Tag: مسلم لیگ ن

  • وزیراعظم چیف جسٹس ملاقات سے میرے بیانیےکودھچکا نہیں لگا‘ نوازشریف

    وزیراعظم چیف جسٹس ملاقات سے میرے بیانیےکودھچکا نہیں لگا‘ نوازشریف

    اسلام آباد : سابق وزیراعظم نوازشریف کا کہنا ہے کہ چیف جسٹس کے بیان پر وزیراعظم شاہد خاقان عباسی مناسب سمجھیں تو وضاحت مانگ سکتے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں صحافیوں سے غیررسمی گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف نے کہا کہ عدالت میں جوڈبےآرہے ہیں انہیں کھول کردیکھناچاہیےکیا ہے، یہ ڈبے سیالکوٹ کے ٹرنک بازارسے لائے گئے ہیں۔

    سابق وزیراعظم نے کہا کہ جو ادارے کسی کوآلہ کار بناتے ہیں یہ سلسلہ اب رک جانا چاہیے اور ہرادارے کو اپنی حدود میں رہتے ہوئے کام کرنا چاہیے۔

    نوازشریف نے کہا میں نے کبھی ادارے کی حدود میں مداخلت نہیں کی، انہوں نے کہ آئین اور ووٹ کے تقدس کی بات کرنا ضروری تھا، اس ملک میں آج تک ووٹ کو احترام نہیں ملا اور اب ہرجگہ میرے بیانیے کو تقویت مل رہی ہے۔

    مسلم لیگ ن کے قائد نے کہا کہ چیف جسٹس کو ایسی باتیں نہین کرنی چاہئیں جو انہوں نے کی ہیں وہ فریادی جیسے الفاظ اور فقرے نہ کہتے تو بہت اچھا ہوتا۔

    سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ جسٹس عظمت سعید شیخ نے کہا تھا کہ اڈیالہ میں جگہ خالی ہے، ایسی باتیں کسی بھی وزیراعظم کے لیے کرنا انتہائی غیرمناسب ہے، کیا ایسےالفاظ جج کوزیب دیتے ہیں، ہم نے پھربھی واویلا نہیں مچایا۔

    نوازشریف نے کہا کہ 4 سال میں بتائیں کہاں میں نے آئین سے تجاوز کیا ، آئین نےجو مینڈیٹ دیا اس سے کبھی تجاوز نہیں کیا، دوسروں کو بھی آئین کی حدود کو پار نہیں کرنا چاہیے، اداروں کوایک دوسرے پراعتماد کرنا چاہیے۔

    سابق وزیراعظم نوازشریف سے صحافی نے مسلم لیگ ن کے رہنما چوہدری نثارعلی خان سے متعلق سوال کیا جس پر مسلم لیگ ن کے قائد نے جواب دیا کہ آپ کو اس معاملے کی اتنی فکرکیوں ہے۔

    چیف جسٹس اپنا کام کریں حکومت کے کام نہ کریں ، نواز شریف

    خیال رہے کہ گزشتہ روزسابق وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ چیف جسٹس اپنا کام کریں حکومت کے کام نہ کریں، اللہ کے فضل سے بھاگنے والے نہیں، سزا دینا ضروری ہے تو میرا نام کوٹیکنا یا کسی اور ریفرنس میں ڈال دیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • ہفتے میں تین تین بارپیش ہونےوالےکواستثنیٰ نہیں دیا جا رہا‘ مریم اورنگزیب

    ہفتے میں تین تین بارپیش ہونےوالےکواستثنیٰ نہیں دیا جا رہا‘ مریم اورنگزیب

    اسلام آباد: وزیرمملکت برائے اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ایس ایس پی تشدد کیس میں دہشت گردی کی دفعات پراستثنیٰ دیا گیا لیکن ہفتےمیں تین تین بارپیش ہونے والے کواستثنیٰ نہیں دیا جا رہا۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ ساتھ والی عدالت سے لاڈلے کو استثنیٰ مل گیا جبکہ شوہر اوربیٹی عیادت کے لیے جانا چاہتے ہیں مگر اجازت نہیں دی جا رہی۔

    وزیرمملکت برائے اطلاعات ونشریات نے کہا کہ جس کے خلاف کرپشن ثابت نہیں اس پرریفرنس دائرہورہے ہیں، بھر کرلائے جانے والےصندوقوں میں کچھ نہیں جبکہ صندوقوں کی چابی واجد ضیاء کے پاس ہے۔

