Tag: مسلم لیگ ن

  • مسلم لیگ ن  الیکشن 2018 کے لیے پارٹی منشور آج پیش کریں گے

    مسلم لیگ ن الیکشن 2018 کے لیے پارٹی منشور آج پیش کریں گے

    لاہور : مسلم لیگ ن الیکشن 2018 کے لیے پارٹی منشور آج اعلان کریں گے، گذشتہ دور حکومت میں مکمل کیے جانے والے منصوبوں کا ذکر بھی منشور میں کیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف لاہور میں مرکزی قیادت کے ہمراہ پریس کانفرنس میں انتخابی منشور کا اعلان کریں گے، منشور میں گذشتہ دور حکومت میں مکمل کیے جانیوالے منصوبوں کا بھی ذکر ہوگا۔

    کسانوں مزدوروں کو ریلیف، کھاد، سستی زراعت کے لیے بجلی کی فراہمی اور خواتین کو مالی طور پر مستحکم بنانے کے اعلانات بھی منشور کا حصہ ہوں‌ گے جبکہ تعلیم اور صحت کے لیے انقلابی اقدامات کے وعدے، پانی کی قلت سے نمٹنے کے لیے چھوٹے بڑے ڈیموں کی تعمیر کو بھی منشور کا حصہ بنایا جائے گا۔

    مسلم لیگ نون منشور میں روز گار کے مواقع پیدا کرنے کے حوالے سے بھی اہم اعلانات کرے گی اور پینے کے صاف پانی کے لیے اقدامات اور جنوبی پنجاب کی ترقی کے وعدے کئے جائیں گے.

    منشورمیں کراچی، بلوچستان سمیت ملک بھر میں امن و امان کی صورتحال مزید بہتر کرنے پر بھی لائحہ عمل دیا جائے گا۔

    خیال رہے کہ انتخابات 2018 کے لیے سیاسی جماعتوں کی انتخابی مہم میں دن بدن تیزی آ رہی ہے اور مختلف جماعتیں اپنے منشور کا اعلان کرچکی ہے۔

    واضح رہے ملک بھر میں 25 جولائی کو انتخابات کا انعقاد کیا جائے گا ، جس کے سلسلے میں انتظامات کو حتمی شکل دی جا رہی ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • تہمینہ درانی کا ن لیگی امیدوارہارون سلطان سے ٹکٹ واپس لینے کا مطالبہ

    تہمینہ درانی کا ن لیگی امیدوارہارون سلطان سے ٹکٹ واپس لینے کا مطالبہ

    لاہور: سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی اہلیہ تہمینہ درانی کا کہنا ہے مسلم لیگ ن کو ہارون سلطان سے جان چھڑانی چاہیے۔

    تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف کی اہلیہ تہمینہ درانی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹرپراپنے پیغام میں ن لیگی امیدوارہارون سلطان سے ٹکٹ واپس لینے کا مطالبہ کردیا۔

    شہبازشریف کی اہلیہ نے کہا کہ ہارون سلطان مسلم لیگ ن کے لیے بےعزتی کا باعث بنے، انہوں نے پارٹی کی سیاسی پالیسی کے خلاف بیان دیا، ن لیگ کے قائد اورصدرمعاملے کا فوری نوٹس لیں۔

    تہمینہ درانی کے مطابق خواتین ن لیگی امیدوارہارون سلطان کو ووٹ نہ دیں، وہ کسی صورت فلاح وبہبود اورترقی کے لیے بہترنہیں ہے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ ہارون سلطان عوام کاحقیقی نمائندہ نہیں ہے جوشخص53 فیصدآبادی کوبرابرنہیں سمجھتا اسے نا اہل ہونا چاہیے۔

    سابق وزیراعلیٰ پنجاب کی اہلیہ نے ٹویٹرپر اپنے پیغام میں کہا کہ مسلم لیگ ن کو ہارون سلطان سےجان چھڑانی چاہیے جبکہ عوام ہارون سلطان کے جلسوں پرپابندی اورشکست یقینی بنائیں۔

