Tag: مسلم لیگ ن

  • وفاق میں حکومت سازی  : مسلم لیگ ن نے تمام جماعتوں کے سامنے  شرط رکھ دی

    وفاق میں حکومت سازی : مسلم لیگ ن نے تمام جماعتوں کے سامنے شرط رکھ دی

    اسلام آباد : ن لیگ نے وفاق میں حکومت سازی کے لیے تمام جماعتوں کی کابینہ میں شمولیت کی شرط رکھ دی، ن لیگ کی قیادت آج پی پی کے سامنے شرائط رکھے گی۔

    تفصیلات کے مطابق ن لیگ نے وفاق میں حکومت سازی کو مشروط کر دیا، ن لیگ نے تجویز دی کہ ڈھائی ڈھائی سال تمام اتحادی کابینہ کا حصہ ہوں، ن لیگ کی سینئر قیادت نے نواز شریف اور شہباز شریف کو تجویز دی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ ن لیگ نے حکومت میں شامل تمام جماعتوں کی کابینہ میں شمولیت کی شرط رکھ دی ہے، ن لیگ کی قیادت آج پی پی کےسامنےشرائط رکھےگی۔

    ذرائع نے کہا کہ ن لیگ کی جانب سے تمام جماعتوں کی کابینہ میں شمولیت کے بغیروفاق میں حکومت نہ بنانے پر غور کیا جارہا ہے۔

    اس سے قبل مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ پارٹی میں ایک مضبوط رائے پائی جاتی ہے کہ ہمیں وفاق میں حکومت نہیں بنانی چاہیے، ن لیگ اپوزیشن میں بیٹھنے کیلئے تیار ہے۔

    یاد رہے گذشتہ روز نون لیگ کے رہنماؤں نے قیادت کو وفاقی حکومت نہ لینے کا مشورہ دیا تھا، ذرائع کا بتانا تھا کہ جاتی امرا میں مسلم لیگ ن کے اعلیٰ سطح اجلاس مین لیگی رہنماؤں نے نواز شریف سے کہا کہ وفاق میں حکومت نہ بنائیں، پیپلزپارٹی قدم قدم پربلیک میل کرے گی۔

    ارکان نے خدشات کا اظہارکرتے ہوئے کہا تھا کہ پیپلزپارٹی سامنے بھی نہیں آناچاہتی اورفائدے بھی لینا چاہتی ہے، پیپلزپارٹی مکمل ساتھ دے تو حکومت لینے میں حرج نہیں۔

  • شیخ روحیل اصغر نے مسلم لیگ ن کی شکست کی  وجہ بتادی

    شیخ روحیل اصغر نے مسلم لیگ ن کی شکست کی وجہ بتادی

    کراچی : مسلم لیگ (ن) کے سینیئر رہنما شیخ روحیل اصغر کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن کی شکست کی ایک وجہ حد سے زیادہ خوداعتمادی بھی ہے،خود اعتمادی زیادہ ہو جاتی ہے تو پھر آپ سےغلطیاں بھی ہوتی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے سینیئر رہنما شیخ روحیل اصغر نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام الیونتھ آور مین گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شکست تسلیم کرنے والا شخص ہوں، رونا دھونا نہیں کروں گا، میرے حلقے میں پی ٹی آئی حمایت یافتہ امیدوار نے ن لیگ میں شمولیت کرلی ہے۔

    شیخ روحیل اصغر کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی حمایت یافتہ والےرکن سےسوال پوچھناچاہیے، عوام کودیکھناچاہیےانہوں نےپی ٹی آئی والےکوووٹ دیااوروہ ن لیگ میں چلاگیا۔

    ن لیگی رہنما نے کہا کہ خوداعتمادی زیادہ ہوجاتی ہےتوپھرآپ سےغلطیاں بھی ہوتی ہیں، مسلم لیگ ن کی شکست کی ایک وجہ حدسےزیادہ خوداعتمادی بھی ہے۔

