Tag: مسلم لیگ ن

  • ڈیجیٹل دہشت گردی کیخلاف مسلم لیگ ن کی پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع

    ڈیجیٹل دہشت گردی کیخلاف مسلم لیگ ن کی پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع

    لاہور : ڈیجیٹل دہشت گردی کے خلاف قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرادی گئی، جس میں مطالبہ کیا ہے کہ ڈیجیٹل دہشت گردوں کو آہنی ہاتھوں سےروک کرسزا دی جائے۔

    تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن نے ڈیجیٹل دہشت گردی کے خلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع کرادی، ن لیگ کی رکن راحیلہ خادم حسین نےقرارداداسمبلی میں جمع کرائی۔

    قرارداد کے متن میں کہا گیا کہ ڈیجیٹل دہشتگردی ملک کی سیاسی ومعاشرتی بنیادوں کوکھوکھلاکرنےکےدرپےہے، کبھی اداروں پر حملے تو کبھی افسران اور ان کے اہلخانہ کوہراساں کرتے ہیں۔

    متن میں کہنا تھا کہ ڈیجیٹل دہشتگردی کرکےمکروہ فعل کی تشہیرغیرملکوں میں بھی کرتےہیں، سوشل میڈیاوی لاگرزانتشارپسندپارٹی کی ایما پر مکروہ کھیل کھیل رہے ہیں۔

    قرارداد میں کہا گیا ہے کہ ڈیجیٹل دہشتگردی سےسیاسی لیڈران،کارکن،ادارےبھی محفوظ نہیں، عظمیٰ بخاری سےمنسوب جعلی کلپ پھیلایا گیا جس کاحقیقت سےکوئی تعلق نہیں۔

    قرارداد میں مطالبہ کیا کہ ڈیجیٹل دہشت گردوں کی دہشتگردی کوآہنی ہاتھوں سےروک کرسزادی جائے۔

  • ’نواز شریف صاحب سب اچھا نہیں ہے‘، ایک اور رہنما نے ن لیگ کو الوداع کہہ دیا

    ’نواز شریف صاحب سب اچھا نہیں ہے‘، ایک اور رہنما نے ن لیگ کو الوداع کہہ دیا

    اسلام آباد: آصف کرمانی نے مسلم لیگ ن سے باقاعدہ علیحدگی کا اعلان کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے صدر  اور  سابق وزیراعظم نواز شریف کے سابق پولیٹیکل سیکرٹری آصف کرمانی نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کر دیا۔

    آصف کرمانی نے ایک بیان میں کہا کہ کافی عرصہ سے خود کو ن لیگ کے سیاسی معاملات سے علیحدہ کر چکا تھا، عوام مہنگائی اور  بجلی کے بلوں سے مر رہے ہیں، خوشامدی ٹولہ سب اچھا کی گردان کر رہا ہے۔

    آصف کرمانی کا کہنا تھا کہ نواز شریف صاحب! سب اچھا نہیں ہے، تفصیلی بیان جلد جاری کروں گا۔

  • مسلم لیگ ن کو بڑا دھچکا،  اہم رہنما کا پارٹی چھوڑنے کا اعلان

    مسلم لیگ ن کو بڑا دھچکا، اہم رہنما کا پارٹی چھوڑنے کا اعلان

    لاہور : مسلم لیگ ن کے اہم رہنما نے پارٹی اور سیاست چھوڑنے کا اعلان کردیا اور کہا پاکستان میں سیاست صرف جھوٹ پرمبنی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ن لیگی رہنما عباس آفریدی نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نوازشریف سیاست چھوڑچکے،میری سیاست نوازشریف تک تھی، ن لیگ اور سیاست چھوڑ رہا ہوں۔

    عباس آفریدی نے بتایا کہ کسی پارٹی میں نہیں جارہا،سیاست میں بھی حصہ نہیں لوں گا۔

    ن لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ نوازشریف لیڈر ہیں اور پارٹی صدرہیں لیکن وہ سیاست سےآؤٹ ہوچکے، ان کے ساتھ دوستی ہےاوروہ رہے گی۔

    پاکستان میں سیاست صرف جھوٹ پرمبنی ہے، جوجھوٹ بولے گا، منافق یا چاپلوس ہوگا وہ پاکستان میں سیاست کرسکتا ہے۔

