Tag: مسلم لیگ ن

  • مسلم لیگ ن اور استحکام پاکستان پارٹی میں مختلف نشستوں پر سیٹ ایڈجسٹمنٹ کیلئے پیش رفت

    مسلم لیگ ن اور استحکام پاکستان پارٹی میں مختلف نشستوں پر سیٹ ایڈجسٹمنٹ کیلئے پیش رفت

    لاہور : مسلم لیگ ن اور استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) کے درمیان ابتدائی طورپر کچھ نشستوں پراتفاق رائے ہوگیا، ن لیگ لاہورمیں علیم خان کوقومی اسمبلی کی نشست پر سپورٹ کرے گی۔

    تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن اور استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) میں مختلف نشستوں پر سیٹ ایڈجسٹمنٹ کیلئے پیش رفت سامنے آئی۔

    ذرائع نے بتایا کہ مختلف نشستوں پر مذاکرات جاری ہے ، ابتدائی طورپر کچھ نشستوں پراتفاق رائے ہوگیا ہے۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ ن لیگ لاہورمیں علیم خان کوقومی اسمبلی کی نشست پر سپورٹ کرےگی اور ساہیوال میں نعمان لنگڑیال کےمقابلے میں امیدوار کھڑا نہیں کرے گی۔

    ن لیگ عون چوہدری اوراسحاق خاکوانی کےمقابلے میں بھی امیدوار نہیں لائے گی اور لودھراں میں بھی ایک قومی اورایک صوبائی نشست پر آئی پی پی کی حمایت کرے گی۔

    ن لیگ کی کمیٹی چند روز میں نواز شریف کےسامنےآئی پی پی کےمطلوبہ حلقوں کی فہرست پیش کرے گی اور آئی پی پی کو دی جانے والی نشستوں کا حتمی فیصلہ نواز شریف کریں گے۔

  • ن لیگ کے پارلیمانی بورڈ کا پہلا اجلاس : انتخابی امیدواروں کو ٹکٹیں دینے کا فیصلہ کیا جائے گا

    ن لیگ کے پارلیمانی بورڈ کا پہلا اجلاس : انتخابی امیدواروں کو ٹکٹیں دینے کا فیصلہ کیا جائے گا

    لاہور : مسلم لیگ ن کےپارلیمانی بورڈ کا پہلااجلاس جاری ہے ، جس میں قومی، صوبائی اورمخصوص نشستوں پر پارٹی ٹکٹ اور امیدواروں کا انتخاب کیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف اور شہبازشریف کی زیرصدارت مسلم لیگ ن کے پارلیمانی بورڈ کا پہلا اجلاس جاری ہے، اجلاس میں مریم نوازاوررانا ثنااللہ سمیت دیگر سینئر رہنما شریک ہیں۔

    اجلاس میں سرگودھا ڈویژن کے انتخابی امیدواروں کے حتمی انٹرویو کئے جا رہے ہیں ، آج کے اجلاس میں سرگودھا ڈویژن کے چاروں اضلاع سرگودھا، خوشاب، بھکر اور میانوالی کے امیدواروں کی ٹکٹوں کا فیصلہ کیا جائے گا۔

    سرگودھا سےقومی اسمبلی کی 5 نشستیں ،خوشاب، میانوالی اور بھکر سے 2، 2 نشستیں ہیں جبکہ سرگودھا سے پنجاب اسمبلی کی 10 نشستیں ،خوشاب اور میانوالی سے 4 ، 4 نشستیں اور بھکر سے پنجاب اسمبلی کی 5 نشستیں ہیں۔

    آج مسلم لیگ ن کے سرگودھا ڈویژن سے مجموعی طور پر 105 شارٹ لسٹڈ امیدواروں کے انٹرویوز ہو رہے ہیں ، نوازشریف مسلم لیگ ن کے امیدواروں سےالگ الگ ملاقاتیں کر کے انکےانٹرویوز کریں گے۔

