Tag: مسلم لیگ ن

  • مسلم لیگ ن نے عوام کو مہنگائی سے نجات دلانے کے منصوبے کو حتمی شکل دے دی

    مسلم لیگ ن نے عوام کو مہنگائی سے نجات دلانے کے منصوبے کو حتمی شکل دے دی

    لاہور : مسلم لیگ ن نے عوام کومہنگائی سے نجات دلانے کے منصوبے تیار کرلئے گئے ، جس میں توانائی بحران، بجلی،گیس کی قیمتوں میں کمی کے نکات شامل ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور میں قائد ن لیگ نواز شریف اورسابق وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت پارٹی اجلاس میں ملک کے معاشی مسائل کے حل کےلیے معاشی منصوبے کو حتمی شکل دے دی گئی۔

    اجلاس میں شرح ترقی میں اضافے، ٹیکس اصلاحات، توانائی بحران،بجلی اور گیس کی قیمتوں میں کمی کے نکات طے کرلیے گئے جبکہ ذراعت، صنعت اورآئی ٹی کی ترقی کیلئے مراعات پرمبنی پیکیج تیار کیاگیا ہے۔

    زراعت کیلئے خصوصی رعایت پر سولرانرجی فراہمی، گھریلو صارفین کوبجلی فراہمی میں مراعات کا تعین، سالانہ بنیاد پر روزگار کی فراہمی کے نکات مرتب کیے گئے۔

    اس کے علاوہ تعلیم ،صحت اور انفرا اسٹرکچر کیلئےبڑے منصوبوں کی ترجیحات بھی طے کی گئیں، ن لیگ کے مطابق ملکی معاشی منصوبہ مختلف شعبوں کے ماہرین کی تجاویزکی روشنی میں طے کیا گیا ہے۔

    اجلاس میں شرح سود میں کمی لانے، بڑی صنعتوں اوربرآمدی شعبے کیلئے اصلاحات کے اصول بھی مرتب کیے گئے ہیں.

  • ٹکٹ نہ ملنے پر لیگی رہنما سمیرا ملک نے پارٹی چھوڑ دی

    ٹکٹ نہ ملنے پر لیگی رہنما سمیرا ملک نے پارٹی چھوڑ دی

    لاہور : مسلم لیگ (ن) کی رہنما سمیرا ملک نے الیکشن میں ٹکٹ نہ ملنے پر پارٹی رکنیت اور عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق الیکشن 2024 کے لئے مسلم لیگ ن ٹکٹوں کی تقسیم پر اختلافات کا شکار ہے، پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رہنما سمیرا ملک نے الیکشن میں ٹکٹ نہ ملنے پر پارٹی چھوڑ دی۔

    سمیرا ملک نے ن لیگ پنجاب کی نائب صدر کے عہدے سے بھی استعفیٰ دے دیا، انھوں نے این اے ستاسی خوشاب سے ٹکٹ نہ ملنے پر پارٹی عہدے سے استعفیٰ دیا اور بنیادی رکنیت سے بھی دست بردارہوگئیں۔

    سمیرا ملک نے ےآروائی نیوز سے گفتگو میں کہا کہ مجھے دباؤ ڈال کر الیکشن سے دستبردار کرایا گیا، ایسے شخص کو ٹکٹ دیا گیا جو میرے حلقے سے تعلق ہی نہیں رکھتا، مجھے بہت مایوسی ہوئی۔

    ن لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ الیکشن کاحصہ نہیں ہوں، میرے ووٹرز بھی بہت مایوس ہیں، کس کی سپورٹ کرنی چاہیے ووٹرز سے متعلق ابھی فیصلہ نہیں کیا۔

    سمیرا ملک نے مزید کہا کہ ووٹرز کو معاملے میں نہیں گھسیٹنا چاہتی، اسی لیےاستعفیٰ دے دیا ہے۔

  • الیکشن 2024: ن لیگ اور آئی پی پی میں  6 قومی، 11 صوبائی نشستوں پر سیٹ ایڈجسٹمنٹ

    الیکشن 2024: ن لیگ اور آئی پی پی میں 6 قومی، 11 صوبائی نشستوں پر سیٹ ایڈجسٹمنٹ

    اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ ن اور استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) میں قومی اسمبلی کی 6، اور صوبائی اسمبلی کی 11 نشستوں پر سیٹ ایڈجسٹمنٹ طے پا گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ن لیگ قومی اسمبلی کے لیے لاہور، ٹیکسلا، خوشاب، ملتان، اور ساہیوال میں آئی پی پی کی حمایت کرے گی، ن لیگ کی جانب سے علیم خان، عون چوہدری، جہانگیر ترین، نعمان لنگڑیال، غلام سرور، اور گل اصغر کی حمایت کی جائے گی۔

