Tag: مسلم لیگ ن

  • چیف الیکشن کمشنر من پسند افراد کی تعیناتی میں مصروف

    چیف الیکشن کمشنر من پسند افراد کی تعیناتی میں مصروف

    اسلام آباد: چیف الیکشن کمشنر نے میرٹ کی دھجیاں اڑا دیں۔ مسلم لیگ ن کی قیادت کے قریبی افراد کو اسلام آباد میں تعینات کی کوشش کی جا رہی ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر نے من پسند افراد کی تعیناتی کے احکامات جاری کرنے کی تیاری کرلی ہے۔

    ذرائع کے مطابق ڈپٹی کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا اور حمزہ شفقات کو تعینات کروانے کی کوشش کی جارہی ہے۔ محمد علی رندھاوا سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے قریبی ساتھی سمجھے جاتے ہیں۔ حمزہ شفقات سی ڈی اے میں تعینات رہے ہیں۔

    چیف الیکشن کمشنر کسی ایک کو ڈی سی تعینات کروانا چاہتے ہیں۔ چیف الیکشن کمشنر اپنے داماد جنیوا میں اسٹیٹ منسٹر طارق وقار بخشی پر بھی مہربان ہیں۔ ان کے حکم پر طارق وقار بخشی کے بہنوئی جدت ایاز کو چیف کمشنر اسلام آباد تعینات کروا دیا گیا ہے۔

    چیف الیکشن کمشنر اسلام آباد میں ایس ایچ اوز بھی اپنی مرضی کے تعینات کروانے لگے۔ حیدر علی اور علی رضوی نگراں وزیر اعلیٰ کے ساتھ اسٹاف افسر تعینات کردیے گئے۔

    دونوں افسر شہباز شریف کے ساتھ کام کر چکے ہیں۔ سابق وزیر خواجہ آصف کی سفارش پر طاہر وٹو کو بھی سیالکوٹ میں تعینات کردیا گیا۔ میرٹ کے خلاف بھرتیاں اور تبادلے الیکشن کی شفافیت پر سوال اٹھا رہے ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • نوازشریف اورمریم نوازکو 3 دن کےلیےحاضری سےاستثنیٰ مل گیا

    نوازشریف اورمریم نوازکو 3 دن کےلیےحاضری سےاستثنیٰ مل گیا

    اسلام آباد : احتساب عدالت میں شریف خاندان کے خلاف ایون فیلڈ ریفرنس کی سماعت جاری ہے جہاں پانچویں روز بھی سابق وزیراعظم کے وکیل خواجہ حارث دلائل دے رہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت میں شریف خاندان کے خلاف ایون فیلڈ ریفرنس کی سماعت احتساب عدالت کے جج محمد بشیرکررہے ہیں۔

    سابق وزیراعظم نوازشریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز احتساب عدالت میں پیش نہیں ہوئے جبکہ کیپٹن صفدرعدالت میں موجود ہیں۔

    عدالت میں سماعت کے آغاز پرخواجہ حارث نے کہا کہ نوازشریف اور مریم نواز بیرون ملک ہیں، درخواست جمع کرانی ہے، بیگم کلثوم نوازکی 22 جون کی میڈیکل رپورٹ کے پرنٹ لینے ہیں۔

    سابق وزیراعظم نوازشریف کے وکیل نے کہا کہ واجد ضیاء کے بیان کے دوسرے حصے پردلائل دوں گا۔

    خواجہ حارث نے کہا کہ تفتیشی افسرکی رائے قابل قبول شہادت نہیں ہے، قطری کے 2 خطوط کا نوازشریف سے کچھ لینا دینا نہیں ہے، جے آئی ٹی نے 2 خطوط میں تضادات کی بات کی ہے۔

    نوازشریف کے وکیل نے کہا کہ خطوط میں تضادات کا بتانا جے آئی ٹی کا کام نہیں عدالت کا تھا، واجدضیاء یہ خط توپیش کرسکتے تھے مگرکمنٹس نہیں کرسکتے تھے۔

    انہوں نے کہا کہ تفتیشی افسرکا کیا کام ہے معائنہ کرے یہ عدالت کا کام ہے، ہماری رائے ہے محمد بن جاسم کی ضرورت نہیں ہے۔

