Tag: مسلم لیگ ن

  • ’قومی خزانے پر نقب زنی، جعلی اکاؤنٹس والی جماعتوں سے سب واقف ہیں‘

    ’قومی خزانے پر نقب زنی، جعلی اکاؤنٹس والی جماعتوں سے سب واقف ہیں‘

    اسلام آباد: وزیراعظم کے معاون خصوصی افتخار درانی کا کہنا ہے کہ قومی خزانے پرنقب زنی، جعلی اکاؤنٹس والی جماعتوں سے سب واقف ہیں، پی پی، ن لیگ نے پارٹی اکاؤنٹس سے چوری کا پیسہ ٹھکانے لگایا۔

    تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر افتخار درانی نے اپنے پیغام میں کہا کہ ممنوعہ فنڈنگ کیس میں رہزن کمیٹی کے دعوؤں میں صداقت نہیں ہے۔

    انہوں نے کہا کہ حنیف عباسی کے کیس میں سپریم کورٹ کا فیصلہ سب کے سامنے ہے، پارٹی فنڈنگ کا کیس2017 میں سپریم کورٹ ردی کی ٹوکری میں پھینک چکی، حنیف عباسی بھی پی ٹی آئی کے خلاف فارن فنڈنگ ثابت نہیں کرسکے۔

    افتخار درانی نے کہا کہ قومی خزانے پرنقب زنی، جعلی اکاؤنٹس والی جماعتوں سے سب واقف ہیں، پی پی، ن لیگ نے پارٹی اکاؤنٹس سے چوری کا پیسہ ٹھکانے لگایا۔

    معاون خصوصی نے کہا کہ پارٹی اکاؤنٹس کو’بےنامی‘ پیسے کی ریل پیل کا وسیلہ بنایا گیا، پی پی کی پارٹی فنڈنگ فارن ایجنٹس، مشکوک ذرائع سے ہوئی، دستاویزکے مطابق غیرملکی کمپنیاں بھی فنڈنگ کرتی رہیں۔

    انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ نواز کی پارٹی فنڈنگ کے ذرائع کی بھی تصدیق نہیں ہوسکی، نوازشریف کی منی لانڈرنگ کے لیے پارٹی فنڈز، اکاؤنٹس استعمال ہوئے۔

  • ’پاکستان کی سیاست کا سب سے بڑا ڈاکا پکڑا جاچکا ہے‘

    ’پاکستان کی سیاست کا سب سے بڑا ڈاکا پکڑا جاچکا ہے‘

    اسلام آباد: مسلم لیگ (ن) کے رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان کی سیاست کا سب سے بڑا ڈاکا پکڑا جاچکا ہے، پی ٹی آئی کی جانب سے بیرونی فنڈنگ پرمنی ٹریل کیوں پیش نہیں کی جاتی؟

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ 15ماہ میں صرف جھوٹ بول کر معیشت کو تباہ کیاگیا، آج لاکھوں لوگ غربت کی لکیر سے نیچے چلے گئےہیں، معیشت کی کہانی سنسنی ہے تواس مزدور کے گھر جاکر دیکھیں جس کا چولہا بجھ چکا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ دکانداروں کیلئے کرایہ اور بجلی کا بل ادا کرنا مشکل ہوگیا ہے، کسانوں کی فصل تباہ ہورہی ہے اور حکومت حال تک نہیں پوچھتی ، کھاد اور دوائیں مہنگی ہونے سے پیداوار میں بھی کمی ہوگئی ہے۔

    احسن اقبال کا کہنا تھا کہ کےپی کے اور بلوچستان کے نوجوانوں کو ہماری حکومت اسکالرشپ دےرہی تھی اور اب ہائیر ایجوکیشن کی فنڈنگ تقریباً ختم،نئے منصوبے بند کردیئے گئے۔

    ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے نیا انکشاف کیامہنگائی ہوتی ہے توغربت بڑھتی ہے،میں وزیراعظم کو اکنامکس کے نوبل انعام کیلئے تجویز کرتاہوں، غلط پالیسیوں کی وجہ سے مہنگائی کو ڈبل ڈیجٹ پر لےگئے ہیں۔

    (ن) لیگ کے رہنما کا کہنا تھا کہ پاکستان کی سیاست کا سب سے بڑا ڈاکا پکڑا جاچکا ہے، سب سے بڑا ڈاکا پی ٹی آئی نے ڈالا ہے ، پی ٹی آئی کی جانب سے بیرونی فنڈنگ پرمنی ٹریل کیوں پیش نہیں کی جاتی؟ کروڑوں روپے کی خوردبرد ناقابل تلافی جرم ہے۔

  • تاخیر نوازشریف کی صحت اور زندگی کے لیے نقصان دہ ہوسکتی ہے، ڈاکٹرعدنان

    تاخیر نوازشریف کی صحت اور زندگی کے لیے نقصان دہ ہوسکتی ہے، ڈاکٹرعدنان

    لاہور: مسلم لیگ ن کے قائد کے ذاتی معالج ڈاکٹرعدنان کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت کے میڈیکل بورڈ نے نوازشریف کے علاج کے لیے بیرون ملک کی سفارش کی۔

    تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ڈاکٹر عدنان نے اپنے پیغام میں کہا کہ سابق وزیراعظم میاں نوازشریف کی حالت بدستور تشویش ناک ہے، پنجاب حکومت کے میڈیکل بورڈ نے علاج کے لیے بیرون ملک کی سفارش کی۔

    مسلم لیگ ن کے قائد کے ذاتی معالج ڈاکٹرعدنان نے اپنے پیغام میں مزید کہا کہ تاخیر میاں نوازشریف کی صحت اور زندگی کے لیے نقصان دہ ہوسکتی ہے۔

    یاد رہے ذیلی کمیٹی نے وفاقی کابینہ کے فیصلے پر قائم رہتے ہوئے نوازشریف کو بیرون ملک جانے کے لیے عائد کردہ شرائط کو برقرار رکھا تھا، کابینہ کی ذیلی کمیٹی کے سربراہ فروغ نسیم نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ نوازشریف کو 4 ہفتے کے لیے بیرون ملک جانے کی ون ٹائم اجازت ہوگی جبکہ نوازشریف یا شہبازشریف 7 ارب روپے کے سیکیورٹی بانڈزجمع کرائیں گے۔

    بعد ازاں مسلم لیگ ن نے حکومتی فیصلہ مسترد کرتے ہوئے نوازشریف کی بیرون ملک روانگی کے لیے حکومت کی انڈیمنٹی بانڈ کی شرط کے فیصلے کے خلاف لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی تھی۔

  • نوازشریف اور پارٹی نے حکومتی مطالبہ مسترد کردیا، شہبازشریف

    نوازشریف اور پارٹی نے حکومتی مطالبہ مسترد کردیا، شہبازشریف

    لاہور: مسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف کا کہنا ہے کہ محکمہ داخلہ نیب اور نیب محکمہ داخلہ کی طرف گیند پھینک رہا ہے، نوازشریف کی صحت کو شٹل کاک بنا دیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور میں نوازشریف کی صحت سے متعلق پریس کانفرنس کرتے ہوئے شہبازشریف نے کہا کہ رات کو فیصلہ کیا فی الفورعدالت کا دروازہ کھٹکھٹائیں گے۔

    شہباز شریف نے کہا کہ 20 دن ہوگئے نوازشریف کی صحت پرسنگ دلی سے کام لیا جا رہا ہے، اس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔ انہوں نے کہا کہ انڈیمنٹی بانڈ کی آڑ میں قوم کو ایک اور دھوکے کی طرف لے جا رہے ہیں، نوازشریف اور پارٹی نے حکومتی مطالبہ مسترد کردیا۔

