Tag: مسلم لیگ ن

  • پارٹی سے اختلافات، مسلم لیگ ن کے دو اراکین اسمبلی کا پارٹی سے اعلان لاتعلقی

    پارٹی سے اختلافات، مسلم لیگ ن کے دو اراکین اسمبلی کا پارٹی سے اعلان لاتعلقی

    لاہور: مسلم لیگ ن کے دو اراکین اسمبلی نے اختلافات کی بنیاد پر  پارٹی قیادت سے علیحدگی کا اعلان کردیا، رکن صوبائی اسمبلی طارق باجوہ نے آئندہ انتخابات میں آزاد حیثیت سے الیکشن لڑنے کا اعلان کیا تو رکن اسمبلی فرزانہ بٹ سے سیاست سے علیحدگی اختیار کرلی۔

    تفصیلات کے مطابق سابق نااہل وزیراعظم نوازشریف کے ملک مخالف بیان کے بعد مسلم لیگ ن کی مشکلات تھمنے کا نام نہیں لے رہیں، متعدد اراکین اسمبلی نے پارٹی کو خیرباد کہہ کر دیگر جماعتوں میں شمولیت اختیار کرلی تو کچھ نے آئندہ انتخابات میں آزاد حیثیت سے انتخابات لڑنے کا اعلان کردیا۔

    مسلم لیگ ن کے رکن صوبائی اسمبلی طارق باجوہ نے پارٹی قیادت کی پالیسیوں اور رویے پر سخت ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے آئندہ انتخابات میں آزاد حیثیت سے الیکشن لڑنے کا اعلان کردیا۔

    مزید پڑھیں: پاکستان تحریک انصاف نے ن لیگ کی مزید 3 وکٹیں گرا دیں

    اُن کا کہنا تھا کہ اگر مسلم لیگ ن نے قومی اسمبلی کا ٹکٹ دیا تو اسی پلیٹ فارم سے انتخاب لڑوں گا اور اگر پارٹی قیادت نے حلقے سے برجیس طاہر کے علاوہ کسی کو بھی ٹکٹ دیا تو اُس کی مکمل حمایت کریں گے۔

    دوسری جانب رکن صوبائی اسمبلی فرزانہ بٹ نے بھی پارٹی کی حالیہ پالیسیوں سے اختلافات کے باعث سیاست سے علیحدگی کا فیصلہ کرتے ہوئے اعلان کیا کہ قیادت سے گلے شکوے تھے جنہیں دور نہیں کیا گیا، اگر کارکن کو قربانیوں کا صلہ نہ ملے تو پھر دل ٹوٹ جاتا ہے۔

    یہ بھی پڑھیں: مسلم لیگ ن کے رکن قومی و صوبائی اسمبلی تحریک انصاف میں شامل

    واضح رہے کہ گزشتہ دنوں سابق وزیراعظم نے نجی اخبار کے صحافی کو انٹرویو دیتے ہوئے ممبئی حملوں سے متعلق ملک مخالف مؤقف اختیار کیا تھا جس کے بعد مسلم لیگ ن کے اراکین اور ملک کی تمام ہی سیاسی و مذہبی جماعتوں نے نوازشریف کے بیان کو ملک دشمنی قرار دیا تھا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ختم

    وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ختم

    اسلام آباد : وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں فاٹا اصلاحات بل سمیت اہم امور پرتبادلہ خیال کیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں میں ملکی سلامتی اور معاشی صورت حال سمیت گیارہ نکاتی ایجنڈے پرغور کیا گیا۔

    ذرائع کے مطابق اجلاس کے دوران سرکاری اداروں میں حکام کے تقرر اور مختلف ملکوں کے ساتھ معاہدوں کی منظوری پر بھی غور کیا گیا۔

    احسن اقبال صحت یابی کےبعد وفاقی کابینہ کے اجلاس میں شریک ہوئے، کابینہ کے اراکین نے گرمجوشی سے ان کا استقبال کیا۔

    وفاقی وزیرداخلہ نے کابینہ کے ارکان کی جانب سے دعاؤں اور نیک خواہشات کے اظہار پرشکریہ ادا کیا۔

    وزیر داخلہ احسن اقبال پر قاتلانہ حملہ

    خیال رہے کہ رواں ماہ 6 مئی کو وزیرداخلہ احسن اقبال پرنارووال میں اس وقت قاتلانہ حملہ کیا گیا تھا جب وہ کانرمیٹنگ سے روانہ ہورہے تھے۔

