Tag: مسلم لیگ ن

  • چیئرمین نیب نے فیصلہ کرنا ہے انہیں عزت رکھنی ہے یا عہدہ‘ طلال چوہدری

    چیئرمین نیب نے فیصلہ کرنا ہے انہیں عزت رکھنی ہے یا عہدہ‘ طلال چوہدری

    اسلام آباد : وزیرمملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ احتساب کے نام پرہمیشہ جمہوریت پسندوں کو نشانہ بنایا گیا، ہمیشہ اپنی مرضی کے لیڈرلانے کی کوشش کی جاتی رہی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیرمملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ احتساب کے نام پرق لیگ بنی،اب پی ٹی آئی بنانے کی کوشش جاری ہے۔

    طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ چیئرمین نیب نے فیصلہ کرنا ہے انہیں عزت رکھنی ہے یا عہدہ؟، چیئرمین نیب نے بہت بڑی غلطی ہی نہیں بلکہ بلنڈرکیا ہے۔

    وزیرمملکت برائے داخلہ کا کہنا تھا کہ ساکھ نہ رہے تو پھر احتساب نہیں ہوسکتا، جس ادارے کے سربراہ کی ساکھ نہ رہے وہ کیا احتساب کرے گا؟، اگر غلطی ہے تو فوراًمعافی آجانی چاہیے تھی۔

    طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ اربوں ڈالربھارت بھیجنے کا الزام غداری کا الزام ہے، معاملہ صرف میاں نواز شریف کا نہیں پاکستان کا ہے۔


    چیئرمین نیب 24 گھنٹے میں ثبوت لائیں ورنہ مستعفی ہوں: نواز شریف

    خیال رہے کہ گزشتہ روز سابق وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ چیئرمین نیب نے میری کردار کشی سمیت قومی مفاد کو بھی نقصان پہنچایا۔

    نوازشریف کا کہنا تھا کہ چیئرمین نیب 24 گھنٹے میں ثبوت لائیں ورنہ معافی مانگیں یا مستعفی ہو کر گھر چلے جائیں۔ میں کسی ادارے کا لقمہ بننے کے لیے تیار نہیں ہوں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • چیئرمین نیب کےالزامات پرسی ای سی کا اجلاس بلایا ہے‘ نوازشریف

    چیئرمین نیب کےالزامات پرسی ای سی کا اجلاس بلایا ہے‘ نوازشریف

    اسلام آباد: مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف کا کہنا ہے کہ چیئرمین نیب کےالزامات پر سی ای سی کا اجلاس بلایا ہے جس کا مقصد چیئرمین نیب والا معاملہ زیر بحث لانا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں احتساب عدالت کے باہرصحافیوں سے غیررسمی گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نوازشریف نے کہا کہ پارٹی صدارت سے مجھے فارغ کیا، تاحیات نا اہل کیا گیا۔

    مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف کا کہنا تھا کہ جو یہ سب کر رہے ہیں راستہ بھی انہوں نے ہی نکالنا ہے، کبھی مارشل لاء کے دور میں بھی ایسا نہیں ہوا۔

    سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ چیئرمین نیب کے الزامات پر سی ای سی کا اجلاس بلایا ہے جس کا مقصد چیئرمین نیب والا معاملہ زیر بحث لانا ہے، معاملے کو سنجیدگی سے لے رہے ہیں۔

    مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف چوہدری نثار کے ٹکٹ ، شہبازشریف کے خلائی مخلوق کے بیان اور حمزہ شہبازکی نیب طلبی سے متعلق سوال پر خاموش رہے۔


    چیئرمین نیب 24 گھنٹے میں ثبوت لائیں ورنہ مستعفی ہوں: نواز شریف

    خیال رہے کہ گزشتہ روز سابق وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ چیئرمین نیب نے میری کردار کشی سمیت قومی مفاد کو بھی نقصان پہنچایا۔

    نوازشریف کا کہنا تھا کہ چیئرمین نیب 24 گھنٹے میں ثبوت لائیں ورنہ معافی مانگیں یا مستعفی ہو کر گھر چلے جائیں۔ میں کسی ادارے کا لقمہ بننے کے لیے تیار نہیں ہوں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔ 

  • اللہ نہ کرے ہماری قسمت عمران خان کی طرح ہو‘ نوازشریف

    اللہ نہ کرے ہماری قسمت عمران خان کی طرح ہو‘ نوازشریف

    اسلام آباد : مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم نوازشریف کا کہنا ہے کہ نیب کی طرف سےکچھ ثابت ہونا ہوتا تو پہلے 10 دن میں ہو جاتا۔

    تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے غیررسمی گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نوازشریف نے کہا کہ سوشل میڈیا پرکہا جا رہاہے نواز شریف کونوٹس جاری ہونے کا امکان ہے۔

    نوازشریف کا کہنا تھا کہ جنوبی پنجاب صوبہ محاذ کے پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہونے والوں کو کوئی نہیں جانتا، جو شامل ہوئے وہ تحریک انصاف کے ساتھ اورعوام ہمارے ساتھ ہیں۔

    مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف کا صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ نیب کی طرف سے کچھ ثابت ہونا ہوتا تو پہلے 10 دن میں ہو جاتا۔

    گوجرانوالہ سے رانا نذیر کی تحریک انصاف میں شمولیت کے سوال پر مسلم لیگ ن کے قائد کا کہنا تھا کہ میں نے بھی سنا ہے کہ رانا نذیر تحریک انصاف میں جا رہے ہیں، رانا نذیرکے بیٹے نے پارٹی صدارت پرمجھے ووٹ نہیں دیا تھا۔

    سابق وزیراعظم نوازشریف نے عمران خان کی بریت سے متعلق سوال کے جواب میں کہا کہ اللہ نہ کرے ہماری قسمت عمران خان کی طرح ہو۔

    دوسری جانب مسلم لیگ ن کے قائد کا کہنا تھا کہ آج پنجاب ہاؤس میں نیب کے الزامات پر پریس کانفرنس کروں گا، عدالتی کارروائی کے بعد پریس کانفرنس کا وقت طے کیا جائے گا۔

    نوازشریف کا کہنا تھا کہ عمران خان کو جہاں کوئی چیزراس آتی ہے وہاں ایک معیار ہوتا ہے جہاں عمران خان کوکچھ راس نہ آئے وہاں معیاردوسرا ہوتا ہے۔

    سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ عمران خان کی کسی بات پر اعتبار نہیں کیا جا سکتا، وہ سیاست دان ہی کیا جس کی بات پر اعتبار نہ کیا جا سکے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • آئندہ عام انتخابات مقررہ وقت پرہوں گے‘ مریم اورنگزیب

    آئندہ عام انتخابات مقررہ وقت پرہوں گے‘ مریم اورنگزیب

    اسلام آباد : وزیرمملکت برائے اطلاعات ونشریات کا کہنا ہے کہ مقررہ وقت پرعام انتخابات کو یقینی بنانا الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیرمملکت برائے اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب نے سرکاری ٹی وی کو انٹرویو میں کہا کہ عام انتخابات مقررہ وقت پر ہوں گے جو ملک میں جمہوریت کے تسلسل کے لیے ناگزیر ہیں۔

    مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ پاکستان میں جمہوری عمل کے دس سال مکمل ہو رہے ہیں اور مقررہ وقت پرعام انتخابات کو یقینی بنانا الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے۔

    وزیرمملکت برائے اطلاعات ونشریات کا کہنا تھا کہ گزشتہ پانچ سال کے دوران ملک میں بڑے پیمانے پرترقی ہوئی ہے جو گزشتہ 70 برسوں میں نہیں ہوئی۔

    خیال رہے کہ چار روز قبل وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ عام انتخابات اپنے مقررہ وقت پرہوں گے اور قوم فیصلہ کرے گی کہ نئی حکومت کس کی ہوگی۔


    سیاسی لوٹے 2018 کی عام انتخابات میں منہ کہ بل گریں گے‘ مریم اورنگزیب

    یاد رہے کہ گزشتہ ماہ 10 اپریل کو وزیرمملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ سیاسی لوٹے 2018 کی عام انتخابات میں منہ کہ بل گریں گے، پانچ سال حکومت کے مزے اڑائے اور اب لوٹے قبلہ تبدیل کر رہے ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک’پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • میرا دامن صاف ہے عوام کی عدالت میں سرخروہوچکا ہوں،  نوازشریف