    این اے 117 شاہدرہ لاہور سے علیم خان، این اے 128 لاہور پر عون چوہدری، این اے 149 ملتان سے جہانگیر ترین، اور این اے 143 چیچہ وطنی سے نعمان لنگڑیال کے لیے سیٹ ایڈجسٹمنٹ کی گئی ہے۔ علیم خان، ہاشم ڈوگر پنجاب اسمبلی کا بھی الیکشن لڑیں گے، اور ن لیگ حمایت کرے گی۔

    الیکشن 2024: اے این پی کو انتخابی نشان الاٹ

    الیکشن 2024: استحکام پاکستان پارٹی نے امیدواروں کا اعلان کر دیا

    پنجاب اسمبلی کے لیے لاہور، راولپنڈی، جہلم، خوشاب، فیصل آباد، قصور، بہاولپور، لیہ، کوٹ ادو، ساہیوال میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کی گئی ہے، پی پی 149 لاہور سے علیم خان ، اور پی پی 180 قصور سے ہاشم ڈوگر کے لیے سیٹ ایڈجسٹمنٹ کی گئی۔

    واضح رہے کہ اے آر وائی نیوز نے ن لیگ، آئی پی پی میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کی خبر 10 جنوری کو نشر کی تھی

  • الیکشن 2024 پاکستان : ن لیگ نے لاہور کے بڑے حلقے میں ٹکٹوں کی تقسیم کا معاملہ حل کر لیا

    الیکشن 2024 پاکستان : ن لیگ نے لاہور کے بڑے حلقے میں ٹکٹوں کی تقسیم کا معاملہ حل کر لیا

    لاہور : مسلم لیگ ن نے این اے 121 سے شیخ روحیل اصغر کو این اے 120 سے ایاز صادق کو ٹکٹ دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق ن لیگ نے لاہور کے بڑے حلقے میں ٹکٹوں کی تقسیم کا معاملہ حل کر لیا ، شیخ روحیل اصغر قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 121 سے الیکشن کریں گے جبکہ ایاز صادق کو این اے 120 سے ن لیگ کا ٹکٹ سے دیاگیا ہے۔

    ن لیگ نے این اے 120 میں سہیل شوکت بٹ سے کاغذات نامزدگی واپس لینے کا فیصلہ کیا ہے، سہیل شوکت بٹ صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 151 سے الیکشن لڑیں گے۔

    دوسری جانب خوشاب میں ن لیک پارٹی ٹکٹوں کی تقسیم پر پارٹی تقسیم ہوگئی، مسلم لیگ نون پنجاب کی نائب صدر سابق وفاقی وزیر سمیرا ملک کو پارٹی نے حلقہ این اے ستاسی سے ٹکٹ جاری نہیں کیا بلکہ ملک شاکر بشیر اعوان کو ٹکٹ جاری کر دیا، جس پرسمیرا ملک نے آزاد حثیت سے الیکشن لڑنے کا اعلان کر دیا ہے۔

  • لودھراں کی سیٹ پر ن لیگ اور جہانگیر ترین کے درمیان کیا چل رہا ہے؟

    لودھراں کی سیٹ پر ن لیگ اور جہانگیر ترین کے درمیان کیا چل رہا ہے؟

    لاہور: استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم لیگ ن کے درمیان لودھراں میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کا معاملہ طے نہیں پا سکا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ ن لیگ کے بڑوں نے آئی پی پی سربراہ جہانگیر ترین سے لودھراں سے الیکشن نہ لڑنے کی درخواست کی تھی، انھوں نے اصرار کر کے کہا کہ لودھراں کی بجائے وہ ملتان سے الیکشن لڑ لیں۔

    تاہم جہانگیر ترین نے لودھراں کی نشست ن لیگ کے لیے نہ چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے، ذرائع کے مطابق جہانگیر ترین نے طے کیا ہے کہ وہ ہر صورت لودھراں سے الیکشن میں حصہ لیں گے۔

    5 سیاسی جماعتوں کا سندھ میں بیشتر قومی و صوبائی نشستوں پر سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر اتفاق

    ادھر لودھراں کے مختلف ارکان اسمبلی نے جہانگیر ترین سے رابطے کیے ہیں اور مختلف اہم شخصیات کی جانب سے جلد جہانگیر ترین کی حمایت کے اعلان کا امکان ہے۔