    سیکیورٹی اہلکاروں نے احسن اقبال پر گولی چلانے والے ملزم عابد حسین کو موقع سے ہی گرفتار کرلیا تھا جبکہ وزیرداخلہ کو فوری طبی امداد کے لیے ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کردیا تھا۔

    وزیر داخلہ احسن اقبال صحت یاب، اسپتال سے ڈسچارج

    بعدازاں وزیرداخلہ کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے نارووال سے لاہورمنتقل کیا گیا تھا جہاں اسپتال میں ان کے آپریشنز کیے گئے تھے اور 3 روز قبل ہی انہیں اسپتال سے ڈسچارج کرکے گھرمنتقل کردیا گیا تھا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • نوازشریف کےخلاف غداری کےمقدمے لیے دائردرخواستیں ناقابل سماعت قرار

    نوازشریف کےخلاف غداری کےمقدمے لیے دائردرخواستیں ناقابل سماعت قرار

    لاہور: سابق وزیراعظم اورمسلم لیگ ن کے قائد میاں نوازشریف کے خلاف انداراج مقدمہ کے لیے دائر کی گئی درخواستوں کو لاہورہائی کورٹ نے ناقابل سماعت قرار دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ نے سابق وزیراعظم نوازشریف کے خلاف غداری کا مقدمہ درج کرنے کے لیے دائر کی گئی درخواستوں کو خارج کردیا۔

    جسٹس شمس محمود مرزا نے درخوستواں پرمحفوظ فیصلہ سناتے ہوئے انہیں نا قابل سماعت قرار دے دیا۔ عدالت نے درخواست گزاروں کو پہلے متعلقہ فورمز سے رجوع کرنے کی ہدایت کی۔

    لاہورہائی کورٹ میں نوازشریف کےخلاف غداری کےمقدمےلیےدرخواست دائر

    خیال رہے کہ پاکستان عوامی تحریک کے رہنما خرم نوازگنڈا پوراورآفتاب ورک کی جانب سے لاہور ہائی کورٹ میں درخواستیں دائر کی گئیں تھی جس میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ نوازشریف کا ممبئی حملوں سے متعلق بیان ملک سے غداری کے مترادف ہے اس لیے ان کے خلاف غداری کا مقدمہ درج کیا جائے۔

    ممبئی حملوں میں کالعدم تنظیمیں ملوث ہیں‘ نوازشریف

    یاد رہے کہ حال ہی میں سابق وزیر اعظم نواز شریف مقامی اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا تھا کہ ممبئی حملوں میں پاکستان میں متحرک عسکریت پسند تنظیمیں ملوث تھیں۔

    نوازشریف کا کہنا تھا کہ یہ لوگ ممبئی میں ہونے والی ہلاکتوں کے ذمہ دار ہیں، مجھے سمجھائیں کہ کیا ہمیں انہیں اس بات کی اجازت دینی چاہیے کہ سرحد پار جا کر ممبئی میں 150 لوگوں کو قتل کردیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • پاکستان دنیا میں تنہا ہے توذمے دار نواز شریف ہیں‘ مولابخش چانڈیو

    پاکستان دنیا میں تنہا ہے توذمے دار نواز شریف ہیں‘ مولابخش چانڈیو

    کراچی : پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما مولانا بخش چانڈیو نے کہا ہے کہ نواز شریف وزیراعظم بن کرملکی معاملات نہیں ذاتی کاروبارچلاتے رہے۔

    تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما مولانا بخش چانڈیو نے نوازشریف کے بیان پرردعمل دیتے ہوئے کہا کہ نواز شریف نے آج خود ہی اعتراف جرم کرلیا ہے۔

    مولابخش چانڈیو کا کہنا تھا کہ نوازشریف نے اپنی ہی جماعت کی حکومت کوبھی چارج شیٹ کیا، وہ روزقوم سے مذاق کر رہے ہیں۔

    پیپلزپارٹی کے رہنما کا کہنا تھا کہ پاکستان دنیا میں تنہا ہے تو ذمے دار نواز شریف ہیں، نوازشریف بتائیں 4 سال تک وزیر خارجہ کیوں نہ مقرر کیا۔