    میرا دامن صاف ہے عوام کی عدالت میں سرخروہوچکا ہوں، نوازشریف

    اسلام آباد : سابق وزیراعظم نوازشریف کا کہنا ہے کہ میرادامن صاف ہےعوام کی عدالت میں سرخروہوچکاہوں، شہبازشریف نے ایسا راستہ تلاش نہیں کیا جو میرے راستے سے مختلف ہو، وہ وفادار بھائی اور پارٹی کے محنتی کارکن ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں احتساب عدالت کے باہر صحافیوں سے غیررسمی گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نوازشریف کا کہنا تھا کہ میں آج62ویں پیشی آج بھگت رہاہوں، آئین توڑنےوالوں نے 2پیشیاں بھی نہیں بھگتی ہوں گی، یکطرفہ طورپرکارروائی ہورہی ہے،میرے خلاف کیس میں کچھ بھی نہیں ہے، عوام اپنا فیصلہ دیں گے۔

    نوازشریف کا کہنا تھا کہ دوسرے کیسزکی توسماعت ہی نہیں ہورہی، 5،5سال سے کیسز ہیں، ان کی سماعت ہی نہیں ہوتی، میں روزانہ عدالت میں پیش ہو رہا ہوں، میرادامن صاف ہےعوام کی عدالت میں سرخروہوچکاہوں، میرے کیس میں کچھ ہوتا تو8 ہفتے میں فیصلہ ہوجاتا۔

    [bs-quote quote=”جنہوں نے لوٹ مار کی وہ آرام سے سورہےہیں، ہم نےملک کوترقی دی اور اب پیشی بھگت رہےہیں” style=”default” align=”left” author_name=”نواز شریف” author_avatar=”https://arynewsudweb.wpengine.com/wp-content/uploads/2018/05/NawazShareef60x60-2.jpg”][/bs-quote]

    عام انتخابات کے حوالے سابق وزیراعظم نے کہا کہ الیکشن نہیں ملتوی ہونے چاہئیں اور نہ ہونے دیں گے، قوم کا جذبہ دیکھ رہے ہیں، قوم کا موڈ بھی دیکھ رہےہیں، عوام بھی کہہ رہےہیں ووٹ کوعزت دو، عوام جاگ چکےہیں ،اپنے ووٹ کی توقیر کو سمجھتے ہیں، عوام سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی طرح ان کے سامنے کھڑی ہوگی۔

    ان کا کہنا تھا کہ جن پرعمران خان الزام لگارہےہیں ان کوپوچھنا چاہیے، کوئی ایسا گواہ یا دستاویزسامنے نہیں آئیں جس سے ثابت ہوتا، جنہوں نے لوٹ مار کی وہ آرام سے سو رہے ہیں،  ہم نےملک کوترقی دی اور اب پیشی بھگت رہےہیں

    اس سے قبل نوازشریف کا کہا تھا کہ یہ ملک ہم سب کا ہے قوم اس ملک کی مالک ہے، کافی ہوچکا اب، 70سال سے مزارع رہے، اب مستقبل سنوارنا چاہیے، عوام کواحساس ہو چکا ہے وہ مالک ہیں، اب فیصلہ بھی قوم کا ہوگا۔

    مسلم لیگ ن کے قائد کا کہنا تھا کہ 2013 الیکشن سے متعلق عمران خان کے بیان کا نوٹس لیا جانا چاہیے، چیف جسٹس ہربات پرنوٹس لیتے ہیں عمران خان کے بیان کا بھی نوٹس لیں۔

    سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ مملکت کا نظام کسی ضابطے کے تحت ہوتا ہے، پالیسی حکومت بناتی ہے اورادارے اس پر عملدرآمد کرتے ہیں۔

    نوازشریف کا کہنا تھا کہ نیب کوغیرمؤثرکرنے سے متعلق وزیراعظم سے بات ہوئی تھی، میں بھی تذبذب کا شکارتھا کہیں یہ میرے کیس سے متعلق نہ سمجھا جائے۔

    مسلم لیگ ن کے قائد کا کہنا تھا کہ میرے کیس کا فیصلہ ہوجائے تو نیب کا معاملہ بھی دیکھیں گے،8 ماہ گزر گئے ہیں نیب کو ہمارے خلاف کچھ نہیں مل رہا تو ہمیں بتا دیں ہم ہی ڈھونڈ لائیں۔

    احسن اقبال پرقاتلانہ حملے سے متعلق نوازشریف کا کہنا تھا کہ احسن اقبال کے بیٹے سے بات ہوئی تھی، وزیرداخلہ پرحملہ معمولی بات نہیں ہے، یہاں تک نوبت پہنچنا انتہائی تشویش ناک بات ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک’پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • وفاقی وزیرداخلہ احسن اقبال پرقاتلانہ حملے کا مقدمہ درج