    نواز شریف کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ میرے علم میں ہے نواز شریف کی صحت اس وقت بہترنہیں ہے، وزیراعظم کے عہدے پر بڑی تگ و دو کرنا پڑتی ہے، بڑی ذمہ داری ہے۔

    شیخ روحیل اصغر نے بتایا کہ لیکشن سے پہلے لوگوں میں تاثر بنا ہوا تھا کہ نوازشریف وزیراعظم بنیں گے، ایسے موقع پر نواز شریف یہ نہیں کہہ سکتے تھے کہ وزیراعظم نہیں بنوں گا، نواز شریف اگر پہلے کہہ دیتےکہ وزیراعظم نہیں بنوں گا تو بڑا بلنڈر ہوجاتا۔

    سینئر رہنما نے مزید کہا کہ نواز شریف واپس نہ آتے تو الیکشن کے نتائج بالکل ہی مختلف ہوتے، نوازشریف اب جب چاہیں بیرون ملک جاسکتےہیں واپس بھی آسکتےہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ عوام کی یہ ہی توقعات ہیں کہ جلد سے جلد ڈیلیور کریں، لوگوں ایک دوماہ میں ایک ڈائریکشن نظر آنا شروع ہو جائے گی۔

  • ایم کیو ایم، مسلم لیگ ن اور دیگر جماعتوں کی بیٹھک کا اندرونی احوال

    ایم کیو ایم، مسلم لیگ ن اور دیگر جماعتوں کی بیٹھک کا اندرونی احوال

    ایم کیو ایم پاکستان، مسلم لیگ ن اور دیگر جماعتوں کی بیٹھک کا اندرونی احوال سامنے آگیا۔

    متحدہ قومی موومنٹ(ایم کیو ایم)کے ذرائع کے مطابق تمام جماعتوں نے اتفاق کیا کہ یہ ملک ایک اور انتخابات کا متحمل نہیں ہوسکتا، تمام جماعتوں نے اتفاق کیا کہ پی ٹی آئی کے انکار کے بعد مسلم لیگ ن ان سب جماعتوں میں اکثریت میں ہے۔

    ذرائع ایم کیو ایم کا کہنا ہے کہ تمام جماعتوں کا ماننا ہے کہ مسلم لیگ ن کو حکومت بنانے میں سپورٹ کیا جائے، ایم کیو ایم پاکستان سے وزارتوں کے حوالے سے کوئی بات نہیں ہوئی ہے، ایم کیو ایم پاکستان نے مسلم لیگ ن کو ابھی واضح جواب نہیں دیا۔

    ذرائع ایم کیو ایم کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان نے مسلم لیگ ن کو رابطہ کمیٹی سے مشاورت کے بعد جواب دینے کا کہا ہے، ایم کیو ایم پاکستان کی قیادت رابطہ کمیٹی کے اجلاس کے بعد باظابطہ اعلان کرے گی۔

    ذرائع ایم کیو ایم نے مزید بتایا کہ وزراتوں اور دیگر معاملات پر حکومت بننے کے بعد بات چیت ہوگی۔

    واضح رہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن)، پیپلزپارٹی، متحدہ قومی موومنٹ، مسلم لیگ (ق)، استحکام پاکستان پارٹی اور بلوچستان عوامی پارٹی نے وفاق میں اتحادی حکومت بنانے کا اعلان کیا ہے۔

    گزشتہ روز اسلام آباد میں مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین کی رہائش گاہ پر ملکی سیاسی جماعتوں کا اجلاس ہوا جس میں آصف زرداری، شہباز شریف، خالد مقبول صدیقی اور صادق سنجرانی نے شرکت کی تھی۔

  • مسلم لیگ ن کی بڑی کامیابی ،  مزید  3 آزاد امیدوار ن لیگ میں شامل

    مسلم لیگ ن کی بڑی کامیابی ، مزید 3 آزاد امیدوار ن لیگ میں شامل

    چنیوٹ : الیکشن میں پنجاب اسمبلی کی نشست پر کامیاب ہونے والے مزید تین آزاد امیدوار ن لیگ میں شامل ہوگئے، جس میں تیمورلالی ،ذوالفقارشاہ اور ثاقب چڈھر شامل ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق چنیوٹ ضلع بھر کے کامیاب ہونے والے تینوں آزادامیدوار ن لیگ میں شامل ہوگئے، پنجاب اسمبلی کی نشست پر پی پی 94 سے تیمورلالی ، پی پی چھیانوے سے ذوالفقارشاہ اور پی پی ستانوے سے آزاد رکن ثاقب چڈھر شامل ہوئے۔

