Tag: مسلم لیگ ن

  • ان لوگوں نے کیا تبدیلی لانی ہےجن کی سوچ غلامانہ ہے‘ نوازشریف

    ان لوگوں نے کیا تبدیلی لانی ہےجن کی سوچ غلامانہ ہے‘ نوازشریف

    اسلام آباد : مسلم لیگ ن کے رہنما نوازشریف کا کہنا ہے کہ ملک سب کا ہے اور سب کے یکساں حقوق ہیں، احتجاج سب کا حق ہے آپ کسی کی زبان بند نہیں کرسکتے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں میڈیا سے غیررسمی گفتگو کرتے ہوئے نوازشریف نے کہا کہ آئین، قانون اور ووٹ کو عزت دینے کی بات کرتا رہا، میں 22 کروڑعوام کے حق کی بات کرتا رہا۔

    نوازشریف کا کہنا تھا کہ آپ کس طرح عوام کے حق کو مجروح کرسکتے ہیں، ملک سب کا ہے اور سب کے یکساں حقوق ہیں،احتجاج بنیادی حق ہے، مہذب معاشرے میں اسے روکنا جائز نہیں۔

    مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف کا کہنا تھا کہ ملک پہلے ہی انتشارکا شکار ہے اس کا حل نکالا جانا چاہیے۔ سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ عوام اپنے لیڈر کو نہیں سن سکتے، ان لوگوں نے کیا تبدیلی لانی ہے جن کی سوچ غلامانہ ہے۔

    نوازشریف کا کہنا تھا کہ رائے ونڈ روڈ کو چوڑا کرنے پرتوریفرنس دائر کردیا گیا، کیا موٹروے بنانے پر بھی ریفرنس دائر کرنا چاہیے۔ان کا کہنا تھا کہ میں چاہتا ہوں پاکستان کے لیے سب مل کرآگے چلیں، ہم سب کو درگزر کرکے آگے چلنے کی ضرورت ہے۔

    سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ملک کے وسیع ترمفاد میں ہم نے بہت چیزیں درگزرکیں، دھرنا درگزرکیا، سمجھوتا نہیں کیا لیکن ملک کی بہتری کے لیے درگزر کیا۔

    دوسری جانب نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ووٹ بینک مسلم لیگ ن کا ہے، جو پارٹی چھوڑ کرجا رہے ہیں ان کے ساتھ ووٹ بینک نہیں جا رہا۔ مریم نواز کا کہنا تھا کہ عوام اپنی مرضی کی بات نہیں کرسکتے، کیاعوام کو اندھا اور بہرا کر دیا جائے۔

    نوازشریف اور مریم نواز کی عدلیہ مخالف تقاریر نشر کرنے پرعبوری پابندی عائد

    خیال رہے کہ گزشتہ روز لاہور ہائی کورٹ نے نواز شریف ، مریم نواز سمیت سولہ ن لیگی رہنماؤں کی عدلیہ مخالف تقاریر کی نشریات پر 15 دن کے لیے عبوری پابندی عائد کی تھی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • خواجہ آصف نااہلی کیس میں‌ اہم پیش رفت، یواے ای کی کمپنی کا نمائندہ گواہی دینے پر رضامند

    خواجہ آصف نااہلی کیس میں‌ اہم پیش رفت، یواے ای کی کمپنی کا نمائندہ گواہی دینے پر رضامند

    اسلام آباد: وزیر خارجہ خواجہ آصف کی مشکلات میں‌ اضافہ ہوگیا، مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما کے سر پر نااہلی کی تلوار لٹکنے لگی.

    تفصیلات کے مطابق وزیرخارجہ خواجہ آصف نااہلی کیس میں یواے ای کمپنی کے نمائندے نے خواجہ آصف کی نوکری اور معاہدے پرگواہی دینے پر آمادگی ظاہرکردی ہے۔

    ذرایع کے مطابق یو اے ای کمپنی کے نمائندے کا کہنا ہے کہ خواجہ آصف کمپنی کے ملازم ہیں، مگر معاہدے کے تحت کپمنی میں ان کی فل ٹائم حاضری ضروری نہیں، خواجہ آصف سے کسی بھی معاملے پرتجاویرفون یا ان کے دورہ دبئی کے دوران لی جاتی ہیں.

