Tag: مسلم لیگ ن

  • انتخابات میں سب کے لیے یکساں مواقع ہونے چاہئیں‘ نوازشریف

    انتخابات میں سب کے لیے یکساں مواقع ہونے چاہئیں‘ نوازشریف

    اسلام آباد : سابق وزیراعظم نوازشریف کا کہنا ہے کہ الیکشن قریب ہیں، یہ ضروری ہے سب کے لیے یکساں مواقع ہوں، ایسا نہیں ہونا چاہیے کہ کسی کوبند گلی میں دھکیلا جا رہا ہے اورکسی کوکھلی چھٹی دی جا رہی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف کا کہنا تھا کہ کہا جا رہا ہے کہ پنجاب کی کارکردگی اچھی نہیں ہے۔

    نوازشریف کا کہنا تھا کہ عوام جانتے ہیں پنجاب حکومت کی کارکردگی کیسی ہے، عام شخص بھی بتائے گا بہترین کارکردگی پنجاب حکومت کی ہے۔

    مسلم لیگ ن کے قائد کا کہنا تھا کہ چیف جسٹس نے کچھ دن پہلےجوڈیشل مارشل لاء کے خلاف بیان دیا، اس قسم کے بیانات کے بعدعملی مظاہرہ بھی دکھائی دینا چاہیے۔

    سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ جو کچھ ہو رہا ہے اس پر تحفظات ہیں، ہمارے سینیٹرز کے ساتھ جو سلوک ہوا، یہ بھی درست نہیں تھا۔

    نوازشریف کا کہنا تھا کہ پلیئنگ فیلڈ سب کے لیے ہونی چاہیے، انتخابات کو گیوں آگے لے جایا جائے اور کون ہے جو اس طرح کی سوچ رکھتا ہے۔

    مسلم لیگ ن کے قائد کا کہنا تھا کہ الیکشن میں سب کے لیے یکساں مواقع ہونے چاہئیں، ایسا نہیں ہونا چاہیے کہ کسی کو بند گلی میں دھکیلا جائے، اگر ایسا کیا گیا تو یہ پری پول دھاندلی ہوگی۔

    پاناما کیسزکی وجہ سے ملک میں غیریقینی کی صورت حال ہے‘ نوازشریف

    خیال رہے کہ اس سے قبل احتساب عدالت میں صحافیوں سے غیررسمی گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف کا کہنا تھا کہ پاناما فیصلے کی وجہ سے ترقی کرتا پاکستان تنزلی کی طرف جا رہا ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • پاناما کیسزکی وجہ سے ملک میں غیریقینی کی صورت حال ہے‘ نوازشریف

    پاناما کیسزکی وجہ سے ملک میں غیریقینی کی صورت حال ہے‘ نوازشریف

    اسلام آباد : مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف کا کہنا ہے کہ پاناما فیصلے کی وجہ سے ترقی کرتا پاکستان تنزلی کی طرف جا رہا ہے، روپے کی قیمت نیچے گر گئی،غیریقینی صورت حال کی وجہ سے ایسا ہوا۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں احتساب عدالت کے باہرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نوازشریف نے کہا کہ بجلی کی پیداوارمیں اضافہ ہوا، ملکی معیشت آگے بڑھ رہی ہے۔

    نوازشریف کا کہنا تھا کہ لوڈ شیڈنگ کاجوازنہیں، بجلی کی طلب میں اضافہ ہوا ہے، پچھلے چارسال ترقی کی رفتارتیز رہی ہے، سیمنٹ کے پلانٹ کی استعداد بڑھائی جارہی ہے جبکہ اسٹیل کی صنعت بھی ترقی کر رہی ہے۔

    سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاناما فیصلے کی وجہ سے ترقی کرتا پاکستان تنزلی کی طرف جا رہا ہے، روپے کی قدرمیں کمی سے ملکی قرضےکھربوں روپے بڑھ گئے، ملکی قرضوں میں اضافہ بہت افسوس ناک ہے۔

    مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف کا کہنا تھا کہ اللہ تعالیٰ کا شکرہے نیوائیر پورٹ اسلام آباد کا منصوبہ کامیابی سے مکمل ہوگیا۔