    وفاقی وزیرداخلہ احسن اقبال پرقاتلانہ حملے کا مقدمہ درج

    نارووال : وفاقی وزیرداخلہ احسن اقبال پر نارووال میں ہونے والے قاتلانہ حملے کا مقدمہ تھانہ شاہ غریب میں درج کرلیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیرداخلہ احسن اقبال پرقاتلانہ حملے کا مقدمہ تھانہ شاہ غریب میں درج کرلیا گیا، مقدمے میں قاتلانہ حملے، دہشت گردی اورناجائز اسلحے کی دفعات شامل ہیں۔

    احسن اقبال پر حملے کا مقدمہ اے ایس آئی محمد اسحاق کی مدعیت میں درج کیا گیا جس میں ایف آئی آرمیں عابد ولد محمد حسین کوملزم نامزد کیا گیا ہے۔

    قاتلانہ حملے میں زخمی ہونے والے وزیرداخلہ احسن اقبال کا لاہور کے سروسز اسپتال میں‌ آپریشن مکمل کرلیا گیا، جس کے بعد ان کی حالت تسلی بخش ہے اور انہیں آئی سی یو میں منتقل کردیا گیا ہے۔


    وزیرداخلہ پرحملہ‘ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ چیف سیکریٹری پنجاب کوارسال

    دوسری جانب وفاقی وزیرداخلہ احسن اقبال پر حملے کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ چیف سیکریٹری پنجاب کو ارسال کردی گئی جس میں بتایا گیا ہے کہ حملہ آور نے احسن اقبال کے ارد گرد رش کا فائدہ اٹھا کر گولی چلائی۔

    رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ حملہ آورکواسلحے سمیت گرفتارکرکے اس کی موٹرسائیکل کو بھی پولیس نے تحویل میں لیا۔ حملہ آورنے اپنی شناخت عابد ولد محمدحسین کے نام سے کرائی اوراپنی وابستگی تحریک لبیک سے ظاہرکی۔


    وزیر داخلہ احسن اقبال قاتلانہ حملے میں زخمی

    یاد رہے کہ گزشتہ روز وفاقی وزیرداخلہ احسن اقبال پر نارروال میں کانرمیٹنگ کے بعد فائرنگ کی گئی تھی جس کے نتیجے میں وہ زخمی ہوگئے تھے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک’پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • مسلم لیگ ن آج مانسہرہ میں سیاسی طاقت کا مظاہرہ کرے گی

    مسلم لیگ ن آج مانسہرہ میں سیاسی طاقت کا مظاہرہ کرے گی

    مانسہرہ : صوبہ خیبرپختونخواہ کے شہرمانسہرہ میں مسلم لیگ ن سیاسی قوت کا مظاہرہ کرے گی، مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف جلسے سے خطاب کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن آج خیبرپختونخواہ کے شہر مانسہرہ میں جلسہ کرے گی جس کے لیے تمام انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں۔

    سابق وزیراعظم نوازشریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز سمیت دیگرپارٹی رہنما جلسے سے خطاب کریں گے۔

    خیال رہے کہ گزشتہ چند ماہ کے دوران حکمراں جماعت کی جانب سے مانسہرہ میں یہ دوسرا جلسہ ہے جس کے لیے بھرپور تیاریاں کی گئی ہیں۔


    آئندہ الیکشن میں ن لیگ کا مقابلہ خلائی مخلوق کے ساتھ ہے، نوازشریف

    یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے صادق آباد میں جلسہ عام سے خطاب کرتے سابق وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ آئندہ الیکشن میں ن لیگ کا مقابلہ زرداری کے ساتھ ہے نہ عمران کے ساتھ بلکہ ہمارا مقابلہ خلائی مخلوق کے ساتھ ہے۔

    نوازشریف کا کہنا تھا کہ 2018 کے الیکشن کو ریفرنڈم سمجھیں، میرے خلاف فیصلہ بدلنا چاہتے ہو تو ن لیگ کے شیروں کو کامیاب کراؤ، پاکستان کو ایشین ٹائیگر بنانے کےلیے ن لیگ کو ووٹ دو۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک’پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • مسلم لیگ ن کے نائب صدر اور رہنما پی پی میں شامل