    مسلم لیگ ن کے صدر نے کہا کہ صحت، بیماری زندگی اور موت سب اللہ کے ہاتھ میں ہے، نوازشریف استقامت کے ساتھ صحت کی صورت حال کا مقابلہ کر رہے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ 6 جولائی 2018 کو نوازشریف، مریم نواز کے خلاف ٹرائل کورٹ نے فیصلہ دیا تھا، فیصلے کے وقت نوازشریف اہلیہ کی تیمارداری میں مصروف تھے، 13جولائی 2018 کو نوازشریف بیٹی کو لے کر پاکستان آئے، نوازشریف کو بیٹی کے ساتھ سیدھا اڈیالہ جیل بھیج دیا گیا۔

    شہبازشریف نے کہا کہ دو عدالتوں نے نوازشریف کو ملک کے اندر اور باہر علاج کی اجازت دی ہے، 3 بار وزیراعظم بننے والے نوازشریف سے انڈیمنٹی بانڈ مانگا جا رہا ہے، 6 جولائی 2018 کے فیصلے پر میاں صاحب کسی بانڈ کے بغیر واپس آئے، جیل گئے۔

    مسلم لیگ ن کے صدر نے کہا کہ اللہ بھلا کرے ڈاکٹر عدنان کا جو نوازشریف کے پلیٹ لیٹس چیک کراتے رہے، ان لوگوں کا بھی احسان مند ہوں جنہوں نے اس رات میری مدد کی، شہبازشریف کی ان لوگوں سے مراد کون؟

    ڈاکٹر عدنان

    دوسری جانب نوازشریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان نے کہا کہ پلیٹ لیٹس میں کمی کی وجوہات جاننے کی اشد ضرورت ہے، میاں صاحب کے دانتوں سے بھی خون آیا جو تشویش ناک بات ہے، بائی پاس آپریشن کے بعد حکومتی تحویل میں 2 بار ہارٹ اٹیک ہوا۔

    ڈاکٹر عدنان نے کہا کہ نوازشریف کو لاحق پلیٹ لیٹس کی کمی اورہارٹ اٹیک کا معاملہ جان لیوا ہے، پلیٹ لیٹس بڑھانے کی دواؤں سے گردے مزید متاثر ہوئے، نوازشریف کے مرض کی تشخص کے لیے باہر جانے کی اجازت دینا ضروری ہے۔

    نوازشریف کے ذاتی معالج نے کہا کہ نواز شریف کے سارے جسم پر نیل پڑ گئے ہیں، دماغ کو خون فراہم کرنے والی شریانیں 70 سے 80 فیصد بند ہیں، نوازشریف کےعلاج، ٹیسٹ کے لیے پاکستان میں مزید سہولتیں میسر نہیں ہیں۔

  • نواز شریف کے بیرون ملک علاج کے حوالے سے ن لیگ کی پارٹی کا اہم اجلاس

    نواز شریف کے بیرون ملک علاج کے حوالے سے ن لیگ کی پارٹی کا اہم اجلاس

    لاہور: پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر میاں شہباز شریف کی زیرصدارت پارٹی کا اہم اجلاس جاری ہے جس میں ذیلی کمیٹی کے فیصلے پر مشاورت ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف کے بیرون ملک علاج کے حوالے سے ن لیگ کی پارٹی کا اہم اجلاس جاری ہے۔ شہباز شریف اور راجہ ظفرالحق اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں۔ اجلاس میں حکومتی فیصلے کے بعد پیدا ہونے والی صورت حال پر غور کیا جائے گا اور مسلم لیگ ن اپنا آئندہ لائحہ عمل طے کرے گی۔

    مسلم لیگ ن کے اجلاس میں احسن اقبال، ایازصادق، مریم اورنگزیب، عطااللہ تارڑ و دیگر شریک ہیں۔ اجلاس میں ذیلی کمیٹی کے فیصلے پرمشاورت ہوگی۔ اجلاس کے بعد قائد حزب اختلاف شہباز شریف سہہ پہر 3 بجے اہم پریس کانفرنس کریں گے۔ شہباز شریف پریس کانفرنس میں پارٹی پالیسی، نواز شریف کی صحت سے آگاہ کریں گے۔