    نوازشریف سے صحافی نے سوال کیا کہ آپ لائیو ٹیلی کاسٹ کےلیے درخواست کیوں نہیں دیتے؟ جس پر انہوں نے جواب دیا کہ وکلا سے درخواست سےمتعلق مشاورت کروں گا۔

    نگراں حکومت کے حوالے سے سابق وزیراعظم نوازشریف کا کہنا تھا کہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے نگران سیٹ اپ پرمشاورت ہوئی ہے، اس سے زیادہ نہیں بتا سکتا۔

    صحافی نے مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف سے سوال کیا کہ چوہدری نثارکی طبیعت خراب ہے آپ عیادت کے لیے جائیں گے جس پر نوازشریف کے جواب کے بجائے صرف مسکرائے۔

    دوسری جانب نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز نے احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے غیررسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ واجد ضیاء نے جو بولنا تھا، وہ بول چکے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • ن لیگ میں‌ توڑ پھوڑ، ڈاکٹر رامیش کمار نے پارٹی چھوڑ دی، پی ٹی آئی میں‌ شامل

    ن لیگ میں‌ توڑ پھوڑ، ڈاکٹر رامیش کمار نے پارٹی چھوڑ دی، پی ٹی آئی میں‌ شامل

    لاہور: الیکشن سےچند ماہ قبل حکمران جماعت مسلم لیگ ن ٹوٹ پھوٹ اوردھڑے بندوں کاشکار ہوگئی، سندھ سے اقلیتی ایم این اے ڈاکٹررمیش کمارنے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کردیا.

    تفصیلات کے مطابق جوں‌ جوں‌ الیکشن قریب آرہے ہیں، ن لیگ کی مشکلات میں اضافہ ہوتا جارہا ہے، ڈاکٹر رامیش کمار نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کر دیا ہے. توقع ظاہر کی جارہی ہے کہ وہ جلد پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کرنے کا اعلان کر دیں گے۔

    ڈاکٹررمیش کمار کا موقف ہے کہ ن لیگی قیادت اقلیتی برادری کےمسائل حل کرنےمیں ناکام رہی، اس لیے پارٹی چھوڑ رہا ہوں. ذرایع کے مطابق جلد وہ عمران خان کے ساتھ پارٹی میں باقاعدہ شمولیت کا اعلان کریں گے۔

    دوسری جانب ٹوبہ ٹیک سنگھ میں بھی ن لیگ کے چند ارکان پارٹی سے ناراض ہیں اور انھوں نے شہباز شریف کے حالیہ دورے کے بائیکاٹ کا فیصلہ کیا ہے.

    واضح رہے کہ 8 اپریل کو صدر مسلم لیگ ن شہباز شریف نے ٹوبہ ٹیک سنگھ کے دورے کا اعلان کیا تھا، البتہ وہاں کے مقامی عہدے داروں نے دورے کے بائیکاٹ کا فیصلہ کیا ہے، اطلاعات کے مطابق حمزہ شہباز نے ناراض ارکارن کو منانے کی کوشش کی ہے، مگر انھیں اس ضمن میں کامیابی نہیں ہوئی۔

    ناراض ارکان میں ایم این اے جنید انور، ایم پی اے ایوب گادھی، نذیر راحیلہ، ایم پی اے قدیر انور، میاں رفیق اور امجد جاوید شامل ہیں۔

    یاد رہے کہ گذشہ دونوں مسلم لیگ ن کے دو سابق وفاقی وزرا اور ایک رکن اسمبلی نے پارٹی کو الوداع کہتے ہوئے مستعفیٰ ہونے کا اعلان کیا تھا۔


    بلوچستان کے 3 اراکین قومی اسمبلی نے مسلم لیگ ن چھوڑ دی


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • کسی قیمت پرالیکشن ملتوی نہیں ہونے دیں گے‘ نوازشریف

    کسی قیمت پرالیکشن ملتوی نہیں ہونے دیں گے‘ نوازشریف

    اسلام آباد: مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف کا کہنا ہے کہ چیف جسٹس نے کل کہا انتخابات ملتوی ہونےکی گنجائش نہیں ہے، مجھے چیف جسٹس پاکستان کی باتیں اچھی لگیں۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نے کہا کہ میں نے کرپشن کی ہوتی تویہاں نہ کھڑا ہوتا۔