    واضح رہے کہ ہارون سلطان قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 184 مظفرگڑھ سے ن لیگ کے امیدوار ہیں اور انہوں نے خاتون کو ووٹ دینا حرام قرار دیا تھا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • مسلم لیگ ن کبھی الیکشن کا بائیکاٹ نہیں کرے گی‘ احسن اقبال

    مسلم لیگ ن کبھی الیکشن کا بائیکاٹ نہیں کرے گی‘ احسن اقبال

    لاہور: مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن کبھی الیکشن کا بائیکاٹ نہیں کرے گی، عوام کی محبت اور حمایت ن لیگ کے ساتھ ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وزیرداخلہ احسن اقبال نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر کے بیان پرردعمل دیتے ہوئے کہا کہ 25 جولائی کو ن لیگ انتخابات میں کامیابی حاصل کرے گی۔

    احسن اقبال کے مطابق عوام تسلیم کرتے ہیں مسلم لیگ ن کی حکومت نے 2013 کے دو بڑے چیلنجزجن میں لوڈشیڈنگ اور دہشت گردی شامل تھے ان کا کامیابی کے ساتھ خاتمہ کیا۔

    مسلم لیگ ن کے رہنما کا یہ بھی کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کبھی الیکشن کا بائیکاٹ نہیں کرے گی، عوام کی محبت اورحمایت ان کے ساتھ ہے۔

    خیال رہے کہ اس سے قبل پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ کوئی انتخابات کا بائیکاٹ کرے تووہ اس کا سیاسی حق ہے۔

    پی ٹی آئی کے رہنما کا کہنا تھا کہ مجھےلگتا ہے نوازشریف آخری دنوں میں انتخابات کا بائیکاٹ کردیں گے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • سابق وزیرداخلہ احسن اقبال نےعدالت سےغیرمشروط معافی مانگ لی

    سابق وزیرداخلہ احسن اقبال نےعدالت سےغیرمشروط معافی مانگ لی

    لاہور: سابق وزیرداخلہ اور مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے توہین عدالت کیس میں عدالت سے غیرمشروط معافی مانگ لی۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ میں سابق وزیرداخلہ احسن اقبال کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت ہوئی۔ انہوں نے سماعت کے دوران عدالت سے غیرمشروط معافی مانگ لی۔

    عدالت میں سماعت کے دوران جسٹس عاطرمحمود نے ریمارکس دیے کہ احسن اقبال باربارکہتے ہیں ایک جماعت کوٹارگٹ کیا جا رہا ہے، عدلیہ کا کیا کام کہ ایک جماعت کو ٹارگٹ کرے۔

    انہوں نے ریمارکس دیے کہ یہاں آپ معافی مانگتے ہیں اور باہر نکل آپ اس کے جیالے بن جاتے ہیں جوعدلیہ کے پیچھے ہاتھ دھوکرپڑا ہے۔

    عدالت نے ریمارکس دیے کہ احسن اقبال کو عزت دیتے ہیں مگرباہر جا کر ایسے بیانات قابل برداشت نہیں ہیں، سماعت عدالتی چھٹیوں کے بعد تک رکھ لیتے ہیں پھراحسن اقبال کا رویہ دیکھا جائے گا۔

    سابق وزیر داخلہ کے وکیل نے عدالت سے کیس نمٹانے کی استدعا کی جس پر عدالت نے ریمارکس دیے کہ کیس لڑنا چاہتے ہیں تو میرٹ پر فیصلہ کر دیتے ہیں۔

    مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال کے وکیل نے کہا کہ عدالت سےغیرمشروط معافی مانگی ہے توہین عدالت کا نوٹس واپس لیا جائے۔