  • پیپلز پارٹی کے تمام مطالبات تسلیم نہیں کیے گئے، ذرائع کا دعویٰ

    پیپلز پارٹی کے تمام مطالبات تسلیم نہیں کیے گئے، ذرائع کا دعویٰ

    اسلام آباد: حکومت اور پیپلز پارٹی کے درمیان مذاکراتی ادوار کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی ہے، ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ پیپلز پارٹی کے تمام مطالبات تسلیم نہیں کیے گئے ہیں۔

    ذرائع کے مطابق پی پی پنجاب کے بلدیاتی الیکشن کے مطالبے سے پیچھے ہٹ گئی ہے، پنجاب میں بلدیاتی الیکشن رواں سال کرانے کا مطالبہ پورا نہیں ہوا، پنجاب حکومت رواں سال بلدیاتی الیکشن سے متعلق قانون سازی کرے گی، اور پی پی کو اس سلسلے میں اعتماد میں لے گی۔

    ذرائع نے بتایا کہ مذاکرات کے دوران حکومت نے پنجاب میں پی پی مخالف انتقامی کارروائیوں سے اظہار لاعلمی کیا، ن لیگ کا کہنا تھا کہ حکومت اتحادی پارٹی سے سیاسی انتقام کیسے لے سکتی ہے۔

    پی پی ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت نے پنجاب میں میرٹ پر بھرتیوں کی یقین دہانی کرائی ہے، مخصوص اضلاع میں پی پی کی تجویز پر تقرریاں کی جائیں گی، اور ضلعی انتظامیہ پی پی کی تجویز کردہ ہوگی۔

    ’حکومت نے پی پی کے تمام مطالبات تسلیم کر لیے‘

    پنجاب میں پی پی کے مطالبات پر عمل درآمد کے لیے مانیٹرنگ کمیٹیاں بھی تشکیل دی گئیں، ن لیگ اور پی پی کی مانیٹرنگ کمیٹیوں کے اجلاس پندرہ روز بعد ہوں گے۔

  • مسلم لیگ ن نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں کتنے فیصد اضافے کی سفارش کی؟

    مسلم لیگ ن نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں کتنے فیصد اضافے کی سفارش کی؟

    اسلام آباد : مسلم لیگ ن نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 25 فیصد اضافے کی سفارش کردی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ن لیگ کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا۔

    جس میں پارلیمانی پارٹی کو بجٹ سے متعلق امور پر بریف کیا گیا، ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں گریڈ ایک سے 16 تک کے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 25 فیصد اور گریڈ 17 سے 22 تک کے ملازمین کی  20 فیصد اضافے کی سفارش کی ہے۔

    تنخواہوں میں اضافے کی سفارشات کچھ دیربعدکابینہ اجلاس میں پیش کی جائیں گی۔

    خیال رہے بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں دس سے پندرہ فیصد تک اضافہ کئے جانے کا امکان ہے۔

    اس سے قبل پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے بجٹ میں ملازمین کی تنخواہوں میں 25 سے 30 فیصد اضافے کا مطالبہ سامنے آیا تھا۔

  • سابق گورنر محمد زبیر کا مسلم لیگ ن چھوڑنے کا اعلان

    سابق گورنر محمد زبیر کا مسلم لیگ ن چھوڑنے کا اعلان

    مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف کے سابق ترجمان اور سابق گورنر محمد زبیر نے ن لیگ چھوڑنے کا اعلان کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق سابق ترجمان اور سابق گورنر محمد زبیر نے ن لیگ چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا، محمد زبیر سندھ کے گورنر اور نواز شریف کے ترجمان رہ چکے ہیں۔

    محمد زبیر نے اس اعلان کے بعد اے آر وائی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کافی عرصے سے میں  نے یہ فیصلہ کرلیا تھا، جب سے پاور پالیٹکس شروع کی ہے تو ساتھ چلنا مشکل ہوگیا تھا۔

    سابق گورنر سندھ نے کہا کہ میں کافی عرصے پہلے ن لیگ قیادت کو واضح کر چکا تھا، مجھے تحریک عدم اعتماد، پی ڈی ایم کی 16 ماہ کی کارکردگی سمیت مختلف ایشوز پر اختلافات تھے۔