    نوازشریف کو 4 ہفتے کیلئے بیرون ملک جانے کی مشروط اجازت

    خیال رہے کہ ذیلی کمیٹی نے وفاقی کابینہ کے فیصلے پر قائم رہتے ہوئے نوازشریف کو بیرون ملک جانے کے لیے عائد کردہ شرائط کو برقرار رکھا ہے۔

    کابینہ کی ذیلی کمیٹی کے سربراہ فروغ نسیم نے گزشتہ روز پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ نوازشریف کو4 ہفتے کے لیے بیرون ملک جانے کی ون ٹائم اجازت ہوگی جبکہ نوازشریف یا شہبازشریف 7 ارب روپے کے سیکیورٹی بانڈزجمع کرائیں گے۔

  • نوازشریف کو بیرون ملک جانےکی مشروط اجازت  پر(ن) لیگ کا ردعمل

    نوازشریف کو بیرون ملک جانےکی مشروط اجازت پر(ن) لیگ کا ردعمل

    لاہور: مسلم لیگ(ن) کے مرکزی رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ قانونی ماہرین کہتےہیں ای سی ایل قانون میں بانڈکی گنجائش نہیں، حکومت سیاسی انتقام لےرہی ہے، بانڈسےانہیں کوئی غرض نہیں۔

    تفصیلات کے مطابق حکومت کی جانب سے نوازشریف کو علاج کے غرض سے بیرون ملک جانے کے مشروط فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ پی ٹی آئی سیاسی نفرت پریقین رکھتی ہے،5دن سےحکومت ایک کھیل تماشاکررہی ہے۔

    اے آر وائی سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال کا کہنا تھا کہ حکومتی فیصلے پر ہمارےوکلاجائزہ لےرہےہیں اور لائحہ عمل مرتب کیاجارہاہے، ہمارے وکلاجو لائحہ عمل دیں گے اس پر عمل کریں گے۔

    انہوں نے کہا کہ سرکاری میڈیکل بورڈنےنوازشریف کو بیرون ملک جانےکی تجویزدی تھی مگر حکومت پچھلے5دن سے ٹال مٹول کر رہی ہے، قانونی ماہرین کہتےہیں ای سی ایل قانون میں بانڈکی گنجائش نہیں، حکومت سیاسی انتقام لےرہی ہے، بانڈسےانہیں کوئی غرض نہیں۔

    یہ بھی پڑھیں: نوازشریف کو4ہفتےکیلئےبیرون ملک جانے کی مشروط اجازت

    احسن اقبال کا کہنا تھا کہ عمران خان کنٹینرسےگرےتونوازشریف نےسیاسی مہم معطل کی تھی جب کہ نوازشریف اپنی بیگم کوبسترمرگ پرچھوڑکروطن واپس آئے اور عدالت میں حاضری کو یقینی بنایا اور اب ان کےساتھ کیاسلوک کیا جا رہا ہے۔

    واضح رہے کہ ذیلی کمیٹی نے کابینہ کے فیصلے پر قائم رہتے ہوئے نوازشریف کو بیرون ملک جانے کے لیے عائد کردہ شرائط کو برقرار رکھا ہے۔

    کابینہ کی ذیلی کمیٹی کے سربراہ فروغ نسیم نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ نوازشریف کو4 ہفتےکےلیے بیرون ملک جانے کی ون ٹائم اجازت ہوگی جب کہ نوازشریف یا شہبازشریف7ارب روپےکے سیکیورٹی بانڈزجمع کرائیں گے۔