    مولابخش چانڈیو کا کہنا تھا کہ حکومت شریف خاندان کی لوٹی دولت بچانے میں لگی ہے، لیگی حکومت کی اندورنی معاملات پر توجہ ہے نہ خارجہ امور پر توجہ ہے۔

    پیپلزپارٹی کے رہنما کا کہنا تھا کہ میاں صاحب کس سے گلہ کررہے ہیں، ملک کوتنہا انہوں نے خود کیا، جاتی امرا کے گرد گھومتی پالیسیوں نے وفاق کو بھی کمزور کیا۔

    مولابخش چانڈیو کا کہنا تھا کہ نواز شریف خوداعتراف کریں کہ ملک تنہا ہوچکا تو سوچیں حالات کیا ہیں، نواز شریف جس خارجہ پالیسی کا کریڈٹ لیتے رہے آج اسے ناکام قراردے دیا۔

    پیپلزپارٹی کے رہنما کا کہنا تھا کہ 4 سال تو وزارت خارجہ میاں صاحب کے پاس رہی، قوم کوسچ بتائیں، قوم حیران نہ ہو جلد نواز شریف معاشی ناکامیوں کا بھی اعتراف کریں گے۔

    نواز شریف نے قومی سلامتی کمیٹی کا اعلامیہ مسترد کر دیا

    خیال رہے کہ آج صبح احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نوازشریف کا کہنا تھا کہ دنیا میں ہم تنہا ہوچکے ہیں، کون سا ملک آج ہمارے ساتھ ہے؟، اب پتہ لگنا چاہیےکہ ملک کواس نہج پرکس نے پہنچایا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • العزیزیہ اسٹیل ملزریفرنس میں واجد ضیاء کا بیان قلمبند

    العزیزیہ اسٹیل ملزریفرنس میں واجد ضیاء کا بیان قلمبند

    اسلام آباد : احتساب عدالت میں مسلم لیگ ن کے قائد سابق وزیراعظم میاں نوازشریف کے خلاف العزیزیہ اسٹیل ملزریفرنس کی سماعت کل تکل ملتوی ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں سابق وزیراعظم نوازشریف کے خلاف العزیزیہ اسٹیل ملز ریفرنس کی سماعت احتساب عدالت کے جج محمد بشیرنے کی۔

    مسلم لیگ ن کے قائد سابق وزیراعظم نواز شریف احتساب عدالت میں پیش ہوئے جبکہ جے آئی ٹی سربراہ واجد ضیاء کا بیان قلمبند کرلیا گیا جس پرجرح کل کی جائے گی۔

    واجد ضیاء نےعدالت کو بتایا کہ ملزمان کوفنانشل اسٹیٹمنٹ اوردیگردستاویزات فراہم کرنے کا کہا، ہل میٹل سے متعلق مانگا گیا ریکارڈ فراہم نہیں کیا گیا۔

    جے آئی ٹی سربراہ نے کہا کہ حسین نوازاورہل میٹل کی بھیجی گئی رقوم پرمبنی ٹیبل تیارکیا، 8.9 ملین ڈالرحسین نوازاورہل میٹل میں 2010 سے 2015 میں بھیجے گئے، یہ رقم نوازشریف کوبھیجی گئی۔

    استغاثہ کے گواہ نے بتایا کہ 88 فیصد منافع حسین نوازنے اس عرصہ میں نوازشریف کوبھجوایا، بطور تحفہ بھیجی گئی رقم منافع اورنقصان سے مطابقت نہیں رکھتی۔

    واجد ضیاء نے کہا کہ 2015 میں کمپنی کو1.5ملین ڈالرکا نقصان ہوا، 1.5ملین ڈالرکے نقصان کے باوجود2.1 ملین نوازشریف کوبھیجے گئے۔

    جے آئی ٹی سربراہ نے بتایا کہ حسن نوازنے بیان میں کہا 2015میں 8 لاکھ پاؤنڈ حسین نوازسے لیے، اس وقت کمپنی خسارے میں تھی، جےآئی ٹی اس نتیجہ پرپہنچی 8 فیصد منافع نوازشریف کوگیا۔

    دوسری جانب احتساب عدالت نے ایون فیلڈ ریفرنس میں ملزمان کے بیان قلمبند کرنے کا فیصلہ کیا ہے، بعدازاں عدالت نے العزیزیہ اسٹیل ملز ریفرنس کی سماعت کل صبح ساڑھے 9 بجے تک ملتوی کردی گئی۔