    انہوں نے کہا کہ میں نے ابھی کسی اور پارٹی میں جانے کا فیصلہ نہیں کیا، آئندہ چند دنوں میں سیاسی مستقبل کا فیصلہ کروں گا۔

    محمد زبیر نے پارٹی چھوڑنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ پارٹی کا مؤقف تبدیل ہوگیا تھا اس لئے خود کو پارٹی سے الگ کرلیا، میں نے عوام کیلئے سیاست کرنی تھی,ووٹ کو عزت دو ہمارا نعرہ تھا، ووٹ کو عزت دو کا نعرہ چھوڑ کر ہر قیمت میں حکومت میں آنا ہے تو پھر کیا بات چیت کرسکتے ہیں۔

    انہوں نے مزید کہا کہ میں جب پارٹی کے ساتھ تھا تو سویلین بالادستی کی بات ہوتی تھی، اب ہر قیمت پر پاور میں ہی رہنا تو ساتھ چلنا بڑا مشکل ہوجاتا ہے، متنازع الیکشن کی بنیاد پر حکومت کی جائے تو یہ صحیح طریقہ نہیں۔

    سابق گورنر سندھ نے کہا کہ پارٹی میں مختلف مؤقف شدید تھے اس لئے مفاہمت اور بیچ کی راہ نہیں ہوسکتا، مفتاح اسماعیل اور دانیال عزیز سے بھی پوچھیں تو پارٹی میں داد رسی کا کوئی فورم نہیں۔

    واضح رہے کہ سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی اور مفتاح اسماعیل پہلے ہی شدید اختلاف کے بعد ن لیگ چھوڑ چکے ہیں۔

  • نواز شریف ن لیگ کے بلا مقابلہ صدر منتخب

    نواز شریف ن لیگ کے بلا مقابلہ صدر منتخب

    لاہور: سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف مسلم لیگ ن کے بلا مقابلہ صدر منتخب ہو گئے۔

    تفصیلات کے مطابق ن لیگ کی صدارت کے لیے ہونے والے انتخاب میں نواز شریف کے کاغذات نامزدگی منظور کیے گئے، جب کہ ان کے مقابلے میں کسی امیدوار نے کاغذات جمع نہیں کرائے، جس پر وہ بلا مقابلہ صدر منتخب ہو گئے۔

    نواز شریف کے لیے چاروں صوبوں سے 8 کاغذات نامزدگی جمع کرائے گئے، سندھ سے ن لیگ صدر بشیر میمن، کے پی سے ن لیگ کے صدر امیر مقام، بلوچستان سے سردار یعقوب ناصر، اسلام آباد سے عقیل انجم نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے، نزہت صادق اور انوشے رحمان نے بھی نواز شریف کے کاغذات جمع کرائے، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان سے بھی کاغذات جمع کرائے گئے۔

    دوسری طرف مسلم لیگ (ن) کی جنرل کونسل کا اجلاس شروع ہو گیا ہے، جس میں نواز شریف کے بلا مقابلہ پارٹی صدر منتخب ہونے کا اعلان کیا جائے گا۔

  • مسلم لیگ ن کا قائم مقام صدر کون ہوگا؟

    مسلم لیگ ن کا قائم مقام صدر کون ہوگا؟

    لاہور : مسلم لیگ ن کے قائم مقام صدر کا انتخاب آج کیا جائے گا اور جنرل کونسل کےاجلاس کی تاریخ کا اعلان کیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی سینٹرل ورکنگ کمیٹی اجلاس میں ہوگا ، اجلاس میں نواز شریف اور وزیراعظم شہباز شریف شرکت کریں گے۔

    مریم نواز، حمزہ شہباز سمیت دیگر عہدیداران بھی شریک ہوں گے، اجلاس میں ن لیگ کے قائم مقام صدر کا انتخاب کیا جائے گا۔

    اجلاس میں نواز شریف کو قائم مقام پارٹی صدر نامزد کیا جائے گا ، سینئرارکان نوازشریف کانام تجویزاورارکان اسکی تائیدکریں گے۔

    اس سے قبل قائم مقام صدر کے لئے راجہ ظفرالحق،پرویزرشید،سرداریعقوب،راناثنا،احسن اقبال،سعدرفیق کےنام زیرغور تھا۔