    دوسری خواجہ آصف نے عدالت میں اضافی دستاویز بھی جمع کرائی ہیں، واضح رہے کہ عدالت نے فریقین کو اضافی دستاویز جمع کرانے کے لیے آج تک کا وقت دیا تھا۔

    وزیرخارجہ ٓخواجہ آصف کے خلاف پی ٹی آئی رہنما عثمان ڈارکی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا ہے. یہ فیصلہ ایک ہفتے میں سنائے جانے کا امکان ہے.

    تجزیہ کاروں‌کے مطابق کیس میں‌ ہونے والی حالیہ پیش رفت کے بعد وزیرخارجہ خواجہ آصف کی نااہلی کا خطرہ بڑھ گیا ہے اور اگر ایسا ہوا، تو یہ ن لیگ کے لیے ایک جھٹکا ہوگا.


    مشرف دورمیں شہری پیسوں کے عوض امریکا کو دیے گئے، خواجہ آصف


  • مسلم لیگ ن کے ایم پی اے چوہدری فیصل فاروق چیمہ پی ٹی آئی میں شامل

    مسلم لیگ ن کے ایم پی اے چوہدری فیصل فاروق چیمہ پی ٹی آئی میں شامل

    اسلام آباد : پاکستان مسلم لیگ ن کی ایک اوروکٹ گرگئی، سرگودھا سے مسلم لیگ ن کے ایم پی اے چوہدری فیصل فاروق چیمہ پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے مسلم لیگ ن کی وکٹیں گرانے کا سلسلہ جاری ہے، سرگودھا سے مسلم لیگ ن کے ایم پی اےچوہدری فیصل فاروق چیمہ نے بنی گالہ میں عمران خان سے ملاقات کی اور پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کیا۔

    جہانگیرترین،عامرمحمودکیانی،عطااللہ خان بھی ملاقات میں موجود تھے۔

    یاد رہے دو روز قبل پنجاب سے مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی بلال ورک نے پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کرتے ہوئے کہا تھا کہ پنجاب میں ایک خاندان نے اپنے اثاثے بنانے کیلئے پنجاب اور ملک کے وسائل بے دردی سے لوٹے, اپنی چوری بچانے کیلئے پارلیمان کو بے توقیر اور ریاستی اداروں پر یلغار کی گئی، جس کے بعد مزید اس خاندانی سیاست کا حصہ نہیں بن سکتا۔


    مزید پڑھیں :  مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی بلال ورک تحریک انصاف میں شامل


    اس سے قبل فیصل آباد سے مسلم لیگ ن کے ایم پی اے نصراللہ گھمن نے ساتھیوں سمیت پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی تھی۔

    خیال رہے کہ 2 مارچ کو مسلم لیگ ن کے حلقہ 81 سے منتخب ہونے والے  رکن قومی اسمبلی نثار احمد جٹ  ساتھیوں  کےساتھ تحریک انصاف میں شامل ہوئے تھے۔

    دریں اثناء فروری میں گوجرانوالہ سے منتخب ہونے والے موجودہ اور سابق اراکین قومی و صوبائی اسمبلی میاں طارق اور میاں مظہر نے ساتھیوں سمیت تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی تھی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • نئےصوبوں کے نعرے پرجھوٹے وعدے نہیں کریں گے‘ شہبازشریف

    نئےصوبوں کے نعرے پرجھوٹے وعدے نہیں کریں گے‘ شہبازشریف

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کا کہنا ہے نئے صوبوں سے متعلق ہمارے عزم کا ثبوت پنجاب اسمبلی سے قرارداد کی منظوری ہے، نئے صوبوں کے نعرے پرجھوٹے وعدے نہیں کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹرپراپنے پیغام میں کہا کہ گورننس عوام کے دروازے تک ہماری سیاست کا امتیازی نشان ہے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کا کہنا ہے کہ نچلی سطح پرعوام کے اختیارسے ہی خدمات کی مؤثرفراہمی ممکن ہے۔

