Tag: مسلم لیگ ن

  • شہبازشریف لندن سے وطن واپس پہنچ گئے

    شہبازشریف لندن سے وطن واپس پہنچ گئے

    لاہور: قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میاں شہبازشریف 2 ماہ تک لندن میں قیام کے بعد وطن واپس پہنچ گئے۔

    تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف پی آئی اے کی پرواز 758 کے ذریعے لاہورایئرپورٹ پہنچے۔

    مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال، امیرمقام، ملک احمد خان، خواجہ عمران نذیر، عظمیٰ بخاری، خواجہ احمد حسان، مجتبیٰ شجاع الرحمان، سیف الملک کھوکھر، پرویزملک، شائستہ ملک، وحیدعالم، سہیل شوکت ودیگر نے شہبازشریف کا ایئرپورٹ پراستقبال کیا۔

    مسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف ایئرپورٹ سے باہر نکلے تو انہوں نے ہاتھ ہلا کرکارکنوں کے نعروں کا جواب دیا۔

    اپوزیشن لیڈر میاں شہبازشریف لاہور ایئرپورٹ سے قافلے کی صورت میں ماڈل ٹاؤن میں اپنی رہائش گاہ پہنچے۔

    قبل ازیں علامہ اقبال ایئرپورٹ پر کارکنان اور ایئرپورٹ سیکیورٹی کے درمیان تلخ کلامی ودھکم پیل ہوئی۔ کارکنان نے لیگی قیادت کے حق میں نعرے بازی کی۔

    شہبازشریف نے حکومت مخالف احتجاج کا عندیہ دے دیا

    لندن کے ہیتھرو ایئر پورٹ پر وطن واپسی سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہبازشریف کا کہنا تھا کہ پاکستان واپس جا کر اپوزیشن سے مشاورت کرکے فیصلہ کریں گے کہ حکومت مخالف احتجاج کے لیے کیا لائحہ عمل اختیار کیا جائے، پارلیمنٹ کے اندر بھرپور احتجاج کریں گے۔

    شہبازشریف کا مزید کہنا تھا کہ حکمرانوں کی نااہلی کے باعث معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ گئی، ہماری نیک نیتی کا مذاق اڑایا گیا، بجٹ اجلاس سے متعلق بھی لائحہ عمل ترتیب دیا جائے گا۔

  • مسلم لیگ ن کی مشترکہ پارلیمانی پارٹی کا اجلاس 10 جون کو ہوگا 

    مسلم لیگ ن کی مشترکہ پارلیمانی پارٹی کا اجلاس 10 جون کو ہوگا 

    لاہور : مسلم لیگ ن کی مشترکہ پارلیمانی پارٹی کا اجلاس 10 جون اور   پارٹی کی اکنامک ایڈوائزری کونسل کااجلاس 12 جون  کو ہوگا، اجلاس میں آئندہ کی حکمت عملی ترتیب دی جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کی مشترکہ پارلیمانی پارٹی کا اجلاس بروز پیر 10 جون کو پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگا  جبکہ پاکستان مسلم لیگ (ن کے  صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے پارٹی کی اکنامک ایڈوائزری کونسل کااجلاس 12 جون کو اسلام آباد میں طلب کر لیا۔

    اجلاس صبح گیارہ بجے اپوزیشن چیمبر، پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگا، اجلاس میں ملک کی معاشی صورتحال پر تفصیلی غور ہوگا، مہنگائی، بیروزگاری، افراط میں ہولناک اضافے، ملک پر بڑھنے والے قرض، ڈالر کی قیمت سمیت دیگر معاشی امور زیر غور آئیں گے۔

    اجلاس میں بجٹ کے حوالے سے سے مشاورت ہوگی اور مختلف تجاویز مرتب کی جائیں گی جبکہ عوام دشمن بجٹ کے خلاف مزاحمت کے حوالے سے حکمت عملی تیار کی جائے گی۔

    مزید پڑھیں : مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کل وطن واپس آئیں گے

    خیال رہے مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کل وطن واپس آرہے ہیں ، لیگی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا تھا شہباز شریف کل صبح چار بج کر پچاس منٹ پر لاہور پہنچیں گے۔

    واضح رہے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہبازشریف دس اپریل کو پوتی کی خیریت دریافت کرنے اور اپنے طبی معائنے کے لیے دس سے پندرہ دن کے لیے لاہور سے لندن گئے تھے۔

  • ن لیگ کے پاس سیاست کے لیے نواز شریف کی صحت کے علاوہ ایشو نہیں بچا: شہباز گل کا ردِ عمل