    مسلم لیگ ن کے الیکشن سیل کی جانب سے قومی اسمبلی کی 11 نشستوں کے لیے 38 امیدواروں کو انٹرویو کے لئے شارٹ لسٹ کیا گیا ہے۔

    سرگودھا ڈویژن سے صوبابی اسمبلی کی 23 نشستوں کے لئے 67 افراد کو انٹرویو کے لیے شارٹ لسٹ کیا گیا ہے۔

    مجموعی طور پر سرگودھا ڈویژن سے قومی اسمبلی کے 11 امیدواروں کو آج مسلم لیگ ن کی جانب سے ٹکٹیں دی جائیں گی۔

    سرگودھا ڈویژن کے 23 صوبائی اسمبلی کے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا جائے گا۔

  • ن لیگ کی عام انتخابات کے لئے تیاریاں نئے مرحلے میں داخل

    ن لیگ کی عام انتخابات کے لئے تیاریاں نئے مرحلے میں داخل

    لاہور: مسلم لیگ ن نے قومی اور صوبائی نشستوں پر پارلیمانی بورڈ کے اجلاسوں کا شیڈول جاری کر دیا، پہلا اجلاس کل لاہور میں ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی عام انتخابات کے لئے تیاریاں نئے مرحلے میں داخل ہوگئیں، ن لیگ نے قومی اور صوبائی نشستوں پرپارلیمانی بورڈ کے اجلاسوں کا شیڈول جاری کر دیا۔

    شیڈول پارٹی کی مرکزی سیکریٹری اطلاعات مریم اورنگزیب نے جاری کیا ، پارلیمانی بورڈ کل پہلے اجلاس میں سرگودھا سے پارٹی ٹکٹس کا فیصلہ کرے گا۔

    راولپنڈی میں ن لیگ کے امیدوار کا فیصلہ 3 دسمبر کو ہوگا جبکہ ہزارہ اور ملاکنڈ ڈویژن میں ن لیگ امیدواروں کا فیصلہ 6 دسمبر کے اجلاس میں ہوگا جبکہ 7 دسمبر کو ن لیگ کےاجلاس بلوچستان سےمتعلق پارٹی ٹکٹ کافیصلہ کیا جائے گا۔

    بہاولپور ،ڈی جی خان میں پارٹی ٹکٹ کے بارے میں اجلاس 8 دسمبر کو طلب کیا گیا ہے ، ملتان ڈویژن کے پارٹی امیدواروں کی سیاسی قسمت کافیصلہ9 دسمبر کو ہوگا۔

    شیڈول کے مطابق ساہیوال سے متعلق 11 دسمبر ،فیصل آباد میں پارٹی ٹکٹ کافیصلہ 12 دسمبر کوہوگا اور گوجرانوالہ میں پارٹی ٹکٹ کا فیصلہ کرنےکیلئے اجلاس 13 دسمبر کو بلایا گیا ہے۔

    لاہور ڈسٹرکٹ ڈویژن سےمتعلق ن لیگ پارلیمانی بورڈ کااجلاس14دسمبرکوہوگا اورلاہور ڈویژن میں شیخوپورہ،ننکانہ صاحب ،قصور میں پارٹی امیدواروں کا فیصلہ ہوگا جبکہ لاہور سٹی ڈویژن میں پارٹی ٹکٹ تقسیم سےمتعلق اجلاس15دسمبرکوطلب کیا گیا۔

    سندھ میں پارٹی ٹکٹ کا فیصلہ 16 دسمبر کو اجلاس میں کیا جائے گا اور وفاقی دارالحکومت اور مخصوص نشستوں پرفیصلوں کیلئے 18 دسمبر کو اجلاس ہوگا۔

    کےپی کےباقی ماندہ انتخابی حلقوں پرپارٹی ٹکٹ کا فیصلہ کرنے کیلئےاجلاس 19 دسمبر کو ہوگا۔