  • خواجہ برادران کے جوڈیشل ریمانڈ میں21 نومبر تک توسیع

    خواجہ برادران کے جوڈیشل ریمانڈ میں21 نومبر تک توسیع

    لاہور: احتساب عدالت نے پیراگون ہاؤسنگ اسیکنڈل کیس گرفتار مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق اور خواجہ سلمان رفیق کے جوڈیشل ریمانڈ میں 21 نومبر تک توسیع کردی۔

    تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت کے معزز جج جواد الحسن نے خواجہ برادران کے خلاف پیراگون ہاؤسنگ اسکینڈل کیس کی سماعت کی۔ جیل حکام نے نامزد ملزم خواجہ سعد رفیق اورسلمان رفیق کو عدالت کے سامنے پیش کیا۔

    عدالت نے سماعت کے دوران ریمارکس دیے کہ کیا خواجہ سعد رفیق پیش ہوئے ہیں، ان کو توقومی اسمبلی سیشن میں شرکت کی اجازت دی تھی، پروڈکشن آرڈر جاری کر کے جیل حکام کو کیوں بھجوا دیا جاتا ہے، وکیل سعد رفیق نے کہا کہ پروڈکشن آرڈر میں حکم نہیں عدالت سے استدعا ہونی چاہیے۔

    خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ ہم جب بھی آتے ہیں سائرن بجاتے ہیں، کارکن ملنے آتے ہیں تو دھکے دیے جاتے ہیں، ہمارے وکلا کو عدالت میں آنے سے روکا جاتا ہے، پولیس رویے سے آئے روز ہنگامہ آرائی، بدمزگی ہوتی ہے۔

    دوسری جانب نیب نے وعدہ معاف گواہ قیصر امین بٹ کے بیان کا ریکارڈ جمع کرا دیا۔ بعدازاں عدالت نے خواجہ برادران کے جوڈیشل ریمانڈ میں 21 نومبرتک توسیع کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر مزید گواہان کو طلب کرلیا۔

    خواجہ برادران کی احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے، سڑکوں کو کنٹینرز لگا کر عام ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا۔

    لاہور کی احتساب عدالت نے 4 ستمبر کو مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی خواجہ سعد رفیق اور ان کے بھائی خواجہ سلمان رفیق کے خلاف پیراگون ہاؤسنگ سوسائٹی میں بے ضابطگیوں پر دائر ریفرنس میں فرد جرم عائد کی تھی۔ خواجہ سعد رفیق اور خواجہ سلمان رفیق نے صحت جرم سے انکار کیا تھا۔

    یاد رہے کہ 11 دسمبر 2018ء کو لاہور ہائی کورٹ نے مسلم لیگ ن کے رہنماؤں خواجہ سعد رفیق اور ان کے بھائی سلمان رفیق کی عبوری ضمانت خارج کردی تھی، جس کے بعد قومی احتساب بیورو (نیب) نے دونوں بھائیوں کو حراست میں لے لیا تھا۔

    نیب نے گرفتاری کے دوسرے ہی دن خواجہ برادران کو لاہور کی احتساب عدالت میں پیش کیا تھا، جہاں عدالت نے خواجہ سعد رفیق اور سلمان رفیق کو ابتدائی طور پر 10 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کیا تھا۔

  • شاہد خاقان عباسی کی نجی اسپتال میں کامیاب سرجری

    شاہد خاقان عباسی کی نجی اسپتال میں کامیاب سرجری

    اسلام آباد: مسلم لیگ ن کے رہنما و سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی نجی اسپتال میں کامیاب سرجری ہوئی ہے، شاہد خاقان عباسی کو سرجری کے بعد کمرے میں منتقل کردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کے نجی اسپتال میں مسلم لیگ ن کے رہنما و سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا ہرنیا کا آپریشن کامیاب رہا، شاہد خاقان عباسی کو سرجری کے بعد کمرے میں منتقل کردیا گیا۔ خاندانی ذرائع کے مطابق شاہد خاقان عباسی کو مکمل ہوش میں آنے کے لیے 5 گھنٹے درکار ہیں۔