    احتساب عدالت میں نوازشریف اور مریم نواز کی 7 دن کے لیے حاضری سے اسثنیٰ کی درخواست کی گئی اور عدالت میں بیگم کلثوم نواز کی میڈیکل رپورٹ بھی پیش کی گئی جس پر عدالت نے سابق وزیراعظم اور ان کی صاحبزادی کو 3 دن کے لیے حاضری سے استثنیٰ دے دیا۔

    خواجہ حارث نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ واجد ضیاء نے نواز شریف سے متعلق کچھ نہیں بتایا، الزام ثابت کرنے کے لیے پرائمری یا سیکنڈری شواہد ہوتے ہیں جبکہ سیکنڈری شواہد میں بتانا ہوتا ہے پرائمری شواہد کیوں نہیں پیش کیے۔

    مسلم لیگ ن کے قائد کے وکیل خواجہ حارث آج بھی دلائل کا سلسلہ جاری رکھیں گے جس کے بعد مریم نواز کے وکیل امجد پرویزحتمی دلائل دیں گے۔

    نواز شریف لندن فلیٹس کے بینیفیشل اونرہیں نہ ان سے تعلق ہے‘ خواجہ حارث

    خیال رہے کہ گزشتہ سماعت پرخواجہ حارث نے عدالت میں دلائل دیتے ہوئے کہا تھا کہ نواز شریف لندن فلیٹس کے بینیفیشل اونرہیں نہ ان سے تعلق ہے، استغاثہ کو لندن فلیٹس کی ملکیت بھی ثابت کرنا تھی۔

    سابق وزیراعظم کے وکیل نے نوازشریف کے کیپٹل ایف زیڈای سے تنخواہ وصولی تسلیم کرتے ہوئے کہا تھا کہ کیپٹل ایف زیڈای سے تنخواہ 2008 کا معاملہ ہے، تنخواہ وصول بھی کی تواس سے ایون فیلڈ کا کیا تعلق ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • مسلم لیگ ن آج کراچی سے انتخابی مہم کا آغاز کرے گی

    مسلم لیگ ن آج کراچی سے انتخابی مہم کا آغاز کرے گی

    کراچی : مسلم لیگ ن کے صدراور سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف آج دو روزہ دورے پرکراچی پہنچیں گے جہاں سے وہ انتخابی کا آغاز کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن آج شہرقائد سے انتخابی مہم کا آغاز کرے گی جس کے لیے مسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف دو روزہ دورے پر آج کراچی پہنچیں گے۔

    مسلم لیگ ن کے صدر نے کراچی روانگی سے قبل سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پراپنے پیغام میں کہا کہ انتخابی مہم شروع کرنے آج 2 روزہ دورے پرکراچی جا رہا ہوں۔

    انہوں نے اپنے پیغام میں مزید کہا کہ ملک ترقی یافتہ، جمہوری وفلاحی بنائے بغیرچین سے نہیں بیٹھیں گے۔

    کراچی میں شہبازشریف فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کی دعوت پرتاجروں اور صنعت کاروں سے خطاب کریں گے۔

    مسلم لیگ ن کے صدر اپنے حلقے این اے 249 کا دورہ کریں گے اور بلدیہ ٹاؤن میں عوامی جلسے سے خطاب کریں گے۔ شہبازشریف کل لیاری اور ضلع ملیر کا بھی دورہ کریں گے۔

    خیال رہے کہ گزشتہ روز سابق وزیراعلیٰ پنجاب نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا تھا کہ 2013ء میں بجلی کا بحران ختم کرنے کا وعدہ کیا تھا اور آج پاکستان میں بجلی کی لوڈشیڈنگ تقریباََ ختم ہوچکی ہے۔

    شہبازشریف کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کے دور میں کراچی کا امن واپس آچکا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کو اسلامی فلاحی مملکت بنانے کا خواب پورا ہونے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • الیکشن میں امیدوار نہیں ہوں، مسلم لیگ ن سے رشتہ تین نسلوں کا ہے، جاوید ہاشمی

    الیکشن میں امیدوار نہیں ہوں، مسلم لیگ ن سے رشتہ تین نسلوں کا ہے، جاوید ہاشمی

    ملتان : مسلم لیگ ن کے رہنما مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ میں نے چھ ماہ پہلے نوازشریف کو کہہ دیا تھا میں الیکشن میں امیدوارنہیں ہوں، مسلم لیگ ن سے رشتہ تین نسلوں کا ہے، جسے برقرار رکھنا چاہتا ہوں۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے ملتان میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ جب پارٹی میں دوبارہ شامل ہوا تو نواز شریف سے معذرت کرلی تھی کہ الیکشن میں حصہ نہیں لوں گا۔