  • ن لیگ کی منشور کمیٹی میں 18ویں ترمیم کے معاملے پر اختلافات

    ن لیگ کی منشور کمیٹی میں 18ویں ترمیم کے معاملے پر اختلافات

    لاہور: مسلم لیگ ن کی منشور کمیٹی میں 18ویں ترمیم کے معاملات پر اختلافات سامنے آگئے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق مسلم لیگ ن میں اکثریت کی رائے ہے کہ 18ویں ترمیم کا معاملہ دوسری سیاسی جماعتوں سے مشاورت پر چھوڑ دیا گیا ہے جب تک سیاسی جماعتوں کا اتفاق رائے نہ ہو 18ویں ترمیم کو نہ چھیڑا جائے۔

    ذرائع کا بتانا ہے کہ ن لیگ کے چند رہنما 18ویں تمریم کی کچھ شقوں میں تبدیلی کے حامی ہیں۔

    منشور کمیٹی کی حکومت میں آنے کی صورت میں جلد بلدیاتی انتخابات کی سفارش کی گئی ہے، بلدیاتی اداروں کو مالی، انتظامی معاملے پر خود مختار بنانے پر قانون سازی کی جائے گی۔

    ذرائع کے مطابق ڈی سی، اسسٹنٹ کمشنر کے چند اختیارات بلدیاتی نمائندوں کو دینے پر بھی اتفاق کیا گیا ہے جبکہ منشور کمیٹی نے بلدیاتی اداروں کی مدت اسمبلیوں کے برابر کرنے کی بھی تجویز دی ہے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ رواز مسلم لیگ ن کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ پارٹی کا منشور تیاری کے آخری مراحل میں ہے جلد عوام کے سامنے پیش کریں گے۔

    ان کا کہنا تھا کہ ن لیگ کے منشور کا ایجنڈا پاکستان اور پاکستانی عوام کی ترقی ہوگی، ہم صرف وعدے نہیں کریں گے، ماضی کی طرح عمل کرکے دکھائیں گے۔

  • مسلم لیگ ن نے ایم کیو ایم سے ترمیمی بل پر اپنی سفارشات کے لیے وقت مانگ لیا

    مسلم لیگ ن نے ایم کیو ایم سے ترمیمی بل پر اپنی سفارشات کے لیے وقت مانگ لیا

    کراچی: ایم کیو ایم اور مسلم لیگ ن میں ہونے والی گزشتہ روز کی ملاقات کا اندرونی احوال سامنے آ گیا ہے، ذرائع نے بتایا ہے کہ اس ملاقات میں مسلم لیگ ن کے رہنماؤں نے مقامی حکومت کے لیے ایم کیو ایم کے مجوزہ ترمیمی بل کے چارٹر پر اتفاق کیا۔

    ذرائع کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن نے ایم کیو ایم سے مجوزہ ترمیمی بل پر اپنی سفارشات دینے کا وقت مانگ لیا ہے، قانونی ٹیم مقامی حکومت کے مجوزہ ترمیمی بل کا مکمل جائزہ لینے کے بعد اپنی سفارشات سے ایم کیو ایم کو آگاہ کرے گی۔

    ذرائع نے بتایا کہ ملاقات میں مسلم لیگ ن کی جانب سے کراچی کی قومی اسمبلی کی ایک نشست پر شہباز شریف کو لڑانے اور ایم کیو ایم کی جانب سے سپورٹ دینے پر زور دیا گیا، تاہم ایم کیو ایم نے اپنی روایتی نشستوں پر اپنا امیدوار کھڑا کرنے اور ن لیگ سے سپورٹ کی درخواست کی۔

    اس ملاقات میں ایم کیو ایم کی جانب سے ن لیگ کو حیدرآباد کے علاوہ اندرون سندھ قومی اسمبلی کی نشست پر گنجائش نکالنے اور سپورٹ کی پیشکش کی گئی، تاہم ملاقات میں سندھ میں تمام اتحادی پارٹیوں کا مل کر انتخابات میں حصہ لینے پر بھی مشاورت ہوئی۔

