Tag: مسلم لیگ ن

  • رکن پارلیمنٹ پر 60 دن میں حلف کی پابندی کے آرڈیننس کے خلاف اپیل دائر

    رکن پارلیمنٹ پر 60 دن میں حلف کی پابندی کے آرڈیننس کے خلاف اپیل دائر

    اسلام آباد : مسلم لیگ ن نے رکن پارلیمنٹ پر 60دن میں حلف کی پابندی کے آرڈیننس کےخلاف اپیل دائر کردی ، جس میں کہا ہے کہ بدنیتی پر مبنی صدارتی آرڈیننس کامقصد مسلم لیگ ن کوٹارگٹ کرنا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں رکن پارلیمنٹ پر60دن میں حلف کی پابندی کےآرڈیننس کے خلاف اپیل دائر کردی گئی ، ن لیگ نے اسلام آباد ہائی کورٹ کےفیصلے کے خلاف انٹراکورٹ اپیل دائرکی ہے۔

    اپیل میں کہا گیا ہے کہ قومی اسمبلی انتخابات 2023 اور سینیٹ انتخابات 2024 میں ہونے ہیں، آرڈیننس سےقانون سازی پارلیمنٹ کاجمہوری اختیار روکنے کی کوشش ہے۔

    ن لیگ کی جانب سے کہا گیا کہ قومی اسمبلی اجلاس ملتوی ہونےکےایک ماہ کے اندر آرڈیننس جاری کیا گیا، بدنیتی پر مبنی صدارتی آرڈیننس کامقصد مسلم لیگ ن کوٹارگٹ کرنا ہے۔

    دائر اپیل میں استدعا کی گئی ہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کےسنگل رکنی بینچ کافیصلے کالعدم قرار دیاجائے جبکہ اپیل میں وفاق، وزارت قانون، الیکشن کمیشن اور سیکرٹری سینیٹ فریق بنایا گیا ہے۔

  • شہبازشریف کی بریت سےمتعلق مسلم لیگ ن کا دعویٰ غلط  ثابت

    شہبازشریف کی بریت سےمتعلق مسلم لیگ ن کا دعویٰ غلط ثابت

    اسلام آباد: برطانوی عدالت کے آرڈر کی کاپی نے شہبازشریف کی بریت سےمتعلق مسلم لیگ ن کا دعویٰ غلط ثابت کردیا ، آرڈر میں شہبازشریف کانام اور بریت کاکوئی ذکر نہیں۔

    تفصیلات کے مطابق شہبازشریف کی بریت سےمتعلق مسلم لیگ ن کا دعویٰ غلط ثابت ہوگیا ، اےآروائی نیوز نے سلیمان شہبازکے 2اکاؤنٹس پر برطانوی ویسٹ منسٹر مجسٹریٹ عدالت کے آرڈر کی کاپی حاصل کرلی۔

    برطانوی عدالت کےآرڈر میں شہبازشریف کانام اور بریت کاکوئی ذکر نہیں ، آرڈرمیں سلیمان شہباز کے برطانوی بینک کے منجمد 2اکاؤنٹس کی بحالی کا ذکر ہے۔

    دوسری جانب مشیر داخلہ و احتساب شہزاداکبر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ شہبازشریف کے منی لانڈرنگ کیس میں بری ہونےکی خبریں چلائی گئیں، مجسٹریٹ عدالت لندن کا 2صفحات پرمختصر فیصلہ 10ستمبر کو آیا تھا ، ستمبر2019کو ذوالفقار احمد،سلیمان شہباز کے اکاؤنٹ منجمد کرنےکاحکم آیا۔

    شہزاداکبر کا کہنا تھا کہ ایسٹ فریزنگ آرڈر نیشنل کرائم ایجنسی نے ممنوعہ ٹرانزکشن پر لیاتھا، یہ آرڈر دونوں پارٹیز کی رضامندی سے جاری ہوا تھا ، اس پورے آرڈر میں شہبازشریف کا نام نہیں تھا ، ایسٹ فریزنگ آرڈر ختم ہونے کو ایسے پیش کیاگیا کہ شہبازشریف بری ہوگئے۔