    شہبازشریف کا کہنا تھا کہ نئے صوبوں کے نعرے پرجھوٹے وعدے نہیں کریں گے، نئے صوبوں سے متعلق ہمارے عزم کا ثبوت پنجاب اسمبلی سے قرارداد کی منظوری ہے۔

    جھوٹ کی سیاست کے پاؤں نہیں ہوتے‘ شہبازشریف

    خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کا کہنا تھا کہ الزامات کی سیاست کرنے والوں کے چہرے عیاں ہوچکے ہیں، آئندہ عام انتخابات میں شکست ان عناصر کا مقدر ہے۔

    شہبازشریف کا کہنا تھا کہ تبدیلی کے دعویداروں نے کھوکھلے نعروں کے علاوہ کچھ نہیں دیا، لوٹ مار اور دھرنا دینے والے ہماری کارکردگی سے خوفزدہ ہیں، آئندہ عام انتخابات میں شکست ان عناصر کا مقدر ہے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ ترقی کے مخالف عناصر کوعوام آئندہ الیکشن میں سبق سکھائیں گے، منفی حربوں کے باوجود ترقی وخوشحالی بڑھاتےجائیں گے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • جج کے گھر پر فائرنگ گھٹیا کام ہے‘ کیپٹن صفدر

    جج کے گھر پر فائرنگ گھٹیا کام ہے‘ کیپٹن صفدر

    اسلام آباد : مسلم لیگ ن کے رہنما کیپٹن صفدر کا کہنا ہے کہ تمام عدالتیں اورجج پاکستان کی امانت ہیں، ہم لوگ آئین کی تشریح کرنے والوں پرفائرنہیں کرسکتے۔

    تفصیلات کےمطابق اسلام آباد میں احتساب عدالت کے باہرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم لوگ آئین بناتے اور ججز تشریح کرتے ہیں، ہم ان لوگوں کے خلاف ہیں جوآئین کو پھاڑتے اورپھینکتے ہیں۔

    کیپٹن صفدر کا کہنا تھا کہ جج کے گھر پر فائرنگ گھٹیا کام ہے، تمام عدالتیں اورجج پاکستان کی امانت ہیں، ہم لوگ آئین کی تشریح کرنے والوں پرفائرنہیں کرسکتے۔

    مسلم لیگ ن کے رہنما کا کہنا تھا کہ جے آئی ٹی کا کیس آرٹیکل 6 کے زمرے میں آتا ہے، جے آئی ٹی نے جمہوری حکومت کے خلاف سازش کی، سب نے دیکھ لیا جے آئی ٹی کی رپورٹ عجلت میں بنی۔

    کیپٹن صفدر کا کہنا تھا کہ پہلے مارشل لاء کے ذریعے وزرائےاعظم کو گھر بھیجا جاتا تھا، اس بار جے آئی ٹی بنا کر وزیراعظم کو گھر بھیجا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ رپورٹ میں کچھ نہیں واجد ضیاء ہر بات پرکہتے ہیں انہیں پتہ نہیں ہے۔

    میاں صاحب کو مشرف کیخلاف کارروائی کی سزا مل رہی ہے‘ کیپٹن صفدر

    خیال رہے کہ گزشتہ ماہ سابق وزیراعظم نواز شریف کے داماد کیپٹن (ر) صفدر کا کہنا تھا کہ سارا ڈارمہ مشرف کو بچانے کے لیے کیا جارہا ہے، میاں صاحب کو مشرف کے خلاف کارروائی کی سزا مل رہی ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • پی ٹی آئی ایک سمندر ہے، تمام دریاؤں کا رخ ہماری طرف ہے: فواد چوہدری

    پی ٹی آئی ایک سمندر ہے، تمام دریاؤں کا رخ ہماری طرف ہے: فواد چوہدری

    لاہور: پی ٹی آئی کے ترجمان فواد چوہدری نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کے بکھرنے کاعمل جاری ہے ، ن لیگ ٹوٹ رہی ہے اور اس کی وکٹیں گرتی جارہی ہیں.