    ذرائع کے مطابق ملاقات میں تجویز سامنے آئی کہ جس پارٹی کا جہاں اثر و رسوخ اور ووٹ بینک زیادہ ہوگا وہاں دیگر پارٹیاں اسے سپورٹ کریں، تاہم ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ گزشتہ روز ہونے والی ملاقات میں اب تک کراچی سمیت سندھ بھر میں کسی بھی سیٹ پر ایڈجسمنٹ نہیں ہو پائی ہے۔

  • ایم کیو ایم آج آئینی ترامیم کا چارٹر مسلم لیگ ن کے سامنے رکھے گی

    ایم کیو ایم آج آئینی ترامیم کا چارٹر مسلم لیگ ن کے سامنے رکھے گی

    اسلام آباد: ایم کیو ایم آج آئینی ترامیم کا چارٹر مسلم لیگ ن کے سامنے رکھے گی اور مقامی حکومتوں سےمتعلق آئینی ترامیم کوتحفظ فراہم کرنے پر زور دے گی۔

    تفصیلات کے مطابق ایم کیوایم اور ن لیگی وفد کے درمیان آج ملاقات ہوگی، ذرائع نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم آئینی ترامیم کا چارٹر لیگی وفد کے سامنے رکھے گی، ایم کیوایم مقامی حکومتوں سے متعلق آئینی ترامیم کو تحفظ فراہم کرنے پر زور دے گی۔

    ذرائع ایم کیوایم کا کہنا ہےحکومت میں شمولیت بعدکی بات ، پہلے ترامیم پر عمل کرانا ہوگا، کراچی سمیت اندرون سندھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر بات ہوگی ، ایم کیوایم کراچی کی روایتی 18 نشستوں کے علاوہ دیگر پر ایڈجسٹمنٹ کیلئے بات کرے گی۔

    ذرائع کے مطابق ایم کیوایم اور ن لیگی رہنماؤں کی کمیٹی میں ہونےوالی مشاورت پربھی بات ہوگی، دیگر جماعتوں سے اتحاد، اندرون سندھ مشترکہ جلسوں اور انتخابی مہم پر گفتگو ہوگی۔

    ایم کیوایم نے وفاق کی سطح پر معاملات طےکیلئےالگ کمیٹی قائم کی ، ایم کیوایم کی جانب سےکمیٹی میں فاروق ستار،مصطفی کمال اورامین الحق شامل ہیں جبکہ ن لیگ کے احسن اقبال، سعد رفیق، ایاز صادق اور بشیر میمن اور دیگر رہنما شامل ہیں۔

  • ایم کیو ایم کن اضلاع کی نشستیں ن لیگ کو دینے پر تیار؟

    ایم کیو ایم کن اضلاع کی نشستیں ن لیگ کو دینے پر تیار؟

    کراچی : ایم کیوایم لیاری اور کیماڑی کی نشستیں مسلم لیگ ن کو دینے پر تیارہوگئی تاہم ضلع کورنگی،وسطی، شرقی اورغربی میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ سے معذرت کرلی۔

    تفصیلات کے مطابق ایم کیوایم اورن لیگ کے درمیان ملاقات کااحوال سامنے آگیا ، ذرائع نے بتایا کہ ایم کیو ایم نے کراچی میں روایتی سیٹوں پر سیٹ ایڈجسٹمنٹ سے معذرت کرلی ، ضلع کورنگی،وسطی، شرقی اورغربی میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ سے معذرت کی گئی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ ایم کیوایم لیاری، کیماڑی اور ملیرکےچندحلقوں پرسیٹ ایڈجسٹمنٹ کیلئےرضامند ہوگئی اور ملیرکی دیہی آبادی کی نشست پرسیٹ ایڈجسٹمنٹ کیلئے مزید بات کرنےپراتفاق کرلیا گیا۔