    ن لیگ کے پاس سیاست کے لیے نواز شریف کی صحت کے علاوہ ایشو نہیں بچا: شہباز گل کا ردِ عمل

    لاہور: مریم اورنگ زیب کے بیان پر ترجمان وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز گل نے ردِ عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ن لیگ کے پاس سیاست کے لیے نواز شریف کی صحت کے علاوہ ایشو نہیں بچا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب کے ترجمان نے کہا ہے کہ نواز شریف چوری پکڑی جانے اور پھر جرم ثابت ہونے پر جیل میں ہیں۔

    شہباز گل کا کہنا تھا کہ جیل میں ہونے پر میاں صاحب نے اس بار عید پاکستان میں گزاری، ن لیگی قیادت ان کی صحت پر مسلسل جھوٹ بول رہی ہے۔

    ترجمان نے کہا کہ محکمہ داخلہ پنجاب اور جیل حکام ایس او پیز کے مطابق کام کر رہے ہیں، عید کی چھٹیوں میں جیل میں بھی چھٹی تھی، نواز شریف کی صحت معمول کے مطابق ٹھیک ہے۔

    یہ بھی پڑھیں:  عید پر بھی نواز شریف کو اہل خانہ سے ملنے نہیں دیا گیا: مریم اورنگزیب

    ڈاکٹر شہباز گل نے کہا کہ عید سے پہلے نواز شریف نے فیملی اور 225 سے زائد کارکنوں سے ملاقات کی تھی۔ انھوں نے یہ بھی کہا کہ جیل حکام کا کہنا ہے کہ نواز شریف سے کل ان کی فیملی کی ملاقات کروائی جائے گی۔

    واضح رہے کہ ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب نے کہا تھا کہ عید پر بھی نواز شریف کو ان کے اہل خانہ سے ملنے نہیں دیا گیا، عمران خان اپنی نا اہلی کا بدلہ نواز شریف سے لے رہے ہیں۔

    ترجمان ن لیگ نے کہا کہ نواز شریف سے بدلہ لینے سے ملک کی ترقی کی شرح 5.8 فی صد نہیں ہو سکتی نہ ہی مہنگائی 3 گُنا کم ہو سکتی ہے، نواز شریف اس لیے جیل میں ہیں کیوں کہ عمران خان ترقی کی شرح 5.8 فی صد پر نہیں لا سکتے، اور مہنگائی کو 3 گنا کم نہیں کر سکتے۔

  • احتساب عدالت میں پیراگون ہاؤسنگ اسکینڈل کیس کی سماعت آج ہوگی

    احتساب عدالت میں پیراگون ہاؤسنگ اسکینڈل کیس کی سماعت آج ہوگی

    لاہور: پیراگون ہاؤسنگ اسکینڈل میں گرفتار خواجہ برادران کے خلاف احتساب عدالت میں کیس کی سماعت آج ہوگی

    تفصیلات کے مطابق پیراگون ہاؤسنگ اسکینڈل میں گرفتارمسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق اور ان کے بھائی خواجہ سلمان رفیق کے خلاف احتساب عدالت کے معزز جج سید نجم الحسن کیس کی سماعت کریں گے۔

    خواجہ سلمان رفیق کوگزشتہ بار 16 مئی کونیب عدالت کے روبرو پیش کیا گیا تھا، خواجہ سعد رفیق اسلام آباد میں ہونے کے باعث پیش نہیں ہوئے تھے۔

    واضح رہے 11 دسمبر کو لاہور ہائی کورٹ نے مسلم لیگ ن کے رہنماؤں خواجہ سعد رفیق اور ان کے بھائی سلمان رفیق کی عبوری ضمانت خارج کردی تھی، جس کے بعد قومی احتساب بیورو (نیب) نے دونوں بھائیوں کو حراست میں لے لیا تھا۔

    خواجہ برادران کو پیراگون ہاؤسنگ اسکینڈل میں گرفتار کیا گیا ہے جبکہ دونوں بھائی پیراگون ہاؤسنگ اسکینڈل سمیت 3 مقدمات میں نیب کو مطلوب تھے۔

    اس سے قبل آشیانہ ہاؤسنگ سوسائٹی کی تحقیقات میں انکشاف ہوا تھا کہ خواجہ سعد رفیق کے پیراگون سوسائٹی سے براہ راست روابط ہیں، پنجاب لینڈ ڈویلپمنٹ کمپنی کے ذریعے آشیانہ اسکیم لانچ کی گئی تھی۔