    محمد ثاقب نے پی پی۔ 97 سے آزاد امیدوار کی حیثیت سے 42 ہزار959ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی تھی۔

    یاد رہے این اے 121 لاہور سےروحیل اصغر کو شکست دینے والے وسیم قادر نے مریم نوازسے ملاقات کے بعد ن لیگ میں شمولیت کا اعلان کیا تھا۔

    نو منتخب رکن قومی اسمبلی نے کہا تھا کہ حلقے کے عوام اور دوستوں کی مشاورت سے (ن) لیگ میں شامل ہو رہا ہوں، جس پر مریم نواز نے وسیم قادر کے فیصلے کا خیر مقدم اور مبارکباد پیش کی۔

    اس سے قبل حلقہ این اے 54 راولپنڈی سے منتخب ہونے والے آزاد امیدوار بیرسٹر عقیل ملک نے (ن) لیگ میں شمولیت کا اعلان کیا تھا۔

    بیرسٹر عقیل نے ویڈیو بیان میں کہا تھا کہ یہ نشست نواز شریف کی امانت تھی جو پارٹی کو تحفے میں دے دی، یہ نشست نواز شریف کی تھی اور آئندہ بھی رہے گی، سب شیروں کو (ن) لیگ کی فتح مبارک ہو۔

  • کون بنے گا وزیراعظم؟ نون لیگ اور پیپلزپارٹی کے قائدین کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

    کون بنے گا وزیراعظم؟ نون لیگ اور پیپلزپارٹی کے قائدین کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

    لاہور: نون لیگ اور پیپلزپارٹی کے قائدین کی ملاقات میں آدھی ٹرم کیلئے نون لیگ اورآدھی ٹرم کیلئے پیپلز پارٹی کاوزیراعظم لانے پر غور کیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کی قیادت کے درمیان ملاقات کا احوال سامنے آگیا، ذرائع نے بتایا کہ مسلم لیگ ن نے پیپلزپارٹی کو حکومت میں شامل ہونے کی پیشکش کی۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ لیگی قیادت نے ایم کیو ایم ملاقات ،آزاد ارکان سے رابطوں سے آگاہ کیا، ملاقات میں لیگی وفد نے کہا کہ وزیراعظم مسلم لیگ ن کا ہوگا، جس پر آصف زرداری کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو کوپی پی سی ای سی وزیراعظم کا امیدوار نامزدکر چکی ہے۔

    ملاقات میں آدھی ٹرم ن لیگ، آدھی ٹرم کیلئے پی پی کے وزیراعظم پر امکانات کا جائزہ لیا گیا جبکہ وفاق، پنجاب اور بلوچستان میں اتحادی حکومتیں بنانے پر اتفاق کرلیا گیا۔

    ذرائع کے مطابق میثاق جمہوریت کی روشنی میں5سال کا روڈ میپ طے کرنے کی تجویز بھی دے دی گئی ، پیپلز پارٹی سی ای سی اجلاس میں تجاویز پر کل غور کیا جائے گا۔

  • مسلم لیگ ن کی حکومت سازی کیلئے دوڑ دھوپ، نواز شریف کی شہباز شریف کو رابطے تیز کرنے کی ہدایت

    مسلم لیگ ن کی حکومت سازی کیلئے دوڑ دھوپ، نواز شریف کی شہباز شریف کو رابطے تیز کرنے کی ہدایت

    لاہور : مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے شہباز شریف کوحکومت سازی کیلئے رابطے تیز کرنے کی ہدایت کردی اور کہا جہاں میری ضرورت پڑے مجھے بتایا جائے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاق اور پنجاب میں حکومت سازی کیلئے ن لیگ کے دیگر پارٹیوں سے رابطوں کا سلسلہ جاری ہے۔