    مسلم لیگ ن کی رہنما مریم اورنگزیب نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایک بارکے وزیراعلی، 3 بارکے وزیراعظم کے خلاف ایک ثبوت نہیں ہے۔

    انہوں نے کہا کہ عمران خان کو جھوٹ بولنےکے دورے پڑتے ہیں، خیبرپختونخواہ میں کسی اسپتال اوراسکول کی حالت بہتر نہیں ہے، 2013 سے عمران خان کا جھوٹ اور الزامات کا وتیرا نہیں بدلا۔

    وزیرمملکت برائے اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب نے کہا کہ دنیا جانتی ہے زرداری صاحب کا احتساب عدالت سے ریکارڈغائب ہوگیا۔

    نیب ریفرنسز: نواز شریف اور مریم کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست مسترد

    خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے احتساب عدالت نے سابق وزیراعظم نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز کی عدالت سے نیب ریفرنسز میں حاضری سے استثنیٰ کی درخواست مسترد کردی تھی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • نیب آمرکا بنایا ہوا کالا قانون ہے‘مقصد سیاست دانوں کوہدف بنانا تھا‘ نوازشریف

    نیب آمرکا بنایا ہوا کالا قانون ہے‘مقصد سیاست دانوں کوہدف بنانا تھا‘ نوازشریف

    اسلام آباد: مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف کا کہنا ہے کہ وزیراعظم سفیرنامزد کرتا ہے اور اس کا نام ای سی ایل پرڈال دیا جاتا ہے، سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ یہ سب کون کر رہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں صحافیوں سے غیررسمی گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نوازشریف نے کہا کہ نیب آمرکا بنایا ہوا کالا قانون ہے جس کا مقصد سیاست دانوں کوہدف بنانا تھا۔

    نوازشریف نے کہا کہ سیاست دانوں کی وفاداریاں تبدیل کرنے کے لیے 2002 میں قانون بنایا گیا، خدشہ ہے 2018 کے الیکشن سے پہلے قانون کاغلط استعمال کیا جائے گا، مارشل لا ادوار میں جتنے بھی قوانین ہیں ان کوختم کردینا چاہیے۔

    سابق وزیراعظم سے صحافی نے اداروں کے ساتھ بیٹھنے پر سوال کیا جس پرانہوں نے جواب دیا کہ کسی سگنل کا انتظار نہیں اور نہ ہی وہ سگنل لیتا ہوں، ساتھ بیٹھنے والی بات جمہوریت اورقانون کےلیے کی تھی۔

    مسلم لیگ ن کے قائد نے کہا کہ جمہوریت کے لیے بہت قربانیاں دی ہیں اور دے رہے ہیں، ہم وہ نہیں جو ایمپائر کی انگلی کی طرف دیکھیں، ہم انگوٹھے کی طاقت پر یقین رکھتے ہیں۔

    نوازشریف نے کہا کہ ماضی میں جوہوتا رہا اب کسی صورت نہیں ہونے دیں گے، 70 سال سے یہی کھیل کھیلا جا رہا تھا، اب لوگ بھی کہہ رہے ہیں اب یہ مزید نہیں ہونا چاہیے۔

    سابق وزیراعظم نے کہا کہ الیکشن میں ایک دن کی بھی تاخیر نہیں چاہتے جبکہ کسی اور سے بھی ایک گھنٹے کی تاخیرہونے پرساتھ نہیں دیں گے، آئین اور قانون کے ساتھ کھڑے ہیں اور کھڑے رہیں گے۔

    مسلم لیگ ن کے قائد نےمیموگیٹ اسکینڈل پراعتراف کیا کہ جب میمو گیٹ زرداری پربنا تو مجھے ساتھ نہیں دینا چاہیے تھا، کیس کسی پربھی بنائےجاسکتے ہیں بنتے رہے اوربن رہے ہیں۔

    نوازشریف نے کہا کہ نگران وزیراعظم پروزیراعظم شاہد خاقان سے بات ہوئی ہے، چاہتے ہیں سیاست دان مل بیٹھ کرنگران وزیراعظم کا فیصلہ کریں۔

    سابق وزیراعظم نے کہا کہ مشرف کہتا تھا کہ نواز شریف اوربینظیر کو پاکستان نہیں آنے دوں گا، پرویزمشرف آج خود کہاں ہے، مشرف کے خلاف کیس شروع ہوا توبہانہ بنا کرکے اسپتال میں چھپ گیا۔