    ایم کیوایم وفد نے کہا کہ بلدیہ ٹاؤن کی نشست پرمصطفیٰ کمال امیدوارہوں گے اور حیدرآبادکی دونوں قومی اسمبلی کی نشست پر ایم کیو ایم نے اپنا امیدوار لانے پر زور دیا۔

    ذرائع کے مطابق میرپورخاص،سکھر،نواب شاہ،لاڑکانہ،ٹنڈوالہٰ یارپر بات چیت جاری رکھنےکافیصلہ کیا گیا تاہم ایم کیوایم کورنگی، سینٹرل، ایسٹ اور ویسٹ میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کیلئے راضی نہیں۔

    ایم کیو ایم نے حیدرآباد کی 4 صوبائی نشستوں میں سے ایک پر ن لیگ کو سپورٹ کرنےکی پیشکش کی اور ضلع شرقی میں ایک صوبائی نشست پرن لیگ کو سپورٹ کرنے کی تجویز دے دی۔

    ن لیگ نے مؤقف میں کہا کہ ایم کیوایم کوجن نشستوں پر20سے25ہزارووٹ ملے وہاں ہمیں سپورٹ کریں۔

    ن لیگ نے کراچی اور حیدرآباد کی چند صوبائی نشستوں پر لیگی امیدوار کھڑے کرنے کی درخواست دی ، ایم کیوایم اور لیگی رہنما تجاویز قیادت کے سامنےرکھیں گے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں جےیوآئی اورجی ڈی اےسےسیٹ ایڈجسٹمنٹ پربات کی گئی تاہم نوازشریف کےدورہ سندھ تک چیزوں کوحتمی شکل دیدی جائے گی۔

  • 20 میں سے 9 پی ٹی آئی منحرفین کو ن لیگ کا ٹکٹ حاصل کرنے میں مشکلات

    20 میں سے 9 پی ٹی آئی منحرفین کو ن لیگ کا ٹکٹ حاصل کرنے میں مشکلات

    اسلام آباد: ن لیگی ذرائع کا کہنا ہے کہ 2022 میں پی ٹی آئی سے منحرف ہونے والے چند سابق ایم این ایز کو پاکستان مسلم لیگ ن میں ٹکٹ کے حصول کے سلسلے میں مخالفت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق 20 میں سے 9 پی ٹی آئی منحرفین کو ن لیگ کا ٹکٹ حاصل کرنے میں مشکلات پیش آ رہی ہیں، ن لیگ میں ان کی یہ مخالفت 20 نشستوں پر ضمنی انتخابات کے نتائج کی وجہ سے ہو رہی ہے۔

    ن لیگی ذرائع کا کہنا ہے کہ 11 میں سے 8 کو ٹکٹ دینے کی حمایت اور 3 کا فیصلہ پارٹی قیادت سے مشاورت سے ہوگا۔ ایک لیگی رہنما نے بتایا کہ ان منحرف ارکان میں سے جس کی حلقے میں پوزیشن بہتر ہوئی صرف اسے ہی ٹکٹ دیا جائے گا۔

    لیگی رہنما کے مطابق ہو سکتا ہے کہ بعض کو ایم پی اے کا ٹکٹ ملے، اور ن لیگ اپنے رہنما کو ایم این اے کا امیدوار بنائے، تاہم ٹکٹوں کا حتمی فیصلہ پارلیمانی بورڈ ان امیدواروں کے انٹرویوز اور مقامی حالات پر کرے گا۔

  • مسلم لیگ (ن) کی صوبہ سندھ میں بڑی تنظیمی تبدیلی

    مسلم لیگ (ن) کی صوبہ سندھ میں بڑی تنظیمی تبدیلی

    کراچی : ن لیگی رہنما بشیر میمن کو مسلم لیگ (ن) صوبہ سندھ کا صدر بنا دیا گیا جبکہ شاہ محمد شاہ کو مسلم لیگ (ن)سندھ کا نائب صدر مقرر کردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کی صوبہ سندھ میں تنظیمی تبدیلی کرتے ہوئے بشیر میمن کومسلم لیگ (ن) صوبہ سندھ کا صدر بنا دیا گیا۔