    عدالت نے دوران سماعت ریمارکس دیے کہ احسن اقبال سیاسی ورکر ہیں قوت برداشت لوگوں سے زیادہ ہونی چاہیے۔ جسٹس مظاہرعلی اکبر نے کہا کہ کسی کو جتانا نہ جتانا عوام کی خواہش ہو گی ہماری نہیں ہے۔

    بعدازاں لاہور ہائی کورٹ نے سابق وزیرداخلہ احسن اقبال کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت 5 ستمبر تک ملتوی کردی۔

    توہین عدالت کیس: احسن اقبال نے تحریری جواب عدالت میں جمع کرا دیا

    یاد رہے کہ تین روز قبل سابق وزیرداخلہ اور مسلم لیگ ن کے رہنما نے توہین عدالت کیس میں اپنا تحریری جواب عدالت میں جمع کرایا تھا جس میں انہوں نے لکھا تھا کہ عدلیہ کی عزت کرتا ہوں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • "شیر نہیں جیپ چاہئے” ن لیگ کا ٹکٹ واپس کرنے والے امیدواروں کی لائن لگ گئی

    "شیر نہیں جیپ چاہئے” ن لیگ کا ٹکٹ واپس کرنے والے امیدواروں کی لائن لگ گئی

    لاہور : جنوبی پنجاب میں گیارہ سے زائد لیگی امیدواروں نے پارٹی ٹکٹ مسترد کردیا، ٹکٹ واپس کرنے والے تمام امیدواروں نے جیپ کا انتخابی نشان مانگ لیا ہے۔ 

    تفصیلات کے مطابق ن لیگ کے منحرف رہنما چوہدری نثار کو جیپ کا انتخابی نشان الاٹ ہونے کے بعد ن لیگ کے ناراض اور آزادا میدواروں میں جیپ کا نشان اہمیت اختیار کرگیا ہے اور امیدواروں نے انتخابی نشان جیپ کیلئے الیکشن کمیشن میں درخواستیں دائر کردی ہیں۔

    جیپ کانشان مانگنے والوں میں این اے 190ڈی جی خان سے سردار امجد فاروق، حلقہ پی پی 287اور 288 سے محسن عطا کھوسہ، این اے193راجن پور سے لیگی امیدوار شیر علی گورچانی، این اے 194 راجن پور سے ڈاکٹرحفیظ الرحمان شامل ہیں۔

    راجن پور کی صوبائی نشستوں کے امیدوار یوسف دریشک، عاطف مزاری، این اے181 سے لیگی امیدوار سلطان محمود ہنجر، این اے 166 بہاولنگر ، لیگی امیدوار اصغر شاہ، پی پی 237 اور 238 سے شوکت لالیکا، میاں فدا حسین بھی بھی شیر کے بجائے جیپ کے خواہشمند ہیں۔

    اوکاڑہ سے رضاعلی جیلانی نے پی پی 184 سے ن لیگ ٹکٹ پر الیکشن لڑنے سے انکار کردیا ہے ، اب وہ پی پی 184 اور 185 سے آزاد امیدوار کے طور پر الیکشن لڑیں گے، سید رضا علی جیلانی سابق حکوت میں صوبائی وزیر ہائرایجوکیشن رہ چکے ہیں۔

    ڈی جی خان سے این اے 190 پر لیگی امیدوار اور سردارامجدفاروق کھوسہ نے بھی جیپ کانشان مانگ لیا ہے۔

    یاد رہے اس سے قبل الیکشن کمیشن نے چوہدری نثار کو’جیپ‘ کا انتخابی نشان الاٹ کیا تھا جبکہ ان کےحمایت یافتہ امیدوار عمرفاروق اورفیصل اقبال بھی جیپ کے انتخابی نشان پرانتخابات لڑیں گے۔

    چوہدری نثار این اے 59 اور این اے 63 سے الیکشن لڑیں گے جبکہ پی پی 10، 12، 19 اور 20 کے لئے بھی میدان میں ہیں۔