    انھوں نے کہا کہ فیصلے میں شہبازشریف کے منی لانڈرنگ سے بری ہونے کاکوئی ذکرنہیں، شہبازشریف کیخلاف برطانیہ میں کوئی مقدمہ نہیں بنایاگیاتھا، میڈیا پر تاثر دیا گیا کہ شہبازشریف کو بریت ملی ہے۔

    مشیر داخلہ و احتساب کا کہنا تھا کہ کل سے تاثر دیا جارہاہے کہ شہبازشریف سرخرو ہوگئے، پاکستان میں جومقدمات چل رہےہیں ان پر شہبازشریف سے پوچھا جاتاہے، ان ٹی ٹیزپر شہبازشریف سوالوں کے جواب آتے ہیں کہ میراان سے تعلق نہیں۔

  • مسلم لیگ ن کو پنجاب میں  بڑا دھچکا

    مسلم لیگ ن کو پنجاب میں بڑا دھچکا

    مظفرگڑھ: پی پی 269 سے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ایم پی اےاظہر عباس چانڈیہ نے پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہونے کا اعلان کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق حلقہ پی پی 269 سے (ن) لیگ ایم پی اے اظہر عباس چانڈیہ نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کردیا ، اظہر عباس نے یہ اعلان چوک سرور شہید ، مظفر گڑھ میں کارنر میٹنگ کے دوران کیا۔

    اپنے بیان میں ایم پی اے نے کہا کہ 2018 کے عام انتخابات میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ٹکٹ پر منتخب ہوئےہوا ، لیکن اب اب تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی ہے، وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار اور انکے والد سے پرانا تعلق ہے۔

    یاد رہے رواں سال مئی میں ایم پی اے اظہر عباس چانڈیا کی وزیراعلیٰ عثمان بزدار سے ملاقات ہوئی تھی ، جس میں مسلم لیگ ن کے رہنما نے وزیراعلیٰ اور وزیر اعظم عمران خان کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کیا تھا۔

    خیال رہے اظہر عباس نے 2018 کے عام انتخابات کے دوران پی پی 269 مظفر گڑھ کی نشست پر کامیاب قرار پائے تھے، انھوں نے 28،293 ووٹ حاصل کیے جبکہ پی ٹی آئی کے غلام مرتضیٰ رحیم کھر 24،011 ووٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے تھے۔

  • مسلم  لیگ ن  میں بیانیوں کا ٹکراؤ،  ووٹ کو عزت دو، کام کو ووٹ دو آمنے سامنے

    مسلم لیگ ن میں بیانیوں کا ٹکراؤ، ووٹ کو عزت دو، کام کو ووٹ دو آمنے سامنے

    لاہور : مسلم لیگ ن کے بیانیوں میں بھی تضاد سامنے آگیا ، شہباز شریف کام کوعزت دو کے بیانیے اور مریم نواز ووٹ کوعزت دو کے بیانیے کی حامی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن میں بیانیوں کا ٹکراؤ ، ووٹ کو عزت دو اور کام کو ووٹ دو آمنے سامنے آگئے ، ذرائع کا کہنا ہے کہ شہبازشریف، خواجہ آصف،سعدرفیق ، ملک احمدخان اورعطا تارڑ کام کوعزت دو کے بیانیے پر قائم ہیں۔

    ذرائع نے بتایا کہ دوسری جانب مریم نواز،شاہدخاقان،خرم دستگیر ، مریم اورنگزیب، طلال ،طارق فضل،عظمی بخاری ووٹ کوعزت دوبیانیے کا دفاع کررہے ہیں جبکہ رانا ثناء اللہ اور دیگر ایم این اے اورایم پی ایز تذبذب کا شکار ہے۔

    ذرائع کے مطابق پرویزرشید پارٹی معاملات سے گوشہ نشینی اختیار کرگئے ہیں اور مریم نواز کے قریبی ساتھی سمجھے جانے والوں پر شہباز شریف نے عدم اعتماد کردیا ہے اور ملک احمد خان کو مکمل اختیارات دے دیے ہیں۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ کنٹونمنٹ بورڈ کی انتخابی مہم سے ووٹ کو عزت دو بیانیہ غائب ہے جبکہ حمزہ شہبازوالد کے کام کو بیانیے ووٹ دو کی ترویج کے لیے متحرک ہیں۔