    ذرائع کے مطابق شاہد خاقان کو سرجری کے لیے 4 نومبرکو نجی اسپتال منتقل کیا گیا تھا، شاہد خاقان عباسی کا ہرنیا کا آپریشن 4 نومبر کو ہونا تھا، بلڈ پریشر بڑھنے پر سرجری مؤخر کی گئی تھی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ شاہد خاقان کو مزید ایک ہفتے اسپتال میں زیرعلاج رکھا جائے گا، شاہد خاقان عباسی نجی اسپتال سے ذاتی خرچ پر علاج کرا رہے ہیں۔ پمز کے ڈاکٹرز نے گزشتہ ماہ شاہد خاقان کو ہرنیا کی سرجری تجویز کی تھی۔

    محکمہ داخلہ پنجاب نے شاہد خاقان عباسی کو نجی اسپتال منتقل کرنے کی منظوری دے دی

    یاد رہے کہ 4 نومبر کو محکمہ داخلہ پنجاب نے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو نجی اسپتال منتقل کرنے کی منظوری دی تھی۔وزارت داخلہ پنجاب نے آئی جی جیل خانہ جات کے نام مراسلہ لکھا تھا۔ مراسلے میں کہا گیا تھا کہ شاہد خاقان عباسی کو آپریشن کے لیے اسلام آباد کے نجی اسپتال منتقل کیا جائے، ان کی اسپتال منتقلی کے دوران فول پروف سیکیورٹی فراہم کی جائے گی۔

  • نواز شریف کو سروسز اسپتال سے منتقل کرنے کی تیاریاں مکمل

    نواز شریف کو سروسز اسپتال سے منتقل کرنے کی تیاریاں مکمل

    لاہور: مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف کو آج سروسز اسپتال سے شریف میڈیکل کمپلیکس منتقل کیا جائے گا، نواز شریف کو سروسز اسپتال سے منتقل کرنے کی تیاریاں مکمل کر لی گئیں۔

    تفصیلات کے مطابق سروسز اسپتال میں زیر علاج سابق وزیراعظم نوازشریف کو گزشتہ روز ڈسچارج کردیا گیا تھا تاہم انہیں شریف میڈیکل کمپلیکس منتقل نہ کیا جاسکا، انھیں 16 دن بعد ڈسچارج کیا گیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق نوازشریف کو آج شریف میڈیکل کمپلیکس منتقل کیے جانے کا امکان ہے۔ شریف میڈیکل کمپلیکس میں نواز شریف کو الگ میڈیکل بورڈ چیک کرے گا۔

    ذرائع میڈیکل بورڈ کا کہنا ہے کہ نواز شریف کے پلیٹ لیٹس کی تعداد 30 ہزار ہے، آج 11 بجے میڈیکل بورڈ نواز شریف کا طبی معائنہ کرے گا۔ ذرائع کے مطابق مریم نواز کے روبکار ملتے ہی نوازشریف کو شریف میڈیکل کمپلیکس منتقل کردیا جائے گا۔

    نوازشریف سروسز اسپتال سے ڈسچارج

    مریم نواز کے روبکار نہ ملنے پر مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف نے گزشتہ رات سروسزاسپتال میں قیام کیا۔ ڈیوٹی جج آج مریم نواز کے مچلکے جمع کر کے روبکارجاری کریں گے۔

    خیال رہے کہ گزشتہ روز میڈیکل بورڈ کے سربراہ پروفیسرمحمود ایاز کا کہنا تھا کہ نوازشریف کو محدود چہل قدمی اور ورزش سمیت کھانے پینے کے حوالے سے بھی اجازت دے دی۔

    پروفیسرمحمود ایاز کا کہنا تھا کہ نواشریف کا بلڈ پریشر کنٹرول ہے، شوگر کنٹرول کر رہے ہیں، دوران علاج نوازشریف کودل کا اٹیک ہوا تھا۔