    نیب کے مطابق وفاقی وزیر ہوتے ہوئے خواجہ سعد رفیق نے اپنے اختیارات کا غلط استعمال کیا تھا اور شواہد کو ٹمپر کرنے کی کوشش بھی کی، دونوں بھائیوں نے اپنے ساتھیوں سے مل کر عوام کو دھوکہ دیا اور رقم بٹوری۔

    نیب کا کہنا ہے کہ خواجہ برادران پیراگون ہاؤسنگ سوسائٹی سے فوائد حاصل کرتے رہے، خواجہ برادران کے نام پیراگون میں 40 کنال اراضی موجود ہے۔

  • نوازشریف سے آج کوٹ لکھپت جیل میں اہل خانہ اور پارٹی رہنما ملاقات کریں گے

    نوازشریف سے آج کوٹ لکھپت جیل میں اہل خانہ اور پارٹی رہنما ملاقات کریں گے

    لاہور: سابق وزیراعظم میاں نوازشریف سے کوٹ لکھپت جیل میں اہل خانہ اور پارٹی رہنما ملاقات کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وزیرِاعظم نواز شریف سے کوٹ لکھپت جیل میں ملاقات کے لیے جمعرات کا دن مختص کیا گیا ہے، جس کے تحت نواز شریف کے اہل خانہ اور پارٹی رہنما ان سے ملاقات کریں گے۔

    جیل انتظامیہ نے بتایا کہ مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف سے ملاقاتیں صبح 9 سے دوپہر2 بجے تک ہوں گی۔

    نوازشریف نے ن لیگ کوحکومت کے خلاف احتجاج کی اجازت دے دی

    مسلم لیگ ن کے رہنماؤں نے رواں ماہ 16 مئی کو سابق وزیراعظم نوازشریف سے کوٹ لکھپت جیل میں ملاقات کی جس میں نوازشریف نے ن لیگ کو حکومت کے خلاف احتجاج کی اجازت دی تھی۔

    نوازشریف کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن اب مہنگائی پرمزید خاموش نہیں رہے گی، حکومت نےعوام کے ساتھ جو رویہ اپنایا وہ کسی صورت قبول نہیں، اخبارات میں مہنگائی اورڈالرکی اڑان کا پڑھ کر پریشان ہوں۔

    سابق وزیراعظم کا کہنا تھا ن لیگ کے مرکزی اورصوبائی عہدیداران مہنگائی پرعوام کی آوازبنیں، ایمنسٹی اسکیم کوبرا بھلا کہنے والا کس منہ سے اپنی اسکیم لارہا ہے، اس حکومت کی عوام کوریلیف دینے کی نیت ہی نہیں۔

  • خواجہ آصف کی تقریر پر پی ٹی آئی اور جہانگیر ترین کا رد عمل

    خواجہ آصف کی تقریر پر پی ٹی آئی اور جہانگیر ترین کا رد عمل

    اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف کی قومی اسمبلی میں تقریر پر پی ٹی آئی اور جہانگیر ترین کا رد عمل سامنے آ گیا۔

    تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی میں آج خواجہ آصف کی تقریر پر جہانگیر ترین نے کہا کہ خواجہ آصف کی جھوٹ بولنے پر مکمل تاریخ موجود ہے، انھوں نے بے شرمی سے جھوٹ بولا۔

    جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ خواجہ آصف نے کہا چیئرمین نیب کے خلاف کلپ چلانے والے چینل میں شراکت دار ہوں، میری کسی میڈیا چینل میں شراکت تو دور کی بات ایک شیئر تک نہیں۔

    جہانگیر ترین نے مطالبہ کیا کہ میرے بارے میں خواجہ آصف اپنا بولا ہوا جھوٹ فوراً واپس لیں۔

    ملاحظہ کریں:  خواجہ آصف نے قومی اسمبلی تقریر میں کیا کہا تفصیل یہاں پڑھیں

    دوسری طرف تحریک انصاف کا رد عمل بھی سامنے آ گیا ہے، وزیر اعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار نے کہا ہے کہ خواجہ آصف نے پاک فوج سے اظہار یک جہتی کے لیے ایک لفظ نہیں کہا۔

    عثمان ڈار کا کہنا تھا کہ میرانشاہ میں کل کے واقعے پر قومی اداروں کو ذمہ دار ٹھہرانے کی کوشش کی گئی، ریاست مخالف عناصر کے لیے ہم دردی بھرا لہجہ سمجھ سے باہر ہے۔

    معاون خصوصی نے کہا کہ ن لیگی رہنما خواجہ آصف نے خود ہمیشہ فوج مخالف بیانیے کو ہوا دی ہے۔