  • مسلم لیگ ن  کا اسپیکر قومی اسمبلی کیخلاف تحریک عدم اعتماد لانے پر غور

    مسلم لیگ ن کا اسپیکر قومی اسمبلی کیخلاف تحریک عدم اعتماد لانے پر غور

    اسلام آباد : مسلم لیگ ن نے شہباز شریف کی ادھوری تقریر کے معاملے پر اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کیخلاف تحریک عدم اعتماد لانے پر غور شروع کردیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی ادھوری تقریر کے معاملے پر مسلم لیگ ن نے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کیخلاف تحریک عدم اعتماد پر غور شروع کردیا ہے۔

    ذرائع ن لیگ کا کہنا ہے کہ بلاول نے تحریک عدم اعتماد کیلئے غیر مشروط حمایت کا عندیہ دیا ہے۔

    دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ(ن)کی ترجمان مریم اورنگزیب نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ عمران کاشہبازشریف کوبات نہ کرنےدینا پکڑےجانےکاخوف ہے، شہبازشریف سےعمران جھوٹی تقریر کرنے کا این آراو لینا چاہتےہیں، شہباز شریف عمران خان کو کسی قسم کا این آر او نہیں دیں گے۔

    مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ عمران صاحب نےجھوٹا، جعلی اورعوام دشمن بجٹ پیش کیا ، ٹیکس نہیں لگےکادعویٰ جھوٹا،ٹیکس بجٹ تقریر سےغائب کردیے، حکومتی بجٹ تقریرعوام کے ساتھ دھوکہ ہے۔

    ترجمان ن لیگ نے کہا کہ پہلی بارہےقائدحزب اختلاف کوبجٹ تقریر سےروکاگیا، جو فسطائی، آمرانہ اور غیر جمہوری ذہنیت کا ثبوت ہے، عمران صاحب کےحکم پراپوزیشن لیڈرکوبات کرنےنہ دی گئی، آج شہبازشریف جعلی،جھوٹےبجٹ کی حقیقت عوام کوبتائیں گے۔

  • ’مسلم لیگ ن ماڈرن ایسٹ انڈیا کمپنی ہے‘

    ’مسلم لیگ ن ماڈرن ایسٹ انڈیا کمپنی ہے‘

    اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے اپوزیشن جماعت پاکستان مسلم لیگ ن کو جدید ایسٹ انڈیا کمپنی قرار دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق منگل کو اسلام آباد میں وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کابینہ اجلاس پر میڈیا کو بریفنگ میں کہا ن لیگ کو ہم ماڈرن ایسٹ انڈیا کمپنی کہتے ہیں، ایسٹ انڈیا کمپنی نے جس طرح باہر سے آ کر پیسہ لوٹا تھا، ویسے ہی ن لیگ نے کیا۔

    انھوں نے بریفنگ میں بتایا کہ جی 20 ممالک کو واجب الادا 3.7 ارب ڈالر قرض سال کے آخر تک مؤثر ہو گیا ہے، اجلاس میں الیکٹرانک ووٹنگ میشن پر الیکشن کمیشن نے بریفنگ دی، ای وی ایم ہماری سب سے پہلی ترجیح ہے، دوسری ترجیح اوورسیز پاکستانیوں کے لیے ای ووٹنگ کا سسٹم ہے۔

    فواد چوہدری نے مطالبہ کیا کہ عدالتوں میں جو 2 سے 4 بڑے کیسز ہیں ان کو روزانہ کی بنیاد پر سننا چاہیے، عدالیہ سے مطالبہ ہے شہباز شریف کے کیسز کو روزانہ کی بنیاد پر سنا جائے، لندن میں یہ گھوڑے رکھ کر تصاویر بنوا رہے ہیں، اور یہاں منتیں کر کے باہر گئے کہ بیمار ہوں لیکن وہاں بیٹھ کر پولو دیکھ رہے ہیں۔

    انھوں نے کہا سینیماز جلد کھل جائیں گے، اسد عمر سے بات ہوئی ہے، سینیماز 30 جون کو کھولنے کی تجویز ہے، تاہم فیصلہ این سی او سی کرے گی۔