    جاوید ہاشمی کا کہنا تھا کہ میڈیا میں غلط چلایا گیا کہ میں الیکشن سے دستبراد ہو گیا ہوں میں تو انتخابات میں حصہ ہی نہیں لینا چاہتا تھا۔

    ایک مرکزی قیادت کے فرد کے کہنے پر کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے لیکن اس کے بعد نہ بورڈ کے سامنے پیش ہوا اور نہ ہی اس سلسلے میں لاہور گیا، میں نے ٹکٹ جاری کرنے کیلئے بھی کوئی درخواست نہیں دی البتہ مجھے پارٹی نے جو ذمہ داری دی ہے وہ پوری کروں گا۔

    مزید پڑھیں: جاوید ہاشمی نے ہوا کے جھونکوں کے ساتھ سیاسی وفاداریاں‌ تبدیل کی ہیں، ترجمان چوہدری نثار

    ایک سوال کے جواب میں جاوید ہاشمی کا کہنا تھا کہ دسمبر میں جب ٹکٹ کی پیش کش ہوئی تو رفیق رجوانہ سے ملاقات کی اور انہیں کہا کہ آپ ہی امیدوار ہوں گے اور میں آپ کے لئے ووٹ مانگوں گا۔

    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں

  • مسلم لیگ ن کو بڑا دھچکا، پی پی نے اہم وکٹ گرادی

    مسلم لیگ ن کو بڑا دھچکا، پی پی نے اہم وکٹ گرادی

    کراچی: مسلم لیگ ن سندھ کے جوائنٹ سیکریٹری حاجی چن زیب نے ساتھیوں سمیت پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کرلی۔

    تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کو سندھ سے اُس وقت بڑا دھچکا لگا کہ جب جوائنٹ سیکریٹری اور مرکزی کونسل کے رکن حاجی چن زیب اور ساتھیوں نے پی پی رہنماء سعید غنی سے ملاقات کی اور شمولیت کا اعلان کیا۔

    سعید غنی کا کہنا تھا کہ ن لیگ کےاہم رہنما پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیارکررہےہیں، یہ پہلی قسط ہے، شمولیت کی ایک اور پریس کانفرنس جلد ہوگی۔

    پیپلزپارٹی کے سابق رکن اسمبلی کا کہنا تھا کہ ایم کیوایم  اور مسلم لیگ ن نہ صرف ایک ہورہی ہےبلکہ گورنرہاؤس میں سے دونوں جماعتوں کے لیے انتخابی مہم بھی چلائی جارہی ہے، الیکشن کے سلسلے میں سرکاری وسائل کے استعمال پر ای سی پی نوٹس لے اور فی الفور قبل از وقت دھاندلی کو بند کروائے۔

    مزید پڑھیں: زعیم قادری کی ن لیگ سے بغاوت، آزاد حیثیت میں الیکشن لڑنے کا اعلان

    سعید غنی کا کہنا تھا کہ اس بار الیکشن میں ایم کیوایم کے ٹھپوں کی سیاست نہیں ہوگی ، جن لوگوں کوٹکٹ نہیں مل پاتےوہ دوسری جگہوں کاسہارا لیتےہیں، اطلاعات ہیں وفاداری تبدیلی کے لیے ہمارےلوگوں پر بھی دباؤڈالاجارہاہے

    اُن کا کہنا تھا کہ نہیں چاہتےدباؤڈالاکر پی پی امیدواروں کو دوسری جماعتوں میں زبردستی شامل کروایا جائے، ہر شخص کو  اپنی مرضی سے ووٹ کی اجازت دی جائے۔ پی پی رہنما نے دعویٰ کیا کہ تمام تر کٹھن حالات کے باوجود آئندہ عام انتخابات میں پیپلزپارٹی کراچی سے حیران کن نتائج دے گی۔

    خیال رہے کہ الیکشن کا وقت جوں جوں قریب آرہا ہے سیاسی رہنما ایک پارٹی سے دوسری جماعت میں شمولیت اختیار کررہے ہیں، گزشتہ دنوں مسلم لیگ ن پنجاب کے سابق سیکریٹری جنرل اور رہنما زعیم قادری نے بھی پارٹی سے علیحدگی اختیار کرتے ہوئے آزاد حیثیت سے انتخابات لڑنے کا اعلان کیا۔