    پرویز مشرف کو ملک سے باہربجھوانے سے متعلق راحیل شریف کے کردار پرسوال کے جواب میں نوازشریف نے کہا کہ وقت آنے پرسب بتاؤں گا۔ انہوں نے کہا کہ اب بھی وقت ہے پارلیمنٹ مل کر اہم معاملات طے کرے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • وزیراعظم اب ہارس ٹریڈنگ کےخلاف چیخ وپکارکررہے ہیں‘ عمران خان

    وزیراعظم اب ہارس ٹریڈنگ کےخلاف چیخ وپکارکررہے ہیں‘ عمران خان

    اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کو اب خیال آیا کہ سینیٹ انتخابات میں فیصلہ کن کردار سرمائے نے ادا کیا۔

    تفصیلات کے مطابق چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پراپنے پیغام میں کہا کہ وزیراعظم اب ہارس ٹریڈنگ کے خلاف چیخ وپکارکررہے ہیں، کہا جا رہا ہے سینیٹ الیکشن میں پیسےکا استعمال ہوا۔

    عمران خان نے کہا کہ حکمران جماعت کو فکرتھی تو ہماری تجویزکی حمایت کیوں نہیں کی، سینیٹ الیکشن کے طریقہ کار کو تبدیل کرنے کی تجویزدی تھی، ہماری تجویزکا مقصد سینیٹ الیکشن میں غلط طریقہ کارکوروکنا تھا۔

    Imran Khan

    پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے سوال کیا کہ کیا 10 ارب ڈالرسالانہ منی لانڈرنگ پاکستان کا ایشونہیں؟، منی لانڈرنگ پاکستان کومعاشی طورپرتباہ کررہی ہے۔

    سینیٹ انتخابات میں ایک بار پھر شرمناک ہارس ٹریڈنگ ہوئی: عمران خان

    خیال رہے کہ 4 مارچ کوپاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کا کہنا تھا کہ عوام نے اپنے نمائندوں کو بولی لگانے والوں کے ہاتھوں بکتے دیکھا، سینیٹ انتخابات میں ایک بار پھر شرمناک ہارس ٹریڈنگ ہوئی۔

    یاد رہے کہ 14 مارچ کووزیر مملکت برائے اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ زرداری اور عمران ہارس ٹریڈنگ کے بادشاہ ہیں، جو تماشہ ہوا سب نے دیکھا، ن لیگ واحد پارٹی ہے، جس نے ارکان کی خرید و فروخت نہیں کی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • جاوید ہاشمی نے ہوا کے جھونکوں کے ساتھ سیاسی وفاداریاں‌ تبدیل کی ہیں: ترجمان چوہدری نثار

    جاوید ہاشمی نے ہوا کے جھونکوں کے ساتھ سیاسی وفاداریاں‌ تبدیل کی ہیں: ترجمان چوہدری نثار

    لاہور: مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما چوہدری نثار نے کہا ہے کہ جاویدہاشمی نےسیاسی زندگی میں ہوا کے ہر جھونکے کے ساتھ  وفاداریاں تبدیل کیں، فوجی حکومت کے وزیر رہنے والے کو جمہوریت کا ارسطو بننے سے گریز کرنا چاہیے.

    تفصیلات کے مطابق چوہدری نثار  اور جاوید ہاشمی کے درمیان اختلافات شدت اختیار کر گئے ہیں. چوہدری نثار کے ترجمان کے تازہ بیان میں‌ جاوید ہاشمی کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا گیا.

    [bs-quote quote=”جاویدہاشمی کو ان کی غیرمستقل مزاجی کی وجہ سے کوئی پارٹی میں رکھنےکو تیار نہیں، اگرانھیں لیگ کی ضرورت ہے، تو چوہدری نثار کا کندھا استعمال نہ کریں” style=”style-2″ align=”left” author_name=”ترجمان چوہدری نثار”][/bs-quote]

    بیان میں موقف اختیار کیا گیا کہ جاوید ہاشمی چوہدری نثارپرالزام تراشی کرنے سے پہلے اپنے بیانات کا جائزہ لیں، انھوں نے ہوا کے جھونکے کی طرح‌ وفاداریاں بدلی ہیں.

    ترجمان کے مطابق جاویدہاشمی کوآج ان کی غیرمستقبل مزاجی کی وجہ سے کوئی پارٹی میں رکھنےکو تیار نہیں، اگر جاویدہاشمی کون لیگ کی ضرورت ہےتوچوہدری نثارکاکندھااستعمال نہ کریں.