    فواد چوہدری نے کہا ایسے اقدامات کیے جائیں گے کہ کونٹینٹ انڈسٹری کو فائدہ ہو، کیبل آپریٹرز کو براہ راست کونٹینٹ خریدنے کا رائٹ ہوگا، چینلز کی تعداد بڑھانے اور معیار کو بہتر کرنے کے لیے اقدامات کر رہے ہیں، جو نوجوان فلم بنانا چاہتے ہیں وہ ہم سے قرضہ لیں اور فلم بنائیں۔

    اوورسیز کے مسائل کے حوالے سے انھوں ںے کہا سفارت خانوں کی پہلے بھی شکایتیں آئی ہیں، کہ اوورسیز سے تعاون نہیں کیا جاتا، تمام سفارت خانے اپنی کمیونٹی سے تعاون کرنے کے پابند ہوں گے، جو سفارت کار اوورسیز پاکستانیوں سے تعاون نہیں کرے گا اسے واپس بلا لیا جائے گا۔

    انھوں نے کراچی میں پراپرٹیز پر کہا کہ کارٹن ہوٹل، جمشید ٹاؤن اور دیگر پراپرٹیز کراچی کے دل میں واقع ہیں، کارٹن ہوٹل وفاق کی ملکیت ہے، ہماری کوشش ہے کہ غریبوں کو متبادل جگہیں دیں، کارٹن ہوٹل، جمشید ٹاؤن اور دیگر پراپرٹیز کی نیلامی کی طرف جائیں گے۔

    وفاقی وزیر نے کہا پارلیمنٹ بجٹ سیشن پر کابینہ اراکین میں بات ہوئی ہے، ہم حامی ہیں کہ بجٹ پر بحث ہونی چاہیے، لیکن یہ تنقید کو بہانہ بناتے ہوئے تذلیل کریں گے تو برداشت نہیں ہوگا، اپوزیشن کی جانب سے اسمبلی میں غیر شائستہ رویے کی پلاننگ شہباز شریف خود کرتے ہیں، ن لیگ کے دو تین ایم این اے خود کو بد معاش سمجھ رہے ہیں، یہ اسمبلی میں نعرے بازی اور غلط زبان استعمال کرتے ہیں۔

    ق لیگ کے حوالے سے انھوں نے بتایا کہ ق لیگ نے کسی بھی کابینہ میٹنگ کا بائیکاٹ نہیں کیا، آج بھی کابینہ میٹنگ میں شریک تھی، فنڈز دینے پر سپریم کورٹ نے پابندی لگائی ہے، حکومت والوں کو بھی فنڈز نہیں ملتے تو اپوزیشن کو بھی نہیں ملتے۔

  • ریاست مخالف بیان پر ضمانت کے بعد لیگی رہنما پر ایس او پیز کی خلاف ورزی کا مقدمہ درج

    ریاست مخالف بیان پر ضمانت کے بعد لیگی رہنما پر ایس او پیز کی خلاف ورزی کا مقدمہ درج

    شیخوپورہ: ریاست مخالف بیان بازی پر مقدمے کا سامنا کرنے والے لیگی رہنما جاوید لطیف کے خلاف اب کرونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کا مقدمہ درج ہو گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق لیگی ایم این اے میاں جاوید لطیف کے خلاف ایک اور مقدمہ درج کر دیا گیا، یہ مقدمہ تھانہ صدر میں درج ہوا ہے، مقدمہ سرکاری اہل کار کی مدعیت میں کرونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر درج کیا گیا۔

    ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ روز جاوید لطیف نے ریلی نکالی تھی، اور ایس او پیز کی خلاف ورزی کی، مقدمے میں جاوید لطیف کے علاوہ ان کے 2 بھائی، ایک بیٹے سمیت 8 افراد کو نامزد کیا گیا ہے، جب کہ 220 نا معلوم افراد بھی نامزدگان میں شامل ہیں۔

    یاد رہے کہ گزشتہ روز ریاست مخالفت بیان بازی کے کیس میں عدالتی حکم پر رہائی کے بعد جاوید لطیف کو انٹر چینج سے ریلی کی صورت میں گھر لایا گیا تھا، جاوید لطیف نے ریلی کی قیادت کرتے ہوئے لیگی کارکنان سے خطاب بھی کیا تھا۔