    لاہورجاتی عمرمیں مسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف نے قائد نواز شریف سے ملاقات کی ، جس میں انھوں نے پارٹی قائد کو پیپلز پارٹی کی قیادت سے ہوئی بات چیت پراعتماد میں لیا۔

    شہباز شریف نے مولانا فضل الرحمان اور ایم کیو ایم سےرابطوں کی تفصیلات سے بھی آگاہ کیا۔

    ذرائع کے مطابق نواز شریف نے شہباز شریف کورابطے تیز کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا جہاں میری ضرورت پڑے مجھے بتایا جائے۔

    ن لیگ کی مذاکراتی کمیٹی میں اسحاق ڈار،رانا ثنا اللہ اور خواجہ سعدرفیق بھی شامل ہوں گے۔

  • مریم نواز اور حمزہ شہباز کو مرکز میں لے جانے پرغور

    مریم نواز اور حمزہ شہباز کو مرکز میں لے جانے پرغور

    لاہور : مسلم لیگ ن کی قیادت میں شہباز شریف کو پنجاب میں وزارت اعلیٰ دینے پر مشاورت کے ساتھ مریم نواز اور حمزہ شہباز کو مرکز میں لے جانے پرغور کیا جارہا ہے۔

    تفصیلات کےمطابق مسلم لیگ ن کی قیادت میں پنجاب میں شہباز شریف کو وزارت اعلیٰ دینے پر مشاورت ہوئی۔

    پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ مریم نواز اور حمزہ شہباز کو مرکز میں لے جانے پرغور کیا جارہا ہے، مرکزمیں نواز حکومت بننے پر پنجاب میں وزارت اعلیٰ شہباز شریف کوسونپی جائے گی۔

    سینئر قیادت کنے دی ہے کہ مطابق شہباز شریف کی قیادت میں پنجاب زیادہ ترقی کر سکتا ہے۔

  • ن لیگ، پیپلزپارٹی، ایم کیو ایم کا دور کبھی واپس نہیں آئےگا، سراج الحق

    ن لیگ، پیپلزپارٹی، ایم کیو ایم کا دور کبھی واپس نہیں آئےگا، سراج الحق

    امیرجماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن، پیپلزپارٹی اور ایم کیو ایم کا دور کبھی واپس نہیں آئے گا.

    تفصیلات کے مطابق سراج الحق کا اپنے خطاب میں کہنا تھا کہ کراچی سے لے کر چترال تک غربت ناچ رہی ہے۔ پاکستان کا ہر بچہ پونے 3 لاکھ روپے کا مقروض ہے۔ اس غربت، مہنگائی، بدامنی، کرپشن اور افراتفری کا ذمہ دارکون ہے۔ ان کے ذمہ دار وہ ہیں جنھوں نے 76 سال حکومت کی ہے۔

    انھوں نے کہا کہ آج فیصلے کا دن ہے، کراچی کا ریفرنڈم ہوگیا ہے۔ آج کراچی کے عوام نے اپنا فیصلہ سنادیا۔ آج کرپٹ نظام کے خاتمے کا دن ہے۔

    امیرجماعت اسلامی نے کہا کہ ایک کہتا ہے کہ ’’ایک باری اور دے دو‘‘۔ میں کہتا ہوں کہ اب کبھی بھی تمہاری باری نہیں آئےگی۔ اب عوام کی باری ہے، جاگیرداروں کی باری ختم ہوگئی۔

    سراج الحق نے کہا کہ ہم اس صبح کے انتظار میں ہیں جو محروموں کیلئے حقوق کا پیغام لائے۔ طلبا کے لیے اچھی تعلیم کا پیغام لائے۔ اس صبح کی تلاش میں یہ کاروان چل پڑا ہے،

    انھوں نے کہا کہ ن لیگ کا پرانا منشور ہے، نام دیا ہے پاکستان کو نواز دو۔ پاکستان کو نواز کی ضرورت ہے یا امن اور خوشحالی کی ضرورت ہے۔ نوازشریف اپنے بیانیے ’ووٹ کوعزت دو‘ سے دستبردار ہوگئے۔ وزارت عظمیٰ کی کرسی انھیں کبھی بھی میسرنہیں آئے گی