    احتساب عدالت میں گزشتہ روز سابق وزیراعظم نوازشریف کےاکاؤنٹ کی ٹرانزکشنزکا اصل ریکارڈ اور جاری چیکس کی تفصیلات نجی بینک منیجرنورین شہزادی نے عدالت میں پیش کیں تھی۔

    العزیزیہ ریفرنس: مریم نواز، حسن، حسین نےجعلی دستاویزات جمع کرائے‘ واجد ضیاء

    دوسری جانب جے آئی ٹی سربراہ واجد ضیاء کا کہنا تھا کہ شواہد کے مطابق مریم، حسن، حسین نے جعلی دستاویزات جمع کرائے، لندن فلیٹس کی خریداری و دیگر کاروبارکی دستاویزات جعلی نکلیں۔

    شریف خاندان کے خلاف ریفرنسز کی مدت سماعت میں توسیع

    یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے 9 مئی کو سپریم کورٹ نے شریف خاندان کے خلاف نیب ریفرنسز کا ٹرائل مکمل کرنے کے لیے احتساب عدالت کو ایک ماہ کا وقت دیا تھا۔

    سپریم کورٹ نے نوازشریف اور نیب پراسیکیوٹر کے دلائل سننے کے بعد احتساب عدالت کوٹرائل مکمل کرنے کی تاریخ میں 9 جون تک کی توسیع کردی تھی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • نواز شریف کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست پرفیصلہ محفوظ

    نواز شریف کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست پرفیصلہ محفوظ

    اسلام آباد : سابق وزیراعظم نوازشریف کے خلاف اندارج مقدمہ سے متعلق درخواست کی سماعت کے دوران دلائل سننے کے بعد عدالت نے فیصلہ محفوظ کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں جسٹس عامرفاروق نے سابق وزیراعظم میاں نوازشریف کے خلاف مقدمہ دائر کرنے کی درخواست پرسماعت کی۔

    عدالت میں سماعت کے آغاز پربابراعوان نے کہا کہ نوا زشریف نے اپنے حلف سے غداری کی ہے، یہ آئین شکنی کا معاملہ بھی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ نوازشریف کے 12 مئی کے بیان کو بھارت نے پاکستان کے دہشت گردی میں ملوث ہونے کے اعتراف کے طور پر لیا۔

    بابراعوان نے عدالت سے استدعا کی کہ ڈی جی ایف آئی اے کو نوازشریف کے خلاف کارروائی اور مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا جائے۔

    درخواست گزار نے کہا کہ نواز شریف کی تقاریرنشرکرنے پرپابندی کا حکم دیا جائے، بانی ایم کیوایم کیس میں عدالت ایسی پابندی لگا چکی ہے۔

    جسٹس عامرفاروق نے ریمارکس دیے کہ پیمرا کے قانون کاجائزہ لےکر حکم جاری کروں گا۔

    خیال رہے کہ گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں نوازشریف کے متنازعہ بیان پردرخواست دائر کی تھی جس میں ان کے خلاف کارروائی کی استدعا کی گئی تھی۔

    ممبئی حملوں میں کالعدم تنظیمیں ملوث ہیں‘نوازشریف

    یاد رہے حال ہی میں سابق وزیر اعظم نواز شریف مقامی اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا تھا کہ ممبئی حملوں میں پاکستان میں متحرک عسکریت پسند تنظیمیں ملوث تھیں۔

    نوازشریف کا کہنا تھا کہ یہ لوگ ممبئی میں ہونے والی ہلاکتوں کے ذمہ دار ہیں، مجھے سمجھائیں کہ کیا ہمیں انہیں اس بات کی اجازت دینی چاہیے کہ سرحد پار جا کر ممبئی میں 150 لوگوں کو قتل کردیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • نواز شریف نے قومی سلامتی کمیٹی کا اعلامیہ مسترد کر دیا

    نواز شریف نے قومی سلامتی کمیٹی کا اعلامیہ مسترد کر دیا

    اسلام آباد : سابق وزیراعظم نوازشریف نے قومی سلامتی کمیٹی کا اعلامیہ مسترد کرتے ہوئے کہا کہ اعلامیہ افسوس ناک اور تکلیف دہ ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں احتساب عدالت کے باہرمیڈیا سے غیررسمی گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے قائد نے کہا کہ پتہ لگنا چاہیےملک میں دہشت گردی کی بنیاد کس نے رکھی تھی۔