    ریاست مخالف بیان بازی کیس، ن لیگی رہنما کی ضمانت منظور، رہائی کا حکم

    9 جون کو لاہور کی سیشن عدالت نے ریاست مخالف بیان بازی کیس میں لیگی رہنما کی ضمانت منظور کی تھی اور 2، 2 لاکھ روپے کے 2 مچلکوں کے عوض ضمانت پر رہائی کا حکم دے دیا تھا، مچلکوں کی ادائی کے بعد گزشتہ روز رہا کر دیا گیا تھا۔

    بدھ کو ایڈیشنل سیشن جج نے جاوید لطیف کی ضمانت کا 4 صفحات پر مشتمل فیصلہ جاری کیا تھا، جس میں کہا گیا تھا کہ ایف آئی آر میں بغاوت سے متعلق کوئی واضح الزام نہیں، کس ادارے کے خلاف بیان دیا گیا، اس کا بھی تفتیشی رپورٹ میں کوئی ذکر نہیں، مدعی نے ایک اندیشے کی بنیاد پر ایف آئی آر درج کرائی ہے، جاوید لطیف کے خلاف بغاوت پر مبنی مواد بھی ریکارڈ پر موجود نہیں۔

  • مسلم لیگ ن کے رہنما جاوید لطیف کی آج رہائی کاامکان

    مسلم لیگ ن کے رہنما جاوید لطیف کی آج رہائی کاامکان

    لاہور : مسلم لیگ ن کے رہنما جاویدلطیف کی آج رہائی کاامکان ہے ، عدالت نے جاوید لطیف کو 2،2لاکھ کے 2 ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما جاوید لطیف کی آج رہائی کاامکان ہے ، ضمانتی مچلکےجمع ہونے پر روبکار جاری کی جائے گی ، عدالت نے جاوید لطیف کو 2،2 لاکھ کے 2 ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا تھا۔

    دوسری جانب ایڈیشنل سیشن جج نے جاوید لطیف کی ضمانت کا 4صفحات پرمشتمل فیصلہ جاری کردیا ہے ، جس میں کہا گیا ہے کہ ایف آئی آرمیں بغاوت سے متعلق کوئی واضح الزام نہیں، کس ادارے کیخلاف بیان دیا تفتیشی رپورٹ میں کوئی ذکر نہیں۔

    فیصلے میں کہا ہے کہ مدعی نے ایک اندیشے کی بنیاد پرایف آئی آر درج کرائی، جاوید لطیف کیخلاف بغاوت پرمبنی مواد ریکارڈ پر موجود نہیں، جاوید لطیف کی ضمانت منظور کی جاتی ہے ، جاوید لطیف 2،2لاکھ کے ضمانتی مچلکے جمع کرائیں۔

  • مسلم لیگ ن کا کورونا ریلیف پیکج سے متعلق آڈیٹرجنرل کی رپورٹ منظرعام پر لانے کا مطالبہ

    مسلم لیگ ن کا کورونا ریلیف پیکج سے متعلق آڈیٹرجنرل کی رپورٹ منظرعام پر لانے کا مطالبہ

    لاہور : مسلم لیگ ن نے کوروناریلیف پیکج سےمتعلق آڈیٹرجنرل کی رپورٹ منظرعام پرلانےکامطالبہ کردیا اور کہا قوم کوسچائی کاپتہ چلناچاہیے، حکومت سے رسیدیں مانگنے پرآڈیٹر جنرل کی رپورٹ چھپائی جارہی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ترجمان مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کوروناریلیف پیکج سےمتعلق آڈیٹرجنرل کی رپورٹ منظرعام پرلانےکامطالبہ کرتے ہوئے کہا 1200 ارب پرآڈٹ رپورٹ پبلک ہونےسےروکی جا رہی ہے ، پہلےدوائیوں کے500 ارب ،اب ریلیف پیکج کھا گئے جبکہ سنگین بے ضابطگیوں کی نشاندہی خودآڈیٹرجنرل نے کی ہے۔

    مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف سے1.386 ارب ڈالرکوروناکےلیےآئے ، ورلڈ بینک کے153 ملین ، ایشیائی بینک کے300 ملین ڈالرز اور یورپی یونین کے 150 ملین یوروز کاحساب ابھی رہتا ہے ، یہ پیسہ کوروناوباکےمقابلے کےلئےپاکستانی حکومت کودیاگیا۔