    اسے بھی پڑھیں: مسلم لیگ ن کا چوہدری نثار کے خلاف امیدوار کھڑا نہ کرنے کا فیصلہ

    دوسری جانب سابق وفاقی وزیر داخلہ اور مسلم لیگ ن کے اہم رہنما چوہدری نثار نے بھی آزاد حیثیت سے انتخابات لڑنے کا اعلان کیا اور انہوں نے اپنی الیکشن مہم بھی شروع کردی۔ مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف اور مرکزی کمیٹی نے چوہدری نثار کی سخت تقاریر کے باوجود اُن کے مقابلے میں امیدوار نہ لانے کا اعلان بھی کیا ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • 70سال میں پاکستان پہلی بارفیصلہ کن تاریخ لکھنے جا رہا ہے‘ بابراعوان

    70سال میں پاکستان پہلی بارفیصلہ کن تاریخ لکھنے جا رہا ہے‘ بابراعوان

    فیصل آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بابراعوان کا کہنا ہے کہ اس الیکشن میں تعلیم یافتہ ووٹر، تعلیم یافتہ امیدوار الیکشن کا فیصلہ کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق فیصل آباد میں پریس کانفرس کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے رہنما بابراعوان نے کہا کہ 70سال میں پاکستان پہلی بارفیصلہ کن تاریخ لکھنے جا رہا ہے۔

    بابراعوان نے کہا کہ فیصلہ عوام نے کرنا ہے چورکوووٹ دینا ہے یا چوکیدارکو، ایسا موقع پھرنہیں آئے گا اس لیے تبدیلی کے لیے ووٹ دیں۔

    انہوں نے کہا کہ پنجاب میں اتنا پیسہ آیا لیکن لگا کہاں ہے، ہم ان کے منصوبوں سے متعلق فائلیں کھولیں گے، چور کو ہٹا کر چورلائیں گے توچوری بڑھے گی۔

    پاکستان تحریک انصاف کے رہنما نے کہا کہ کسی نے اپنے مینڈیٹ سے تجاوزکیا توآرٹیکل 6 کامقدمہ درج ہوگا، پاکستان کے آئین میں لکھا ہے کہ سب ادارے مل کرشفاف الیکشن کرائیں گے۔

    بابراعوان نے کہا کہ سابق وزیراعظم کی صاحبزادی مریم نوازکا میڈیا سیل اسلام آباد میں بند ہوا، گورنرہاؤس پنجاب میں کھل گیا۔

    انہوں نے کہا کہ ایسا کون حکمران ہوگا جودشمن ملک کے سربراہ کے کان میں گفتگوکرے گا، سابق حکمرانوں نے پاکستان کوعالمی طورپرتنہا کردیا۔

    پاکستان تحریک انصاف کے رہنما نے کہا کہ اگرشیرہوتوانگریزوں کے چرنوں سے باہرنکلو، کیسا شیر ہے جو ملک کے انصاف اورعدل سے ڈرتا ہے۔

    بابراعوان نے کہا کہ خاص منصوبوں میں پاکستان کا پیسہ لگا کرلوٹنے کا دورچلا گیا، عوام کس کوواپس لانا چاہتے ہیں، کرپشن میں ڈوبے شخص کویا تبدیلی کو۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • مسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف دو روزہ دورے پرکل کراچی پہنچیں گے

    مسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف دو روزہ دورے پرکل کراچی پہنچیں گے

    کراچی : مسلم لیگ ن کے صدراور سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کل دو روزہ دورے پرکراچی پہنچیں گے جہاں سے وہ انتخابی کا آغاز کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کل شہرقائد سے انتخابی مہم کا آغاز کرے گی جس کے لیے مسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف دو روزہ دورے پر کراچی آئیں گے۔

    سابق وزیراعلیٰ پنجاب تاجروں اور میڈیا نمائندوں سے ملاقاتیں کریں گے اور اپنے حلقے این اے 249 اور لیاری کا بھی دورہ کریں گے۔

    مسلم لیگ ن کے صدر مفتاح اسماعیل کے حلقے این اے 244 کا بھی دورہ کریں گے اور کارکنان سے خطاب کریں گے۔