    سابق وزیراعظم نے کہا کہ آج ملک کوکیا بنا دیا گیا ہے، دنیا میں ہم تنہا ہوچکے ہیں، کون سا ملک آج ہمارے ساتھ ہے؟، اب پتہ لگنا چاہیےکہ ملک کواس نہج پرکس نے پہنچایا۔

    مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف نے کہا کہ اگر قومی کمیشن قائم ہوتا ہے تو اس کی ضرورت ہے، دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہونا چاہیے۔

    نوازشریف نے کہا کہ نیشنل سیکورٹی کمیٹی کے اجلاس میں گھرٹھیک کرنی کی بات کوڈان لیکس بنا دیا گیا، انہوں نے ڈان لیکس کی بھی تصدیق کردی۔

    سابق وزیراعظم نے کہا کہ خواجہ آصف سے پوچھیں جب جب وہ غیر ملکی دوروں پر گئے، بیرون ممالک کے صدوراور وزرائےاعظم نے میری بات کی۔

    پھانسی دے دی جائے، مگر ووٹ کی عزت پامال نہیں ہونے دوں گا: نواز شریف

    خیال رہے کہ گزشتہ روزبونیرمیں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف کا کہنا تھا کہ مجھے غدار کہنے والو، حساب کتاب کے لیے قومی کمیشن بنا دو، قومی کمیشن اپنی رپورٹ میں جسے مجرم کہے، اسے سرعام پھانسی دے دی جائے، مگر ووٹ کی عزت پامال نہیں ہونے دوں گا۔

    قومی سلامتی کمیٹی نے نوازشریف کا بیان متفقہ طور پر مسترد کردیا

    یاد رہے کہ گزشتہ روز قومی سلامتی کمیٹی نے نوازشریف کا بیان متفقہ طور پر مسترد کردیا تھا اور نوازشریف کے بیان کو غلط اور گمراہ کن قرار دیا تھا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • لاہورہائی کورٹ میں نوازشریف کےخلاف غداری کےمقدمےلیےدرخواست دائر

    لاہورہائی کورٹ میں نوازشریف کےخلاف غداری کےمقدمےلیےدرخواست دائر

    لاہور: سابق وزیراعظم میاں نوازشریف کے خلاف غداری کا مقدمہ درج کرنے لیے لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان عوامی تحریک کے رہنما خرم نواز گنڈا پور نے لاہور ہائی کورٹ میں مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف کے خلاف غداری کے مقدمے کے لیے درخواست دائر کردی۔

    خرم نواز گنڈا پورکی جانب سے دائر کی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ سابق وزیراعظم نوازشریف نے ممبئی حملوں سے متعلق متنازعہ بیان دے کرغداری کی۔

    درخواست گزار کے مطابق نوازشریف نے ملک کوبدنام کرنے کے لیے متنازعہ بیان دیا، نوازشریف نے آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی بھی خلاف ورزی کی۔

    درخواست گزار کی جانب سے استدعا کی گئی ہے کہ نوازشریف کے خلاف غداری کا مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا جائے۔

    ملک دشمن بیان پر نواز شریف کے خلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع

    دوسری جانب ملک دشمن بیان پر نوازشریف کے خلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع کرائی گئی ہے جس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ نواز شریف کو گرفتار کرکےغداری کا مقدمہ چلایا جائے اورنواز شریف کی میڈیا کوریج پر پابندی عائد کی جائے۔

    ممبئی حملوں میں کالعدم تنظیمیں ملوث ہیں‘ نوازشریف

    یاد رہے کہ سابق وزیراعظم نوازشریف کے ممبئی حملوں سے متعلق متنازع بیان پرملک کے سینئردفاعی، سیاسی تجزیہ کاروں اور سیاست دانوں کا شدید ردعمل سامنے آیا ہے جس میں بیان کو ملک دشمنی قرار دیا گیا ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • قومی سلامتی کمیٹی فیصلے کرے اوروزیراعظم ہمیں آگاہ کریں‘ خورشید شاہ

    قومی سلامتی کمیٹی فیصلے کرے اوروزیراعظم ہمیں آگاہ کریں‘ خورشید شاہ

    اسلام آباد : قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے کہا ہے کہ آج صبح قومی سلامتی کمیٹی اجلاس کے دعوت نامے کا علم ہوا، اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا۔