    نوازشریف کا کہنا تھا کہ عمران خان نے تو اقبال جرم کیا لیکن رعایت پررعایت دی جا رہی ہے، مجھے سزا دی گئی، میں نے قبول کیا اورعدالتوں کا سامنا کررہا ہوں، یہ درست نہیں کسی کے ہاتھ پاؤں باندھ دیےجائیں، کسی کوچھوڑدیا جائے۔

    سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ مجھے بیٹےسے تنخواہ نہ لینے کے جرم میں نکال دیا گیا، جے آئی ٹی نے پتہ نہیں کہاں سے چیزیں جوڑ دی ہیں۔

    مسلم لیگ ن کے قائد کا کہنا تھا کہ عوام سےکہا تھا کہ میری آواز پر آپ لبیک کہیں، میری تحریک کسی کے خلاف نہیں، ووٹ کی عزت کے لیے ہے۔

    نوازشریف کا کہنا تھا کہ ہمارے بیانیے کولوگ سمجھ رہے ہیں اور ہمارے ساتھ چل رہے ہیں، ہم اپنے موقف سے ہٹے اورنہ ہی کوئی یوٹرن لیا۔

    سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ حلقہ این اے 120 میں ہمارے لوگوں کو اٹھایا، ورکرز نے آکرخود بتایا کہ رات کے اندھیرے میں انہیں اٹھایا گیا اور انہیں چھوڑا بھی رات کے اندھیرے میں گیا۔

    مسلم لیگ ن کے قائد کا کہنا تھا کہ وزیراعظم شاہدخاقان عباسی سے کہا تھا کہ اٹھائے جانے والے کارکنوں کے معاملے کی انکوائری کریں۔

    نوازشریف کا کہنا تھا کہ بلوچستان اسمبلی میں جو کچھ ہوا اور سینیٹ انتخابات میں جو بندر بانٹ کہ گئی سپریم کورٹ کو اس کا ازخود نوٹس لینا چاہیے۔

    سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ احتساب عدالت میں زیرسماعت مقدمے کا اوپن ٹرائل ہونا چاہیے تاکہ عوام کو بھی پتہ چلے کہ مقدمے میں ہو کیا رہا ہے، حقائق قوم کے سامنے آنے چاہیے۔

    مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف کا کہنا تھا کہ ہم انتخابات کسی صورت ملتوی نہیں ہونے دیں گے، مجھے جیل میں ڈالنا ہے تو ڈال دیں۔

    سابق صدر آصف علی زرداری کے چیلنج سے متعلق سابق وزیراعظم نوازشریف کا کہنا تھا کہ زرداری صاحب چیف منسٹری چھیننے سے پہلے حلقوں سے ووٹ تو لے لیں، پنجاب کے حلقوں میں ان کے پاس 4 یا 5 سو ووٹ نکلتے ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • بلوچستان کے 3 اراکین قومی اسمبلی نے مسلم لیگ ن چھوڑ دی

    بلوچستان کے 3 اراکین قومی اسمبلی نے مسلم لیگ ن چھوڑ دی

    اسلام آباد: مسلم لیگ ن کے دو سابق وفاقی وزراء اور ایک رکن اسمبلی نے پارٹی کو الوداع کہتے ہوئے مستعفیٰ ہونے کا اعلان کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق بلوچستان سےمنتخب ہونے مسلم لیگ کے 2 سابق وفاقی وزراء جام کمال، دوستین ڈومکی اور رکن قومی اسمبلی خالد کمال مگسی نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان پریس کانفرنس میں کیا۔

    اسلام آباد پریس کلب میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے خالد خان مگسی کا کہنا تھا کہ جام کمال اپنی وزارت سے ایک مہینے پہلےمستعفی ہوئے اور اب پارٹی کو بھی چھوڑ رہے ہیں کیونکہ مسلم لیگ ن کے ساتھ چلنا مشکل ہی نہیں ناممکن ہوگیا۔

    سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کو خیرباد کہہ کر خود کو آزاد محسوس کررہا ہوں، یہ فیصلہ حلقے کے عوام سے مشاورت کے بعد کیا اس لیے اب بہت مطمئن ہوں، بلوچستان کے نام پر ملک کی بڑی جماعتوں نے اپنی سیاست چمکائی۔