    ان خیالات کا اظہار انھوں‌ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا. انھوں‌ نے کہا کہ مریم نوازحادثاتی طورپرسیاست دان بنیں، البتہ نوازشریف اورمریم نواز کی سیاست ختم ہوگئی، دیکھنا ہے کہ ن لیگ کی آگے کوئی حیثیت رہتی ہے یا بانی ایم کیوایم والا حال ہوتا ہے، کیوں‌ کہ ن لیگ کی اداروں سے لڑائی کی سیاست زیادہ عرصے تک نہیں چلے گی.

    [bs-quote quote=”مریم اپنے والد کی تاریخ پڑھیں، تو انھیں اسٹیبلشمنٹ سے ن لیگ کے تعلقات کا پتا چلے گا” style=”style-2″ align=”left” author_name=”فواد چوہدری”][/bs-quote]

    فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ نوازشریف اور زرداری ساری عمربھائی بھائی رہے ہیں، ن لیگی وزرا نے تو پرویز مشرف کو بھی بھائی بنا کران سے حلف لیا تھا.

    ان کا کہنا تھا کہ مریم اپنے والد کی تاریخ پڑھیں، تو انھیں اسٹیبلشمنٹ سے ن لیگ کے تعلقات کا پتا چلے گا، ن لیگ والے ضرورت کے وقت کچھ بھی کرسکتے ہیں، پیپلزپارٹی سے پنجاب میں اتحاد سے بہتر ہے ہم سیاسی خودکشی کرلیں۔

    انھوں نے مزید کہا کہ جولوگ الیکشن کی سائنس جانتےہیں وہ پی ٹی آئی میں آرہےہیں. پی ٹی آئی ایک سمندر ہے، تمام دریاؤں کارخ ہماری طرف ہے، پنجاب میں توپیپلزپارٹی کےپاس کوئی امیدوارہی نہیں ہے.

    فوادچوہدری نے کہا کہ دو روز بعد مزید سیاست داں‌ تحریک انصاف میں شامل ہوں گے، مینارپاکستان کاجلسہ الیکشن مہم کا بھرپورآغاز ثابت ہوگا، پی ٹی آئی پہلی جماعت ہےجس نےامیدواروں کےآن لائن فارم لیے، ہزارسے زائددرخواستیں آن لائن موصول ہوئی ہیں امیدواروں کےنام شارٹ لسٹ کرکے مرکزی بورڈبھیجے جائیں گے.


    ن لیگ کا حال ایم کیو ایم سے مختلف نہیں، کئی لیگی رہنما پی ٹی آئی میں شامل ہورہے ہیں: فواد چوہدری


  • مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی بلال ورک تحریک انصاف میں شامل

    مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی بلال ورک تحریک انصاف میں شامل

    اسلام آباد : پنجاب سے مسلم لیگ نون کی ایک اور بڑی وکٹ گر گئی، شیخوپورہ سے رکن قومی اسمبلی بلال ورک تحریک انصاف کے قافلے میں شامل ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب سے مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی بلال ورک نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے بنی گالہ میں ملاقات کی اور پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کیا۔

    ملاقات کے دوران بلال ورک نے تحریک انصاف کی قیادت اور منشور پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں ایک خاندان نے اپنے اثاثے بنانے کیلئے پنجاب اور ملک کے وسائل بے دردی سے لوٹے, اپنی چوری بچانے کیلئے پارلیمان کو بے توقیر اور ریاستی اداروں پر یلغار کی گئی، جس کے بعد مزید اس خاندانی سیاست کا حصہ نہیں بن سکتا۔

    بلال ورک نے کہا کہ مسلم لیگ نواز نے پارلیمان کو عملی طور پر غیر متعلق بنا کر رکھ دیا، اداروں کو دھمکانے اور آئین کاحلیہ بگاڑنے کیلئے پارلیمان کو استعمال کرنے کی غلط رسم ڈالی گئی، پاکستان کو انتشار کی نہیں، چوروں کے احتساب کی ضرورت ہے۔

    چئیر مین پی ٹی آئی عمران خان نے بلال ورک کی ساتھیوں سمیت پارٹی میں شمولیت کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ شریف خاندان کی سیاست ختم ہو رہی ہے, شریف فیملی نے جس عدلیہ اور اداروں کو بدنام کرنے کی سازش کی قوم 29 اپریل کو لاہور جلسے میں اسی عدلیہ اور اداروں کیساتھ یکجہتی کے لئے پوری طرح تیار ہیں۔

    عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ طاقتور مافیا کے احتساب پر چیف جسٹس اور انکے ساتھی ججز تحسین کے مستحق ہیں، جن کا احتساب ہو رہا ہے، انہوں نے اپنے بچوں کی جائیدادیں بنانے کیلئے قوم کی آئندہ نسلوں پر غلامی، غربت اور جہالت مسلط کی مگر اب نظریاتی سیاست کا دور لوٹ رہا ہے، اداروں کو بلیک میل کرنے کی ہر کوشش ناکام بنائیں گے۔


    مزید پڑھیں : مسلم لیگ ن کے ایم پی اے نصراللہ گھمن نے پی ٹی آئی میں شمولیت اختیارکرلی


    یاد رہے رواں ماہ کے آغاز میں  پیپلزپارٹی کے لیہ سے رکن اسمبلی شہاب الدین، ق لیگ کے پاکپتن سے رکن اسمبلی احمدشاہ اور فیصل آباد کے آزاد رکن اسمبلی احسن ریاض  پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہوئے تھے۔

    اس سے قبل فیصل آباد سے مسلم لیگ ن کے ایم پی اے نصراللہ گھمن نے ساتھیوں سمیت پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی تھی۔

    خیال رہے کہ 2 مارچ کو مسلم لیگ ن کے حلقہ 81 سے منتخب ہونے والے  رکن قومی اسمبلی نثار احمد جٹ  ساتھیوں  کےساتھ تحریک انصاف میں شامل ہوئے تھے۔

    دریں اثناء فروری میں گوجرانوالہ سے منتخب ہونے والے موجودہ اور سابق اراکین قومی و صوبائی اسمبلی میاں طارق اور میاں مظہر نے ساتھیوں سمیت تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی تھی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کی گورنرسندھ سے ملاقات

    وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کی گورنرسندھ سے ملاقات

    کراچی : وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کی گورنر سندھ محمد زبیر سے ملاقات ہوئی جس میں ملک اور خصوصاََ سندھ کی سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق گورنرہاؤس میں وزیراعلیٰ پنجاب اور مسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف اور گورنرسندھ محمد زبیر کی ملاقات ہوئی، جس میں امن وامان کی صورت حال، معاشی کامیابیوں اورتوانائی سمیت دیگرامورپربات چیت کی گئی۔

    اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن عوام کی فلاح وبہبود کے لیے ترقیاتی ایجنڈے کا وژن رکھتی ہے، اللہ تعالیٰ نےموقع دیا توسندھ کے شہروں کی حالت بدل دیں گے

    اس موقع پر شہبازشریف کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ(ن) عوام کی فلاح وبہبود کیلئے ترقیاتی ایجنڈے کا ویژن رکھتی ہے، اللہ نےموقع دیا تو سندھ کے تمام شہروں کی حالت بدل دیں گے، ترقی سندھ کےشہریوں کابھی حق ہے۔

    مسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف سے گفتگو کے دوران گورنرسندھ محمد زبیر کا کہنا تھا کہ امن وامان، توانائی صورت حال میں بہتری وفاقی حکومت کی کاوشوں کا ثمرہے، ملکی ترقی اورعوام کی خوشحالی کے لیے سب کومل کرکام کرنا ہوگا۔

    گورنرسندھ کا کہنا تھا کہ کراچی معاشی حب ہے، کوئی بھی سرگرمی معیشت پراثراندازہوتی ہے جبکہ امن وامان، توانائی صورت حال اسے سرمایہ کاری کے لیے پرکشش بناتی ہے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف ایک روزہ دورے پرکراچی پہنچ گئے

    خیال رہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف ایک روزہ دورے کے دوران مسلم لیگ ن سندھ اور کراچی کے عہدیداران اور بلدیاتی نمائندوں اور اقلیتی پارٹی رہنماؤں سے ملاقات کریں گے۔

    مسلم لیگ ن کے صدر ن لیگی خواتین اور یوتھ ونگ کے رہنماؤں سمیت وکلا اور بزنس کمیونٹی کے وفد سے بھی ملاقات کریں گے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف ایک روزہ دورے پرکراچی پہنچ گئے

    وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف ایک روزہ دورے پرکراچی پہنچ گئے

    کراچی : وزیراعلیٰ پنجاب اور مسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف ایک روزہ دورے پرکراچی پہنچ گئے جہاں وہ ن لیگ کے ورکرز کنونشن سے خطاب کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف ایک روزہ دورے پرکراچی پہنچے تو کارکنان کی بڑی تعداد نے ان کا ایئرپورٹ پراستقبال کیا اور ان کے حق میں نعرے لگائے۔

    شہبازشریف مسلم لیگ ن سندھ اور کراچی کے عہدیداروں سے ملاقات کریں گے اور ورکرز کنونشن سے خطاب بھی کریں گے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف وکلا کے وفد، بزنس کمیونٹی کے وفد، اینکرز، کالم نگاروں اور میڈیا نمائندوں سے بھی ملاقات کریں گے۔

    خیال رہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف مسلم لیگ (ن) کے سربراہ بننے کے بعد پہلی بار کراچی آئے ہیں۔

    جھوٹ کی سیاست کے پاؤں نہیں ہوتے‘ شہبازشریف

    یاد رہے کہ رواں ہفتے 10 اپریل کو وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کا کہنا تھا کہ الزامات کی سیاست کرنے والوں کے چہرے عیاں ہوچکے ہیں، آئندہ عام انتخابات میں شکست ان عناصر کا مقدر ہے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ ترقی کے مخالف عناصر کوعوام آئندہ الیکشن میں سبق سکھائیں گے، منفی حربوں کے باوجود ترقی وخوشحالی بڑھاتےجائیں گے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • مریم بی بی اور ان کے بھائیوں نے اپنے والد کی مدد سے اربوں روپے چرائے: فواد چوہدری

    مریم بی بی اور ان کے بھائیوں نے اپنے والد کی مدد سے اربوں روپے چرائے: فواد چوہدری

    اسلام آباد: ترجمان پی ٹی آئی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ مریم بی بی اور ان کے بھائیوں نے اپنے والد کی مدد سے ملک کے اربوں روپے چرائے، جس کا اب احتساب ہورہا ہے.

    تفصیلات کے مطابق ان خیالات کا اظہار پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے مریم نواز کے سیالکوٹ میں‌ خطاب پر ردعمل دیتے ہوئے کیا.

    انھوں‌ نے ن لیگ کی رہنما کے خطاب اور شرکا کی تعداد کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ آج سیالکوٹ میں عوام کو دیکھ کر لگ رہا تھا کہ ن لیگ کی کافی دیگیں بچ گئیں، مریم بی بی وہ دیگیں ساتھ لیتی جائیں، جاتی امرا میں کام آئیں گی.

    فواد چوہدری نے مزید کہا کہ مریم بی بی جو بیانیہ بیچ رہی ہیں، وہ یہ ہے کہ ان کے ساتھ بڑا ظلم ہوا ہے، حقیقت میں ظلم تو پاکستان، اس کے کروڑوں عوام کے ساتھ ہوا ہے.

    ان کا کہنا تھا کہ مریم بی بی اور بھائیوں نے والد کی مدد سے ملک کےاربوں روپے چرائے، چوری شدہ دولت منی لانڈرنگ کے ذریعے بیرون ملک منتقل کی گئی.

    پی ٹی آئی کے ترجمان کا کہنا تھا کہ اب یہ کہتے ہیں کہ عدالت مقدمہ سنے اور جے آئی ٹی تحقیقات کرے تو یہ ظلم ہے.

    انھوں نے کہا کہ نوازشریف اور ان کی صاحب زادی سوشل میڈیا کنویشنز کے بہانے پہلی بار پاکستان دیکھ لیں گے، اس سے پہلے یقیناً انھوں نے پاکستان کے اتنے چکرنہیں کاٹے، ساری سیر وسیاحت کے بعد انہیں اس پر کتابیں لکھنے کا موقع میسر آئے گا.


    مائنس کرنے والے تھک گئے مگر نوازشریف پلس ہوتا جارہا ہے، مریم نواز


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