    عمران خان یوٹرن کےماسٹر ہیں‘ سیاست ان کےبس کی بات نہیں‘ شہبازشریف

    خیال رہے کہ گزشتہ ماہ 31 مئی کو شہبازشریف کا کہنا تھا کہ باہمی مشاورت سے ناصرسعید کھوسہ کے نام پراتفاق کیا گیا لیکن عمران خان نے اس معاملے پریو ٹرن لیا ہے یہی ان کا وتیراہے۔

    مسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف نے نام واپس لے کرپھریوٹرن مارا، کیا یو ٹرن لینے والاوزیراعظم کےعہدے کاحقدار ہو سکتاہے؟۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • لاہور میں ٹکٹوں کی تقسیم ن لیگ کے لیے دردِ سر بن گئی، پارٹی ٹکٹوں کا اعلان

    لاہور میں ٹکٹوں کی تقسیم ن لیگ کے لیے دردِ سر بن گئی، پارٹی ٹکٹوں کا اعلان

    لاہور: مسلم لیگ ن کے لیے لاہور میں ٹکٹوں کی تقسیم کا معاملہ دردِ سر بن گیا، ن لیگ نے قومی اور صوبائی حلقوں کے لیے پارٹی ٹکٹوں کا اعلان کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق ن لیگ کے ناراض رہنما زعیم قادری کی بغاوت نے دوسروں کے لیے بھی راستہ کھول دیا ہے، ایک رہنما راضی ہوتا ہے تو دوسرا ناراض ہوجاتا ہے۔

    این اے 133 پر زعیم قادری کے بعد وحیدعالم کے بھی آؤٹ ہونے کا امکان پیدا ہوگیا ہے، دوسری طرف سردار ایاز صادق،علیم خان کا مقابلہ کرنے سے گریزاں ہیں۔

    ذرائع کے مطابق بغاوت کے خدشے کے پیشِ نظر ن لیگ نے متنازع حلقوں کی ٹکٹوں کا اعلان مؤخر کر دیا ہے، شہباز شریف متنازع حلقوں کے امیدواروں سے خود رابطے کریں گے، جب کہ لاہور، نارووال، سیالکوٹ، فیصل آباد اور گجرات سے صرف 8 امیدواروں کا اعلان کیا گیا۔

    دریں اثنا ن لیگ نے لاہور کے قومی اور صوبائی حلقوں کے لیے پارٹی ٹکٹوں کا اعلان کردیا ہے، این اے 132 اور لاہور 10 سے صدر مسلم لیگ ن شہباز شریف الیکشن لڑیں گے۔

    قومی اسمبلی کے حلقے 127 اور صوبائی اسمبلی کے حلقے 173 سے مریم نواز کو ن لیگ کا ٹکٹ دیا گیا ہے، جب کہ این اے 124 اور پی پی 146 سے حمزہ شہباز مسلم لیگ ن کے امیدوار ہوں گے۔

    لاہوریوں ثابت کردو لاہور کسی کا نہیں ہم سب کا ہے، بابر اعوان


    پی پی 147 سے مجتبیٰ شجاع الرحمان کو مسلم لیگ ن کا ٹکٹ دیا گیا ہے، جب کہ این اے 78 سے احسن اقبال اور این اے 73 سے خواجہ آصف الیکشن لڑیں گے۔

    ن لیگ نے این اے 106 سے رانا ثناءاللہ کو جب کہ این اے 108 سے عابد شیر علی اور این اے 131 اور لاہور 9 سے خواجہ سعد رفیق کو پارٹی ٹکٹ جاری کردیا ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • راولپنڈی: چوہدری نثار کے کاغذات نامزدگی کی منظوری کے خلاف درخواست مسترد

    راولپنڈی: چوہدری نثار کے کاغذات نامزدگی کی منظوری کے خلاف درخواست مسترد

    راولپنڈی : ایپلٹ ٹریبونل نے این اے 63 ٹیکسلا واہ سے سابق وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان کے کاغذات نامزدگی کی منظوری کے خلاف درخواست مسترد کردی۔

    تفصیلات کے مطابق ایپلٹ ٹربیونل میں آج سابق وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان کے این اے 63 سے کاغذات نامزدگی کی منظوری کے خلاف اپیل کی سماعت ہوئی۔