    خیال رہے کہ عام انتخابات 2018 کیلئے امیدواروں کو انتخابی نشان بھی آج جاری کیےجائیں گے۔

    الیکشن کمیشن کے شیڈول کے مطابق امیدوارآج سے تیئس جولائی تک انتخابی مہم چلاسکیں گے جبکہ امیدوار پولنگ سےاڑتالیس گھنٹے قبل انتخابی مہم ختم کرنے کے پابند ہوں گے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات  کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • توہین عدالت کیس: احسن اقبال نے تحریری جواب عدالت میں جمع کرا دیا

    توہین عدالت کیس: احسن اقبال نے تحریری جواب عدالت میں جمع کرا دیا

    لاہور: سابق وزیرداخلہ اور مسلم لیگ ن کے رہنما نے توہین عدالت کیس میں اپنا تحریری جواب عدالت میں جمع کرا دیا جس میں انہوں نے لکھا ہے کہ عدلیہ کی عزت کرتا ہوں۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ کے 3 رکنی بینچ نے سابق وزیرداخلہ احسن اقبال کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت کی۔

    احسن اقبال نے سماعت کے دوران اپنا تحریری جواب عدالت میں جمع کرادیا جس پرعدالت نے کہا کہ زبانی کلامی بات لکھی ہے خود کوعدالت کے رحم وکرم پرنہیں چھوڑا۔

    عدالت نے ریمارکس دیے کہ خود کوعدالت کے رحم وکرم پرنہیں چھوڑتے توفرد جرم عائد کردیتے ہیں جس پر سابق وزیرداخلہ نے کہا کہ موت کے منہ سے آیا ہوں عہدے میرے لیے اہمیت نہیں رکھتے۔

    بعدازاں لاہور ہائی کورٹ نے تفصیلی جواب داخل کرنے کے لیے پیرتک سماعت ملتوی کردی۔

    عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ ن لیگ کی انتخابی مہم عوام چلا رہے ہیں، عوام جانتے ہیں گزشتہ 5 سال میں ملک کی حالت بدلی ہے۔

    مسلم لیگ ن کے رہنما نے کہا کہ ن لیگ کے خلاف کارروائیاں یکطرفہ ہورہی ہیں، ایک پارٹی کٹہرے میں ہے۔

    چیف جسٹس کو اختیار نہیں کہ وہ ہمیں طعنے دیں بس بہت ہوگیا‘ احسن اقبال

    یاد رہے کہ رواں سال 25 اپریل کو احسن اقبال نے عدلیہ پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ اگر کوئی جج محب وطن ہے تو سیاست دان بھی محب وطن ہیں، اگر میں نے کسی پر غلط الزام لگایا توثبوت دیں توہین نہ کریں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • گرفتاریوں، نااہلیوں نے الیکشن پر سوالیہ نشان لگادیا، شہباز شریف

    گرفتاریوں، نااہلیوں نے الیکشن پر سوالیہ نشان لگادیا، شہباز شریف

    لاہور: سابق وزیر اعلیٰ پنجاب اور مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے کہا ہے کہ انتقامی کارروائیاں انتخابی مہم کو نقصان پہنچانے کی کوشش ہے، گرفتاریوں، نااہلیوں نے الیکشن پر سوالیہ نشان لگادیا ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، شہباز شریف نے کہا کہ نیب کارروائیوں کے خلاف الیکشن کمیشن سے رجوع کیا ہے امید ہے الیکشن کمیشن صورتحال کا فوری نوٹس لے گا۔

    مسلم لیگ (ن) کے صدر نے کہا کہ ماضی میں بھی ایسے ہتھکنڈوں کو عوامی عدالت کے فیصلوں سے ناکام بنادیا آج بھی عوام کی عدالت ن لیگ کے خلاف جاری تمام ہتھکنڈوں کو ناکام بنادے گی۔

