام سےانتقام لیاگیا، فائلیں رکی ہوئی ہیں،محکمےبندپڑےہیں،عوام پریشان ہیں، عمران صاحب،ان کے نام نہاد گورنر ضد پر اڑے ہوئے ہیں، انا کی تسکین اور اقتدار کی ہوس میں حلف برداری نہیں ہونے دے رہے۔

    سب سے بڑاصوبہ بغیرحکومت اوربغیرکابینہ کےچل رہا ہے، گورنر پنجاب نے آئین کی پامالی کی، عدالتی حکم کے بعد مزید کوئی کارروائی نہیں کی جاسکتی،

    افسوسناک امرہےکہ گورنرپنجاب نےحلف کی پاسداری نہیں کی، ہم پرامن لوگ ہیں،ورنہ گورنرہاؤس سےکسی کونکالنابہت معمولی بات ہے، عدالت چیئرمین سینیٹ کوحکم صادر فرمائے کہ وہ وزیراعلیٰ پنجاب سے حلف لیں۔

  • لندن میں پیپلز پارٹی اور ن لیگی رہنماؤں کی آج تیسری ملاقات متوقع، ذرائع

    لندن میں پیپلز پارٹی اور ن لیگی رہنماؤں کی آج تیسری ملاقات متوقع، ذرائع

    اسلام آباد: لندن میں پاکستان پیپلز پارٹی اور ن لیگی رہنماؤں کی آج تیسری ملاقات متوقع ہے۔

    ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن میں پہلی دو ملاقاتوں میں الیکٹورل الائنس اور سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر متضاد آرا سامنے آئی تھیں، اب دونوں پارٹیوں کے رہنما تیسری ملاقات کرنے جا رہے ہیں۔

    ذرائع نے بتایا کہ قمر زمان کائرہ اور شیری رحمان لیگی رہنما اسحاق ڈار سے ملاقات کریں گے، جس میں ای وی ایم، اوورسیز پاکستانیوں کے ووٹ، اور نیب قوانین میں ترامیم کے ڈرافٹ تیار ہوں گے، دونوں جماعتیں اپنے مجوزہ بلز پر مشاورت کے بعد مشترکہ بل تیار کریں گی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ گورنر پنجاب کا عہدہ پیپلز پارٹی کو دینے پر ن لیگ کے تحفظات برقرار ہیں، جب کہ پی پی رہنما کا کہنا ہے کہ ن لیگ چیئرمین سینیٹ کے لیے حامی بھرے تو باقی کے ووٹ کا بندوبست کر لیں گے۔

    دوسری طرف صدر کے عہدے کے لیے جے یو آئی اور پیپلز پارٹی میں مقابلہ پڑ گیا ہے، فضل الرحمان کے بھائی ضیا الرحمان نے بھی اہم عہدے کے لیے نواز شریف سے ملاقات کی ہے۔

    لیگی قیادت کا کہنا ہے کہ صدر مملکت کے عہدے کے لیے دو تہائی اکثریت درکار ہے، اس لیےاس پر انتخابات کے وقت بات کی جائے گی۔

  • نئے  وزیراعلیٰ پنجاب کا انتخاب :  مسلم لیگ ن نے اپنی حکمت عملی طے کرلی

    نئے وزیراعلیٰ پنجاب کا انتخاب : مسلم لیگ ن نے اپنی حکمت عملی طے کرلی

    لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کیلئے ن لیگ، اتحادی اور منحرف ارکان ہوٹل سے ایک ساتھ اسمبلی جائیں گے، اسمبلی پہنچنے اور ووٹنگ مکمل ہونے تک ہر ممبر اپنے گروپ لیڈر کی ہدایات کا پابند ہوگا۔

    تفصیلات مطابق وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کیلئے مسلم لیگ ن نے اپنی حکمت عملی طے کرلی،ذرائع کا کہنا ہے کہ ن لیگ، اتحادی اور منحرف ارکان ہوٹل سے ایک ساتھ اسمبلی جائیں گے۔

    ،ذرائع نے بتایا کہ 10،10ارکان کا گروپ تشکیل دیا گیا ہے جو ایک دوسرے سے رابطے میں رہے گا، اسمبلی پہنچنے اور ووٹنگ مکمل ہونے تک ہر ممبر اپنے گروپ لیڈر کی ہدایات کا پابند ہوگا۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ کوئی ممبراپنے گروپ لیڈر کو بتائے بغیر کسی اور سے ملاقات نہیں کرسکے گا۔