    ترجمان کے مطابق جاوید ہاشمی نے گذشتہ برسوں میں چوہدری نثار کے حق میں بھی بیانات دیے ہیں اور جاوید ہاشمی کو وہ بیانات بھی یاد رکھنے چاہییں، جو انھوں‌نے شریف خاندان کےخلاف دیے. ن لیگ کےقریب آنےکے لئےجاویدہاشمی نےپی ٹی آئی مخالف بیانات کاسہارا لیا.


    مریم نواز کی زبان پارٹی کو بند گلی میں لے جا رہی ہے: چوہدری نثار


    ترجمان کے مطابق جاویدہاشمی چوہدری نثار پرالزام تراشی سے لیگی قیادت کی قربت چاہتے ہیں، جاوید ہاشمی کو کھلی آزادی ہے، وہ اپنی مرضی کی سیاست کریں.خوشامد اور کاسہ لیسی میں اس مقام پرنہ جائیں، جوسچ اورحقائق کےمنافی ہو.

    ترجمان کا کہنا تھا کہ جاویدہاشمی کواپنی عمراورزبان کا پاس نہیں، تو اپنےشہرکی عزت کا ہی خیال کرلیں، چوہدری نثارکے خلاف بیان بازی سے بہتر ہے کہ جاویدہاشمی ووٹرز پر توجہ دیں، جاویدہاشمی ووٹرزکےاعتمادکواپنی وفاداریاں بدل کرٹھیس پہنچاتے رہے ہیں.


    ستر سال کی تاریخ میں سپریم کورٹ نے آئین کی توہین کی: جاوید ہاشمی


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں

  • نوازشریف کوسیاست سے مائنس نہیں کیا جاسکتا‘ رانا ثنااللہ

    نوازشریف کوسیاست سے مائنس نہیں کیا جاسکتا‘ رانا ثنااللہ

    لاہور: وزیرقانون پنجاب رانا ثنااللہ کا کہنا ہے کہ جوڈیشل مارشل لاپرچیف جسٹس کا بیان قوم کی ترجمانی ہے، ملک کسی غیرآئینی اقدام کا متحمل نہیں ہوسکتا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیرقانون پنجاب رانا ثنااللہ نے ایکسپوسینٹر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آئین سے بالا اقدام برداشت نہیں کیا جائے گا۔

    رانا ثنااللہ نے کہا کہ مقدمے میں مفرور ہونے پربھی عمران خان سے خاص برتاؤ ہو رہا ہے، عمران خان نے 10 ارب کی پیشکش کی کہانی خود گڑھی، ان کے الزامات پرفیصلہ جلد ہونا چاہیے تاکہ الزام تراشی کا سلسلہ ختم ہو۔

    وزیرقانون پنجاب رانا ثنااللہ نے کہا کہ بعض لوگ عدلیہ کے ازخود ترجمان بنے ہوئے ہیں، عدلیہ کی ترجمانی کے لیے اس کا ادارہ بننا چاہیے۔

    انہوں نے کہا کہ نوازشریف کوسیاست سے مائنس نہیں کیا جاسکتا، نوازشریف کو2 ہفتے مل جاتے تو وہ اپنی بیماراہلیہ کی عیادت کرلیتے، افسوس ہے عدالت نے نوازشریف کوحاضری سے استثنیٰ نہیں دیا۔

    وزیرقانون پنجاب رانا ثنااللہ نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف عوام میں مقبولیت کے ٹاپ لیول پرہیں۔


    ہمارے کیس میں کچھ نہ ہونےکے باوجود بھی کچھ نکالا جارہا ہے‘ نوازشریف


    خیال رہے کہ 20 مارچ کو سابق وزیراعظم نوازشریف کا کہنا تھا کہ پرانے ریفرنس میں کچھ نہ ملا تو نئے ریفرنس کیوں دائرکیے؟ نئے ریفرنس پہلے ریفرنس پرخول چڑھانے کے مترادف ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • اگلے15سال میں ملک سے بجلی کی کمی ختم ہوجائے گی‘ وزیراعظم

    اگلے15سال میں ملک سے بجلی کی کمی ختم ہوجائے گی‘ وزیراعظم

    لاہور: وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ جب حکومت میں آئے تو بجلی کی بہت کمی تھی، حکومت میں آکر بجلی کی پیداوارمیں اضافہ کیا مگروہ بھی کم ہے۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور میں پاکستان کی پہلی سی سی وی کیبل ،ایلمونیم الائے پلانٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ 2013 میں ملک میں بجلی کی بہت زیادہ کمی تھی، ایسے منصوبےشروع کیے ہیں جواگلے 15سال کی ضروریات پوری کریں۔