    شہباز شریف نے کہا کہ ن لیگ کے خلاف انتقامی کارروائیاں انتخابی مہم کو نقصان پہنچانے کی کوشش ہے، ایسی کارروائیوں نے شفاف انتخابات کے انعقاد پر شکوک و شبہبات پیدا کردئیے ہیں، اس طرح سیاسی قیادت کو انتخابی عمل سے باہر رکھنا خوش آئند نہیں ہے۔

    سابق وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ نیب کو یہ تاثر ختم کرنا چاہئے کہ مسلم لیگ ن اس کے نشانے پر ہے، جمہوریت کی روح کے مطابق عوام کی عدالت ہی سب سے بڑی عدالت ثابت ہوگی۔

    واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیر برائے نجکاری دانیال عزیز کے خلاف توہین عدالت کیس کا فیصلہ سپریم کورٹ کے جج جسٹس گلزار کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے سنایا تھا، عدالت نے انہیں مجرم قرار دیتے ہوئے عدالت برخواست ہونے تک کی سزا سنائی اور پانچ سال کے لیے نااہل قرار دیا تھا۔

    یاد رہے این اے 59 سے مسلم لیگ ن کے امیدوار قمرالاسلام کو نیب لاہور نے راولپنڈی سے گرفتار کیا تھا ، ترجمان نیب کا کہنا تھا قمرالاسلام پر ایک ارب روپے سے زائد کرپشن کا الزام ہے جبکہ خوردبرد کے الزام میں صاف پانی کمپنی کے سابق سی ای او وسیم اجمل کو بھی گرفتار کرلیا گیا تھا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • کیپیٹل ایف زیڈ ای میں ملازمت کی دستاویزقانوناََ تصدیق شدہ نہیں‘ خواجہ حارث

    کیپیٹل ایف زیڈ ای میں ملازمت کی دستاویزقانوناََ تصدیق شدہ نہیں‘ خواجہ حارث

    اسلام آباد: شریف خاندان کے خلاف ایون فیلڈ ریفرنس کی سماعت کے دوران سابق وزیراعظم نواز شریف کے وکیل خواجہ حارث حتمی دلائل دے رہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں شریف خاندان کے خلاف ایون فیلڈ ریفرنس کی سماعت احتساب عدالت کے جج محمد بشیرکررہے ہیں۔

    مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز آج بھی احتساب عدالت میں پیش نہ ہوئے جبکہ کیپٹن صفدر عدالت میں موجود ہیں۔

    سابق وزیراعظم نوازشریف کے وکیل خواجہ حارث کی جانب سے ساتویں روز بھی دلائل کا سلسلہ جاری ہے۔

    خواجہ حارث نے نیب کے نوازشریف کونوٹس کا متن پڑھ کرسنایا جس میں کہا گیا کہ بیان کی تصدیق کے لیے پیش ہوں اور پیش کردہ دستاویزات سے متعلق رائے دیں، جےآئی ٹی میں میرے موکل کا بیان اپنے دفاع کے لیے تھا۔

    سابق وزیراعظم کے وکیل نے کہا کہ کیپیٹل ایف زیڈ ای میں ملازمت کی دستاویزقانوناً تصدیق شدہ نہیں ہے جبکہ استغاثہ کی طرف سے پیش ملازمت کےمعاہدے میں ترمیم کی گئی۔

    انہوں نے کہا کہ حسین نوازسے کیپیٹل ایف زیڈ ای کی سورس دستاویزکا سوال نہیں کیا گیا اوران دستاویزکا ایون فیلڈ پراپرٹی سے تعلق نہیں ہے جبکہ کیپیٹل ایف زیڈای سےمتعلق دستاویزات قابل قبول شواہد نہیں ہیں۔

    خواجہ حارث نے کہا کہ کہیں ملزمان کوفائدہ ہوسکتا تھا تواس پوائنٹ کوٹچ نہیں کیا گیا، قطری خطوط اورٹرانزیکشن میں ربط موجود ہے۔