    اراکین قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ بلوچستان کی جو صورتحال بنادی گئی اُس میں مسلم لیگ ن کے ساتھ چلنا مشکل ہی نہیں بلکہ ناممکن بات ہے، اگر کوئی ہم پر کسی کے اشاروں کا الزام لگاتا ہے تو کرتا رہے ہم جو بھی قدم اٹھا رہے ہیں وہ صوبے کے حق میں ہے۔

    واضح رہے کہ گذشتہ برس بلوچستان کے سابق وزیراعلیٰ نواب ثناء اللہ زہری کے خلاف تحریک عدم اعتماد اسمبلی میں پیش کی جانی تھی تاہم اُس سے قبل ہی انہوں نے مستعفیٰ ہونے کا اعلان کردیا تھاجس کے بعد اپوزیشن کے مشترکہ امیدوار عبدالقدوس بزنجو بلوچستان کے نئے وزیراعلیٰ بنے تھے۔

    حکمراں جماعت مسلم لیگ ن نے ثناء اللہ زہری کو عہدے سے ہٹانے کو جمہوریت کے خلاف سازش قرار دیتے ہوئے الزام عائد کیا تھاکہ اس کے پیچھے پیپلزپارٹی کا ہاتھ کارفرما ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • وزیراعلیٰ پنجاب سے خواجہ سعد رفیق کی ملاقات

    وزیراعلیٰ پنجاب سے خواجہ سعد رفیق کی ملاقات

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کا کہنا ہے کہ زرداری نیازی گٹھ جوڑکا مقصدعوام کی خدمت نہیں، اقتدار ہے، نیازی نے زرداری سے گٹھ جوڑ کرکے ایک بار پھریوٹرن لیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف سے وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور، ترقیاتی منصوبوں اور سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ حکومت نے اسکول، کالج اوراسپتال بنانے کے ریکارڈ قائم کیے، تعلیم اورصحت میں ترقی کے سفرکو ملک بھرمیں لے جائیں گے۔

    شہبازشریف نے کہا کہ عوام جانتے ہیں کس نے دن رات ان کی خدمت میں صرف کیے، عوام کی زندگی میں بہتری کے لیے انقلابی پروگرامز پرعملدرآمد کیا۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ کاشت کاروں کے لیے تاریخ میں پہلی باراربوں روپے کا کسان پیکج دیا گیا ہے جبکہ زرعی ٹیوب ویلوں کے بجلی کے بلوں میں کمی کی گئی ہے۔

    شہبازشریف کا کہنا تھا کہ زرداری نیازی گٹھ جوڑکا مقصدعوام کی خدمت نہیں، اقتدار ہے، نیازی نے زرداری سے گٹھ جوڑ کرکے ایک بار پھریو ٹرن لیا ہے۔

    شہبازشریف نے چوہدری نثار کو پارٹی کا قیمتی اثاثہ قراردے دیا

    خیال رہے کہ گزشتہ روز وزیراعلیٰ پنجاب اور ن لیگ کے صدرشہبازشریف نے چوہدری نثار کوپارٹی کا قیمتی اثاثہ قرار دیا تھا اور تحفظات دورکرنے کی بھی یقین دہانی کرائی تھی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • مسلم لیگ ن آج سوات میں عوامی طاقت کا مظاہرہ کرے گی

    مسلم لیگ ن آج سوات میں عوامی طاقت کا مظاہرہ کرے گی

    سوات : صوبہ خیبرپختونخواہ کے شہرسوات میں مسلم لیگ ن آج سیاسی قوت کا مظاہرہ کرے گی، مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف اورمریم نواز جلسے سے خطاب کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نوازشریف آج سوات میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے جس کے لیے تمام ترتیاریاں مکمل کرلی گئیں ہیں۔

    مسلم لیگ ن کے کارکنوں نے جلسہ گاہ کو پارٹی پرچموں اور بڑے بڑے بینروں اور پارٹی قائدین کی تصاویر سے سجا دیا ہے، جلسہ گاہ میں ہزاروں کرسیاں لگائیں گئیں ہیں۔

    مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف اپنی بیٹی مریم نواز کے ہمراہ سوات پہنچے گے جہاں امیرمقام سمیت دیگر پارٹی رہنما ان کا استقبال کریں گے۔

    جلسہ گاہ کی سیکورٹی کے لیے 1200 سیکورٹی اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے اور جلسے کے لیے 8 واک تھرو گیٹ نصب کیے گئے ہیں۔