    وزیراعظم نے کہا کہ سی سی وی کیبل ،ایلمونیم الائے پلانٹ ملک کا پہلاجدید پلانٹ ہے، پلانٹ سے ٹیکنیکل لاسز اور بجلی کی چوری کے مسائل پر قابو پایا جا سکے گا۔

    انہوں نے تقریب سے خطاب کے دوران کہا کہ انڈسٹری میں آنے والے کے لیے رسک زیادہ ہے، لیکن ملک کا فائدہ ہے، ملکی ترقی میں صنعت کاروں کا کردار بہت اہم ہے، حکومت کا کام ہے کہ صنعت کاروں کو سہولتیں دے۔

    وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ حکومت نہ کاروبارکرسکتی ہے نہ کرنا چاہیے، حکومت کی آمدنی کا ذریعہ ٹیکس ہے، حکومتی کوشش ہے کہ پالیسیوں کا تسلسل برقراررکھا جائے۔

    شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ وسائل کی کمی کے باوجود نوازشریف کے ویژن سے منصوبے مکمل ہورہے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ سی سی وی کیبل نے3 بلین روپے کی سرمایہ کاری کی ہے، ملکی معاشی ترقی، روزگاری کے خاتمے میں صنعتوں کا کرداراہم ہے۔

    وزیراعظم نے کہا کہ آئندہ انتخابات میں عوام جو فیصلہ کریں گے وہی حکومت آئے گی، ایسی مستحکم پالیسی دینا چاہتے ہیں جوحکومتی تبدیلی سے متاثرنہ ہو۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • نگراں حکومت کے لیے اپوزیشن کومل بیٹھ کربات کرنی چاہیے‘ نوازشریف

    نگراں حکومت کے لیے اپوزیشن کومل بیٹھ کربات کرنی چاہیے‘ نوازشریف

    اسلام آباد : مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف کا کہنا ہے کہ نگراں حکومت پراتفاق رائے ہوا تو ہماری پارٹی سپورٹ کرے گی۔

    تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت کے بابرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نوازشریف نے کہا کہ نگراں حکومت کے لیے اپوزیشن کومل بیٹھ کربات کرنی چاہیے۔

    نوازشریف نے کہا کہ نگراں حکومت پراتفاق رائے ہوا تو ہماری پارٹی سپورٹ کرے گی، نگراں حکومت میں کیا ہونا چاہیے کیا نہیں اس پربات ہونی چاہیے، نگراں سیٹ اپ حکومت اوراپوزیشن کا کام ہے۔

    سابق وزیراعظم نے کہا کہ سیاست دانوں کوبیٹھ کرنگراں حکومت پراتفاق کرنا چاہیے، نگراں حکومت کے اختیارات پربات کرنی چاہیے۔

    دوسری جانب مریم نوازنے عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بیرون ملک جانے کی درخواست دی، اب عدالت نے فیصلہ کرنا ہے، بیماری کسی کوبھی ہوسکتی ہے، کسی پربھی ایسا وقت آسکتا ہے۔

    مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز نے کہا کہ بیگم کلثوم نوازکی سرجری یا تھراپی کا فیصلہ ہوناہے، ڈاکٹراسی حوالے سے میاں صاحب سے ملاقات کرنا چاہتے ہیں۔


    ایٹمی دھماکے، دہشت گردی ختم کرنے والا آج عدالت میں بیٹھا ہے‘ نوازشریف


    خیال رہے کہ اسلام آباد میں صحافیوں سے غیررسمی گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نوازشریف کا کہنا تھا کہ اقامے کوبنیاد بنا کروزارتِ عظمیٰ اورپھرپارٹی صدارت سے ہٹایا گیا، اب اسی فیصلےکو بنیاد بنا کرتاحیات نا اہل کرنے کی سوچ رہے ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • ایٹمی دھماکے، دہشت گردی ختم کرنے والا آج عدالت میں بیٹھا ہے‘ نوازشریف

    ایٹمی دھماکے، دہشت گردی ختم کرنے والا آج عدالت میں بیٹھا ہے‘ نوازشریف

    اسلام آباد : سابق وزیراعظم نوازشریف کا کہنا ہے کہ اقاما کوبنیاد بنا کروزارت عظمیٰ اورپھرپارٹی صدارت سے ہٹایا گیا، اب اسی فیصلےکو بنیاد بنا کرتاحیات نا اہل کرنے کی سوچ رہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں صحافیوں سے غیررسمی گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف نے کہا کہ کرپشن ثابت نہ ہونے پربھی ضمنی ریفرنس کا مقصد سوالیہ نشان ہے۔