    مسلم لیگ ن کے نائب صدر اور رہنما پی پی میں شامل

    کراچی: مسلم لیگ ن کے نائب صدر سمیت متعدد اہم رہنماؤں نے اپنی پارٹی کو خیر باد کہتے ہوئے پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق عام انتخابات سے قبل سیاسی رہنماؤں اور کارکنان کی جانب سے پارٹیاں بدلنے کا سلسلہ زور و شور سے جاری ہے، حکومتی جماعت مسلم لیگ ن کے اراکین پی پی میں شامل ہوگئے۔

    پیپلزپارٹی میڈیا سیل کے مطابق مسلم لیگ ن کے خیبرپختونخواہ سے تعلق رکھنے والے رہنماؤں نے  شریک چیئرمین آصف علی زدراری سے ملاقات کی اور پی پی میں شمولیت کا اعلان کیا۔

    مسلم لیگ چھوڑ کر پی پی میں شامل ہونے والے رہنماؤں میں خیبرپختونخواہ کے نائب صدر اور ن لیگ کے امیدوار امان اللہ خان، جنرل سیکریٹری نوشہرہ عثمان خان شامل ہیں۔

    مزید پڑھیں: بلوچستان، مسلم لیگ ن کے جنرل سیکریٹری اور ساتھی بی اے پی میں شامل

    ترجمان پیپلزپارٹی کے مطابق مسلم لیگ ن کے نائب ناظمین فرمان دتہ خان اور ڈاکٹر اصغر نے بھی بھٹو نظریے سے متاثر ہوکر آئندہ سیاسی جدوجہد پی پی کے پلیٹ فارم سے جاری رکھنے کا اعلان کیا۔

    خیال رہے کہ 2 مارچ کو مسلم لیگ ن کے حلقہ 81 سے منتخب ہونے والے  رکن قومی اسمبلی نثار احمد جٹ  ساتھیوں  کےساتھ تحریک انصاف میں شامل ہوئے تھے۔ دریں اثناء فروری میں گوجرانوالہ سے منتخب ہونے والے موجودہ اور سابق اراکین قومی و صوبائی اسمبلی میاں طارق اور میاں مظہر نے ساتھیوں سمیت تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی تھی۔

    واضح رہے کہ  کچھ ماہ سے بلوچستان میں مسلم لیگ ن کو کئی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، گذشتہ  برس بلوچستان کے سابق وزیراعلیٰ نواب ثناء اللہ زہری کے خلاف تحریک عدم اعتماد اسمبلی میں پیش کی جانی تھی تاہم اُس سے قبل ہی انہوں نے مستعفیٰ ہونے کا اعلان کردیا تھاجس کے بعد اپوزیشن کے مشترکہ امیدوار عبدالقدوس بزنجو بلوچستان کے نئے وزیراعلیٰ بنے تھے۔

    یہ بھی پڑھیں: مسلم لیگ ن کے ایم پی اے چوہدری فیصل فاروق چیمہ پی ٹی آئی میں شامل

    حکمراں جماعت مسلم لیگ ن نے ثناء اللہ زہری کو عہدے سے ہٹانے کو جمہوریت کے خلاف سازش قرار دیتے ہوئے الزام عائد کیا تھاکہ اس کے پیچھے پیپلزپارٹی کا ہاتھ کارفرما ہے۔

    بعد ازاں بلوچستان سے تعلق رکھنے والے رہنماؤں اور دیگر بااثر سیاسی افراد نے نئی جماعت ’بلوچستان عوامی پارٹی‘ کے نام سے بنانے کا اعلان کیا جس کے بعد صوبے سے تعلق رکھنے والے اراکین نے نئی جماعت میں شمولیتوں کا سلسلہ شروع کیا۔

    گذشتہ ماہ اپریل کی 6 تاریخ کو بلوچستان سےمنتخب ہونے والے مسلم لیگ کے 2 سابق وفاقی وزراء جام کمال، دوستین ڈومکی اور رکن قومی اسمبلی خالد کمال مگسی نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کرتے ہوئے بلوچستان عوامی پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا تھا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • خلائی مخلوق والے بیانات سے لگتا ہے، ن لیگی آج کل اسٹاروارز بہت دیکھ رہے ہیں: نفیسہ شاہ

    خلائی مخلوق والے بیانات سے لگتا ہے، ن لیگی آج کل اسٹاروارز بہت دیکھ رہے ہیں: نفیسہ شاہ

    اسلام آباد: پیپلزپارٹی کی سینئر رہنما نفیسہ شاہ نے کہا ہے کہ آج یہ پروپیگنڈا ہورہا ہے کہ نیب نے سندھ میں رعایت دے، حالاں کہ پیپلزپارٹی کے دو وزرائےاعظم نے نیب کے کیسز کا سامنا کیا.