    اثاثےاثاثے کررہے ہیں، کرپشن کا الزام لگایا ہے توثابت کریں‘ نوازشریف

    خیال رہے کہ دو روز قبل مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف کا کہنا تھا کہ ضمنی ریفرنس بنانے کی کیا ضرورت تھی جب 3 ماہ میں کچھ نہیں نکلا، سزا دینا مقصود ہے تو میرا نام این ایل سی، ای او بی آئی میں ڈال لیں۔

    نوازشریف کا کہنا تھا کہ نیب کا کوئی ایسا ریفرنس بتائیں جس میں کرپشن کا الزام نہ ہو؟ پھرمیرے والے ریفرنس کودیکھ لیں کہاں کرپشن کا الزام ہے؟ تمام کیس صرف ہماری فیملی کے کاروبارکے ارد گرد گھوم رہا ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • نگراں سیٹ اپ پیپلزپارٹی اور اپوزیشن کا بہت بڑا امتحان ہے: احسن اقبال

    نگراں سیٹ اپ پیپلزپارٹی اور اپوزیشن کا بہت بڑا امتحان ہے: احسن اقبال

    نارووال: وزیر داخلہ احسن اقبال کا کہنا ہے کہ نگراں سیٹ اپ پیپلزپارٹی اور اپوزیشن کا بہت بڑا امتحان ہے.

    تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ احسن اقبال نے نارووال میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پیپلزپارٹی اور اپوزیشن کو بڑا امتحان درپیش ہے. اپوزیشن ناکام ہوئی، تو لوگ سمجھیں گے کسی اور کا کھیل کھیل رہی ہے.

    ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن جمہوری عمل پریقین رکھتی ہے، تو مل کر نگراں سیٹ اپ لائے، امید ہے کہ خورشید شاہ اور وزیراعظم کا نگراں سیٹ اپ پر اتفاق ہوجائے گا.

    ان کا کہنا تھا کہ نگراں سیٹ اپ پر اتفاق نہ ہونا بدقسمتی ہوگی، اگر خورشید شاہ اور شاہد خاقان عباسی اتفاق نہ کر پائے تو لوگ سمجھیں گے، اپوزیشن کوکسی نے اشارہ کیا.

    اس موقع پر انھوں نے کہا کہ پانی کا بحران ایک سنگین مسئلہ ہے، البتہ ہم پاکستان کو بنجر نہیں ہونے دیں گے، اتفاق کے ساتھ چلتے رہے تو پانی کا مسئلہ حل کر لیں گے.

    انھوں نے مزید کہا کہ ہمیں عالمی سطح‌ پر جامع منصوبہ بندی کے ساتھ بھارت کا مقابلہ کرنا ہوگا. اس ضمن میں‌ اتفاق رائے ضروری ہے.

    یاد رہے کہ آج لاہور میں نادرا پاسپورٹ آفس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا تھا کہ جمہوریت سے خائف افراد الیکشن سے پہلے احتساب کا نعرہ لگاتے ہیں، ایک جماعت کے خلاف کارروائیوں کا مقصدالیکشن پراثراندازہونا ہے۔


    جمہوریت سے خائف الیکشن سے پہلے احتساب کا نعرہ لگاتے ہیں، احسن اقبال


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • دانیال عزیزکے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت 16 اپریل تک ملتوی

    دانیال عزیزکے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت 16 اپریل تک ملتوی

    اسلام آباد : سپریم کورٹ آف پاکستان نے وفاقی وزیر برائے نجکاری دانیال عزیز کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت 16 اپریل تک ملتوی کردی ۔

    تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں جسٹس شیخ عظمت سعید کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا 3 رکنی بینچ وفاقی وزیر دانیال عزیز کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت کی۔

    عدالت عظمیٰ میں وفاقی وزیر برائے نجکاری دانیال عزیز اور گواہ ڈی جی مانیٹرنگ پیمرا حاجی آدم ، ساجد حسین موجود تھے۔

    ڈی جی پیمرا مانیٹرنگ حاجی آدم خان کا بیان قلمبند

    ڈی جی مانیٹرنگ پیمرا حاجی آدم نے کہا کہ عدالت میں سچ کہوں گا کوئی غلط بیانی نہیں کروں گا، میرا کام پروگرامز کو مانیٹرکرنا ہے، دانیال عزیزکی پوری تقریردیکھی۔