    تفصیلات کے مطابق قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس سے متعلق اپوزیشن لیڈرخورشیدشاہ کی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف کا موجودہ حکومت سےتعلق ہے، میں اپوزیشن لیڈرہوں فیصلہ حکومت کرے کیا کرنا ہے۔

    خورشید شاہ نے کہا کہ قومی سلامتی کمیٹی فیصلے کرے اوروزیراعظم ہمیں آگاہ کریں، پارلیمنٹ میں آ کر وزیراعظم وضاحت اوراعتماد میں لیں۔

    اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ میں یہ کہنا چاہتا ہوں لفظوں کے کئی معنی نکلتے ہیں، ان پوزیشنز پر رہنے والوں کو سوچ سمجھ کر بولنا چاہیے۔

    قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کے قومی سلامتی ایشوز پرہم سب ذمہ دار ہیں۔

    خورشید شاہ نے مزید کہا ہے کہ آج صبح قومی سلامتی کمیٹی اجلاس کے دعوت نامے کا علم ہوا، اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا۔

    حق بات کہوں گا چاہے کچھ بھی سہنا پڑے‘ نوازشریف

    خیال رہے کہ آج صبح احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پرسابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف نے کہا کہ اپنے بیان پرقائم ہوں چاہے جو کچھ بھی سہنا پڑے حق بات کروں گا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • حق بات کہوں گا چاہے کچھ بھی سہنا پڑے‘ نوازشریف

    حق بات کہوں گا چاہے کچھ بھی سہنا پڑے‘ نوازشریف

    اسلام آباد : مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف کا کہنا ہے کہ اپنے بیان پرقائم ہوں چاہے جو کچھ بھی سہنا پڑے حق بات کروں گا۔

    تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پرصحافیوں سے غیررسمی گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نوازشریف نے کہا کہ میں نے ایسا کیا کہا ہے، کون سی غلط بات کی۔

    مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف نے اخبارمیں شائع انٹرویو کا مخصوص حصہ پڑھ کرسنایا اورکہا کہ حق بات کہوں گا چاہے کچھ بھی سہنا پڑے۔

    انہوں نے کہا کہ اس کی تصدیق پہلے رحمان ملک، پرویزمشرف، محمود درانی نے بھی کی، جو لوگ یہاں سے گئے ان کا مقدمہ کیوں مکمل نہیں کیا گیا۔

    سابق وزیراعظم نے کہا کہ کہا جا رہا ہے بھارت کی طرف سے شواہد نہیں دیے گئے، ہمارے پاس بھی کم شواہد نہیں ہیں، بہت شواہد ہیں۔

    نوازشریف نے کہا کہ 50 ہزار لوگ شہید ہوئے ہیں، سیکورٹی فورسز، پولیس اور شہریوں نے قربانیاں دیں، میں کئی سالوں سے کہتا آرہا ہوں کہ اتنی قربانیاں دی ہیں لیکن دنیا میں ہمارا بیانیہ نہیں سنا جا رہا۔

    مسلم لیگ ن کے قائد نے کہا کہ میڈیا میں سوال پوچھنے والے کو غدار کہہ رہے ہیں، غدار اسے کہا جا رہا ہے جس نے ایٹمی دھماکے کیے اور دہشت گردی ختم کی۔

    سابق وزیراعظم نے کہا کہ کیا محب وطن وہ ہیں جنہوں نے آئین توڑا، ججوں کو دفاترسے نکالا اور کیا کراچی میں 12 مئی کو خونی کھیل کھیلنے والے محب وطن ہیں۔

    مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف نے کہا کہ کلبھوشن بھارت کا سپاہی اور ایک جاسوس ہے جس نے پاکستان میں جاسوسی کی۔

    بھارتی ہٹ دھرمی ممبئی حملہ کیس کی پیش رفت میں رکاوٹ بنی‘ چوہدری نثار

    خیال رہے کہ گزشتہ روز سابق وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان کا کہنا تھا کہ ممبئی حملہ کیس میں تعطل وسست روی پاکستان کی وجہ سے نہیں بلکہ بھارت کی طرف سے عدم تعاون اور ہٹ دھرمی کی وجہ سے ہوئی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