    پی ٹی آئی کے اہم امیدوار عبدالعلیم خان کے حق میں دستبردار

  • ن لیگ کی جانب سے آج ٹکٹوں کی تقسیم کے حوالے سے اعلانات متوقع

    ن لیگ کی جانب سے آج ٹکٹوں کی تقسیم کے حوالے سے اعلانات متوقع

    اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ ن کی جانب سے آج ٹکٹوں کی تقسیم کے حوالے سے اعلانات متوقع ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے پارٹی ذرائع نے کہا ہے کہ ٹکٹوں کی تقسیم کے معاملے میں نواز شریف نے سینئر رہنماؤں کو آج جاتی امرا طلب کر لیا ہے، پنجاب سمیت دیگر صوبوں کے کوآرڈینیٹرز کو بھی طلب کیا گیا ہے۔

    پارٹی ذرائع کے مطابق اجلاس میں سیاسی جماعتوں کے ساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے معاملات پر بھی حتمی مشاورت ہوگی، اور ن لیگ کی جانب سے آج قومی و صوبائی امیدواروں کا حتمی اعلان بھی متوقع ہے۔

    دوسری جانب آئی پی پی کے ساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے معاملات بھی زوروں پر ہیں، ذرائع کا کہنا ہے کہ استحکام پاکستان پارٹی نے ن لیگ پر این اے کی 5 کی بجائے 7 نشستوں پر ایڈجسٹمنٹ کے لیے زور ڈالا ہے، لیگی کمیٹی اور شہباز شریف ایڈجسٹمنٹ کے حق میں ہیں تاہم حتمی منظوری نواز شریف دیں گے۔

    الیکشن 2024 : آئی پی پی کا ن لیگ پر این اے کی 5 کے بجائے 7 نشستوں پر ایڈجسٹمنٹ کیلئے زور

    ذرائع نے کہا ہے کہ صوبائی اسمبلی کے 11 حلقوں پر ہی ن لیگ کی آئی پی پی سے ایڈجسٹمنٹ ہوگی، جہانگیر ترین کو لودھراں کی بجائے ملتان کے حلقے سے ن لیگ سے ایڈجسٹمنٹ کی پیشکش کی گئی ہے۔

  • ایم کیو ایم پاکستان، مسلم لیگ ن میں کن حلقوں میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کا فیصلہ ہوا؟

    ایم کیو ایم پاکستان، مسلم لیگ ن میں کن حلقوں میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کا فیصلہ ہوا؟

    کراچی: ایم کیو ایم پاکستان اور مسلم لیگ ن کے درمیان کراچی کی 3 نشستوں پر سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر فیصلہ ہو گیا۔

    ذرائع ایم کیو ایم کے مطابق دونوں پارٹیوں کی کمیٹیوں کی ملاقات میں فی الوقت کراچی کی تین نشستوں پر سیٹ ایڈجسٹمنٹ کا فیصلہ ہو گیا ہے، مسلم لیگ ن ملیر این اے 229 اور این اے 230 اور اس کی صوبائی نشستوں پر اپنے امیدوار کھڑے کرے گی۔

    ذرائع کے مطابق ملیر این اے 231 کی قومی اور صوبائی اسمبلی پر ایم کیو ایم پاکستان کے امیدوار حصہ لیں گے، جب کہ مسلم لیگ ن ضلع جنوبی این اے 239 پر اپنا امیدوار کھڑا کرے گی۔

    میرپور خاص، نواب شاہ اور سکھر کی قومی اسمبلی نشستوں پر مسلم لیگ ن کے امیدوار جب کہ صوبائی اسمبلی کی نشستوں پر ایم کیو ایم پاکستان کے امیدوار حصہ لیں گے۔

    الیکشن 2024: ن لیگ اور استحکام پاکستان پارٹی میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ حتمی مراحل میں داخل

    ضلع کیماڑی این اے 242 پر کمیٹیاں فیصلہ نہیں کر سکی ہیں، این اے 242 پر دونوں جماعتوں کی قیادت آئندہ 48 گھنٹوں میں بات چیت کر کے فیصلہ کرے گی۔ این اے 242 پر مسلم لیگ ن کے امیدوار شہباز شریف ہیں جب کہ مصطفیٰ کمال ایم کیو ایم پاکستان کے امیدوار ہیں، اسی حلقے سے پیپلز پارٹی کے امیدوار قادر خان مندوخیل بھی الیکشن لڑیں گے۔

  • کون کہاں سے الیکشن لڑے گا؟ مسلم لیگ ن نے اعلان کردیا

    کون کہاں سے الیکشن لڑے گا؟ مسلم لیگ ن نے اعلان کردیا

    لاہور : الیکشن 2024 میں مسلم لیگ ن کے لاہور سمیت قومی اسمبلی کے کئی حلقوں سے میدان میں اترنے والے امیدواروں کے نام سامنے آگئے۔

    تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن نے لاہور سمیت قومی اسمبلی کے کئی حلقوں کے امیدوار فائنل کرلیے ہیں۔