    گواہ حاجی آدم نے عدالت عظمیٰ کو بتایا کہ پی آئی ڈی کی 8 ستمبر2017 کی تقریرمکمل دیکھی اورسنی، میں 8 ستمبرکی تقریرکا متن بھی ساتھ لایا ہوں۔

    سپریم کورٹ میں 15 دسمبر2017 کی دانیال عزیزکی ویڈیو کلپ چلائی جائے، جسٹس عظمت سعید شیخ نے کہا کہ یہ نہ ہوکسی اورجرم میں فرد جرم عائد کرنی پڑجائے۔

    عدالت عظمیٰ میں دانیال عزیزکا احاطہ عدالت میں میڈیا ٹاک کا کلپ چلایا گیا، گواہ حاجی آدم نے کہا کہ کلپ کی اپنے ریکارڈ سے تصدیق کرسکتا ہوں، جسٹس عظمت سعید شیخ نے کہا کہ کارٹون نیٹ ورک دیکھ لیا کریں۔

    دانیال عزیز کے وکیل نے سوال کیا یہ ایک مخصوص ٹی وی پرچلنے والی کلپ ہے جس پر گواہ حاجی آدم نے جواب دیا کہ یہ کلپ مخصوص ٹی وی کے پروگرام میں چلایا گیا۔

    وفاقی وزیربرائے نجکاری دانیال عزیز کے وکیل نے کہا کہ ایک اورکلپ بھی چلایا گیا تھا، ڈی جی پیمرا نے مبینہ توہین آمیزکلپ کی سی ڈی عدالت میں جمع کرا دی جسے عدالت نے ریکارڈ کا حصہ بنا دیا۔

    دانیال عزیز کے وکیل علی رضا نے گواہ حاجی آدم سے سوال کیا کہ کلپ کا سورس ویریفائی کرسکتے ہیں جس پر انہوں نے جواب دیا کہ نہیں سورس ویریفائی نہیں کرسکتا۔

    گواہ سے سوال کیا گیا کہ جوویڈیو کلپ چلا کیا وہ پہلے سے ایڈٹ ہوسکتا ہے جس پرگواہ حاجی آدم نے جواب دیا کہ جی کلپ پہلے ایڈٹ ہوسکتا ہے۔

    دانیال عزیز کے وکیل نے کہا کہ پیمرارولز کے مطابق لائسنس ہولڈر کسی دوسرے کا کلپ نہیں چلا سکتے، کیا آپ نے مخصوص چینل کو کلب چلانے پرنوٹس جاری کیا۔

    ڈی جی مانیٹرنگ پیمرا حاجی آدم نے جواب دیا کہ مخصوص چینل کودوسرے چینل کا کلپ چلانے پرنوٹس نہیں دیا، دانیال عزیز کے وکیل نے سوال کیا کہ کیا21 دسمبر2017 کو یہ کلپ دوبارہ چلا؟۔ گواہ حاجی آدم نے جواب دیا کہ نہیں دوبارہ نہیں چلا۔

    گواہ ساجد حسین

    دانیال عزیز کے وکیل نے سوال کیا کہ یہ درست ہے دانیال عزیزسے منسوب الفاظ آپ کے اپنے الفاظ ہیں؟ جس پر ساجد حسین نے جواب دیا کہ میں پہلے کہہ چکا ہوں میں نے اخذ کیا ہے۔

    گواہ نے کہا کہ سیاسی رپورٹنگ میرا کام نہیں، 23 سال سےا کانومی کورکررہا ہوں، یہ نجکاری کے وزیرتھے اس لیے میں نے پریس کانفرنس کو کورکیا۔

    وفاقی وزیر کے وکیل نے سوال کیا کہ نجی اخبار کے ساتھ کب سے منسلک ہیں جس پر انہوں نے جواب دیا کہ ساڑھے 3 سال سے نجی اخبار سے منسلک ہوں۔

    انہوں نے سوال کیا کہ نگراں جج نے نیب ریفرنسز تیار کرائے یہ دانیال عزیز نے کہا؟ جس پر گواہ ساجد حسین نے جواب دیا کہ پریس کانفرنس میں دانیال عزیز کی اس بات میں اخذ کیا تھا۔

    ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ عدالت سے درخواست کروں گا کہ وکیل صفائی کی شہادت ایک بارہی آ جائے۔