    اس حوالے سے نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ، جس میں کہا ہے کہ شاہ محمد شاہ کو مسلم لیگ (ن)سندھ کا نائب صدر مقرر کردیا گیا۔

    ن لیگ میں شمولیت کے بعد بشیر میمن کو انتیس ستمبرکو استقبالیہ کمیٹی سندھ کا کنوینر بنایا گیا تھا۔

    مسلم لیگ ن کے رہنما بشیرمیمن نے عہدہ ملنے پر پارٹی قائدکاشکریہ اداکرتا کرتے ہوئے کہا کہ میری پارٹی نےمجھ پراعتمادکااظہارکیاہے، پارٹی قیادت نے کہا مجھے سندھ میں ن لیگ کولیڈکرناچاہئے۔

    بشیرمیمن کا کہنا تھا کہ میاں صاحب نےلواری ٹنل،جی بی،مہنگائی اورمعیشت کی بات کی، میاں صاحب نےکہاکہ پاکستان کوترقی کی راہ پرگامزن کرنا ہے۔

  • ن لیگ کا اگلے ہفتے سے الیکشن مہم شروع کرنے کا فیصلہ

    ن لیگ کا اگلے ہفتے سے الیکشن مہم شروع کرنے کا فیصلہ

    لاہور : مسلم لیگ ن نے اگلے ہفتے سے الیکشن مہم شروع کرنےکا فیصلہ کرلیا ،مہم کےلئے ن لیگ مختلف کمیٹیاں تشکیل دی جائیں گی۔

    تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی قائد نواز شریف کی واپسی کے بعد ن لیگ نے الیکشن مہم شروع کرنےکا فیصلہ کرلیا، الیکشن مہم اگلے ہفتے سے شروع کی جائے گی۔

    ذرائع نے بتایا کہ نواز شریف کی زیر صدارت اہم اجلاس لاہور میں ہو گا ، جس میں الیکشن مہم کےلئے ن لیگ مختلف کمیٹیاں تشکیل دی جائیں گی۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ صوبائی ڈویژن اور اضلاع کی سطح پر کمیٹیاں تشکیل دی جائیں گی جبکہ امیدواروں کے انتخاب کیلئےبھی کمیٹیاں تشکیل دی جائیں گی۔

    یاد رہے سابق وزیر اعظم و قائد مسلم لیگ (ن) نواز شریف نے وطن واپسی پر مینار پاکستان پر جلسے سے خطاب میں کہا تھا کہ 23 سال میں 15 سال ملک سے باہر یا جیل میں یا مقدمے بھگتتا رہا ہوں، یہ 23 سال پاکستان کو دیے ہوتے تو ملک جنت بن چکا ہوتا، پوچھتا ہوں ہمارے ملک میں جو ایک دور گزرا ہے اس کا کوئی ایک کارنامہ یا منصوبہ بتا دیں، ملک کی تعمیر و ترقی کا کون ساکام ہے جو ہم نے نہیں کیا؟

    نواز شریف کا کہنا تھا کہ عمر کے اس حصے میں ملک کی تبدیلی چاہتا ہوں، عوام آئندہ کسی کو اجازت نہ دیں کہ آپ کے ملک کے ساتھ کوئی کھلواڑ کر سکے۔ انہوں نے کہا کہ جب بھی موقع ملا بڑے خلوص کے ساتھ عوام کی خدمت کی، جیلوں میں مجھے ڈالا گیا، ملک بدر کیا گیا اور جعلی کیسز بنائے گئے لیکن اس باوجود مسلم لیگ ن کا جھنڈا ہاتھ سے نہیں چھوڑا۔