    مریم نواز کا پاسپورٹ اور7 کروڑ کی رقم ہائی کورٹ میں جمع

    یاد رہے کہ گزشتہ روز لاہور ہائی کورٹ نے مریم نواز کی چوہدری شوگر ملز کیس میں ضمانت منظور کرتے ہوئے 2 کروڑ روپے کے ضمانتی مچلکے اور 7 کروڑ روپے نقد عدالت میں جمع کرانے کا حکم دیا تھا جس کے بعد پاسپورٹ اور سات کروڑ کی رقم ہائی کورٹ میں جمع کروا دی گئی تھی۔

  • جعلی ڈگری ، مسلم لیگ ن کی ایک اور وکٹ گرنے کے لئے تیار

    جعلی ڈگری ، مسلم لیگ ن کی ایک اور وکٹ گرنے کے لئے تیار

    اسلام آباد : اسلام آباد ہائی کورٹ نے مسلم لیگ ن کے ایم پی اے 241 محمد کاشف چوہدری کی نااہلی پر فیصلہ محفوظ کر لیا، ثنا اللہ زائد ایڈووکیٹ نے کہا کاشف چوہدری نے بی بی اے کی جعلی ڈگری الیکشن کمیشن میں جمع کرائی۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں مسلم لیگ ن کے ایم پی اے 241 محمد کاشف چوہدری کی نااہلی کے لئے دائر درخواست پر سماعت ہوئی ، سماعت اسلام آباد ہائی کورٹ کے سنگل رکنی بنچ جسٹس عامر فاروق نے کی۔

    درخواست گزار عبدالغفار کی جانب سے محمد سرور چوہدری عدالت میں پیش ہوئے ، سرور چوہدری ایڈووکیٹ نے کہا کاشف چوہدری کی نااہلی کے عدالت نے فیصلہ محفوظ کیا تھا، مگر عدالت نے دوبارہ سماعت کے لئے مقرر کیا، عدالت نے یونیورسٹی سے ڈگری کی تصدیق طلب کیا تھا۔

    الخیر یونیورسٹی کی رپورٹ پڑھ کر عدالت میں سنایا گیا،رپورٹ کے مطابق الخیر یونیورسٹی نے تصدیق کر دیا کہ کاشف چوہدری الخیر یونیورسٹی کا کبھی اسٹوڈنٹس نہیں رہا۔

    جس پر کلثوم خالق ایڈووکیٹ نے کہا کہ یہ رپورٹ غلط ہے، جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ یہ رپورٹ عدالت نے الخیر یونیورسٹی سے منگوائی تھی، وہ پڑھ رہے تھے، کلثوم خالق ایڈووکیٹ کا کہنا تھا کہ یہ رٹ پٹیشن قابل سماعت نہیں ہے۔

    الیکشن کمیشن کی جانب ثنا اللہ زائد عدالت میں پیش ہوئے ، ثنا اللہ زائد ایڈووکیٹ نے کہا الیکشن کمیشن نے درخواست گزار کی استدعا درست قرار دیا، کاشف چوہدری نے بی بی اے کی جعلی ڈگری الیکشن کمیشن میں جمع کرائی۔

    سرور چوہدری ایڈووکیٹ نے کہا جعلی ڈگری کی بنیاد پر کاشف چوہدری نے 2018 کی الیکشن میں حصہ لیا، بیان حلفی میں 2018 کے الیکشن میں 2013 کی الیکشن میں اپنی نااہلی کا ذکر نہیں کیا اور اصل حقائق چھپائے اور جھوٹا بیان حلفی داخل کیا۔

    سرور چوہدری ایڈووکیٹ کا کہنا تھا کہ کاشف چودہری 62 ون ایف پر پورا نہیں اترتا، عدالت ایسے بد عنوان شخص کو نااہل قرار دے۔

    دلائل کے بعد اسلام آباد ہائی کورٹ نے لیگی ایم پی اے محمد کاشف چوہدری کی نااہلی پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