    خیال رہے نئے وزیر اعلیٰ پنجاب کے چناؤ کیلئے پنجاب اسمبلی کا اجلاس آج ہوگا، چوہدری پرویزالٰہی اور حمزہ شہباز میں کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے۔

    قائد ایوان کے انتخاب کے لیے ایک سو چھیاسی ارکان اسمبلی کے ووٹ درکار ہوں گے۔

    خیال رہے حکومت اور اپوزیشن دونوں کی جانب سے جیت کے دعوے کئے جارہے ہیں ، چوہدری پرویزالٰہی کی جانب سے 189ارکان کی حمایت اور حمزہ شہباز کا 200 سے زائد ارکان کی حمایت کا دعویٰ سامنے آیا ہے۔

  • الیکٹورل الائنس : مسلم لیگ ن نے پیپلز پارٹی کی شرط مان لی

    الیکٹورل الائنس : مسلم لیگ ن نے پیپلز پارٹی کی شرط مان لی

    اسلام آباد : مسلم لیگ ن نے پیپلز پارٹی کی الیکٹورل الائنس کی شرط مان لی، شرط ماننے پر پیپلزپارٹی نے وفاقی کابینہ میں شمولیت کا عندیہ دے دیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن نے پیپلز پارٹی کی الیکٹورل الائنس کی شرط مان لی، ذرائع کا کہنا ہے کہ 15 کی بجائے پنجاب کی 7 سے 8 سیٹوں پر ایڈجسٹمنٹ ہوگی۔

    ،ذرائع نے بتایا کہ کراچی کی 1 سمیت سندھ کی چند سیٹوں پر پی پی بھی ن کی حمایت کرے گی، شرط ماننے پر پیپلزپارٹی نے وفاقی کابینہ میں شمولیت کا عندیہ دے دیا۔

    اس سے قبل پیپلز پارٹی کو وفاقی حکومت میں بھرپور نمائندگی دینے کا فیصلہ کیا گیا تھا ، ذرائع کا کہنا تھا کہ صدر پاکستان ، اسپیکرقومی اسمبلی، سینیٹ چیئرمین کاعہدہ اتفاق رائے سے پیپلز پارٹی کو دیا جائے گا۔

    یاد رہے پاکستان پیپلزپارٹی نے صدر، اسپیکر اور چیئرمین سینیٹ کے عہدے میں دلچسپی کا اظہار کیا تھا جبکہ پی پی اکثریت نے وزارتوں کو الیکٹورل الائنس سے مشروط کرنے کی رائے دی۔

    سینئرپی پی رہنما نے کہا تھا کہ کم از کم 15نشستوں پر انتخابی الائنس ہو تو پھر وزارتیں لی جائے تاہم ن لیگ انتخابی الائنس پر الیکشنز کے قریب بات کرنا چاہتی تھی۔

  • مسلم لیگ ن  کا ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی کیخلاف تحریک عدم اعتماد چیلنج کرنے کا فیصلہ

    مسلم لیگ ن کا ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی کیخلاف تحریک عدم اعتماد چیلنج کرنے کا فیصلہ

    لاہور :مسلم لیگ ن نے ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی سردار دوست مزاری کے خلاف تحریک عدم اعتماد سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن نے ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی سردار دوست مزاری کے خلاف تحریک عدم اعتماد چیلنج کرنے کا فیصلہ کرلیا ، ذرائع کا کہنا ہے کہ تحریک عدم اعتمادسپریم کورٹ میں چیلنج کی جائےگی ، ارکان اسمبلی اور عطا تارڑ عدم اعتماد کی تحریک کو چیلنج کریں گے۔

    اس حوالے سے مسلم لیگ ن کے رہنما سعد رفیق نے کہا کہ اسپیکرپنجاب اسمبلی کیخلاف عدم اعتمادجمع کرانےکافیصلہ کیا ہے، فیصلہ ن لیگ اوراتحادیوں نے کیا ہے۔