    ان خیالات کا اظہار انھوں نے اسلام آباد میں‌ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا، نفیسہ شاہ کا کہنا تھا کہ فریال تالپورپر کوئی ریفرنس نہیں، ان کا نام کیوں لیا جارہا ہے، اس کی وضاحت کی جائے۔

    پیپلزپارٹی کے رہنما نے کہا کہ سندھ میں کئی افسران آج بھی جیل میں ہیں، پنجاب میں صرف احدچیمہ کو گرفتار کیا گیا، ایسے میں یہ الزام بے بنیاد ہے.

    انھوں نے شاہد خاقان عباسی کے خلائی مخلوق والے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ لگتا ہے کہ وزیراعظم اور ن لیگ والے اسٹار وارز بہت دیکھ رہے ہیں.

    ان کا کہنا تھا کہ آج سابق وزیراعظم نوازشریف نے بھی کہا کہ میرامقابلہ خلائی مخلوق سے ہے، میاں صاحب بتائیں آر اوز کے الیکشن کس نے کروائے، سی پیک معاہدے کو دن دھاڑے کس خلائی مخلوق نے آگ لگائی.

    انھوں نے وزیراعظم پنجاب کو آڑے ہاتھ لیتے ہوئے کہا کہ چھوٹے وائسرائے نے کہا کہ میرامقابلہ پنجاب میں نہیں ہے، شہباز شریف ابھی 56 کمپنیوں کا حساب باقی ہے.

    یاد رہے کہ آج وزیر داخلہ سندھ سہیل انور سیال نے بھی ن لیگ پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ نواز شریف کی فطرت میں جھوٹ بولنا شامل ہے، کراچی آپریشن کا کریڈٹ لینے والوں نے پانچ سال میں ٹکا بھی نہیں دیا.


    کراچی آپریشن آرمی چیف اور آصف علی زرداری نے شروع کیا تھا: سہیل انور سیال


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • الیکشن کمیشن نے وزیراعظم کے خلائی مخلوق والے بیان کی تردید کردی

    الیکشن کمیشن نے وزیراعظم کے خلائی مخلوق والے بیان کی تردید کردی

    اسلام آباد : الیکشن کمیشن آف پاکستان نے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے خلائی مخلوق والے بیان کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ بیان آئین کی روح، الیکشن کمیشن کے مینڈیٹ کے خلاف ہے۔

    تفصیلات کےمطابق الیکشن کمیشن کے ترجمان نے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے خلائی مخلوق والے بیان کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن انتخابات کے لیے مکمل تیارہے۔

    ترجمان الیکشن کمیشن نے کہا کہ انتخابات کوئی خلائی مخلوق کرا رہا ہے والےبیان کی تردید کرتے ہیں، یہ بیان آئین کی روح، الیکشن کمیشن کےمینڈیٹ کے خلاف ہے، الیکشن کمیشن آئینی وقانونی ذمہ داریوں میں مکمل آزاد ہے۔

    ترجمان نے کہا کہ اہم منصب پرفائزشخصیات ایسے بیانات سے گریزکریں، ایسے بیانات محض قیاس آرائیوں اور مفروضوں پرمبنی ہوتے ہیں، ایسے بیانات آئین کے منافی ، تمسخراڑانے کے مترادف ہیں۔


    انتخابات نگراں وزیراعظم نہیں خلائی مخلوق کرائے گی‘شاہد خاقان عباسی

    خیال رہے کہ گزشتہ روز اسپیکرقومی اسمبلی سردار ایازصادق کی جانب سے ارکان کو دیے گئےعشائیے میں صحافیوں سے غیررسمی گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا تھا کہ انتخابات خلائی مخلوق کرائے گی۔

    نگراں حکومت کے حوالے سے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ حکومت اپوزیشن کی جانب سے پیش کیے گئے کسی بھی نام کو باہمی اتفاق سے قبول کرلے گی۔


    آئندہ الیکشن میں ن لیگ کا مقابلہ خلائی مخلوق کے ساتھ ہے‘ نوازشریف

    یاد رہے کہ 2 مئی 2018 کو صادق آباد میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نوازشریف نے کہا تھا کہ آئندہ انتخابات میں ہمارا معرکہ پیپلزپارٹی یا پاکستان تحریک انصاف سے نہیں بلکہ خلائی مخلوق سے ہوگا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