  • نیب غیرجانبدار نہیں، سیاست دانوں کو توڑنے کے لیے بنایا گیا، شاہد خاقان عباسی

    نیب غیرجانبدار نہیں، سیاست دانوں کو توڑنے کے لیے بنایا گیا، شاہد خاقان عباسی

    اسلام آباد: مسلم لیگ ن کے سینئر نائب صدر شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ نیب غیرجانبدار نہیں ہے، سیاست دانوں کو توڑنے کے لیے نیب کو بنایا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے سینئر نائب صدر شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ چیئرمین نیب کو پریس میں باتیں نہیں کرنا چاہئیں، سابق وزیراعظم نواز شریف اور شہباز شریف سے متعلق چیئرمین نیب کی باتوں کا کوئی وجود نہیں ہے۔

    بعدازاں انہوں نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام ’پاور پلے‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پریس کانفرنس اپنی ذات کے لیے نہیں کی، میں نے اپنی ذات کو مثال کے طور پر پیش کیا ہے، معروف ٹی وی چینل کے کالم نگار کہتے ہیں جو کچھ لکھا وہ چیئرمین نیب کی زبانی ہے، چیئرمین نیب کی باتیں درست ہیں تو وہ تصدیق کردیں اور اگر باتیں جھوٹی ہیں تو تردید کردیں۔

    شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ چیئرمین نیب کے انٹرویو سے متعلق باتوں کا حقیقت سے تعلق نہیں ہے، جاوید اقبال کا انٹرویو سیاست دانوں کی بدنامی ہے۔

    مزید پڑھیں: شاہد خاقان عباسی کیخلاف تحقیقات، نیب کی طلبی کے باوجود پیش نہ ہوئے

    شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ نیب نے جو کچھ سوال پوچھا تھا سب جمع کرادیا ہے، نیب جو سوال پوچھے گا جواب دوں گا اور عوام کو بھی جواب دوں گا۔

    انہوں نے کہا کہ اپنے گوشواروں کی تفصیلات پارٹی ویب سائٹ اور ٹویٹر پر اپ لوڈ کردی ہیں اور نیب کو سوالوں کے جوابات جمع کرادئیے ہیں، جمعہ کو اسمبلی اجلاس کی وجہ سے پیش نہیں ہوسکا تھا، نیب کو خط لکھا ہے جب بلائیں گے حاضر ہوجاؤں گا لیکن سوال وہ ہوں جو ریکارڈ کے مطابق ہوں۔

    مسلم لیگ ن کے سینئر نائب صدر نے کہا کہ شیخ عمران الحق کی تعیناتی میرٹ کے مطابق ہوئی تھی، ان کی کارکردگی بھی ریکارڈ پر موجود ہے، شیخ عمران کو تعیناتی سے پہلے جانتا بھی نہیں تھا، یہ سب باتیں پھیلائی جاتی ہیں ان میں تضاد ہوتا ہے۔

  • عمران خان کے خلاف اکٹھے ہونے والے اپنی لوٹ مار بچانا چاہتے ہیں، صمصام بخاری

    عمران خان کے خلاف اکٹھے ہونے والے اپنی لوٹ مار بچانا چاہتے ہیں، صمصام بخاری

    لاہور: وزیر اطلاعات پنجاب صمصام بخاری کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کا غیرفطری سیاسی اتحاد ہونے جا رہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق صمصام بخاری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہ پاکستان تحریک انصاف کا بیانیہ درست ثابت ہوا۔

    وزیر اطلاعات پنجاب نے کہا کہ مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی والے دونوں اندر سے ایک ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ن لیگ اور پیپلزپارٹی اپنے کرتوتوں کا پھل کاٹ رہے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ عید کے بعد سڑکوں پر آنے کا شوق پورا کرلیں، پذیرائی نہیں ملے گی، عمران خان کے خلاف اکٹھے ہونے والے اپنی لوٹ مار بچانا چاہتے ہیں۔

    افطار کے نام پر کرپشن بچانے کیلئے چوروں کی مجلس ہو رہی تھی، مراد سعید

    یاد رہے کہ گزشتہ روز وفاقی وزیر مراد سعید کا کہنا تھا کہ افطار کے نام پر اپنی کرپشن بچانے کے لیے چوروں کی مجلس ہو رہی تھی، چوروں کو قوم کی لوٹی گئی دولت واپس کرنا ہوگی۔

    مراد سعید کا کہنا تھا کہ عمران خان نے پہلے ہی کہا تھا کہ یہ آپس میں نورا کشتی کھیلتے ہیں، ان کی کرپشن پر ہاتھ ڈالاجائے تو یہ سب اکٹھے ہوجاتے ہیں۔

    وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ جتنی مرضی ضیافتیں اڑالیں، رعایت ملے گی نہ ہی کوئی سمجھوتہ ہوگا، چوروں کوقوم کی لوٹی گئی دولت واپس کرنا ہوگی۔

  • حکومت کا مریم نواز کی جانب سے خرچ کی گئی رقم کی انکوائری کرانے کا فیصلہ

    حکومت کا مریم نواز کی جانب سے خرچ کی گئی رقم کی انکوائری کرانے کا فیصلہ

    اسلام آباد: مسلم لیگ ن کے دور حکومت میں پرائم منسٹر یوتھ پروگرام میں اربوں کی مبینہ خوردبرد پر حکومت نے مریم نواز کی جانب سے خرچ کی گئی رقم کی انکوائری کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق حکومت نے مریم نواز کی جانب سے خرچ کی گئی رقم کی انکوائری کرانے کا فیصلہ کیا ہے، انکوائری کا فیصلہ وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس میں کیا گیا۔

    وزیراعظم کے معاون خصوصی نعیم الحق کے مطابق مریم نواز نے یوتھ پروگرام کے نام پر قوم کے 67 ارب روپے ضائع کردئیے۔

    نعیم الحق نے کہا کہ رقم بظاہر لیپ ٹاپ اور قرضوں کی مد میں خرچ کی گئی، خطیر رقم خرچ کرنے کے نتائج سامنے نہیں آئے، رقم کہاں خرچ ہوئی، آڈٹ مکمل کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔

    مزید پڑھیں: ملک لوٹنے والوں‌ سے حکومت حساب لے گی، نعیم الحق

    واضح رہے کہ چند روز قبل نعیم الحق کا کہنا تھا کہ جس نے بھی پاکستان کی دولت کو لوٹا ہے تحریک انصاف کی حکومت میں اسے جواب دینا ہوگا، کسی بھی شخص سے کوئی ڈیل یا این آر او نہیں ہوگا۔

    ان کا کہنا تھا کہ شہباز شریف عدالتی فیصلے کے بعد ملک سے باہر گئے اور اگر عدالت بہتر سمجھے گی تو ان کو واپس بھی بلا لے گی۔

  • مڈٹرم الیکشن جمہوری مطالبہ ہے البتہ پارٹی نے حتمی فیصلہ نہیں کیا، خواجہ آصف

    مڈٹرم الیکشن جمہوری مطالبہ ہے البتہ پارٹی نے حتمی فیصلہ نہیں کیا، خواجہ آصف

    اسلام آباد: مسلم لیگ ن کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی خواجہ آصف نے کہا ہے کہ مڈٹرم الیکشن جمہوری مطالبہ ہے البتہ پارٹی نے ابھی حتمی فیصلہ نہیں کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام ’آف دی ریکارڈ’ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عید کے بعد مشاورتی اجلاس میں پارٹی پالیسی پر بات کی جائے گی، پارٹی تنظیم بن گئی ہے مشاورت کے لیے اجلاس کی تجویز آئی ہے۔

    خواجہ آصف نے کہا کہ آئی ایم ایف سے معاہدہ ہوا، معاشی ٹیم میں نئے چہرے لائے گئے، حکومتی ٹیم میں شامل کچھ چہرے پرانے ہیں، حکومت کی طرف سے ایمنسٹی اسکیم لائی گئی یہ چیزیں بہت اہم ہیں، حکومت مارکیٹ کو اپنے اعتماد میں نہیں لے سکی۔

    مزید پڑھیں: خواجہ آصف کی حکومت کو بڑی دھمکی

    انہوں نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت کا رویہ اپوزیشن والا ہے، زبان بھی وہی ہے، سیاست چھوڑ دوں گا مگر ان جیسی کنٹینر والی زبان استعمال نہیں کروں گا۔

    ایک سوال کے جواب میں خواجہ آصف نے کہا کہ لوگ کیش پیسہ رکھ رہے ہیں، بینکوں میں بھی پیسہ نہیں رکھ رہے، حالات یہ ہیں کہ اگلے سال تک ڈالر کی قیمتیں اور بڑھنے کی بات ہورہی ہے، معاشی صورت حال کی سمت کس طرف ہے سمجھ سے باہر ہے۔

    خواجہ آصف نے کہا کہ بلاول کو جواب دینے میں بھی وزرا کی لڑائی ہوگئی، حکومتی صفوں میں غیرسنجیدگی ہے وزرا بچگانہ حرکتیں کررہے ہیں۔