    رہنمان لیگ کا کہنا تھا کہ تھوڑی ہی دیرمیں ہمارےلوگ عدم اعتمادجمع کرانےپہنچ جائیں گے، پنجاب میں گورنرراج نہیں لگ سکتاکیونکہ گورنر موجود ہے۔

    سعد رفیق نے مزید کہا کہ پنجاب اسمبلی تحلیل نہیں ہوسکتی لیکن اگریہ کرنا چاہیں توکچھ بھی کرسکتے ہیں۔

  • مسلم لیگ ن  کا وزیراعلیٰ پنجاب کیلئے حمزہ شہباز کے نام پر غور

    مسلم لیگ ن کا وزیراعلیٰ پنجاب کیلئے حمزہ شہباز کے نام پر غور

    لاہور : مسلم لیگ ن نے وزیراعلیٰ پنجاب کیلئے حمزہ شہباز کے نام پرغور شروع کردیا تاہم حتمی فیصلہ متحدہ اپوزیشن اور حکومتی منحرف ارکان کی مشاورت سے ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی میں نئے قائد ایوان کے معاملے پر مسلم لیگ ن نے وزیراعلیٰ پنجاب کیلئے حمزہ شہباز کے نام پرغور شروع کردیا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ ن لیگ کے قائد نوازشریف کی زیرصدارت آن لائن اجلاس ہوا، اجلاس میں اکثریت نے بھی حمزہ شہبازکی حمایت کی۔

    ذرائع نے بتایا کہ حتمی فیصلہ متحدہ اپوزیشن اور حکومتی منحرف ارکان کی مشاورت سے ہوگا۔

    یاد رہے چند روز قبل مسلم لیگ ن نے علیم خان کو وزیر اعلیٰ پنجاب نامزد کرنے کا اشارہ دیتے ہوئے کہا تھا کہ ہماری پنجاب اسمبلی میں اکثریت ہے، علیم خان ہمارے وزارت اعلیٰ کے امیدوار ہوسکتے ہیں۔

    خیال رہے گذشتہ ماہ شہباز حمزہ شہباز کے’’ترجمان‘‘ عمران گورائیہ نے ایک صحافی سوال پر کہا تھا کہ اگلے وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز ہوں گے۔

  • مسلم لیگ ن  نے لانگ مارچ شیڈول کو حتمی شکل دے دی

    مسلم لیگ ن نے لانگ مارچ شیڈول کو حتمی شکل دے دی

    لاہور: مسلم لیگ ن پنجاب نے لانگ مارچ کا شیڈول کردیا ، 24مارچ کو حمزہ شہباز اور مریم نواز کی قیادت میں کارواں لاہور سے روانہ ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن پنجاب نے لانگ مارچ شیڈول کو حتمی شکل دے دی ، لیگی قائد نوازشریف اور صدرشہبازشریف کی منظوری سے شیڈول جاری کردیا گیا۔

    لانگ مارچ کے حوالے سے صوبائی، ڈویژنل، ضلعی،وارڈ کی سطح پرعہدیداران،کارکنان کو ہدایا ت جاری کردی گئیں ہیں ، 24مارچ کو حمزہ شہباز اور مریم نواز کی قیادت میں کارواں لاہور سے روانہ ہوگا۔

    شیڈول کے تحت کارواں رات گوجرانوالہ میں قیام کےبعد25مارچ کوگوجرانوالہ سے جہلم پہنچے گا اور جہلم میں قیام کےبعد26مارچ کوروالپنڈی پہنچے گا۔

    جس کے بعد 27 مارچ کوحمزہ شہباز،مریم نوازکی قیادت میں کارواں اسلام آباد روانہ ہوگا اور ن لیگ کے کارواں کا 2 یا اس سے زیادہ دن اسلام آباد میں قیام کا امکان ہے۔

    گذشتہ روز شہبازشریف کی زیرصدارت مسلم لیگ ن کا اجلاس ہوا تھا ، جس میں ن لیگی قیادت نے ملک بھر میں پارٹی کارکنوں کوتیاری کاحکم دیا تھا۔

    ن لیگی قیادت نے23مارچ کولانگ مارچ کیلئے صوبائی،ڈویژنل،ضلعی عہدیداروں کوباضابطہ ہدایات جاری کرتے ہوئے عہدیداروں کومؤثراشتراک عمل یقینی بنانے کی ہدایت کی تھی۔