    امیر جماعت اسلامی پاکستان آئی پی پیز کا نہیں پاکستانی عوام کا ہے۔ اس ملک میں کرپشن کی وجہ سے مہنگائی ہے۔ ہمارا وعدہ ہے کرپٹ، ڈرگ، شوگر اور قبضہ مافیا کا احتساب کریں گے۔

    سراج الحق نے کہا کہ کرپٹ مافیا کا احتساب، آٹا، شوگر مافیا کا احتساب نہیں کیا گیا۔ جماعت اسلامی ان کرپٹ لوگوں کا حساب کرے گی۔ ہم ان کی گردن پرپاؤں رکھ کرحساب لیں گے۔ لوگوں کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوچکا ہے۔ پڑھے لکھے نوجوان بے روزگاری کی وجہ سے جرائم کررہے ہیں۔

    انھوں نے کہا کہ میرے ساتھ ماہرین کی ٹیم ہے۔ ہم نے ہرشعبے میں ایک ٹیم ورک کیا ہے۔ تاجروں سمیت سب بجلی اور گیس نہ ہونے کے باعث رو رہے ہیں۔ کارخانے بند ہونے سے بےروزگاری میں اضافہ ہوتا ہے۔

    سراج الحق نے کہا کہ جماعت اسلامی اقتدار میں آکر صنعتوں کو جتنی ضرورت ہوگی اتنی بجلی دیگی۔ جب صنعت چلتی ہے تو پاکستان چلتا ہے، صنعت رکتی ہے تو پاکستان رک جاتا ہے۔

    انھوں نے کہا کہ 112 دن سے فلسطین پر لوہے کی بارش ہورہی تھی۔ غیرمسلموں نے بھی فلسطین کے حق میں جلوس نکالے۔ امریکی خوف سے اگر کوئی خاموش رہا تو ن لیگ اور پیپلزپارٹی ہے۔ اقتدار میں آکر بھی ڈاکٹر عافیہ کی رہائی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔

  • ویڈیو: مسلم لیگ ن کے امیدوار ریلی میں شیر لیکر آگئے

    ویڈیو: مسلم لیگ ن کے امیدوار ریلی میں شیر لیکر آگئے

    فیصل آباد:مسلم لیگ ن کے امیدوار نے الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کی دھجیاں اڑا دیں، خالد پرویز گل ریلی میں شیر لیکر آگئے۔

    تفصیلات کے مطابق فیصل آباد میں ریلی میں مسلم لیگ ن کے کارکنان کی بڑی تعداد شیر دیکھنے پہنچ گئی، کارکنان شیر کے ساتھ سیلفیاں بناتے رہے جبکہ بچےبھی قریب موجود تھے۔

    شہری کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ریلی میں لایا گیا شیر خطرناک بھی ہو سکتا ہے، واضح رہے کہ خالد پرویز گل پی پی 107 سے مسلم لیگ ن کے امیدوار ہیں جبکہ یہ ریلی سمندری روڈ پر اپنے حلقے پی پی 107 میں نکالی گئی۔

  • الیکشن 2024 پاکستان : نواز شریف کل مسلم لیگ ن کا منشور عوام کے سامنے رکھیں گے

    الیکشن 2024 پاکستان : نواز شریف کل مسلم لیگ ن کا منشور عوام کے سامنے رکھیں گے

    لاہور: مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف کل پارٹی کا منشور عوام کے سامنے رکھیں گے، ن لیگ کی جانب سے مرکزی قیادت کو دعوت نامے بھجوا دیئے گئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن نے اپنا منشور عوام کے سامنے پیش کرنے کا فیصلہ کرلیا ، قائد نوازشریف کل مسلم لیگ ن کامنشور عوام کے سامنے رکھیں گے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن کی جانب سے مرکزی قیادت کودعوت نامے بھجوادیے گئے ہیں۔