    ذرائع نے بتایا کہ این اے 117 پر ن لیگ آئی پی پی کے علیم خان کوسپورٹ کرےگی جبکہ این اے 118پر حمزہ شہباز اور این اے119 پر مریم نواز امیدوار ہوں گی۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ این اے 120 پرعلی پرویزملک یاسردارایاز صادق امیدوار ہوں گے جبکہ مریم نواز نےاین اے 121 پر شیخ روحیل اصغر کی حمایت کردی ہے۔

    این اے 122 پر سعد رفیق، این اے 123 پر شہبازشریف ، این اے124 پر رانامبشر اور این اے 125 پر ملک سیف الملوک کھوکھر امیدوار ہوں گے۔

    ملک افضل کھوکھر این اے 126 ، عطا تارڑ این اے 127، میاں نعمان این اے 128، وحیدعالم خان این اے 129 سے امیدوار ہوں گے۔

    لاہور:نواز شریف این اے 130سےالیکشن میں حصہ لیں گے جبکہ نواب شیروسیر اور راجہ ریاض کوبھی قومی اسمبلی کا ٹکٹ ملےگا۔

    لاہور سمیت پنجاب اسمبلی کی نشستوں پر اختلافات برقرار ہیں، ن لیگ اگلے2 روز میں حتمی امیدواروں کےناموں کااعلان کرے گا۔

  • ملک بھر میں مسلم لیگ ن کے امیدواروں کو کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی ہدایت

    ملک بھر میں مسلم لیگ ن کے امیدواروں کو کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی ہدایت

    لاہور: سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہبازشریف نے پارٹی ٹکٹ کے تمام درخواست گزار امیدواروں کو کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی ہدایت کردی۔

    تفصیلات کے مطابق  ن لیگ کے مرکزی شعبہ نشرواشاعت کی طرف سے جاری کردہ بیان میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ملک بھر میں امیدواروں کو کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی اجازت دیدی۔

    اعلامیے میں کہا گیا کہ قومی وصوبائی اسمبلی کے تمام حلقوں پر اپنے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی اجازت دیتے ہوئے ہدایت کی گئی ہے کہ امیدوار متعلقہ ریٹرنگ افسران کو اپنے کاغذات نامزدگی جمع کروائیں۔

     پارٹی صدر شہبازشریف نے ہدایت کی ہے کہ کاغذات نامزدگی جمع کرانے والے امیدواروں کو پارٹی کے متعلقہ ضلعی صدر کو 22 دسمبر تک حلف نامہ جمع کرانا ہو گا کہ پارٹی ٹکٹ جاری نہ ہونے کی صورت میں وہ اپنے کاغذات نامزدگی واپس لے لیں گے اور حلقے میں مسلم لیگ (ن) کے نامزد کردہ امیدوار کی بھرپور حمایت کریں گے۔

  • سردار مہتاب عباسی نے مسلم لیگ ن سے راہیں جدا کرلیں

    سردار مہتاب عباسی نے مسلم لیگ ن سے راہیں جدا کرلیں

    اسلام آباد : سابق گورنر کے پی سردار مہتاب عباسی نے ن لیگ سے راہیں جدا کرتے ہوئے آزاد حیثیت میں الیکشن لڑنے کا فیصلہ کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق سابق گورنر کے پی سردار مہتاب عباسی نے ن لیگ سے راہیں جدا کرلیں اور این اے 16 خیبرپختونخوا سے آزاد حیثیت میں الیکشن لڑنے کا فیصلہ کرلیا۔

    سردار مہتاب عباسی نے ن لیگ کی صوبائی قیادت پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کے پی میں ن لیگ کی قیادت اپنی ذات کا سوچتی ہے، ن لیگ کا خیبر پختونخوا میں ڈھانچہ ختم ہوچکا۔

    سابق گورنر کے پی کا کہنا تھا کہ نوازشریف سے اصولی اختلاف ہیں،مریم نواز سے اختلاف نہیں، مگر سیاسی جماعتوں میں جمہوریت ہونی چاہیے، ن لیگ میں منافقانہ سوچ اور رویہ اہم ہو گیا ہے۔

    انھوں نے کہا کہ نواز شریف کے پاس کمزور ٹیم ہے،معاشی بحران کا حل مشکل ہے ، ن لیگ آج پنجاب تک محدود ہو کر رہ گئی ہے، جب تک جماعت نواز شریف کے پاس تھی مضبوط تھی۔

    سردارمہتاب عباسی نے الیکشن میں ایبٹ آبادسے اپناالگ گروپ سامنےلانےکافیصلہ کرتے ہوئے کہا کہ قومی وصوبائی اسمبلی کی نشستوں پرآزاد امیدوار اتاریں گے ، ایبٹ آباد کی قومی اسمبلی کی  2اور صوبائی کی 4 نشستیں ہیں۔