    درخواست گزار نے موقف اختیار کیا تھا کہ چوہدری نثارسپریم کورٹ حملہ کیس میں ملزم ہیں لہذا ان کے کاغذات نامزدگی مسترد کیے جائیں۔

    ایپلٹ ٹربیونل نے یہ کہہ کراپیل مسترد کردی کہ درخواست گزار این اے 63 کے ووٹر نہیں ہیں۔

    خیال رہے کہ قومی اسمبلی کا حلقہ این اے 63 ٹیکسلا، واہ، موجودہ حلقہ بندیوں سے قبل این اے 53 تھا جس میں ٹیکسلا، واہ اور اڈیالہ کے علاقے شامل کیے گئے ہیں۔

    ضمیرپربوجھ کے ساتھ نوازشریف کی صدارت کے بل پردستخط کیا‘ چوہدری نثار

    یاد رہے کہ گزشتہ روزاسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے چوہدری نثار نے کہا تھا کہ گزشتہ ایک سال سے میرا نواز شریف سے اختلاف چل رہا ہے۔

    سابق وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ اختلاف کی بنیاد پرہی میں نے آزاد حیثیت سے الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا، اس وقت چار نشستوں پر آزاد حیثیت سے الیکشن لڑرہا ہوں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • کپیٹن صفدر کروڑوں کے مالک نکلے، اثاثوں کی تفصیل سامنے آگئی

    کپیٹن صفدر کروڑوں کے مالک نکلے، اثاثوں کی تفصیل سامنے آگئی

    اسلام آباد: سابق وزیراعظم کے داماد اور مسلم لیگ ن کے رہنما کپٹن (ر) صفدر کی جانب سے کاغذاتِ نامزدگی میں ظاہر کیے جانے والے اثاثوں کی تفصیلات سامنے آگئیں۔

    تفصیلات کے مطابق کپیٹن صفدر آئندہ عام انتخابات برائے سال 2018 میں مسلم لیگ ن کی جانب سے قومی اسمبلی کے حلقے پر الیکشن لڑنے جارہے ہیں، انہوں نے ای سی پی میں جمع کرائے نامزدگی فارم پر اپنے اثاثوں کی تفصیل درج کی جس کے مطابق وہ کروڑوں کی جائیداد کے مالک ہیں۔

    کپیٹن (ر) صفدر نے نامزدگی فارم میں 3100 کنال زرعی اراضی ظاہر کی ، راجن پور میں 2922 کنال جبکہ مانسہرہ میں 172 ایکٹ اراضی مسلم لیگی رہنما کے نام پر ہے۔

    مزید پڑھیں: خورشید شاہ 3 کروڑ روپے کے اثاثوں کے مالک

    سابق وزیراعظم کے داماد نے مختلف اثاثوں کی مالیت 4 کروڑ 14 لاکھ ظاہر کی جبکہ انہوں نے الیکشن کمیشن کو یہ بھی بتایا کہ سندر انڈسٹریل ایریا کے قریب زیر تعمیر ملز میں انہوں نے 34 لاکھ کی سرمایہ کاری کی علاوہ ازیں مانسہرہ دائغ براہ میں 60 ایکٹر کی زمین اُن کے نام ہے۔

    کیپٹن(ر)صفدرنے کاغذاتِ نامزدگی میں اسلام آباد کے E-12/4 پلاٹ کے حوالے سے ای سی پی کو آگاہ کیا کہ یہ انہوں نے قسطوں پر لیا ہوا ہے جبکہ اُن کے پاس 4 لاکھ کے بانڈز بھی موجود ہیں۔

    سامنے آنے والی تفصیل کے مطابق مانسہرہ میں کیپٹن(ر)صفدرکےبیٹےجنیدکےنام پر16 کنال کی2 پراپرٹیز ہیں  جبکہ لیگی رہنما نے اپنی سالانہ آمد 17 لاکھ 28 ہزار ظاہر کی۔

    اسے بھی پڑھیں: مریم نواز کی جائیداد کا ریکارڈ منظر عام پر

    کپیٹن صفدر نے کاغذاتِ نامزدگی فارم میں یہ بھی تحریر کیا کہ اُن کے پاس 10 لاکھ کی جیولری ہے اس کے علاوہ 7 لاکھ روپے مالیت کا ٹریکٹر ہے جو لیز پر حاصل کیا گیا جبکہ لیگی رہنما نے دو اسلحے (کلاشن کوف اور رائفل) کی ملکیت بھی ظاہر کی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