    خیال رہے کہ گزشتہ روز سماعت کے دوران دلائل دیتے ہوئے خواجہ حارث کا کہنا تھا کہ واجد ضیاء کا بیان ہے لندن فلیٹس شریف خاندان کے ہیں۔ تفتیشی افسر کہتا ہے نواز شریف بے نامی دار اور اصل مالک ہیں۔

    خواجہ حارث کا کہنا تھا استغاثہ نے چارٹ پیش کرنے والے گواہ کو پیش نہیں کیا اورجن شواہد کو استعمال کرنا چاہتے ہیں ان پر جرح کا موقع ملنا چاہیئے۔ جے آئی ٹی نے نواز شریف سے مالک یا بینیفشل اونر کا نہیں پوچھا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • مسلم لیگ ن کے رہنما نے پارٹی کے خلاف بغاوت کا اعلان کردیا

    مسلم لیگ ن کے رہنما نے پارٹی کے خلاف بغاوت کا اعلان کردیا

    پاکپتن: مسلم لیگ ن کے رہنما سردار منصب ڈوگر نے پارٹی کے خلاف علمِ بغاوت بلند کرتے ہوئے آئندہ عام انتخابات میں آزاد امیدوار کی حیثیت سے الیکشن لڑنے کا اعلان کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق سردار منصب ڈوگر نے حلقہ این اے  145 اور صوبائی اسمبلی کی نشستوں پر مسلم لیگ کی جانب سے ٹکٹوں کی غیر منصفانہ تقسیم کے باعث اپنی پارٹی سے راہیں جدا کرنے کا اعلان کیا۔

    لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ ن لیگ کے ٹکٹ کروڑوں روپے کے عوض فروخت کیے جارہے ہیں،  پارٹی کے ساتھ 25 سال گزارے مگر اُس کا صلہ نہیں دیا اور اعلیٰ قیادت نے دوسرے لوگوں کو ٹکٹ دے دیا۔

    مسلم لیگ ن کی جانب سے منصب ڈوگر کو پی پی 193 سے ٹکٹ دیا گیا تھا جو انہوں نے واپس کرنے کا اعلان کرتے ہوئے آئندہ عام انتخابات میں قومی اسمبلی کے حلقے 145 اور صوبائی اسمبلی کی نشست پر آزاد حیثیت سے انتخابات لڑنے کا اعلان کیا۔

    مزید پڑھیں: سابق صوبائی وزیر عبدالغفور میو نے بھی ن لیگ سے بغاوت کردی

    واضح رہے کہ دو روز قبل 24 جون کو  مسلم لیگ ن کے سابق صوبائی وزیر چوہدری عبدالغفور میو نے مسلم لیگ ن سے بغاوت  کا کرتے ہوئے اپنی پارٹی کو   خدا حافظ کہہ دیا تھا۔

    عبد الغفور میو کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت نے ختم نبوت ﷺ کے قانون میں ترمیم کر کے اسلام اور  پاک فوج کے خلاف سازش کر کے ملک کو کمزور کیا، مسلم لیگ ن کی قیادت نے اپنی کرسیاں بچانے کے لیے سابق صدر جنرل (ر) پرویزمشرف سے بھی ملاقات کی تھی۔

    یہ بھی پڑھیں: زعیم قادری کی ن لیگ سے بغاوت، آزاد حیثیت میں الیکشن لڑنے کا اعلان

    قبل ازیں مسلم لیگ ن کے رہنما زعیم قادری نے بھی اپنی پارٹی کے خلاف بغاوت کا اعلان کرتے ہوئے شہباز شریف اور اُن کے صاحبزادے حمزہ شہباز کو للکارا تھا، اُن کا کہنا تھا کہ لاہور کسی کے باپ کی جاگیر نہیں، میں آزاد حیثیت سے الیکشن لڑ نے کے لیے میدان میں اتروں گا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • مسلم لیگ ن کی مبینہ فارن فنڈنگ کا معاملہ انکوائری کمیٹی کے سپرد