    ترجمان نے کہا کہ آئی ایم ایف فسکل مانیٹرمیں اس پیسے کے استعمال پرسوال اٹھایاگیا ، 1200ارب کامعاملہ ایک اوررنگ روڈسکینڈل دکھائی دیتاہے ،آڈیٹر جنرل کی رپورٹ سامنے لائی جائے ، قوم کوسچائی کاپتہ چلناچاہیے، حکومت سے رسیدیں مانگنےپرآڈیٹر جنرل کی رپورٹ چھپائی جارہی ہے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ حکومت نےویکسین کی بروقت بکنگ میں کیوں مجرمانہ غفلت برتی؟ بروقت ویکسین منگوالی جاتی توہزاروں زندگیاں بچائی جاسکتی تھیں ، ریلیف فنڈکےکےساتھ وہی ہواجوآٹاچینی ، رنگ روڈمیں ہوچکا۔

  • ملکی معیشت پر سوال کرنے والے مفتاح اسماعیل صحافی کے سوال پر سٹپٹا گئے

    ملکی معیشت پر سوال کرنے والے مفتاح اسماعیل صحافی کے سوال پر سٹپٹا گئے

    لاہور: پاکستان مسلم لیگ ن کی پریس کانفرنس کے دوران ملکی معیشت پر سوال کرنے والے سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل صحافی کے سوال پر بری طرح سٹپٹا گئے۔

    جب ن لیگی رہنما مفتاح اسماعیل پی ٹی آئی کے موجودہ دور کی معیشت کی بدحالی پر بات کر رہے تھے، تو اچانک صحافی نے سوال کیا کہ اگر ملکی معیشت تباہ ہوگئی ہے تو آپ کی کمپنی نےاس سال دگنا منافع کیسے کما لیا؟

    صحافی کے اس سوال نے ن لیگی رہنما کے اوسان خطا کر دیے، صحافی نے کہا لیگی دور میں آپ کی کمپنی سالانہ تقریباً 35 کروڑ منافع دکھا رہی تھی، لیکن پی ٹی آئی دور میں آپ کی کمپنی کا منافع دگنا ہوگیا، تو آپ معیشت کو تباہ کیسے کہہ رہے ہیں؟

    مفتاح اسماعیل کو کوئی جواب نہ سوجھا تو عجیب منطق پیش کر دی، کہا میری کمپنی کے منافع کا ملکی معیشت سے کیا تعلق ہے، اس دوران لقمہ دینے کے لیے مشہور ساتھ بیٹھی مریم اورنگ زیب نے لقمہ دیا ’یہ کیساسوال ہے۔‘

    خیال رہے کہ مفتاح اسماعیل کی کمپنی نے رواں سال 9 ماہ میں دگنے سے بھی زیادہ منافع کمایا ہے۔

    دوسری طرف وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے نیوز کانفرنس میں کہا کہ مفتاح اسماعیل کو کیا پتا کہ معیشت کس انداز میں آگے بڑھ رہی ہے، اپوزیشن کی باڈی لینگویج ہی ان کی گفتگو کا ساتھ نہیں دے رہی، مفتاح اسماعیل کی کمپنی بھی پاکستان میں ہی ہے کیسے منافع کما رہی ہے۔

    انھوں نے کہا کرونا وبا کے باوجود ہم نے انڈسٹری کو بند نہیں ہونے دیا، معیشت بہتر ہو رہی ہے اسی لیے مفتاح اسماعیل کی کمپنی بھی منافع کما رہی ہے، ملک میں حالات سازگار ہیں جس پر اپوزیشن بوکھلاہٹ کا شکار ہے۔

    وفاقی وزیر صنعت و پیداوار حماد اظہر نے نیوز کانفرنس میں کہا کہ پی ڈی ایم کو بتانا چاہتا ہوں اگلے سال معیشت کی ترقی کی شرح 5 فی صد ہوگی، وہ عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنا بند کر دیں، 2023 میں اقتصادی شرح نمو 6 فی صد پر جانے کا امکان ہے۔