    سابق وزیراعظم نے کہا کہ ملک بھرمیں ہمارے ادوارکے کام سب کے سامنے ہیں، لاہور، کراچی اور پشاور دیکھ لیں، فرق صاف ظاہر ہے،2013 اورآج کی معیشت میں زمین آسمان کا فرق ہے۔

    مسلم لیگ ن کے نوازشریف نے کہا کہ ہرشعبے میں فرق صاف نظرآ رہا ہے، ڈالرکی قیمت2013 کے بعد کیا تھی، مجھے نااہل کرنے کے بعد کہاں گئی۔

    سابق وزیراعظم نے کہا کہ بلوچستان اسمبلی میں تبدیلی کی ضرورت کیوں پیش آئی، قوم جاننا چاہتی ہے، انہوں نے پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ تبدیلی آگئی ہے، عمران خان اب گلیوں محلوں میں جلسے کرتے ہیں۔


    شیخ رشید نے آئین توڑنے کاعندیہ دے دیا ہے‘ کیپٹن صفدر


    پیپلزپارٹی کے حوالے سے نوازشریف نے کہا کہ پی پی کے حالیہ کردارکی وجہ سے بہت مایوس ہوا، اس کردارکے بعد نگراں وزیراعظم پرپی پی سے مشاورت نہیں ہوسکتی۔

    نوازشریف نے کہا کہ بلاول غلط کہتے ہیں کہ ن لیگ میثاق جمہوریت سے پیچھے ہٹی، میثاق جمہوریت کے بعد جواین آر او کیا گیا اس نے نقصان پہنچایا۔

    انہوں نے کہا کہ آئین کی بالادستی کے لیے سب کے ساتھ بیٹھنے کے لیے تیارہیں، سب کو اپنی آئینی ذمہ داریاں پوری کرنا ہوں گی۔

    مسلم لیگ ن کے قائد نے کہا کہ کارکردگی کے باوجود نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش کی جاتی ہے، میرا تو کیس ادارے سے کچھ لینا دینا نہیں ہے اور یہ سارا معاملہ ہی کالا لگتا ہے۔

    سابق وزیراعظم نوازشریف نے کہا کہ ایٹمی دھماکے، دہشت گردی ختم کرنے والا آج عدالت میں بیٹھا ہے، عوام نے نہ یہ فیصلہ مانا اورنہ ہی مانے گی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • بابراعوان کا نوازشریف اورمریم نوازکی تقریروں پرپابندی کامطالبہ

    بابراعوان کا نوازشریف اورمریم نوازکی تقریروں پرپابندی کامطالبہ

    اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بابراعوان کا کہنا ہے کہ نوازشریف کہتےتھے فیصلے سڑکوں پرنہیں عدالتوں میں ہونے چاہئیں، عدالت نے نا اہل کردیا توکہتے ہیں فیصلے اب سڑکوں پرہوں گے۔

    تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے رہنما بابراعوان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نوازشریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز کی تقریروں پر پابندی کا مطالبہ کردیا۔

    بابراعوان نے کہا کہ دھرنےکے ملزم کی گرفتاری کے حکم کے باوجود گرفتارنہیں کیا گیا جبکہ جعلی اکاؤنٹ بنانے والا مفرورسینیٹربن گیا، اسے گرفتارکیا جائے۔


    اسٹیل مل اور پی آئی اے کی لنڈا بازار میں سیل نہیں ہونے دیں گے‘ بابراعوان


    خیال رہے کہ گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بابراعوان کا کہنا تھا کہ حکومتی اداروں کو بیچنے کی کوشش کی گئی تو پی ٹی آئی راستہ روکے گی، اسٹیل مل اور پی آئی اے کی لنڈا بازار میں سیل نہیں ہونے دیں گے۔

    بابراعوان کا کہنا تھا کہ اداروں کوایک شہر کے حکمران فروخت کرنے جارہے ہیں، ایک حکمران تو نا اہل ہوگیا، شہباز شریف بھی جلد نا اہل ہوگا۔

    پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بابراعوان کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا میں کرپشن میں ملوث وزراکو سزائیں ملیں، سانحہ ماڈل ٹاؤن میں ملوث وزیر کو دوبارہ وزارت دے دی گئی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