    مسلم لیگ ن کی مبینہ فارن فنڈنگ کا معاملہ انکوائری کمیٹی کے سپرد

    اسلام آباد : الیکشن کمیشن نے مسلم لیگ ن کی مبینہ فارن فنڈنگ کا معاملہ انکوائری کمیٹی کے سپرد کر تے ہوئے فریقین کو اکتیس جولائی کو کمیٹی کے سامنے پیش ہونے کی ہدایت کر دی۔

    تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن میں مسلم لیگ ن کے خلاف فارن فنڈنگ سے متعلق درخواست کی سماعت چیف الیکشن کمشنر سردار محمد رضا کی سربراہی میں تین رکنی کمیشن نے کی۔ ت

    تحریک انصاف کی طرف سے وکیل فیصل چوہدری الیکشن کمیشن کے سامنے پیش ہوئے۔

    الیکشن کمیشن نے مسلم لیگ ن کی مبینہ فارن فنڈنگ کا معاملہ انکوائری کمیٹی کے سپرد کرتے ہوئے فریقین کو اکتیس جولائی کو کمیٹی کے سامنے پیش ہونے کی ہدایت کر دی۔

    تحریک انصاف کے وکیل فیصل چوہدری نے غیر رسمی گفتگو میں کہا کہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی دونوں نے ممنوعہ فارن فنڈنگ کی مد میں الیکشن کمیشن سے غلط بیانی کی اور حقائق چھپائے، دونوں پارٹیوں نے بیرون ملک اپنے ناموں سے کمپنی رجسٹرڈ کی ہیں، جس کے ذریعے غیر ملکیوں سے فنڈنگ اکٹھی کی جاتی رہی ہے، حد تو یہ ہے کہ قانون کی صریحا خلاف ورزی کرتے ہوئے واجبات کے گوشوارے سربراہ کے دستخط کے بغیر جمع کروائے گئے۔

    انہوں نے کہا کہ ن لیگ زبیر گل کے زریعے غیر ملکی حکومتوں سے معاملات طے کرتی رہی ہے اس بات کی تحقیقات ہونا ضروری ہے، دونوں پارٹیوں کے اثاثہ جات اور ذرائع آمدن سے متعلق حقائق سامنے لانا ضروری ہے۔

    الیکشن کمیشن نے گزشتہ روز سماعت کے دوران پیپلز پارٹی سے متعلق مبینہ غیر ملکی فنڈنگ کا معاملہ بھی انکوائری کمیٹی بھیج دیا تھا۔

    یاد رہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے ن لیگ اور پیپلزپارٹی کے خلاف الیکشن کمیشن میں فارن فنڈنگنز کے حوالے سے کیسز دائر کئے تھے ، جس میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ ان دونوں بڑی جماعتوں نے بیرون ملک ممنوعہ ذرائع سے بھاری رقوم حاصل کیں اور کاغذات نامزدگی میں ان ذرائع کو بھی خفیہ رکھا گیا۔

    دوسری جانب پی ٹی آئی کے رہنما فواد چوہدری نے ن لیگ،پی پی کے مالی معاملات کمیٹی کے سپرد کرنے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن کےفیصلے کاخیرمقدم کرتے ہیں، دونوں جماعتوں کی فنڈنگ میں بہت بڑے گھپلے ہیں۔

    فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ نواز شریف نے تو اپنی جماعت کو منی لانڈرنگ کیلئے استعمال کیا، اکاؤنٹس کی تفصیلات کے مطابق نوازشریف نے14کروڑ
    ن لیگ کو دیے اور یہی 14کروڑن لیگ سے واپس بھی لے لئے، پیپلزپارٹی کے حالات بھی ن لیگ سے زیادہ مختلف نہیں، واشنگٹن میں سفارتخانے نے خطیر رقم بطور چندہ پی پی کو دی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