    سینٹرل ورکنگ کمیٹی شہبازشریف کااستعفیٰ بھی منظورکرے گی اور پارٹی کے جنرل کونسل کے اجلاس کی حتمی تاریخ کا اعلان بھی کیا جائے گا۔

    ن لیگ کے نئے صدر کا انتخاب28 مئی کو ہوگا ، ن لیگ کے آئین کے مطابق صدارت کاعہدہ خالی نہیں رکھاجا سکتا۔

    ن لیگی آئین کےتحت 10دن کیلئےقائم مقام صدر کا تقرر کیا جائے گا ،قائم مقام پارٹی صدرکیلئےسینٹرل ورکنگ کمیٹی منظوری دے گی۔

  • ’بانی پی ٹی آئی اور تحریک انصاف حقیقت، نواز شریف گرینڈ ڈائیلاگ کیلیے تیار ہیں‘

    ’بانی پی ٹی آئی اور تحریک انصاف حقیقت، نواز شریف گرینڈ ڈائیلاگ کیلیے تیار ہیں‘

    مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی اور تحریکِ انصاف ایک حقیقت ہیں، ان کے ساتھ گرینڈ ڈائیلاگ کے سوا کوئی آپشن نہیں ہے۔

    نجی ٹی وی چینل پر گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنااللہ نے کہا کہ ماحول کو سازگار بنانے کے لیے گرینڈ ڈائیلاگ کے سوا کوئی آپشن نہیں اور مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف گرینڈ ڈائیلاگ کیلئے تیار ہیں۔

    رانا ثنااللہ نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی رہائی پربھی اتفاق ہوسکتا ہے، ڈائیلاگ غیر مشروط ہوں گے، بانی پی ٹی آئی کو ماننا ہوگا کہ جس طرح وہ ایک حقیقت ہیں اسی طرح نوز شریف اور آصف زرداری بھی ایک حقیقت ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ اگر ڈائیلاتگ پولیٹیکل ہے تو اس میں سیاسی جماعتوں کو ہی شامل ہونا چاہیے، دوسرے اسٹیج پر گرینڈ ڈائیلاگ میں ادارے شامل ہوسکتے ہیں، گرینڈ ڈائیلاگ میں ادارے شامل ہوں گے تو ہی بات بنے گی۔

  • ن لیگ کا پیپلز پارٹی سے بجٹ تیاری میں ساتھ دینے کے لیے ایک بار پھر رابطہ

    ن لیگ کا پیپلز پارٹی سے بجٹ تیاری میں ساتھ دینے کے لیے ایک بار پھر رابطہ

    اسلام آباد: ذرائع نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن پیپلز پارٹی کے ساتھ مل کر بجٹ پیش کرنے کی خواہش مند ہے۔

    تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن پاکستان پیپلز پارٹی سے بجٹ تیاری میں ساتھ دینے کے لیے ایک بار پھر رابطہ کیا ہے، تاہم پی پی ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی نے پیغام لانے والوں کو کوئی جواب نہیں دیا۔

    ذرائع کے مطابق ن لیگ کے پیپلز پارٹی سے بیک ڈور چینل رابطے بدستور جاری ہیں، اور ن لیگ نے ایک بار پھر پیپلز پارٹی سے مشترکہ دوستوں کے ذریعے رابطہ کیا ہے، ن لیگ کی خواہش ہے کہ وہ پی پی کے ساتھ مل کر بجٹ پیش کرے۔

    ن لیگ نے پی پی سے بجٹ سے قبل حکومت میں شامل ہونے کی درخواست کرتے ہوئے مؤقف ظاہر کیا کہ ملک کو درپیش چیلنجز کا مقابلہ اکیلے ممکن نہیں، پی پی سے مل کر ملک کو بحرانوں سے نکالنا چاہتے ہیں۔

    گندم درآمد اسکینڈل: سابق نگراں وزیر کا تہلکہ خیز انٹرویو

    ن لیگ نے پیغام دیا کہ وہ چاہتے ہیں کہ پی پی حکومت میں شامل ہو کر بجٹ تیاری میں اس کا ساتھ دے، اور پی پی حکومت کا حصہ بن کر بجٹ کے لیے تجاویز دے، تاہم پیپلز پارٹی نے پیغام لانے والوں کو ابھی کوئی جواب نہیں دیا ہے۔