    بعدازاں سپریم کورٹ نے وفاقی وزیردانیال عزیز کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت 16 اپریل تک ملتوی کردی۔

    توہین عدالت کیس: دانیال عزیز پر فرد جرم عائد کردی گئی

    خیال رہے کہ 13 مارچ کو توہین عدالت کیس میں سپریم کورٹ آف پاکستان نے آئین کے آرٹیکل دو سو چار کے تحت وفاقی وزیر برائے نجکاری دانیال عزیز پر فرد جرم عائد کی تھی۔

    جسٹس مشیرعالم نے فرد جرم کی چارج شیٹ پڑھ کر سنائی تھی جس کے مطابق دانیال عزیز نے جج کی تضحیک اورعدالت کی توہین کی۔ انہوں نے آٹھ ستمبر کو کہا تھا کہ نگران جج نے نیب لاہور کو طلب کرکے تیار کیا۔

    وفاقی وزیرنے کہا تھا کہ جہانگیر ترین کو سزا دے کر عمران خان کو بچایا گیا تھا یہ سب اسکرپٹ کے مطابق کیا گیا تھا جبکہ 31 دسمبر کو دانیال عزیز نے کہا تھا کہ جج کو بتانا ہوگا کیپٹل ایف زیڈای کی بات ان تک کیسے پہنچی، جے آئی ٹی کو ایف زیڈ ای سے متعلق تحقیقات کا کہا گیا تھا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر ضرور شیئر کریں۔

  • اثاثےاثاثے کررہے ہیں، کرپشن کا الزام لگایا ہے توثابت کریں‘ نوازشریف

    اثاثےاثاثے کررہے ہیں، کرپشن کا الزام لگایا ہے توثابت کریں‘ نوازشریف

    اسلام آباد : مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف کا کہنا ہے کہ ضمنی ریفرنس بنانے کی کیا ضرورت تھی جب 3 ماہ میں کچھ نہیں نکلا، سزا دینا مقصود ہے تو میرا نام این ایل سی، ای او بی آئی میں ڈال لیں۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں صحافیوں سے غیررسمی گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نوازشریف نے کہا کہ کسی جگہ کرپشن یا بدعنوانی سامنے آئی تووہ پیش کیوں نہیں کررہے، اثاثےاثاثے کررہے ہیں، کرپشن کا الزام لگایا ہے تو ثابت کریں۔

    نوازشریف نے کہا کہ نیب کا کوئی ایسا ریفرنس بتائیں جس میں کرپشن کا الزام نہ ہو؟ پھرمیرے والے ریفرنس کودیکھ لیں کہاں کرپشن کا الزام ہے؟ تمام کیس صرف ہماری فیملی کے کاروبارکے ارد گرد گھوم رہا ہے۔

    پرویزمشرف کے خلاف غداری بینچ ٹوٹنے کے سوال پرمسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف نے جواب دیا کہ اس طرح تو ہوتا ہے اس طرح کے کاموں میں، انہوں نے کہا کہ ایک بات جانتا ہوں مشرف کا ٹرائل اپنے منطقی انجام کوپہنچے گا۔

    سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ صرف حقیقت پربات کررہا ہوں، احتساب ہرصورت سب کا ہوگا، اب وقت وہ نہیں رہا اور حالات بھی وہ نہیں رہے۔

    مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف کا کہنا تھا کہ بے شک پیش نہ ہومفرور رہے، ایک دن کٹہرے میں کھڑا ہونا پڑے گا۔

    نوازشریف کا کہنا تھا کہ چیف جسٹس نے فریادی والی بات کی تھی تواس پرقائم رہنا چاہیے تھا، فریادی جیسے الفاظ چیف جسٹس یا کسی کو زیب نہیں دیتے، یہ بھی کہنا کہ وزیراعظم میرے پاس آئے تھے زیب نہیں دیتا۔

    وزیراعظم چیف جسٹس ملاقات سے میرے بیانیےکودھچکا نہیں لگا‘ نوازشریف

    یاد رہے کہ گزشتہ روز سابق وزیراعظم نوازشریف کا کہنا تھا کہ چیف جسٹس کے بیان پر وزیراعظم شاہد خاقان عباسی مناسب سمجھیں تو وضاحت مانگ سکتے ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